#6810

مصنف : فاروق اصغر صارم

مشاہدات : 2496

ضعیف روایات سے پاک پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے وظائف

  • صفحات: 99
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3960 (PKR)
(بدھ 05 اکتوبر 2022ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا

دعا ایک  ایسی عبادت  ہے جو انسا ن ہر لمحہ  کرسکتا ہے  اور  اپنے خالق  ومالق  اللہ  رب العزت سے اپنی  حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ  یاد رہے    انسان کی دعا اسے  تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی  ملحوظ رکھے۔ نبی کریم ﷺ نے  ہمیں سونے جاگنے،کھانے پینے،لباس پہننے،مسجد اور گھر میں داخل ہونے اور باہر جانے بیت  الخلاء میں داخل ہونے اور باہرآنے، الغرض ہرکام کرتے وقت کی دعائیں اور آداب بیان فرمائیں  ہیں ۔بہت سارے  اہل علم نے قرآن وحدیث سے مسنون ادعیہ پر مشتمل بڑی وچھوٹی  کئی کتب تالیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’پیارے رسول ﷺ کے پیارے وظائف‘‘معروف عالم دین  مولانا فاروق اصغر صارم ﷫ (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں   صرف وہی دعائیں درج کی  ہیں  جو صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔یہ کتاب وضو، نماز ،جنازہ،صبح وشام ،عام وخاص مواقع کے وظائف کا مرقع ہے، متعدد بیماریوں کےدم او رعلاج  کے علاوہ  کتاب  کے آخر میں قنوت نازلہ کاباب  ہےجس میں اسلام اور اہل اسلام کے غلبہ اور کفر وکفار کی شکست  کے لیے عموماً اور مجاہدین اسلام کی فتح وکامرانی کے لیے خصوصاً دعائیہ کلمات شامل کیے گئے۔مصنف کتاب  ہذا  ایک جید عالم  دین ،قابلِ احترام خطیب،علوم دینیہ  کے مستند استاذ بلند پایا مصنف ومحقق ،علم وراثت کے ماہر عالم  تھے  اور محدث  العصر حافظ ثناء اللہ مدنی رحمہ اللہ کےنامور شاگردوں میں سے ہیں۔موصوف   دار الافتاء سعودی عرب کے مبعوث کی حیثیت سے   مختلف مدارس میں   تادم آخر تدریسی خدمات انجا م دیتے رہے۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور میں  بھی تقریبا پانچ سال  تدریسی خدمات انجام دیں  ۔جولائی 2006ء میں ایک روڈ حادثے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے  اور انہیں  جنت الفردوس میں بلند مقام عطافرمائے ۔آمین  (م۔ا)

نمبرشمار

عنوان

صفحہ

1

ابتدائیہ

6

2

فضیلتِ ذکر

7

3

دُعا کرنے کی اہمیت وفضیلت اور آداب

8

4

منتخب قرآنی دعائیں

10

5

وضو سےپہلے کی دعا

12

6

وضو سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا

12

7

گھر سے نکلتے وقت کی دعا

13

8

گھر میں داخل ہوتے وقت کی دُعا

13

9

مسجد میں داخل ہونے کی دعا

14

10

مسجد سے نکلنے کی دُعا

14

11

اذان سے متعلّق دُعائیں

14

 

نماز

16

12

دُعائے استفتاح

16

13

ثناء

16

14

سُورت فاتحہ

17

15

رُکوع کی دُعائیں

19

16

قومہ کی دُعائیں

20

17

سجدے کی دُعائیں

20

18

دوسجدوں کے درمیان کی دعا

21

19

تشہد

21

20

درود شریف

22

21

تشہد کی دُعائیں

23

22

سلام

24

 

نماز کے بعد کے وظائف

24

23

تکبیر وتحمید اورذکر

24

24

آیت الکُرسی

27

25

قنوتِ وتر

28

26

وتر کے بعد کی دُعا

29

27

دُعائے استخارہ

29

 

صبح وشام کے وظائف

31

28

تسبیح وتہلیل اور استغفار

31

29

رات کو سوتے وقت کےوظائف

35

 

خاص موقعوں کی دُعائیں

38

30

کھانے پینے سے پہلے کی دُعا

38

31

کھانے پینے کے بعد کی دُعا

39

32

دُودھ پینے کی دعا

39

33

کھاناکھلانے والے کے لیے دعا

39

34

نیند سے جاگتے وقت کی دُعا

40

35

قضائے حاجت سے متعلق دُعا

41

36

چھینک سے متعلق ذکر

41

37

شادی کرنے والے کے لیے دُعا

42

38

صُحبت کی دعا

42

39

کفّارہ مجلس کی دُعا

42

40

سفر اور سواری کے متعلّق دعا

45

41

بازار میں داخل ہونے کی دعا

45

42

کپڑا پہننے اور اتارنے سے متعلّق دُعا

45

43

آئینہ دیکھنے کی دُعا

46

44

بارش کی دُعائیں

46

45

مُرغ اور گدھے کی آواز سننے پر دُعا

47

46

روزہ افطار کرنے کی دُعا

47

47

لیلۃ القدر کی دُعا

48

 

عام دُعائیں

48

48

والدین کے لیے دُعا

48

49

ادائیگی قرض کی دُعا

49

50

مشکل کے حل کی دُعا

49

51

تھکاوٹ دُور کرنے کی دعا

50

52

نمازِ تسبیح وفضیلت وطریقہ

50

53

سجدۂ تلاوت کی دؑا

51

54

جنت کا خزانہ

51

55

سیّدا لاستغفار

51

56

بہت وزنی وظیفہ

52

 

مرض اور موت سے متعلّق دُعائیں

53

57

غم اور بیقراری کی دُعا

53

58

جِسم کے کسی حصّہ میں درد کا دُم

54

59

نظر بد کا دم

54

60

پھوڑے پھنسی اور زخم کا دم

54

61

بڑی اور بُری بیماریوں سے بچنے کی دُعا

55

62

جبریل علیہ السلام کا دم

55

63

گھر یا جسم پرجادو کےاثرات کا علاج

55

64

سانپ‘بچھو‘ بھڑوغیرہ کے ڈنک کا دم

56

65

بخار کا دُم

56

66

بیمار پُرسی کے وقت کی دُعا

56

67

قریب الوفات کو تلقین

57

 

اسمائے حُسنیٰ

58

 

جنازے کی دُعائیں

62

68

جنازے کی مختلف  دُعائیں

62

69

میّت کو قبر میں اتارتے وقت کی دُعا

69

70

قبروں کی زیارت کی دُعا

69

71

تعزیت کی دُعا

70

 

مجاہدین کے لیے دُعائیں

70

72

قنوتِ نازلہ

70

 

ائمہ مساجد کے لیے تحفہ

85

73

قرآن سے متعلق دُعا

85

74

رمضان سے متعلق دُعا

84

75

مریض سے متعلق  دُعا

88

76

طلبِ رحمت ومغفرت

89

77

چند مشہور ضعیف دُعائیں

94

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22857
  • اس ہفتے کے قارئین 181389
  • اس ماہ کے قارئین 1700462
  • کل قارئین115592462
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست