#4347

مصنف : فاروق اصغر صارم

مشاہدات : 6792

پیارے نام

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3275 (PKR)
(ہفتہ 18 مارچ 2017ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا

اللہ تعالیٰ نے دنیا میں جو چیز بھی پیدا کی ہے خواہ وہ انسان ہو جاندار، بے جان ۔غرض ہر چیز کی پہچان اس کے نام سے ہوتی ہے ۔ اور نام انسان کی شناخت کاسب سے اہم ذریعہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو بھی سب سے پہلے ناموں کی تعلیم دی تھی جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ایک مرحلہ نام رکھنے کا ہوتاہے خاندان کا بڑا بزرگ یا خاندان کے افراد مل کر بچے کا پسندیدہ نام رکھتے ہیں۔ اور بعض لوگ اپنے بچوں کے نام رکھتے وقت الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اکثر سنے سنائے ایسے نام رکھ دیتے ہیں جو سراسر شر ک پر مبنی ہوتے ہیں۔ اور نام رکھنےوالوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جو نام رکھا اس کامطب معانی کیا ہے اور یہ کس زبان سے ہے حالانکہ اولاد کے اچھے اچھے نام ر کھنے کی شریعت میں بہت تاکید کی گئی۔اچھے ناموں سے بچے کی شخصیت پر نہایت مثبت اور نیک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پیارے نام ‘‘ معروف عالم دین فاروق اصغر صارم ﷫ (سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی تصنیف ہے ۔ انہوں نے قرآن مجید ، کتب احادیث سیروتواریخ کی کتب اور اسماء الرجال پر لکھی گئی عربی اردو کتب کے علاوہ ڈکشنریوں سے استفادہ کر کے یہ کتاب مرتب کی ہے ۔ یہ کتاب ضروری مسائل پر محیط ، قدیم وجدید ناموں کا مرقع ہے منتخب اور چیدہ چیدہ ناموں کا گلدستہ ہے ۔نیز انہوں نے اس میں کتاب بچوں کے حقوق ، نام کی اہمیت اور اس کے شرعی احکام وآداب کے ساتھ ساتھ نام رکھنے کے سلسلے میں کی جانی والی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے اور ان کی اصلاح کی طرف توجہ دلائی ہے اور شرکیہ اور کفریہ ناموں کی نشاندہی کرنے کے علا وہ کتاب کے آخرمیں مکروہ ناموں کی فہرست پیش کردی ہے ۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

4

حقوق اولاد

 

8

اچھا نام رکھنے کی تلقین و تاکید

 

20

روز قیامت باپ کے نام سے پکارا جائے گا

 

22

اچھے برے نام کا اثر

 

23

فہرست جاری ہے

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57655
  • اس ہفتے کے قارئین 228142
  • اس ماہ کے قارئین 1902093
  • کل قارئین113509421
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست