#257

مصنف : فاروق اصغر صارم

مشاہدات : 25823

اسلامی اوزان

  • صفحات: 101
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2020 (PKR)
(جمعرات 25 فروری 2010ء) ناشر : ادارہ احیاء التحقیق الاسلامی، گوجرانوالا

فاروق اصغر صارم اپنی قابلیت کے اعتبار سے ایک منجھے ہوئے عالم دین تھے جو کہ اس وقت ایک حادثہ کا شکار ہو کر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں-مصنف کی اس کوشش کے ساتھ ساتھ علم وراثت پر بڑی پختہ گرفت تھی اور مسائل وراثت کے ماہرین میں ان کا شمار ہوتا تھا-زیر تبصرہ کتاب ناپ تول کے اسلامی اوزان اور دور حاضر کے پیمانوں کے درمیان تقابل ، موازنہ وغیرہ کے موضوع پر جامع اور مستند کتاب ہے۔ اور مبتدی ومنتہی جملہ طبقات کے لئے یکساں مفید ہے، جامعیت و وسعت کے اعتبار سے مختلف عہود واَدوار میں عہدِ نبوی کے مطابق ناپ تول وغیرہ کے پیمانوں کو محیط ہے۔  اس کتاب میں اسلامی کرنسی کی تفصیل، ماپنے کے اسلامی پیمانے ، پیمائش کے اسلامی پیمانے، اور کتاب کے آخر میں مسافتِ قصر کی تحدید، سونا، چاندی وغیرہ جیسے اہم مضامین کی تشریح کی گئی ہے۔مصنف نے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں پائے جانے والے مختلف اوزان کی موجودہ دور کےمطابق بہترین تشریح کر کے ان اوزان کو دور حاضر کےمطابق واضح کیا ہے جس سے شرعی امور کو سمجھنے میں بہت زیادہ آسانی پیدا ہو گئی ہے-



صفحہ نمبر عناوین 5 :: تقاریظ 7 :: ابتدائیہ 11 :: ناپ تول کا نظام 12 :: برطانوی اور اعشاری پیمانے 13 :: قیراط 15 :: دانَق 16 :: شرعی درہم 18 :: شرعی دینار 19 :: اِستار 19 :: نَشّ 20 :: اُوقیہ 22 :: خَردَل 22 :: اَرُزّ 23 :: حبتہ 24 :: طسّوج 24 :: رِطل 28 :: مُد 36 :: قِسط 37 :: صاع 60 :: مَکُّوک 61 :: فَرَق 63 :: قَفِیز 64 :: اَردَب 65 :: قُلّہ 68 :: جریب 69 :: وسَق 70 :: کُرّ 72 :: اِصبع 73 :: قُبضہ 74 :: شِبرۡ 75 :: ذِراع 76 :: خُطوَہ 77 :: باع 78 :: شرعی میل 80 :: فَرسَخ 81 :: بَرید 83 :: زکوٰۃ کا نصاب 95 :: قصر نماز کیلئے شرعی مسافت 97 :: ہاتھوں کی انگلی پر گنتی کا طریقہ 100 :: وقتِ زوال معلوم کرنے کا طریقہ 102 :: جدول اسلامی کرنسی 102 :: جدول اسلامی اوزان 104 :: جدول لمبائی کے اسلامی پیمانے

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21603
  • اس ہفتے کے قارئین 180135
  • اس ماہ کے قارئین 1699208
  • کل قارئین115591208
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست