کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 401 #6933

    مصنف : عبد اللطیف قاسمی

    مشاہدات : 2732

    اذان اور مؤذنین رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم

    (منگل 21 فروری 2023ء) ناشر : کتب خانہ نعیمیہ دیوبند بنگلور انڈیا
    #6933 Book صفحات: 137

    اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک ایسا درود جاری کیا ہےجس  کا ثبوت قرآن وحدیث  ، صحابہ ،تابعین ، تبع تابعین ،محدثین سے نہیں ملتا۔ زیر نظر کتاب’’ اذان اور مؤذنین رسول اللہ ﷺ ‘‘ کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس کتا ب کو  چار ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول : اذان کی اہمیت، فضیلت اور تاریخ سے متعلق ہے اور باب دوم  میں  اذان سےمتعلق احکام ومسائل بیان کیے گئے ہیں ،باب سوم :اجابت اذان سے متعلق فضائل ومسائل پر مشتمل ہے۔ جبکہ باب چہام : صاحب اذان اور مؤذنین رسول للہ   ﷺ کے  تذکار  کےمتعلق ہے۔ (م۔ا)

  • 402 #6932

    مصنف : ڈاکٹر اختر احمد

    مشاہدات : 2339

    قرآن کا آفاقی اور انقلابی پیغام دنیا کے تمام انسانوں کے نام

    (پیر 20 فروری 2023ء) ناشر : گولڈن بکس لاہور
    #6932 Book صفحات: 353

    قرآن اور سائنس یا اسلام اور سائنس، دراصل اسلام اور جدید سائنس کی آپس میں وابستگی، ربط اور موافقت کو کہا جاتا ہے۔ اور مسلمانوں کا یہ دعویٰ ہے کہ اسلام اور جدید سائنس میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ اور قرآن مجید میں ایک ہزار سے زیادہ آیات سائنس کے متعلق گفتگو کرتی ہیں۔ قرآن میں موجود آیات کے متعلق حقائق جدید سائنس سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں اور بلاشبہ کائناتی دریافتوں میں قرآن   وسانئس میں ہم آہنگی فروغِ اسلام کاباعث بنی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن کا آفاقی اور انقلابی پیغام دنیا کے تمام انسانوں کے نام ‘‘ ڈاکٹر اختر احمدصاحب کی کاوش ہے۔انہوں نے اس کتاب میں جدید سائنس کے پیش کردہ کائنات کے بارے میں حیران کن اور ہوش ربا حقائق کو پیش کیا ہے اور دہریوں کے تمام اعتراضات کے جوابات  اور  دوسرے  مذاہب کے ماننے والوں کو اسلام کی  طرف دعوت بھی دی گئی ،قرآن کریم  میں ساڑھے چودہ سوسال پہلے بیان کیے گئے حقائق کو آج کی سائنس تسلیم کر رہی ہے اس کی تفصیل بھی  اس کتاب میں موجودہے ۔ اس کتاب میں پیش کیے گئے عظیم سائنس دانوں اور مختلف شعبوں کے اعلیٰ ماہرین کے ایمان افرزو تاثرات   بھی  لائق مطالعہ ہیں۔ (م۔ا)

  • 403 #6931

    مصنف : عبد الرحمٰن شاد

    مشاہدات : 2977

    اسلامی طرز زندگی ( عبد الرحمٰن شاد)

    (اتوار 19 فروری 2023ء) ناشر : چلڈرن قرآن سوسائٹی لاہور
    #6931 Book صفحات: 146

    اسلام ایک کامل دین اومکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے۔ ہمارے معاشرہ میں  بگاڑ کا ایک بڑا سبب   یہ ہےکہ  ہم ہمیشہ حقوق وصول کرنے  کےخواہاں رہتےہیں لیکن  دوسروں کےحقوق ادا کرنے سےکنارہ کرتے ہیں  اور جو انسان حقوق لینے اور دینے میں توازن رکھتا ہو وہ یقیناً ا س بگڑے ہوئے معاشرے میں بھی انتہائی معزز ہوگا  اور سکون کی زندگی بسر کرتا ہوگا۔ اصلاح معاشرہ  کے لیے  تمام اسلامی تعلیمات میں اسی چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اسلامی طرزِ زندگی‘‘عبد الرحمٰن شاد کی تصنیف ہے  انہوں نے اس کتا ب میں  اخلاقیات وسماجیات سے متعلق قرآنی آیات اور احادیث  کے مفاہیم  کو  سادہ اور عام فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔  (م۔ا)

  • 404 #6930

    مصنف : عبد اللہ فارانی

    مشاہدات : 2264

    ائمہ اربعہ قدم بقدم

    (ہفتہ 18 فروری 2023ء) ناشر : ایم آئی ایس پبلشرز کراچی
    #6930 Book صفحات: 154

    جب ائمہ اربعہ کا لفظ بولا جاتا ہے تو اس سے  امام ابو حنیفہ ،امام مالک بن انس،امام محمد بن ادریس شافعی، امام احمد بن حنبل رحہم اللہ    مراد ہوتے ہیں۔محترم جناب عبد اللہ فارانی صاحب کی   زیر نظر کتاب ’’ائمہ اربعہ قدم بقدم‘‘   امام ابو حنیفہ ،امام مالک بن انس،امام محمد بن ادریس شافعی، امام احمد بن حنبل رحہم اللہ  کے حالات وواقعات پر مشتمل ہے ۔ مصنف کے منفرد اندازِ تحریر اور سلاست  وروانی کے ساتھ یہ  کتاب  بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہے۔(م۔ا)

  • 405 #6929

    مصنف : محمود احمد عباسی

    مشاہدات : 2231

    وقائع زندگانی ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہما

    (جمعہ 17 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6929 Book صفحات: 370

    علامہ محمود احمد عباسی امروہی  (31؍ مارچ 1885ء)ایک پاکستانی مؤرخ،محقق،مصنف،ادیب اور شاعر تھے۔ موصوف  امروہہ کے ایک علمی اور صاحب ثروت گھرانے کے چشم و چراغ تھے۔کچھ عرصہ لکھنؤ، دہلی اور علی گڑھ گزارا۔ تقسیم ہند کے بعد 1951ء میں پاکستان ہجرت کرکے کراچی میں آباد ہوئے۔مطالعہ وتحقیق اور تصنیف وتالیف میں آخر تک مشغول رہے۔ 14مارچ 1974ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے اور طارق روڈ کراچی میں سوسائٹی کے قبرستان میں دفن ہوئے۔ زیر نظر کتاب علامہ موصوف کی تین  کتابوں ( وقائع زندگانی ام ہانی، تذکرۃ العباس ،نہج البلاغہ  تاریخ کی روشنی  میں)کا مجموعہ ہے ۔جناب  محمدفہد حارث صاحب  نے تقدیم وتحقیق کے ساتھ ان تین مختصر کتب کو یکجا کر کے شائع کیا ہے ۔پہلی کتاب نبی کریم ﷺ کی عم زاد اور سیدنا علی رضی اللہ کی بہن سیدہ ام ہانی بنت ابو طالب کے حالات زندگی پر مشتمل ہے  جبکہ دوسری کتاب میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے متعلق  پرتاثیر اور وقیع معلومات موجود ہیں اور تیسری کتاب  میں علامہ محمود عباسی نے  نہایت جامع اور مدلل پیرائے میں نہج البلاغۃ کے مندرجات کا   جائزہ لیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 406 #6928

    مصنف : محمد ظہیر الدین بابر

    مشاہدات : 2269

    تاریخ شاہان عالم

    (جمعرات 16 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6928 Book صفحات: 186

    ‌ سرزمین عرب سے باہر واقع متعدد بادشاہوں‌اور حکمرانوں‌کو اسلام کی طرف دعوت دینے کیلئے خطوط ارسال فرمائے جن میں‌اس وقت کے نامی گرامی شہنشاہ بھی شامل تھے ،حدیث و تواریخ‌میں‌ایسے بہت سے خطوط کا ذکر ہے ،جن بادشاہان کو خطوط لکھے گئے ان میں‌سے بعض‌نے ہدایت پائی اور کچھ نے رعونت وتکبر کے مارے گمراہی کی راہ اختیار کی۔ زیر نظر کتاب ’’ تاریخ شاہان عالم ‘‘ ابو حیان ظہیر الدین بابر کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے   اختصار کے ساتھ  قبل از بعثت محمدیﷺ  گزرے ہوئے شاہانِ  فارس ، شاہان یونان، شاہان روم ومصر،شاہان بنی اسرائیل اور شاہان عرب کا تذکرہ پیش کیا ہے ۔محمد فہد حارث کی اس کتاب پر تعلیقات  وحواشی سے اس کتاب کی افادیت دو چند ہوگئی ہے ۔ (م۔ا)

  • 407 #6927

    مصنف : حافظ عبید اللہ

    مشاہدات : 4395

    شہید کربلا اور کردار یزید کا علمی وتحقیقی جائزہ

    (بدھ 15 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6927 Book صفحات: 438

    یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔بعض روافض اور مکار سبائیوں نے ان پر بے شمار جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔یزید بن معاویہ پر  لگائے جانے والے  بیشتر الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور  سبائیوں کے تراشے ہوئے ہیں۔ زیر نظر کتاب محترم جناب حافظ عبید اللہ صاحب کی تصنیف ہے۔اس  کتاب میں انہوں نے   ہندوستان کے ایک عالم  سید طاہر حسین گیاوی کی ابو المآثر علامہ حبیب الرحمٰن الاعظمی کی کتاب کے ناقدانہ جائزہ میں لکھی گئی کتاب   بعنوان ’’ شہید کربلا او رکردار ِ یزید  ‘‘ پر  ناقدانہ جائزہ  پیش کیا گیا ہے ۔گویا  حافظ عبید اللہ   کی کتاب  ہذا علامہ حبیب الرحمٰن الاعظمی  کی کتاب کے جواب  کا جواب الجواب  ہے۔(م۔ا)

  • 408 #6926

    مصنف : علی احمد عباسی

    مشاہدات : 3247

    سیرۃ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ( اتہام شیعیت کی حقیقت )

    (منگل 14 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6926 Book صفحات: 221

    امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی ﷫ بغیر کسی اختلاف کے  معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔ علی بن عاصم کہتے ہیں: "اگر ابو حنیفہ کے علم کا انکے زمانے کے لوگوں کے علم سےوزن کیا جائے تو ان پر بھاری ہو جائے گا" آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ اما م  موصوف  کو صحابہ کرام سے  شرف  ملاقات  اور کبار تابعین سے  استفادہ کا اعزار حاصل  ہے  آپ  اپنے  دور میں تقویٰ وپرہیزگاری اور دیانتداری میں بہت معروف تھے  اور خلافت عباسیہ میں متعدد عہدوں پر فائز رہے ۔ابتدائی ذوق والد ماجد کے تتبع میں تجارت تھا۔ لیکن اللہ نے ان سے دین کی خدمت کا کام لینا تھا لہٰذاتجارت کا شغل اختیار کرنے سے پہلے آپ اپنی تعلیم کی طرف متوجہ ہوئے۔ آپ نے بیس سال کی عمر میں اعلیٰ علوم کی تحصیل کی ابتدا کی۔آپ نہایت ذہین اور قوی حافظہ کے مالک تھے۔ آپ کا زہد و تقویٰ فہم و فراست اور حکمت و دانائی بہت مشہور تھی۔ زیر نظر کتاب’’ سیرت امام ابو حنیفہ رحمہ  (اتہام شیعیت کی حقیقت)‘‘ کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں امام ابوحنیفہ  رحمہ اللہ کے متعلق کذاب راویوں  کے  کئی وضعی الزامات اور واقعات  کی کھولی ہے۔یہ کتاب چونکہ ایک حنفی صاحب علم نے لکھی ہے  سو اس میں کئی ایسے ا صولی مباحث ہوسکتے ہیں جن سے محدثین کے منہج کے بنیادی اختلافات  موجود ہوں ۔(م۔ا)

  • 409 #6925

    مصنف : مختار خواجہ

    مشاہدات : 2221

    معدوم فقہی مسالک دلچسپ تاریخی تجزیہ

    (پیر 13 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6925 Book صفحات: 67

    پوری اسلامی تاریخ میں مسلمانوں کی غالب ترین اکثریت اہل سنت کی رہی ہے، اس مکتبِ فکر میں آج چار فقہی مسالک ہیں، لیکن ہماری علمی تاریخ میں ان کے علاوہ اور بھی فقہی مسالک پائے گئے ہیں جو آج ناپید یا معدوم ہوچکے ہیں۔ چند مسالک کی بقا اور دیگر مسالک کے معدوم ہوجانے کے اسباب کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے متعدد علمی وحقیقی اسباب ہیں۔ زیر نظر  رسالہ بعنوان ’’معدوم فقہی مسائل  دلچسپ تاریخی تجزیہ ‘‘ مختار خواجہ  کی ایک عربی تحریر کا اردو ترجمہ ہے ۔مختار خواجہ نے اس  رسالے میں  امام اوزاعی، امام لیث بن سعد، امام ابن جریر طبری، امام داؤد ظاہری رحہم اللہ  اور دیگر کئی ائمہ اور ان کے غیر مروجہ مسالک کا تذکرہ کیا ہے  ۔ جو امتداد زمانہ اور  نامساعد حالات کےسبب آج علمی دنیا میں   اپنی مستقبل وجداگانہ حیثیت میں موجود نہیں ۔ (م۔ا) 

  • 410 #6924

    مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

    مشاہدات : 2942

    خطبات حرم مدنی (البدیر)

    (اتوار 12 فروری 2023ء) ناشر : ثوبان نعمان پرنٹنگ پریس لاہور
    #6924 Book صفحات: 420

    خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز ہیں، اس لئے جب بیت اللہ شریف یا مسجد نبویؐ کے آئمہ کرام میں سے کوئی پاکستان تشریف لاتے ہیں تو یہاں کے عوام میں خوشی و مسرت کے بے پایاں جذبات کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔ زیرنظر کتاب ’’خطبات حرم مدنی ‘‘   امام حرمین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر جسٹس صلاح  البدیر حفظہ اللہ  کے مئی 2012ء سے  مارچ  2019ء کے دوران اہم ترین موضوعات پر منبر رسول سے دئیے کے  55؍ خطبات کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کی سعادت  پیغام ٹی وی کے ریسرچ سکالرز نے حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان خطبات کو عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مترجم وناشرین کی        اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 411 #6923

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 1674

    گاڑیوں کے حادثات اسباب ، اقسام اور احکام

    (ہفتہ 11 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6923 Book صفحات: 21

    انسان کی پوری زندگی کسی نہ کسی قانون سے مربوط ہے، یہ قانون انسان کو صحیح راستہ سے سہولت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچانے میں ممد و معاون ہوتا ہے، اگر قانون اور قانون کی پاسداری نہ ہوتو انسان اور جانوروں میں کوئی امتیاز باقی نہیں رہے گا۔انسانی سہولتوں کے وسائل جیسے جیسے سامنے آتے گئے، علماء اُمت نے اسلامی نقطۂ نظر سے اس پر روشنی ڈالنے کی بھی کوششیں کیں، چنانچہ آج کل تیز رفتار سواریوں کی وجہ سے، جو متعدد اور اندوہناک حادثات پیش آرہے ہیں، ان سے متعلق  بھی علماء   امت نے  شرعی  راہنمائی کی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’گاڑیوں کے حادثات  اسباب، اقسام اور احکام‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کا ٹریفک قوانین کی پاسداری سے  متعلق ایک فتویٰ کا اردو ترجمہ  ہے  جناب محمد سرور صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ٹریفک کے اصول وآداب کے متعلق یہ ایک راہنما تحریر ہے ۔(م۔ا)

  • 412 #6922

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2806

    اسلامی خلفاء وملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 10 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6922 Book صفحات: 349

    اسلام ایک کامل دین اور مکمل دستور حیات ہے اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زور دیتا ہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتا ہے جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے اسلام کا نظامِ سیاست وحکمرانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے، اسلام کا جس طرح اپنا نظامِ معیشت ہے اور اپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنا نظامِ سیاست وحکومت ہےاسلامی نظام میں ریاست اور دین مذہب اور سلطنت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں دونوں ایک دوسرے کے مددگار ہیں، دونوں کے تقاضے ایک دوسرے سے پورے ہوتے ہیں ۔اسلام نے اپنی پوری تاریخ میں ریاست کی اہمیت کوکبھی بھی نظر انداز نہیں کیا۔اسلامی فکر میں دین اورسیاست کی دوری کاکوئی تصور نہیں پایا جاتا  اور کا اسی کانتیجہ  ہے کہ  مسلمان ہمیشہ اپنی ریاست کواسلامی اصولوں پر قائم کرنے کی جدوجہد کرتے رہے۔ قرآن پاک اور احادیث نبویہ میں جس طرح اخلاق  اور حسنِ کردار کی تعلیمات موجود ہیں۔اسی طرح معاشرت،تمدن اور سیاست کے بارے  میں واضح احکامات بھی موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی خلفاء وملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ‘‘  مختلف اہل قلم کے مضامین کا مجموعہ ہے ۔پہلا مضمون بعنوان  اسلامی خلفاء وملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ از حافظ صلاح الدین یوسف    رحمہ اللہ ۔اسی مضمون کو کتاب کا عنوان بنایا گیا ہے  دوسرا مضمون  بعنوان حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور یزید رحمہ اللہ کی ولی عہدی  از مولانا  حسین ااحمد مدنی  رحمہ اللہ ۔ اور تیسرا مضمون بعنوان سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور یزید کی ولی عہدی از مولانا عبد العلی فاروقی ۔چو تھے نمبر  پر  دو مضمون بعنوان   حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے کربلائی خروج کی بنیاد کیا تھی ؟ ،یزید  بن معاویہ  کا فسق  و فجور از مولانا ابو ریحان عبد الغفور سیالکوٹی رحمہ اللہ ۔ پانچواں مضمون تصویر کا دوسرا رُخ از مولانا مطلوب الرحمٰن ندوی نگرامی رحمہ اللہ    ہےاس کے علاوہ  مرتب کتاب فہد حارث کے  چند مضامین بھی  شامل کتاب ہیں ۔(م۔ا)

  • 413 #6921

    مصنف : ڈاکٹر محمود زیادۃ

    مشاہدات : 5025

    حجاج بن یوسف تاریخ و حقائق

    (جمعرات 09 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6921 Book صفحات: 538

    حَجّاج بن یوسف ثقفی (متوفی 95ھ)، بنی امیہ کے دور میں عراق اور حجاز کا حاکم تھا۔ بنی امیہ کی حکومت کو مضبوط بنانے میں اس کا بڑا کردار تھا۔ بنی امیہ خاندان سے وفاداری اور ان کی خلافت کی ترویج میں سعی و کوشش کی وجہ سے ان کے ہاں  اسے بڑا مقام ملا۔ عبدالملک بن مروان نے مرتے ہوئے اپنے بیٹے ولید سے اس کی سفارش کی اور اپنے ایک بیٹے کا نام بھی حجاج رکھا۔لیکن تاریخ کے مطالعہ سے یہ بات  واضح ہوجاتی ہے کہ  حجاج نے بہت ظلم کیا ہے،  تاہم بعض صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین رحمہم اللہ نے بامر مجبوری اس کی اقتدا  میں نماز بھی پڑھی ہے۔اردو کتب میں  حجاج بن یوسف کی شخصیت کا صرف ایک ہی رخ عمومی طور پر پیش کیا جاتا ہے جو ظلم وستم، سفاکیت، درندگی، قتل  وغارت گری سے تعبیر ہے جبکہ ا س کی خدمات کا ایک طویل سلسلہ ہے جیسا کہ اعرابِ قرآن، تعریب الدواوین،اسلامی کرنسی میں سکوں کا باقاعدہ آغاز،عراق میں نہری نظام ، فتوحات کا ایک طویل سلسلہ وغیرہ۔ زیر نظر کتاب’’حجاج بن یوسف تاریخ وحقائق ‘‘ ڈاکٹر محمود زیادہ  کے ڈاکٹریٹ کے مقالہ بعنوان  الحجاج بن يوسف الثقفي المفترى عليه كا  اردو ترجمہ ہے یہ  مقالہ انہوں نے  جامع ازہر کے کلیۃ اللغۃ العربیہ میں پیش کیا  جس پر انہیں 1946ء  میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری  عنایت کی گئی بعدازاں  دار السلام ، قاہرہ نے اسے کتابی صورت میں  شائع کیا۔ حافظ قمر حسن صاحب نے اس کا رواں اردو ترجمہ کیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 414 #6920

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2497

    داماد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ابو العاص رضی اللہ عنہ بن ربیع

    (بدھ 08 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6920 Book صفحات: 111

    ابو العاص بن ربیع ام المومنین حضرت خدیجہ کے بھانجے تھے۔ آنحضرت کی بعثت پریہ ایمان نہ لائے۔ بلکہ غزوہ بدر میں مشرکین کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف لڑے ۔اعلانِ نبوت سے قبل حضرت خدیجہ کی فرمائش پر حضرت محمد ﷺ نے اپنی بڑی بیٹی حضرت زینب کا نکاح ابو العاص بن ربیع سے کر دیا۔ ابو العاص حضرت بی بی خدیجہ کی بہن حضرت ہالہ بنت خویلد کے بیٹے تھے۔ حضرت زینب تومسلمان ہو گئی تھیں مگر ابو العاص شرک و کفر پر اڑا رہا۔ رمضان 2ھ میں جب ابو العاص جنگِ بدر سے گرفتار ہو کرمدینہ آئے۔ اس وقت تک حضرت زینب مسلمان ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ ہی میں مقیم تھیں۔ چنانچہ ابو العاص کو قید سے چھڑانے کے لیے انہوں نے مدینہ میں اپنا وہ ہار بھیجا جو ان کی ماں حضرت خدیجہ نے ان کو دیا تھا۔ یہ ہار حضورِ اقدس ﷺ کا اشارہ پا کر صحابہ کرام نے حضرت زینب کے پاس واپس بھیج دیا اور حضور ﷺ نے ابو العاص سے یہ وعدہ لے کر ان کو رہا کر دیا کہ وہ مکہ پہنچ کر حضرت زینب کو مدینہ منورہ بھیج دیں گے۔ زیر نظر کتاب تین جید اہل علم کے  تین مختلف مضامین کا مجموعہ ہے  پہلا مضمون بعنوان   ’’ داماد رسول ﷺ ابو العاص بن ربیع‘‘ ڈاکٹر مظہر معین صاحب کا  ہے ۔جبکہ دوسرا مضمون  بعنوان ’’ محمد بن علی بن ابی طالب ابن الحنفیہ  خورشید احمد فارق کا ہے۔اور تیسرا مضمون  بعنوان ’’اموی خلفاء  وامراء اور اتباع کتاب وسنت ‘‘  معروف مؤرخ وسوانح نگار  ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی رحمہ اللہ کا تحریر شدہ ہے۔ جناب محمد فہد حارث صاحب نے  ان تینوں مضامین کو             یکجا کر کے شائع کیا ہے۔(م۔ا)

  • 415 #6919

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 2832

    ٹرانس جینڈر قانون اس کی حقیقت اور شرعی حیثیت

    (منگل 07 فروری 2023ء) ناشر : مکتبہ البرہان لاہور
    #6919 Book صفحات: 464

    ٹرانس جینڈر انگریزی زبان کے دو کلمات trans اور gender  کا مجموعہ ہے، ٹرانس trans کا معنی ہے تبدیل کرنا  اور gender سے مراد ہے جنس، گویا ٹرانس جینڈر پرسن، transgender person سےوہ مرد یا عورت مراد  ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے مرد یا عورت پیدا کیالیکن وہ اللہ کے فیصلے پر ناخوش ہیں اور اپنی  پیدائشی جنس تبدیل کرکے مرد سے عورت یا عورت سے مرد بننا چاہتے ہیں. ان میں سے بعض ہارمون تھراپی یا سرجری وغیرہ کروا جسمانی خد وخال بدل لیتے ہیں اور بعض اپنی طرز گفتگو، لباس، عادات وغیرہ تبدیل کرکے اپنی پسند کے مطابق جنس کا اظہارgender expression کرتے ہیں. پاکستانی پارلیمنٹ نے 2018 میں خواجہ سرا اور خُنثی کی آڑ میں اس غیر انسانی رویے کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے transgender persons Right protection act منظور کیا ہے . جوکہ  سراسر غیر اسلامی، اور غیر انسانی ہے ایکٹ ہے۔ زیر نظر کتاب’’ ٹرانس جینڈر قانون اس کی حقیقت اور شرعی حیثیت‘‘ پروفیسر ڈاکٹر محمد امین  صاحب (جنرل سیکریٹری ملی مجلس شرعی پاکستان،مدیر ماہنامہ البرہان ،لاہور  ) کی مرتب شدہ ہے  جوکہ چودہ فصلوں پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب  ٹرانس جینڈر سے متعلق  ان مضامین کا مجموعہ ہے  جو  15دسمبر 2022ء تک دینی جرائد، اخبارات اورسوشل میڈیا میں شائع ہوئے ۔فاضل مرتب  نے اس کتاب میں  ٹرانس جینڈر ایکٹ کے بارے میں علماء کرا م ، اسلامی سکالرز، صحافیوں اور اہل دانش، قانونی ماہرین اور طبی معالجین کا موقف پیش کیا   ہے  بطور معلومات اس کتاب  میں   اس  قانون کی حمایت کرنے والوں کا موقف بھی دیا دیا ہے اور دینی مدارس کے فتاویٰ جات، دینی تنظیموں کی قرار دادیں،اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے ، سپریم کورٹ کے فیصلے، وفاقی شرعی عدالت کی کاروائی اور صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جانے والی قراردادیں اور  سینٹ وقومی اسمبلی کی کاروائیوں کا بھی ذکر کردیا ہے۔(م۔ا)

  • 416 #6918

    مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

    مشاہدات : 2373

    شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ کا فلسفہ سیرت

    (پیر 06 فروری 2023ء) ناشر : شاہ ولی اللہ دہلوی ریسرچ سیل، ادارہ علوم اسلامیہ، مسلم یونیورسٹی، علی گڑھ
    #6918 Book صفحات: 143

    شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (1703-1762) برصغیر پاک و ہند کے ان عظیم ترین علماء ربانیین میں سے ہیں جو غیر متنازع شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ ہر مسلک کے مسلمانوں کے ہاں قدر کی نگاہوں سے دیکھے جاتے ہیں ان کی شہرت صرف ہندوستان گیر ہی نہیں بلکہ عالم گیر ہے ۔وہ بلاشبہ اٹھارہویں صدی کے مجدد تھے اور تاریخ کے ایک ایسے دورا ہے پر پیدا ہوئے جب زمانہ ایک نئی کروٹ لے رہا تھا، مسلم اقتدار کی سیاسی بساط لپیٹی جا رہی تھی، عقلیت پرستی اور استدلالیت کا غلبہ ہو رہا تھا۔آپ نے حجۃ اﷲ البالغہ جیسی شہرہ آفاق کتاب اور  موطا امام مالک کی شرح لکھی اورقرآن مجید کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا۔ دوران ترجمہ شاہ صاحب کے سامنے بہت سے علوم و معارف اور مسائل و مشکلات واشگاف ہوئے ۔ شاہ صاحب نے ان کو حل کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے متعدد کتابیں اور رسالے لکھے ۔ترجمہ کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے "مقدمہ در قوانین ترجمہ" کی تصنیف فرمائی۔اس کے علاوہ شاہ صاحب نے  تصوف وسلوک  ، فقہ واصول فقہ ، اجتہاد وتقلید  کے حوالے سے کئی رسائل  تالیف فرمائے ۔ زیر نظر کتاب’’شاہ ولی اللہ  رحمہ اللہ کا فلسفہ سیرت ‘‘  ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے  ڈاکٹر صاحب مرحوم  نے  اس کتاب میں  شاہ ولی اللہ   رحمہ اللہ کی عظیم المرتبت  کتاب ’’ حجۃ اللہ البالغہ‘‘کے صرف ایک مختصر باب ’’سیر النبیﷺ کی بنیاد پر شاہ صاحب کے فلسفہ سیرت کے ابتدائی نقوش ابھارے ہیں ۔ڈاکٹر صاحب مرحوم کی یہ خالص یک موضوعی ویک بابی تحقیق  تھی جو پھیل کر ایک  مختصر کتاب بن گئی ہے۔ (م۔ا)

  • حیات منشاوی

    (اتوار 05 فروری 2023ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی، گجرات
    #6917 Book صفحات: 132

    قاری محمد صدیق منشاوی (20 جنوری، 1920ء - 20 جون، 1969ء) ایک مشہور مصری قاری تھے جو کہ اسلامی دنیا میں قرات کے میدان میں ایک ممتاز شخصیت سمجھے جاتے ہیں موصوف  قاری عاصم کوفی کی قرات میں ماہرتھے ۔ قاری محمد صدیق منشاوی نے مصر کے مشہور قاری صدیق منشاوی کے ہاں 20 جنوری، 1920ء کو سوہاج کے قصبہ المنشاہ میں آنکھ کھولی، آپ کے دادا طیب منشاوی بھی قاری تھے یوں آپ کا سارا خاندان قرآن کے قاریوں کا خاندان ہے۔ موصوف اپنے والد اور چچا کے ساتھ مختلف علاقوں میں تلاوت کے لیے جایا کرتے۔ 1952ء میں ایک دن سوہاج کے گورنر کے یہاں اکیلے پڑھنے کا موقع ملا اور یہیں سے ان کا نام ہر طرف گونج اٹھا۔اس کے بعد مصری ریڈیو کی جانب سے آپ کو باقاعدہ دعوت ملی اور وہاں انہوں نے مکمل قرآن پاک ریکارڈ کروایا، یوں آپ ملک سے باہر بھی مشہور ہوگئے اور آپ کو بیرون ملک سے تلاوت کے لیے دعوت نامے آنے لگےاور آپ نے دنیا کی بڑی بڑی مشہور مساجد میں تلاوتیں کرنا شروع کیں جن میں مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ اور دیگرمیں تلاوتیں کیں۔ قاری محمد نصیر الدین منشاوی  حید آبادی  کی زیر نظر کتاب’’ حیاتِ منشاوی‘‘ قاری  محمد صدیق منشاوی کی شخصیت ،قرآنی خدمات ، دینی کارناموں کو سمجھنے کےلیے  نہایت مفید ہے ۔(م۔ا)

  • 418 #6916

    مصنف : عمیرہ اعجاز

    مشاہدات : 3241

    ھدایۃ القاری ( شرح صحیح بخاری ) کے منہج واسلوب کا تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل )

    (ہفتہ 04 فروری 2023ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد
    #6916 Book صفحات: 225

    امام بخاری رحمہ اللہ  کی شخصیت اور   ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ   اصح  الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  نے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی    کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔ برصغیر میں   متعدد علمائے کرام نے  صحیح بخاری کے تراجم ،فوائد اور شروحات لکھی ہیں ۔جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم وفوائد  قابل ذکر ہیں  ۔ شیخ الحدیث  مولانا عبد الحلیم    کی  ’’توفیق الباری شرح  صحیح بخاری  ‘‘ ،  مفتی جماعت  شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ  کی’’ ہدایۃ القاری  شرح  صحیح بخاری ‘‘کے نام    سے نئی شروح  بھی منظر عام  پر  آ چکی ہیں ۔ ’’ فتح السلام بشرح صحیح البخاری  الامام‘‘  کے نام  مفسر قرآن حافظ عبد السلام بھٹوی حفظہ اللہ  بھی صحیح بخاری کی شرح  تحریر کررہے ہیں جس کی دو جلدیں  ’’دار الاندلس ‘‘ سے  طبع ہوچکی ہیں ۔ اس کے علاوہ استاذی المکرم   شیخ الحدیث  محمد رمضان سلفی حفظہ اللہ ’’منحۃ الباری ‘‘ کے  نام سے صحیح بخاری کی شرح لکھ رہے ہیں  دس جلدیں شائع ہوچکی ہیں یہ شرح تکمیل کے قریب ہے  اللہ تعالیٰ استاد  محترم کو صحت وعافیت سے نوازے  اور  صحیح  بخاری  کی  اس خدمت کو شرف ِقبولیت سے نوازے  ۔ آمین زیر نظر   مقالہ بعنوان’’ ھدایۃ القاری (شرح صحیح بخاری) کے منہج  واسلوب کا تجزیاتی مطالعہ‘‘ محترمہ عمیرہ  اعجاز صاحبہ   کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں  نے گورنمنٹ کالج  یونیورسٹی ، فیصل آباد  سیشن  2021ء۔2019ءمیں پیش کر کے ایم فل کی ڈگری حاصل کی  ہے ۔ مقالہ نگار  نے اپنے اس  مقالے کو تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ باب اول  مفتی عبدالستار حماد  حفظہ اللہ کے احوال وآثار  کے متعلق ہے اور باب دوم ھدایۃ القاری کے تعارفی  جائزہ اور منہج پر مشتمل ہے  جبکہ باب سوم میں  ھدایۃ القاری  کی  خصوصیت  واامتیازات کو بیان کیاگیا ہے ۔آخر میں خلاصہ بحث  کےبعد  سفارشات  پیش کرتے ہوئے اس بات کی  طرف توجہ دلائی ہے کہ  ھدایۃ الیاری کی شرح صحیح بخاری  کو  گورنمنٹ کالج  یونیورسٹی ، فیصل آباد کی لائبریری  کی زینت بنایا جائے تاکہ  طلباء اس بہترین شرح سے مستفید ہوسکیں۔نیز    یو نیورسٹی  میں مفتی عبد الستار حماد صاحب  کے تعارف اور شرح ھدایۃ القاری کے حوالے سے سیمینار کا  انعقاد کرواجائے  اور  شارح صحیح بخاری   شیخ الحدیث  حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ  کی دینی  وتدریسی اور تصنیفی بہت ساری خدمات ہیں ان کی طویل دینی خدمات کے پیش نظر ان کے حالات پر تحقیقی سروے کروایا جائے ۔ تاکہ جوانانِ رعنا کی زندکی سے سبق حاصل کر کے اپنے کردار کو سنوار سکیں۔ (م۔ا)

  • 419 #6915

    مصنف : کرنل اشفاق حسین

    مشاہدات : 2022

    جنٹل مین فی ارض اللہ

    (جمعہ 03 فروری 2023ء) ناشر : ادبیات لاہور
    #6915 Book صفحات: 354

    لیفٹیننٹ کرنل (ر) اشفاق حسین کا نام ادبی حلقوں میں کافی مشہور ہے ۔موصوف  نے     پنجاب  یونیورسٹی سے صحافت اور انگریزی ادب میں ایم اے کرنے  علاوہ  نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے عربی میں ایڈوانس لیول انٹر پر یٹرشپ  کے ڈپلومہ ہولڈر ہیں ۔اور تقریباً 29 سال پاک فوج سے وابستہ بھی رہے ، کالج آف آرمی ایجوکیشن،اپرٹوپا اور ملٹری کا لج جہلم میں تدریسی فرائض انجام دینے کے علاوہ  سعودی عرب میں  بطور مترجم بھی تعینات رہے  ، انہوں نے کئی شہرہ آفاق کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں طنز ومزاح کی شگفتہ کتابیں، جنٹلمین بسم اللہ ، جنٹلمین الحمد للہ ، جنٹلمین اللہ اللہ اور جنٹلمین سبحان اللہ ، جنٹل مین  فی ارض اللہ شامل ہیں ۔ جینٹل مین سیریز کرنل (ر) اشفاق حسین صاحب کی خود نوشت ہے۔ یہ کتابیں ایک فوجی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں  مزاح سے بھرپور، اور کچھ رلا دینے والے اقتباسات بھی۔ ہوشربا انکشافات بھی ہیں ۔کرنل اشفاق حسین کی زیر  نظر کتاب ’’ جنٹل مین فی ارض اللہ  ‘‘ میں امریکہ براستہ سنگاپور، سیدنا  موسی  علیہ  السلام    کی سرزمین میں فرعونوں سے واسطہ، انگلینڈ واپسی، ابوظبی، ایران کی زیارت، عراق میں مرحلہ ہائے سخت جاں، ومن ترکی نمی دانم، سفر نامہ یورپ ، کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ (م۔ا)

  • 420 #6914

    مصنف : کرنل اشفاق حسین

    مشاہدات : 2099

    جنٹلمین استغفر اللہ (سانحہ کارگل کے اصل حقائق)

    (جمعرات 02 فروری 2023ء) ناشر : ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور
    #6914 Book صفحات: 227

    لیفٹیننٹ کرنل (ر) اشفاق حسین کا نام ادبی حلقوں میں کافی مشہور ہے ۔موصوف  نے     پنجاب  یونیورسٹی سے صحافت اور انگریزی ادب میں ایم اے کرنے  علاوہ  نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے عربی میں ایڈوانس لیول انٹر پر یٹرشپ  کے ڈپلومہ ہولڈر ہیں ۔اور تقریباً 29 سال پاک فوج سے وابستہ بھی رہے ، کالج آف آرمی ایجوکیشن،اپرٹوپا اور ملٹری کا لج جہلم میں تدریسی فرائض انجام دینے کے علاوہ  سعودی عرب میں  بطور مترجم بھی تعینات رہے  ، انہوں نے کئی شہرہ آفاق کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں طنز ومزاح کی شگفتہ کتابیں، جنٹلمین بسم اللہ ، جنٹلمین الحمد للہ ، جنٹلمین اللہ اللہ اور جنٹلمین سبحان اللہ ، جنٹل مین  فی ارض اللہ شامل ہیں ۔ جینٹل مین سیریز کرنل (ر) اشفاق حسین صاحب کی خود نوشت ہے۔ یہ کتابیں ایک فوجی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں  مزاح سے بھرپور، اور کچھ رلا دینے والے اقتباسات بھی۔ ہوشربا انکشافات بھی ہیں ۔کرنل اشفاق حسین کی زیر  نظر کتاب ’’ جنٹلمین استغفر اللہ‘‘ سانحۂ کارگل کے اصل حقائق کو پیش کیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 421 #6913

    مصنف : کرنل اشفاق حسین

    مشاہدات : 2065

    جنٹلمین اللہ اللہ

    (بدھ 01 فروری 2023ء) ناشر : ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور
    #6913 Book صفحات: 227

    لیفٹیننٹ کرنل (ر) اشفاق حسین کا نام ادبی حلقوں میں کافی مشہور ہے ۔موصوف  نے     پنجاب  یونیورسٹی سے صحافت اور انگریزی ادب میں ایم اے کرنے  علاوہ  نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے عربی میں ایڈوانس لیول انٹر پر یٹرشپ  کے ڈپلومہ ہولڈر ہیں ۔اور تقریباً 29 سال پاک فوج سے وابستہ بھی رہے ، کالج آف آرمی ایجوکیشن،اپرٹوپا اور ملٹری کا لج جہلم میں تدریسی فرائض انجام دینے کے علاوہ  سعودی عرب میں  بطور مترجم بھی تعینات رہے  ، انہوں نے کئی شہرہ آفاق کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں طنز ومزاح کی شگفتہ کتابیں، جنٹلمین بسم اللہ ، جنٹلمین الحمد للہ ، جنٹلمین اللہ اللہ اور جنٹلمین سبحان اللہ ، جنٹل مین  فی ارض اللہ شامل ہیں ۔ جینٹل مین سیریز کرنل (ر) اشفاق حسین صاحب کی خود نوشت ہے۔ یہ کتابیں ایک فوجی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان میں  مزاح سے بھرپور، اور کچھ رلا دینے والے اقتباسات بھی۔ ہوشربا انکشافات بھی ہیں ۔کرنل اشفاق حسین کی زیر  نظر کتاب ’’ جنٹل مین اللہ اللہ ‘‘ میں اپنے حج کے سفر کی روداد بیان کی ہے (م۔ا)

  • 422 #6912

    مصنف : مقبل بن ہادی الوداعی

    مشاہدات : 2232

    یوسف القرضاوی کی گمراہیاں

    (منگل 31 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6912 Book صفحات: 96

    علامہ یوسف عبد اللہ القرضاوی (9 ستمبر 1926ء - 26 ستمبر 2022ء) مصری نژاد، قطری شہریت یافتہ تھے ۔یوسف قرضاوی نے دس سال کی عمر سے پہلے ہی قرآن مکمل حفظ کر لیا تھا، بعد ازاں جامع ازہر میں داخل ہوئے اور وہاں سے عالمیت کی سند 1953ء میں حاصل کی، 1954ء میں کلیہ اللغہ سے اجازتِ تدریس کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد 1958ء میں انھوں نے عرب لیگ کے ذیلی ادارہ ’’معہد دراسات اسلامیہ‘‘سے ’’تخصص در زبان و ادب‘‘ میں ڈپلوما کیا، ساتھ ہی ساتھ 1960ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جامع ازہر کے کلیہ اصول الدین سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، 1973ء میں وہیں سے اول مقام و درجے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اس کے مقالہ کا موضوع ’’زکوٰۃ اور معاشرتی مشکلات میں اس کا اثر‘‘ تھا۔ موصوف اگرچہ  کئی کتابوں کے مصنف اور  عصر حاضر کے بہت بڑے فقیہ   ومجتہد تھے   لیکن بہت سی فکری انحرافات کا شکار بھی تھے۔ان کی فکری انحرافات اور گمراہیوں کی کئی کبار عرب علماء نے نشاندہی   بھی کی ہے ۔شیخ  مقبل بن ہادی الوداعی نے زیر نظر کتاب ’’یوسف القرضاوی کی گمراہیاں‘‘ میں   علامہ  یوسف  القرضاوی  کے فکری انحرافات    وتفردات کو اجاگر کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 423 #6911

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 1759

    پاکستان سے دیار حرم تک

    (پیر 30 جنوری 2023ء) ناشر : جہانگیر بک ڈپو پاکستان
    #6911 Book صفحات: 85

    اردو ادب میں سفرناموں کو ایک مخصوص صنف کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ سفرنامے دنیا کے تمام ممالک کااحاطہ کرتے ہیں۔اِن کی طرزِ نوشت بھی دوسری تحریروں سے مختلف ہوتی ہے۔یہ سفرنامے کچھ تاثراتی ہیں تو کچھ معلوماتی۔ کچھ میں تاریخی معلومات پر زور دیا گیا ہے تو کچھ ان ملکوں کی تہذیب و ثقافت کو نمایاں کرتے ہیں جہاں کا  انسان سفر کرتاہے۔ سفرمیں انسان  دوسرے علاقوں کےرہنے والے انسانوں  سےبھی ملتا جلتا ہے۔ ان کےرسم  ورواج ، قوانین رہن سہن ،لائف اسٹائل اور لین دین کے طریقوں سے واقفیت حاصل کرتا ہے۔ آثار قدیمہ کے مطالعہ  سے قدیم دور کے  انسان کی زندگی  کے انہی پہلوؤں سے آشنائی حاصل ہوتی ہے۔ اور اس میں سیکھنے کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں  جو انسان کی اپنی عملی زندگی  میں کام آتے ہیں ۔ جزیرۃالعرب کے سفرنامے زیادہ تر حج و عمرہ کے حوالے سے منظر عام پر آئے ہیں، ان میں بھی بعض کیفیاتی طرز کے ہیں، جب کہ بعض میں علمی اور ادبی پہلو نمایاں ہے۔ زیر نظر کتاب ’’پاکستان سے دیار حرم تک ‘‘ معروف ناول نگار  وصحافی  نسیم حجازی کے ارض ِحجاز کے دلچسپ سفر پر مشتمل ہے انہوں نے اپنے اس  سفرنامے کو بڑے دلچسپ اندا ز میں مرتب کیا ہےان کے اس سفر میں  کراچی سے ایران ،ترکی اور بیروت کا سفر بھی شامل ہے ۔ یہ سفر نامہ  پہلے   اخبار کوہستان میں مضامین کی صورت  میں شائع ہوا بعد ازاں قارئین کے اصرار پر  اسے کتابی صورت میں شائع  کیا گیا ۔ (م۔ا)

  • 424 #6910

    مصنف : ظہیر الدین معروفی اعظمی

    مشاہدات : 2747

    احیاء المعانی قرات سبعہ کے اصولی اختلافات حصہ اول

    dsa (ہفتہ 28 جنوری 2023ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی، گجرات
    #6910 Book صفحات: 90

    1173 ؍اشعار پر مشتمل شاطبیہ امام شاطبی رحمہ اللہ کی  قراءات ِ سبعہ میں اہم ترین اساسی  اورنصابی کتاب ہے۔ شاطبیہ کا اصل نام حرزالامانی ووجه التهانی ہے  لیکن یہ شاطبیہ کےنام سے ہی معروف ہے اوراسے قصیدةلامیة بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے ہر شعر کا اختتام لام الف پرہوتاہے۔ یہ کتاب قراءاتِ سبعہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اللہ  تعالیٰ نے اسے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے۔ بڑے  بڑے مشائخ اورعلماء نے اس قصیدہ کی تشریح کو اپنے لیےاعزازسمجھا  شاطبیہ کے شارحین کی طویل فہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’  احیاء المعانی ‘‘  قاری ظہیر الدین معروفی  اعظمی  کی تصنیف ہےاس  کتاب کے جملہ مضامین ، مسائل وقواعد ،احکام واصول شاطبی  رحمہ اللہ کی معروف کتاب قصیدہ شاطبیہ سے ماخوذ ومستفاد ہیں یہ کتاب تاریخی اور فنی حیثیت سے اپنے موضوع پر  بڑی اہم اور فن سبع قراءات  میں جامع   کتاب ہے ۔  (م۔ا)

  • 425 #6909

    مصنف : عاصم عمر

    مشاہدات : 3638

    ادیان کی جنگ دین اسلام یا دین جمہوریت ؟

    (جمعہ 27 جنوری 2023ء) ناشر : ادارہ حطین
    #6909 Book صفحات: 201

    جمہوریت ایک سیاسی نظام ہے یعنی عوام کی اکثریت کی رائے سے حکومت کا بننا اور اس کا بگڑنا۔ اس نظام میں انفرادی آزادی اور شخصی مساوات کے تصورات کو جو اہمیت دی گئی ہے اس کی وجہ سے عہد حاضر میں اس کی طرف لوگوں کا میلان زیادہ ہے۔اگرچہ بہت سے مسلم دانشور اس طرزِ حکومت کے حامی ہیں۔لیکن ہر دور میں اصحابِ علم کی ایک بڑی تعداد نے جن میں مسلمان بھی شامل ہیں، جمہوریت کو ناپسند کیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس میں عوام کی حاکمیت اور مطلق آزادی کا تصور غیر عقلی اور باعثِ فساد ہے۔پاکستان میں جمہوری نظام کے قیام  کی خواہش کا فی مستحکم نظر آتی ہے لیکن سیاسی اور معاشرتی عمل میں اتنے تضادات موجود ہیں کہ جمہوریت میں ابھی تک تسلسل پیدا نہ ہوسکا اور نہ پائیداری۔جمہوریت کی خواہش اور کوشش کے باوجود جمہوریت کا پر وان نہ چڑھنا جمہوری عمل کے  نازک اور مشکل ہونے کا ثبوت ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ادیان کی جنگ: دینِ اسلام یا دینِ جمہوریت؟‘‘ کی تصنیف ہے جوکہ  عصرِ حاضر کے سب بڑے فتنے، فتنہ جمہوریت کی حقیقت آشکارا کرتی ہےفاضل مصنف نے اس میں جمہوریت کا  مفصل شرعی محاکمہ کیا  ہے ۔اور عقل اور دل دونوں  کو اپیل کرنے  والے دلائل کے ذریعے جمہوری فکر وفلسفے اور جمہوری نظام کی قباحت اور اس کا  اسلام سے صریح تصادم واضح  کیا گیا ہے نیزشریعت سے ہٹ کر فیصلے کر نے والی عدالتوں کی شناخت وخطرناکی بھی قرآن وسنت اور ائمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں بخوبی بیان  کی گئی ہے۔(م۔ا)

< 1 2 ... 14 15 16 17 18 19 20 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30757
  • اس ہفتے کے قارئین 186143
  • اس ماہ کے قارئین 135314
  • کل قارئین101695830
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست