#7113

مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

مشاہدات : 1308

اسلام کو قادیانیت سے بچائیے

  • صفحات: 216
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8640 (PKR)
(جمعہ 08 ستمبر 2023ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان

مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40ترجمہ:’’ محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعدد آیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺ نے متعدد متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنیٰ متعین فرمایا ہے۔ یہی وہ عقیدہ ہے جس پر قرون اولیٰ سے آج تک تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے اثبات اور مرزا قادیانی کی تکذیب کے سلسلے میں ہر مکتب فکر نے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں جن میں علمائے حدیث کی خدمات نمایا ں ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’اسلام کو قادیانیت سے بچائیے‘‘جناب محمد طاہر عبد الرزاق کی مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے نامور اہل قلم کی عقیدۂ ختم نبوت اور محاسبۂ قادیانیت سے متعلق علمی و تحقیقی تحریروں کا انتخاب کر کے حسن و خوبصورتی کے ساتھ مرتب و یکجا کر دیا ہے۔ اس سے ان کے اعلیٰ ذوق اور تحفظ ختم نبوت سے محبت کا اظہار ہوتا ہے۔ (م۔ا)

قادیانیوں اور عام کافروں میں کیا فرق ہے

6

صدائے دل

11

تقدیم

16

شعلہ عشق

21

خلفائے راشدین اور قتل مرتد

23

مسئلہ ختم نبوت اور سلف صالحین

33

عقیدہ ختم نبوت

71

آزادی ضمیر اور قادیانیت

92

حب نبی کریم ﷺ

105

اجرائے نبوت پر الفضل کے دلائل اور ان کے جوابات

120

حیات عیسیٰ علیہ السلام

135

قادیانی معجزات

155

اسلام و مرزائیت

166

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38344
  • اس ہفتے کے قارئین 463834
  • اس ماہ کے قارئین 1664319
  • کل قارئین113271647
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست