#7116

مصنف : قاری سعید احمد

مشاہدات : 1222

الكنز في وقف حمزة و هشام علي الهمز

  • صفحات: 339
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13560 (PKR)
(پیر 11 ستمبر 2023ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

جس طرح قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کا وجوب قرآن و حدیث اور اجماع امت سے ثابت ہے، اسی طرح قرآنی اوقاف کی معرفت اور دورانِ تلاوت اس کی رعایت رکھنا بھی واجب ہے۔ کیونکہ اگر تجوید حروف کی درست ادائیگی کا ذریعہ ہے، تو معرفتِ وقوف صحیح معنی کے فہم و ادراک کا باعث ہے۔علم وقف و ابتداء کی معرفت کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات بے موقع وقف،ابتداء یا اعادہ کرنے سے معنی ٰمیں خلل آ جاتا ہے۔ جس سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قرآن کریم کے معانی پر غور کیا جائے اور علم اوقاف کی تعلیم حاصل کی جائے۔ امام حمزہ اور ہشام کلمہ مہموز پر وقف کرنے میں ایک خاص اسلوب رکھتے ہیں جس میں بے حد تنوع اور باریکیاں ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ الكنز في وقف حمزة و هشام على الهمز‘‘ قاری سعید احمد (صدر مدرس شعبہ تجوید و قراءات، جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ) کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں امام ہمزہ اور امام ہشام کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ ہمزہ کی اقسام کو اس کی تخفیف کی کیفیت اور اس کی مثالوں کے ذکر کے ساتھ بیان کیا ہے اور مہموز کلمات میں جو جائز وجوہ بنتی ہیں ان کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ شاطبیہ کے اشعار کا حوالہ بھی ذکر کیا ہے۔(م۔ا)

تقریظ

12

عرض مؤلف

24

امام حمزہ کے حالات

28

سیدنا خلف 

31

امام سیدنا ہشام 

32

ہمزہ کی تخفیف کی اقسام

34

ہمزہ کی اقسام اور تخفیف کی کیفیت

38

ہمزہ ساکن

38

ہمزہ متحرک

44

مذہب رسمی

54

سورۃ فاتحہ تا سورۃ الناس

62

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101470
  • اس ہفتے کے قارئین 398448
  • اس ماہ کے قارئین 1451948
  • کل قارئین110773386
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست