تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کے لیے امانت و دیانت اور صداقت کا ہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہو ۔ذہین و فطین ہو اپنے حافظے پر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات و واقعات کو حوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتا ہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگاری کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بے شمار مسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کے علمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اور سائنسی کارناموں کو بڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تذکرۂ قراء و حفاظ پاک و ہند‘‘ استاد القراء قاری سعید احمد صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں ان قراء کے حالات جمع کیے ہیں جو اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں اور اس کتاب میں ایسی ہی شخصیات کے انتخاب کی کوشش کی گئی ہے جو تعلیم و تدریس یا تصنیف و تالیف سے وابستہ رہے ہوں۔صاحب کتاب نے کتاب میں مذکور قراء کے تذکرہ کو قاری کی آسانی کے لیے حروفِ تہجی کی (الف بائی) ترتیب پر مرتب کیا ہے اور حتی الامکان کوشش کی ہے کہ تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات بھی ذکر کی جائے ۔البتہ چند ایک حضرات کی تاریخ پیدائش یا تاریخ وفات معلوم نہ ہو سکنے کی بنا پر ذکر نہیں کی گئی۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
اصول فقہ |
|
15 |
مشقی سوالات |
|
16 |
کتاب اللہ کا بیان |
|
17 |
مشرک اور مؤول کا بیان |
|
39 |
حقیقت اور مجاز کا بیان |
|
45 |
استعارہ کے طریقہ کی بحث اور اس کی اقسام |
|
57 |
صریح اور کنایہ کا بیان |
|
63 |
ایسی صورتوں کا بیان جن میں الفاظ کی حقیقتوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے |
|
88 |
دلالۃ النص کی تعریف |
|
104 |
امر کی لغوی و اصطلاحی تعریف کا بیان |
|
114 |
عبادات کا تکرار |
|
123 |
اداء اور قضا کا بیان |
|
136 |
نہی کا بیان |
|
148 |
حروف کے معانی کا بیان |
|
167 |
ثم کا بیان |
|
179 |
بیان کی اقسام |
|
211 |
خبر کی اقسام |
|
228 |
قیاس کا بیان |
|
254 |
شریعت کے احکام کے اسباب کی توضیح |
|
293 |
عزیمت اور رخصت کا بیان |
|
305 |
عزیمت کا لغوی اور شرعی مفہوم |
|
306 |