قاری سلمان احمد میر محمدی

  • نام : قاری سلمان احمد میر محمدی

نام: قاری سلمان احمدمیرمحمدی  ولدیت:عبداللہ۔

ولادت: قاری صاحب کی ولادت یکم اکتوبر 1972ءبمطابق 22 شعبان 1392ھ بروزاتوارمیرمحمدمیں ہوئی۔

تعلیم وتربیت: ابتدائی تعلیم اپنےگاؤں میرمحمدمیں قائم شدہ مدرسہ سے حاصل کی بعدازں جامعہ لاہورالاسلامیہ بابربلاک میں چلےگئے وہاں ان کےبرادرکبیرقاری ابراہیم میرمحمدی صاحب﷾ پڑھاتےتھےاورجامعہ اسلامیہ مدینہ یونیورسٹی سےفارغ التحصیل اورپاکستان میں ایک بہترین قاری تھے۔چنانچہ محترم قاری صاحب نےاپنی بقیہ تعلیم وہاںمکمل کی۔

درس تدریس:

فراغت کےبعدحافظ یحیٰ عزیزمیرمحمدی ا﷫ورحافظ یحیٰ شرقپوری ﷫صاحب کےقائم کردہ مرکزبستی البدربونگہ بلوچاں میں قائم کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ میں تدریسی خدمات کےلیےآئے اوراب تک فضلہ تعالی باحسن خوبی تدریسی فرائض سرانجام دے رہےہیں۔ محترم قاری صاحب کی شادی 14 اگست 1996ءبمطابق 29ربیع الاول 1417ھ بروزبدھ اپنی خالہ زادسےہوئی قاری صاحب کے5 بیٹےاور3بیٹیاں ہیں۔شادی کےبعدبھی قاری صاحب اپنےفرائض سےکوتاہی اور غفلت نہیں برتتےجیساکہ عموماہوتاہےبلکہ قار ی صاحب اپنےطلباء کی تربیت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑتے۔

تصانیف:

 قاری سلمان احمدمیرمحمدی صاحب نے تجویدکےمتعلق ایک کتاب لکھی ہےجس کانام القول السدید ہے۔بہت ہی جنداراورشاندارکتاب ہےمدارس کےنصاب میں شامل ہےاوراس کوبڑی پذیرائی حاصل ہے۔اللہ تعالی قاری صاحب کےعلم وعمل میں برکت دےاوران سےدین کازیادہ سے زیادہ کام لے اٰمین۔

کل کتب 4

  • 1 #1222

    مصنف : قاری سلمان احمد میر محمدی

    مشاہدات : 38215

    القول السدید فی علم التجوید ( جدید ایڈیشن)

    (اتوار 09 ستمبر 2012ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #1222 Book صفحات: 97

    قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ ہے اس کی ایک واضح دلیل یہ ہے کہ عرب لوگ باوجود فصیح و بلیغ ہونے کے قرآن کریم جیسی ایک آیت لانے سے بھی قاصر رہے۔ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے فلہٰذا ضروری ہے کہ قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح پڑھنے کا حق ہے۔ فن تجوید پر اب تک اردو میں بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا نہایت سہل اور آسان ہے۔ اس سلسلہ کی بہت سی کتب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر پہلے سے موجود ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ جو کہ قاری ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی قاری سلمان احمد میر محمدی کی کاوش ہے۔ قاری صاحب اپنی کتاب میں تجوید کے تقریباً تمام اساسی قواعد لے آئے ہیں اور نہایت سہل انداز میں لائے ہیں۔ مبادیات تجوید، مخارج، صفات سے لے کر ادغام اور سکتہ تک کے تمام تر قواعد کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب کے آخر میں تجوید سے متعلقہ بعض ضروری مسائل بھی بیان کر دئیے گئے ہیں۔(ع۔م)
     

  • 2 #1690

    مصنف : قاری سلمان احمد میر محمدی

    مشاہدات : 9587

    القول السدید

    (جمعرات 08 مئی 2014ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #1690 Book صفحات: 90

    قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایک معجزہ ہے ۔اس کی تلاوت ِکا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا او رسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے فن تجوید پر اب تک اردو میں بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا نہایت سہل اور آسان ہے۔ ۔ پیشِ نظر کتاب بھی انہی کتب میں ایک اضافہ ہے۔ جو کہ جامعہ لاہورالاسلامیہ ،لاہورمیں شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی﷾ کے اولین شاگرد او ر بھائی محترم قاری سلمان احمد میر محمدی﷾ ( فاضل وسابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ) کی کاوش ہے۔ قاری صاحب نے اپنی کتاب میں تجوید کے تقریباً تمام اساسی قواعد کو نہایت سہل انداز میں بیان کردیا ہے ۔مبادیات تجوید، مخارج...

  • 3 #6829

    مصنف : قاری سلمان احمد میر محمدی

    مشاہدات : 6002

    القول السدید فی علم التجوید جدید ایڈیشن

    (ہفتہ 29 اکتوبر 2022ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6829 Book صفحات: 123

    قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ القول السدید فی علم التجوید‘‘جامعہ لاہورالاسلامیہ  ،لاہورمیں شیخ القراء  قاری ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ  کے اولین شاگرد او ر بھائی  محترم قاری سلمان احمد میر محمدی حفظہ اللہ  ( فاضل  وسابق  مدرس جامعہ  لاہور الاسلامیہ ) کی  کاوش ہے۔ قاری صاحب  نے اپنی کتاب میں تجوید کے تقریباً تما...

  • 4 #7118

    مصنف : قاری سلمان احمد میر محمدی

    مشاہدات : 1437

    الروضة الزخرة في تشجير اصول القراءات العشر المتواترة

    (بدھ 13 ستمبر 2023ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7118 Book صفحات: 66

    قرآن مجید کتبِ سماویہ میں سے آخری کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں ۔ ان تمام پر ایمان لانا ضروری اور واجب ہے، ان کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جا رہی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام کے سامنے قرآن مجید کی مکمل تشریح و تفسیر اپنی عملی زندگی،اقوال و افعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا۔ صحابہ کرام اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔ کتبِ احادیث میں احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ الروضة الزاخرة في تشجير أصول القراءات العشر المتواترة‘‘ شیخ القراء قاری سلمان احمد میر محمدی حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔ یہ کتاب قراء سبعہ اور قراء ثلاثہ کے اصولی مسائل...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42795
  • اس ہفتے کے قارئین 468285
  • اس ماہ کے قارئین 1668770
  • کل قارئین113276098
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست