کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 1501 #5807

    مصنف : اسجد سبحانی ارریاوی

    مشاہدات : 5553

    خیر الوصول الی الحاصل و المحصول

    (پیر 17 جون 2019ء) ناشر : مکتبہ علیمیہ ڈوریہ سوناپور انڈیا
    #5807 Book صفحات: 20

      فوائد الضیائیۃ علامہ ابن حاجب کی کتاب ’’الکافیۃ‘‘  کی اہم شرح  ہے جو کہ  شرح  جامعی کے نام سے معروف ہے۔شرح جامعی  شروح کافیہ میں ’’رضی‘‘  کےبعد نہایت اعلی وارفع اور سب سے زیادہ مشہور متداول  ہے اس میں علامہ جامی نے اکثر شروح کافیہ کا باحسن وجوہ ملخص کیا  ہے ۔علامہ جامی  نے اس  کتاب میں  نحوی مباحث کو عقلیت کارنگ دیا ہے تاہم ٹھوس استعداد پیدا کرنے کےلیے  یہ بہت عمدہ کتاب ہے ۔انہی عقلی مباحث میں  سے ایک بحث ’’ حاصل ومحصول‘‘ ہےجس کی تشریح  وتوضیح کے لیے علماء نحو نے مستقل رسائل وکتب تصنیف فرمائے ہیں ۔جناب اسجد سبحانی ارریاوی صاحب نے  زیرنظر مختصر کتابچہ بعنوان’’ خیر الوصول الی الحاصل والمحصول‘‘ اسی بحث کو سہل انداز میں پیش کرنے کی کوشش  کی ہے ۔موصوف نے اس  مختصر کتابچہ میں  عبارت مع اعراب، حل لغات، سلیس ترجمہ، بہت زیادہ قیل وقال اور بے فائدہ اشکال واعتراض سےاحتراز، عبارت کی تشریح مختصر مگر نہایت جامع  کرنےکی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

  • 1502 #5806

    مصنف : ایچ رشید احمد

    مشاہدات : 6758

    دینی مدارس کا منہاج عمل اور جدید معاشرتی تقاضے

    (اتوار 16 جون 2019ء) ناشر : شعبہ سماجی بہبود کلیہ فنون جامعہ کراچی
    #5806 Book صفحات: 528

    دینی مدارس  کے طلباء ،اساتذہ ،علمائے کرام  ،مشائخ عظام اصحاب صفہ او رعلوم نبویﷺ کے وارث اور امین ہیں ۔ یہی  مدارس دینِ اسلام  کے وہ قلعے ہیں جہاں سے قال اللہ  قال الرسول ﷺکی پاکیزہ صدائیں دن رات گونجتی ہیں ۔ روزِ اول سے   دینِ اسلام کا تعلق تعلیم  وتعلم اور درس وتدریس سے  رہا ہے  ۔نبی  کریم ﷺ پر سب سے پہلے جو  وحی  نازل  ہوئی وہ تعلیم سے متعلق تھی۔ اس وحی کے ساتھ ہی رسول اللہﷺ نےایک صحابی ارقم بن ابی ارقم  کے گھر میں دار ارقم  کے  نام سے    ایک مخفی مدرسہ قائم کیا ۔صبح  وشام کے اوقات میں  صحابہ  کرام  وہاں مخفی انداز میں آتے اور قرآن مجید کی تعلیم حاصل کرتے تھے  یہ اسلام کی سب سے  پہلی درس گاہ تھی۔ہجرت کے بعدمدینہ منورہ میں جب اسلامی ریاست  کاقیام عمل میں آیا  تو وہاں سب سے  پہلے  آپﷺ نے مسجد تعمیر کی  جو مسجد نبوی کے نام سے موسوم ہے  ۔اس کے  ایک جانب آپ نے  ایک چبوترا(صفہ) بھی تعمیر کرایا ۔ یہاں بیٹھ کر آپﷺ  مقامی وبیرونی  صحابہ کرام  کو قرآن مجید اور دین  کی تعلیم دیتے  تھے ۔یہ اسلام کاپہلا باقاعدہ اقامتی  مدرسہ تھا جو تاریخ  میں  اصحاب صفہ کے نام سے معروف  ہے  ۔ یہاں سے مسجد اور مدرسہ  کا ایسا تلازمہ قائم ہواکہ  پھر جہاں جہاں مسجد یں قائم ہوتی گئیں وہاں  ساتھ ہی مدرسے بھی قائم ہوتے گئے ۔اسلامی تاریخ    ایسے مدارس اور حلقات ِحدیث   سے بھری پڑی ہے  کہ  غلبۂ اسلام  ،ترویج   دین  اور تعلیمات اسلامیہ کو عام کرنے  میں  جن کی خدمات نے  نمایاں کردار  ادا کیا۔ برصغیر پاک وہند میں بھی  اسلام کی  ترویج اور تبلیغ کے سلسلے میں  بے شمار علماء نے مدرسے قائم کیے اور درس وتدریس کی مسندیں بچھائیں یہاں کے متعدد ملوک وسلاطین نے بھی اس میں پوری دلچسپی لی  اور سرکاری حیثیت سے اہل علم کو تدریس کی خدمت انجام دینے پر مامور کیا ۔تو ان مدارس  دینیہ سے وہ شخصیا ت  پیدا ہوئیں  جنہوں نے  معاشرے کی  قیادت کرتے  ہوئے  اسلامی تعلیمات کو عام کیا اور یہ شخصیات عوام  الناس کے لیے  منارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں ۔اسی طرح طلبا کی علمی وفکری تربیت کے لیے  وہ تمام وسائل اختیار کیے گیے جن کااختیار کرنا وقت کےتقاضے کےمطابق ضروری تھا ۔دورِ جدید میں بھی اصلاح معاشرہ کےسلسلے میں دینی   مدارس کا بڑا اہم کردار ہے ۔ زیر نظر مقالہ ’’ دینی مدارس کا منہاج  عمل اور جدید معاشرتی تقاضے  ‘‘ جناب  ایچ رشید احمد  کا  ڈاکٹر یٹ  کے لیے تیارکیا گیا وہ تحقیقی مقالہ ہے  جسے  ا نہوں نے  2003ء میں  جامعہ کراچی میں پیش  کر کے    پی ایچ ڈی  کی  ڈگری  حاصل کی مقالہ نے اس مقالہ کو دس ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔مقالہ نگار نے کراچی کےمختلف علاقوں میں قائم دینی مدارس میں زیر تعلیم  ان طلباء سے جو دینی مدارس کے نظام ونصاب کےتحت تعلیم کی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان سے رابطہ کے بعد طویل دورانیہ پر مبنی ملاقاتوں اور مصاحبہ ناموں کےذریعے ان کے نظریات اور مستقبل کےعزائم کےبارے میں  ان   کے  خیالات جمع کیے ہیں ۔  سماج کی تخلیق وترقی میں تعلیمی ادارے  اہم کردار انجام دیتے  ہیں ۔ یہی ادارے اخلاقی وسماجی فلاح  کےاصولوں پر مبنی اقدار سے افراد معاشرہ کو متعارف کراتے انہی  اقدار کی اساس پر زیر تعلیم طلباء کی تربیت کرتے ہیں ۔ اس طرح ایک صحت مند معاشرہ وجود پزیز ہوتا ہے ۔ تعلیمی ادارے جب دین کی تعلیمات اور قرآن حکیم کی آیات محکمات کی روشنی میں اپنا کردار انجام دیتےہیں تو وہ معاشرہ مثبت رویوں کے سبب ایک نمایاں مقام حاصل کرلیتا ہے  ماضی میں یہ ادارے  افراد اور مختلف گروہوں میں  معاشرتی اور سماجی  روابط کو بڑھانے میں ممدد ومعاون ہوئے ہیں۔ اگر یہ  ادارے  زمانے کے بدلتے ہوئے تقاضوں کوپیش نظر نہ رکھیں توپھر ان کا  نظام ارتقاء کی بجائے جمود وتعطل کا شکار ہوجاتا ہے ۔(م ۔ا)

  • 1503 #5805

    مصنف : سید محمد ابو الخیر کشفی

    مشاہدات : 10933

    اخلاق محمد ﷺ قرآن حکیم کے آئینے میں

    (ہفتہ 15 جون 2019ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #5805 Book صفحات: 193

    اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اخلاق محمدﷺ قرآن  حکیم کے آئینے میں ‘‘  ڈاکٹر سید ا بو الخیر کشفی کی تصنیف ہے موصو ف نے اس  کتاب کا آغا ز 1966ء میں کیا  لیکن کتاب کے شائع ہونے سے قبل ہی اپنے خالق حقیقی سے جاملے البتہ یہ  کتاب مجلہ ’’ ششماہی السیرہ عالمی میں ‘‘قسط وار شائع ہوتی رہی۔ بعد ازاں سید عزیز الرحمن صاحب  نے ا س  کتاب کو کتابی صورت میں شائع  کیا ۔یہ کتاب نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کی گئی ہے ۔(م۔ا)

  • 1504 #5800

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر صالح بن عبد العزیز سندی

    مشاہدات : 3744

    قبر رسول ﷺ سے قبر پرستوں کا استدلال اور اس کا جواب

    (جمعہ 14 جون 2019ء) ناشر : شعبہ تصنیف و تالیف مدرسہ سراج العلوم جھنڈا نگر
    #5800 Book صفحات: 42

    پیغمبرِ  اسلام  حضرت محمد ﷺ نے اپنی امت کو جتنی تاکید کے ساتھ  شرکیہ امور سے  بچنے کی  ہدایت فرمائی تھی ۔افسوس ہے کہ آپﷺ کی یہ نام لیوا امت  اسی  قدر  مشرکانہ  عقائد واعمال  میں  مبتلا ہے  اور اپنے  پیغمبر  کی تمام ہدایات کو فراموش کر چکی ہے  ۔آپ  ﷺ   نے واضح  الفاظ میں اعلان فرمادیا تھا :أَلَا وَإِنَّ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ وَصَالِحِيهِمْ مَسَاجِدَ، أَلَا فَلَا تَتَّخِذُوا الْقُبُورَ مَسَاجِدَ، إِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِك۔’’لوگو غور سے سن لو تم سے   پہلی امت کے لوگوں نے اپنے  انبیاء اور نیک لوگوں ،اولیاء  وصالحین کی قبروں کو عبادت گاہ (مساجد) بنالیا تھا ،خبر دار !تم  قبروں کو مساجد نہ  بنالینا۔میں تم کواس سے  روکتا ہوں۔اور آپ ﷺ  نےاپنی مرض الموت میں  یہود ونصاریٰ کے اس مشرکانہ  عمل پر لعنت کرتےہوئے  فرما یا: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ

    قبرپرستی شرک اورگناہ کبیرہ  ہے نبی کریم ﷺ نے   سختی سے   اس  سےمنع فرمایا اور اپنی  وفات کے وقت کے بھی اپنے صحابہ کرام کو اس سے  بچنے کی  تلقین  کی ۔ صحابہ کرام  نے اس پر عمل کیا  اور  پھر  ائمہ کرام  اور محدثین نے   لوگوں کو تقریر وتحریر کے  ذریعے  اس   فتنہ سے  آگاہ کیا ۔لیکن آج قبرپرستی کے فتنے میں ملوث لوگوں نے ہمیشہ عوام نت نئے شبہات کا شکار بنایا ہے تاکہ وہ لوگوں کو برابر دھوکے کی آڑ میں رکھیں، انہی شبہات میں سے ایک شبہ اورگمان یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ  کی قبر آپ کی مسجد میں ہے ۔ لہذا اس پر قیارس کرتے ہوئے قبروں پر مسجد بنانا یا مسجدوں میں مردے دفن کرنا جائز ہوجاتا ہے  اور ایسی مسجدوں میں نماز ادا کرنے میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’قبررسول ﷺ سے قبرپرستوں کا استدلال اوراس کا جواب‘‘ مدینہ یونیورسٹی کے استاد عقیدہ جناب  ڈاکٹر صالح بن عبد العزیز سندی﷾ کے ایک عربی کتابچہ بعنوان’’ الجواب عن شبهة الاستدالا بالقبر النبوي على جو اتخاذ القبورمساجد‘‘ کااردو ترجمہ ہے ۔اس  مختصر کتابچہ میں  اس دور کے ایک بڑے شبہے کا مختلف طریقوں سے مسکت جوا ب دیاگیا ہے  جو آجکل امت مسلمہ  میں بالعموم اور مسلمانانِ برصغیرمیں  خصوصی طور پر اپنی جڑیں مضبوط کرچکا ہے ۔اللہ تعالیٰ  مصنف ومترجم اور ناشرین کی اس  کاوش کو     قبول فرمائے  اور امت مسلمہ کے لیے نفع بخش  بنائے ۔آمین(م۔ا)

  • 1505 #5799

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 4982

    نقشہ سیرت

    (جمعرات 13 جون 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5799 Book صفحات: 29

    نقشہ (Map) ایک علاقے کی بصری نمائندگی کرتا ہے۔  نقشہ جات کی مدد سے  کسی بھی چیز کو سمجھنےمیں آسانی ہوتی ہے ۔بہت سے نقشے جامد دو جہتی ہوتے ہیں، تین جہتی جو ہندسی طور پر درست (یا تقریبا درست) نمائندگی کرتے ہیں اور دیگر متحرک یا انٹرایکٹو بھی ہو سکتے ہیں۔نقشے کی مختلف اقسام ہیں ۔ جیسےاٹلس(Atlas)،موضوعی نقشہ (Thematic map)،جغرافیائی مطالعاتی  نقشہ (Topographic map)،نقشہ راہ (Street map)،موسمیاتی نقشہ (Weather map)،سیاسی نقشہ (Political map ) وغیرہ زیرنظر’’ نقشہ سیرت ‘‘ سیرت النبی ﷺ کوسمجھنے کے لیے ایک جامع نقشہ ہے ۔اس میں  نبی ﷺ کاشجرہ نسب،عربوں کی تاریخ،اسلام سے قبل عرب کے مذاہب،نبیﷺکا پچپن،نبوت سے پہلے  اوصاف ،تبلیغ کی حکمتیں،رسول اللہ پر دست درازیاں،قریش کی سختیاں اور لچک،سفر طائف،معجزات النبی ،نبی ﷺ کی ہجرت اورمدد گار لوگ،رسول اللہ ﷺ  کی زندگی کو بڑے آسان فہم انداز میں پیش کیاگیا ہے ۔(م۔ا)

  • 1506 #5802

    مصنف : قاضی اطہر مبارکپوری

    مشاہدات : 6599

    سندھ و ہند کی قدیم شخصیات ترجمہ اردو رجال السند و الہند

    (بدھ 12 جون 2019ء) ناشر : مکتبہ خدیجۃ الکبری
    #5802 Book صفحات: 401

    مورخ اسلام قاضی اطہر مبارکپوری (1916ء - 1996ء) قصبہ مبارکپور ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے نانا مولانا احمد حسین رسولپوری نےآپ کا نام  عبد الحفیظ رکھا۔ مگر قاضی اطہر سے مشہور ہوئے۔ اطہر آپ کا تخلص ہے، جوانی میں کچھ دنوں خوب شاعری کی، برجستہ اشعار کہتے تھے، پھر شاعری چھوڑ دی۔ قاضی اس لیے کہے جاتے ہیں کہ آپ کے خاندان میں ایک عرصہ تک نیابت قضا کا عہد قائم رہا۔آپ کے ہاں ابتدا میں بہت تنگی تھی۔ گزر اوقات بہت مشکل تھی۔ اس لیے زمانۂ طالب علمی میں ہی جلد سازی کا کام کرنے لگے۔ جلد سازی کے لوازمات اعظم گڑھ جا کر لاتے تھے۔ اس میں کئی گھنٹے صرف ہوتے تھے۔ لیکن اس کی وجہ سے انہوں نے تعلیم ترک نہ کی۔ کتابوں سے بہت محبت تھی۔ اس لیے پیسہ پیسہ جمع کرتے۔ جب اتنے پیسے جمع ہو جاتے کہ کوئی کتاب خرید لی جائے تو کتاب خرید لیتے۔ زندگی کا بڑا حصہ تنگی و ترشی میں گزرا۔ لیکن اخیر عمر میں اللہ تعالیٰ نے آپ پر رزق کے دروازے کشادہ کر دیے۔ حتیٰ کہ آپ کا شمار مبارکپور کے امرا میں ہونے لگا۔ بچپن سے ہی آنکھیں کمزور تھیں۔ لیکن ضعفِ بصارت کی وجہ سے کثرتِ مطالعہ سے نہیں رکے۔ اور نہ ہی اس چیز نے کثرت تصنیف و تالیف سے روکا۔ ےآپ  نے اپنے شہر مبارکپور میں ایک ادارہ ’’دائرہ حلبیہ‘‘ کے نام سے قائم کیا۔آپ کئی کتب کے مصنف ہیں  تاریخ آپ کا خاص موضوع ہے بالخصوص ہندوستان کی اسلامی تاریخ ۔ پاکستانی علما کے پاس آپ کی شخصیت اور تحقیقات کی بڑی قدر و منزلت ہے۔ اسلامی تہذیب و تاریخ پر آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے علماء نے آپ کو  ’’محسنِ ہند‘‘ کا لقب دیا۔آپ کی تصنیفات میں ایک اہم کتاب ’’ رجال السند الہند‘‘   عربی زبان میں ہے زیر نظر کتاب’’سندھ وہند کی قدیم شخصیات‘‘ قاضی اظہر مبارکپوری کی  معروف کتاب’’رجال السند والہند ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ قاضی صاحب نے اس  کتاب میں   پہلی صدی سے  ساتویں صدی ہجری  سے پہلے تک  کی  یکصد سے زائد ایسی شخصیات کا تذکرہ کیا ہے جنہوں نے  علم وفضل، تحقیق ومطالعہ، تدریس وتعلیم، صلاح وورع، اصلاح وتزکیہ، سیاست وحکومت اور طب وجغرافیہ، نحو وہئیت یا دیگر میدانوں میں قابل قدر خدمات نجام دیں۔قاضی  مرحوم نے اصل کتاب سے پہلے مقدمۂ کتاب کے طور پرسندھ و ہند کے بعض مشہور تاریخی مقامات اور شہروں کا تعارف کرایا ہے  جو  قابل مطالعہ اور لائق تحسین ہے ۔پھر حروف تہجی کی ترتیب پر اعلام وشخصیات کا تذکرہ شامل کتاب ہے۔کتاب کے آخر میں  ’’باب الآباء اور’’باب الابناء‘‘ کے عنواں سے ان اعلام کا تذکرہ ہے جو اپنے والد اوبیٹوں کی جانب نسبت وکنیت سے شہرت یافتہ ہیں ۔صاحب کتاب نے  کتاب کا اختتام ’’ باب المجاهيل ‘‘ پر کیا ہے یعنی جن کے نام وغیرہ کی بابت تصریح دست یاب نہ ہوسکی اور یہ نہ معلوم ہوسکا کہ ان کا تعلق سندھ وہند کے کس علاقے سے تھا۔ہمیں یہ کتاب پی ڈی ایف فارمیٹ میں  موصول ہوئی کتاب وسنت سائٹ کے قارئین کے لیے اسے سائٹ پر پبلش کیا کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 1507 #5801

    مصنف : عبد الحکیم عبد المعبود المدنی

    مشاہدات : 5305

    سالنامہ تاریخ اہل حدیث شمارہ نمبر 1

    dsa (پیر 10 جون 2019ء) ناشر : مرکز تاریخ اہل حدیث ممبئی انڈیا
    #5801 Book صفحات: 378

    اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ،نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے  زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔۔اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اہل حدیث اسلام کی حقیقی ترجمان اور ایک ایسی فکر ہے جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔فکر اہل حدیث ، تاریخ اہل حدیث، تعارف اہل حدیث ،مسلک اہل حدیث  کے عنوان سے متعدد کتب موجود ہیں زیر نظر کتاب  بھی اسی سلسلہ کی  کڑی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’سالنامہ تاریخ اہل حدیث 2106 ،شمارہ نمبر 1 ‘‘  جناب عبد الحکیم  عبد المعبود  المدنی ﷾ کی کاوش ہےموصوف  جماعت اہل حدیث ، ہند کے غیور اور ممتاز عالمِ دین ہیں ، انہوں نے ’’ مرکز تاریخ اہل حدیث ،انڈیا‘‘ کے نام سے ایک مستقل ادارہ قائم کیا ہوا  ہے  جس کے تحت  وہ  تاریخ اہل حدیث ہند کو بڑی تیزی اور قوت سے جمع کیا جارہا ہے ۔کتاب ہذادر اصل مجوزہ تاریخ اہل حدیث  ،ہند  کا پہلا حصہ ہے  ۔مرتب  نےاس میں مختلف جرائد ومجلات، مقالات اور کتابوں سے استفادہ کرتے ہوئے نیزذاتی معلومات کی بنیاد پر جنوبی ہند کے علماء اہل حدیث کے مساعی جمیلہ کو مختلف جہتوں سے واضح کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ سالنامہ تاریخ اہل حدیث کا یہ پہلا شمار ہ سات ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے  باب کے تحت فاضل مرتب نے اپنااداریہ، مرکز اہل حدیث کا جامع تعارف اور کچھ علماکرام کے  تاثراتی پیغامات کوشامل کیا ہے ، دوسرا باب  اہل  حدیث ، تاریخ اہل حدیث،اور جماعت کے بعض تعلیمی  ودعوتی مراکزکے تعارف وغیرہ پر مشتمل ہےاس میں مستند اہل علم کی تحریریں جمع کی گئی ہیں۔ باب سوم میں  بعنوان’’ یادرفتگان 1915ء تک وفات پاچکے سترہ علماء کرام کی سوانح حیات اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے، باب چہارم 2016ء میں وفات پانےوالے علماء کرام کے ذکر ِجمیل کے لیے مختص ہے  اور اس کے تحت 16 علماء کرام کی سوانح حیات اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے، باب پنجم میں 2016ء میں وفات پانے والے بعض ایسے اعیان  وجماعت کی وفات پر لکھی گئی تعزیتی تحریریں شامل ہیں جو باضافہ عالم تو نہ تھے مگر جمعیت وجماعت اوراس کے کاز سےگہری دلچسپی او روابستگی کے سبب  انہوں نے اپنے طور قابل قدر خدمات انجام دیں۔باب ششم میں پانچ اکابر علماء موجودیں کی خود نوشت سوانح حیات شامل ہے جو اپنی جگہ نہایت اہمیت کی حامل ہے جب کہ آخری اور ساتویں با ب میں  متفرقات کے عنوان سے فاضل مرتب نے تین اہم مضامین تاریخ  اہل حدیث کے متعلق شامل کیے ہیں ۔ یہ کتاب تاریخ اہل حدیث کی حقانیت اورعلمائے اہل حدیث کی گرانقدر خدمات پر مشتمل ایک اہم علمی وتاریخی دستاویز  ہے ۔اللہ مرتب وناشرین کی اس  عظیم الشان مساہی کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اورانہیں ا س کام کو جاری رکھنی کی توفیق دے ۔ (آمین) (م۔ا)

  • 1508 #5803

    مصنف : احمد حسن زیارت

    مشاہدات : 25714

    تاریخ ادب عربی

    (ہفتہ 08 جون 2019ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #5803 Book صفحات: 614

    اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان   سے  ناواقف ہے   جس کی  وجہ سے    وہ    فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہے ۔ حتٰی کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل   اسلامیات کے   اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے    قا صر ہے  ۔جس  کے لیے  مختلف اہل علم اورعربی زبان کے  ماہر اساتذہ   نے   نصابی کتب کی   تفہیم  وتشریح کے لیے   کتب  وگائیڈ تالیف کی ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’تاریخ ادب عربی‘‘ احمد حسن زیارت  کی عربی تاریخ وادب پر مشتمل   تصنیف  ’’ تاریخ الادب العربی‘‘  کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب تاریخ ادب عربی پرجامع ومستند کتاب جس میں عربی زبان کے تمام قدیم وجدید بلند پایۂ  ادبا وشعراء مفکرین کے حالات اور ان کے کلام کا منتحب نمونہ درج ہے ۔1947ء میں  علامہ سید سلیمان ندوی ﷫ کی ترغیب پر اس کا  اردو ترجمہ شروع ہوا  لیکن مکمل نہ  ہوسکا۔بالآخر 1961ء میں  جناب عبد الرحمٰن طاہر سورتی نے اس کام کو مکمل  کیا ۔اردو میں عربی ادب  سے متعلق اتنی معلومات اس کتاب سے  پہلے کسی کتاب میں موجود نہیں۔یہ کتاب یونیورسٹی اور جامعات کے نصاب میں شامل ہے ۔(م۔ا)

  • 1509 #5798

    مصنف : آرپی ترپاٹھی

    مشاہدات : 18098

    مغلیہ سلطنت کا عروج و زوال

    (جمعہ 07 جون 2019ء) ناشر : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی
    #5798 Book صفحات: 586

    سلطنتِ مغلیہ کا بانی ظہیر الدین بابر تھا، جو تیمور خاندان کا ایک سردار تھا۔ ہندوستان سے پہلے وہ کابل کا حاکم تھا۔مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پہلی جنگ پانی پت میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ بابر نے اپنی فوج سے دس گُنا طاقتور افواج سے جنگ لڑی اور انہیں مغلوب کر دیا کیونکہ بابر کے پاسبارود اور توپیں تھیں جبکہ ابراہیم لودھی کے پاس ہاتھی تھے جو توپ کی آواز سے بدک کر اپنی ہی فوجوں کو روند گئے۔ یوں ایک نئی سلطنت کا آغاز ہوا۔ اس وقت شمالی ہند میں مختلف آزاد حکومتیں رائج تھیں۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج میں تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کرتی تھی، یعنی موجودہ دور کے افغانستان، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے ممالک پر مشتمل خطے پر انکا دور دورہ تھا۔سلطنت مغلیہ کے قیام اور اس کے عروج وزوال کے متعلق دسیوں کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مغلیہ سلطنت کا عروج وزوال‘‘ایک عظیم مؤرخ ڈاکٹرآرپی ترپاٹھی  کی کتاب’’ہسٹری آف دی مغلس‘‘ کااردو ترجمہ ہے  ڈاکٹر آرپی مغل تاریخ  سند کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اور ان کی یہ  کتاب اپنے موضوغ پر غیر معمولی شہرت رکھتی ہے مصنف نے  اس کتاب میں  مغلیہ دورمیں  ملک کی اقتصادی اور ثقافتی ترقی کااحاطہ کیا ہے۔(م۔ا)

  • 1510 #5797

    مصنف : عبید الرحمٰن عبد العزیز سنابلی نذیری

    مشاہدات : 6846

    منہج سلف کا تعارف

    (جمعرات 06 جون 2019ء) ناشر : ہدیٰ و نور ریسرچ فاؤنڈیشن شیندور جناگھاٹ انڈیا
    #5797 Book صفحات: 521

    منہج عربی زبان میں اس راستے کو کہا جاتا ہے کہ جس کی روشن صفات واضح ہوں   یعنی وہ طریقہ جوظاہرواضح اور مستقیم ہو۔اور سلف کا معنی ہےگزرے ہوئے نیک لوگ۔ہر پہلے آنے والابعد میں آنے والے کے لحاظ سے سلف ہے،لیکن جب سلف مطلق طور پر بولا جاتا ہےتواس سے مراد بہترین تین زمانے کے لوگ ہیں،جن کی گواہی نبی کریمﷺنےدی ہے،لہذا سلف سے مراد صحابہ،تابعین اور تبع تابعین ہیں یہی سلف صالحین ہیں۔ان کے بعد آنے والےجو ان کے منہج کو اختیار کریں وہ سلفی کہلاتے ہیں اگرچہ ان کا زمانہ بعد میں ہےیعنی سلفی سلف صالحین کے طریقے اور منہج کو اختیار کرنے والے کو کہا جاتا ہے۔اور منہج سلف سے مراددین کو سمجھنے کا وہ منہج ہے جو صحابہ کرام﷢، تابعین عظام اور تبع تابعین ﷭کے ہاں پایا گیا ۔جسے ائمہ اہل سنت نے اپنی کتب میں محفوظ کرتے ہوئے ہم تک منتقل کیا ۔اس منہج پر چلنے والوں کو کو اہل سنت والجماعت کہتے ہیں اور اس کو ترک کرنے والے اہل بدعت کہلاتے ہیں۔اہل سنت  والجماعت سے مراد  پاک وہند میں موجود اہل سنت واالجماعت(بریلوی) نہیں ہے۔بلکہ وہ جماعت ہے جو نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام ﷢ کےطریقے  ومنہج کو اختیار کرنے والی جماعت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’منہج سلف کا تعارف‘‘ مولانا عبیدالرحمن عبد العزیز سنابلی نذیری﷾ کی تصنیف ہے جو اپنے موضوع میں شاندار کتاب ہے ۔فاضل مصنف نے بڑی عرق ریزی سے اس کی ترتیب کا فریضہ انجام دیا ہے اس  موضوع پر عقلی  ونقلی دلائل سے لےکر عقائد وعبادات تک ، اور مسائل واحکام سے لے کر سلوک وتعاملات تک سارے ابواب میں سلفی منہج کو واضح کرنےکی بہترین کوشش کی ہے مختلف ابواب میں منہج سلف کی مثالیں بھی بیان کی ہیں ،تاریخ کے حوالے سے سلفیت کے زمنی تسلسل کو بھی واضح کیا ہے  نیز منہج سلف کو سلف کی زبانی  ان کےاقوال وتقریرات کی روشنی میں واضح کیا ہے  کسی بھی مسئلے میں ذاتی رائے کی بجائے سلف کی رائے کواولیت وترجیح دی ہے۔ اور سلفی منہج کےبیان کے ساتھ ساتھ دیگر بدعی  وخلفی مناہج  کو بھی حتی المقدر بیان کی  کوشش کی ہے ۔اس کتاب سے استفادہ کرکے بآسانی سلفی منہج کوسمجھا اور سمجھایا جاسکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ  فاضل  مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اوراسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کےلیے یہ کتاب پی ڈی فارمیٹ میں  ادارہ کو موصول  ہوئی  (م۔)

  • 1511 #5796

    مصنف : عبد الرؤف ندوی

    مشاہدات : 5226

    کاروان سلف حصہ اول

    dsa (منگل 04 جون 2019ء) ناشر : مجلس تحقیق الاسلامی یوپی انڈیا
    #5796 Book صفحات: 417

    برصغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث نے اسلام کی سربلندی ، اشاعت ، توحید و سنت نبوی ﷺ ، تفسیر قرآن کےلیے جو کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے او رعلمائے اہلحدیث نے مسلک صحیحہ کی اشاعت و ترویج میں جو فارمولا پیش کیا اس سے کسی بھی پڑھے لکھے انسان نے انکار نہیں کیا ۔علمائے اہلحدیث نے اشاعت توحید و سنت نبویﷺاور اس کے ساتھ ہی ساتھ شرک و بدعت کی تردید میں جو کام کیاہے اور جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔پنجاب میں تدریسی خدمت کے سلسلہ میں استاد پنجاب مولانا حافظ عبدالمنان محدث و زیر آبادی ﷫  (م1334ھ) کی خدمات بھی سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔مولانا حافط عبدالمنان ﷫حضرت شیخ الکل کے نامورتلامذہ میں سے تھے اور فنّ حدیث میں اپنے تمام معاصر پر فائز تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں 80 مرتبہ صحاح ستہ پڑھائی۔ آپ کے تلامذہ میں ملک کے ممتاز علمائے کرام کا نام آتاہے اورجن کی اپنی خدمات بھی اپنے اپنے وقت میں ممتاز حیثیت کی حامل ہیں۔ مولانا سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں:’’علمائے اہلحدیث کی تدریسی و تصنیفی خدمات قدر کے قابل ہے۔ پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں﷫ (م1307ھ) کے قلم او رمولانا سید محمد نذیر حسین دہلوی﷫ (م1320ھ) کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا۔ بھوپال ایک زمانہ تک علمائے اہلحدیث کا مرکز رہا۔ قنوج، سہوان اوراعظم گڑھ کے بہت سے نامور اہل علم اس ادارہ میں کام کررہے تھے۔ شیخ حسین عرب یمنی﷫ (م327ھ) ان سب کے سرخیل تھے اوردہلی میں مولانا سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی کے ہاں سند درس بچھی تھی اور جوق در جوق طالبانِ حدیث مشرق و مغرب سے ان کی درس گاہ کا رخ کررہے تھے۔ ان کی درس گاہ سے جو نامور اُٹھے ان میں ایک مولانا محمد ابراہیم آروی ﷫(م1320ھ) تھے۔ جنہوں نے سب سے پہلے عربی تعلیم اور عربی مدارس میں اصلاح کا خیال کیا اور مدرسہ احمدیہ کی بنیادڈالی ۔اس درس گاہ کے دوسرے نامور مولانا شمس الحق ڈیانوی عظیم ابادی ﷫(م1329ھ) صاحب عون المعبود فی شرح ابی داؤد ہیں جنہوں نے کتبِ حدیث کی جمع اور اشاعت کو اپنی دولت اور زندگی کامقصد قرار دیا اوراس میں وہ کامیاب ہوئے۔تصنیفی لحاظ سے بھی علمائے اہلحدیث کاشمار برصغیر پاک و ہند میں اعلیٰ اقدار کا حامل ہے۔ علمائے اہلحدیث نے عربی ، فارسی اور اردو میں ہر فن یعنی تفسیر، حدیث، فقہ،اصول فقہ، ادب تاریخ اورسوانح پر بے شمار کتابیں لکھی ہیں۔ الغرض برصغیر پاک وہندمیں علمائےاہل حدیث نےاشاعِت اسلام ، کتاب وسنت کی ترقی وترویج، ادیان باطلہ اور باطل افکار ونظریات کی تردید اور مسلک حق کی تائید اور شرک وبدعات ومحدثات کےاستیصال اور قرآن  مجید کی تفسیر اور علوم االقرآن پر  جو گراں قدر نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اہل حدیث کاایک زریں باب ہے ۔اس بات میں کوئی  مبالغہ نہیں  کہ اگر علمائے اہل حدیث  ہند کی توجہ علوم حدیث کی جانب نہ ہوتی تو مشرقی ممالک سےعلم حدیث اٹھ چکا ہوتا جیسا کہ دسویں ہجری میں مصر، شام ، عراق اور حجاز سے علوم حدیث کا سلسلہ کمزور پرنا شروع ہوا یہاں تک کہ چودہویں صدی میں اس کی کمزوری انتہاکو پہنچ گئی۔مختلف   قلمکاران اور مؤرخین نے  علمائے اہل حدیث  کےالگ الگ اکٹھے تذکرے تحریر کیے  ہیں  اور بعض  نے کسی خاص علاقہ کے علماء کا تذکرہ  وسوانح حیات  لکھے ہیں۔ جیسے  تذکرہ علماء مبارکپور ، تذکرہ علماء خانپور وغیرہ ۔  علما  ئے عظام کے حالات وتراجم کو  جمع کرنے میں  مؤرخ اہل  حدیث جناب مولانامحمد اسحاق بھٹی ﷫ کی خدمات سب سے زیادہ نمایاں ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’کاروانِ سلف‘‘ مولانا عبد الرؤف ندوی ﷾کی کاوش ہے  یہ کتاب  دو  حصوں میں ہے   مصنف نے اس کتاب میں  مشرقی یوپی کے مشاہیر اہل حدیث علمائے کرام  اور بعض دیگر اہم دینی شخصیات مرحومین کا تذکرہ کیا ہے۔اس کتاب میں پیشتر ان ہستیوں کا تذکرہ ہےکہ جن  کے کارناموں  سے دین وملت کا ہرگوشہ معمور ہے اور جنہوں نے اسلام مخالف طاقتوں سے چومکھی لڑائی لڑی ہے اور وہ الحمد للہ ہر محاذ پر کامیاب  وکامران رہے ۔ اسی طرح اس کتاب میں  بعض ایسے اہل حدیث افراد کابھی تذکرہ ہے جو مستند علماء تو نہیں  ہیں مگر احیاء توحید وسنت میں ان کابڑا اہم رول رہا ہے  ۔صاحب کتاب نے  تقریباً بارہ درجن سے زیادہ شخصیات اور علمائے جماعت کےتذکرے تحریرفرمائے ہیں  ان میں قدیم وجدید دونوں طرح کی شخصیات شامل ہیں ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے  اور انہیں  مزید کام کرنے کی توفیق دے ۔(م۔ا)

  • 1512 #5795

    مصنف : محمد افضل

    مشاہدات : 5991

    برصغیر کے علمائے اہل حدیث کی کتب فتاویٰ تعارفی و تحقیقی جائزہ ( مقالہ ایم فل )

    (پیر 03 جون 2019ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
    #5795 Book صفحات: 227

    اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکامِ شریعت کےاندر بصیرت رکھنے والاشخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  ۔نبی کریم  ﷺ نے  اپنی زبانِ ر سالت  سے   سوال کرنے اور اس سوال کاجواب دینے کےادب آداب بھی سکھلائے ہیں ۔کتب فقہ وحدیث میں  یہ  بحثیں موجود ہیں او رباقاعدہ آداب  المفتی والمستفتی  کے نام سے  کتب بھی  لکھی گئیں ہیں  اب عصر حاضر میں  تو مفتی کورس بھی کروائے جاتے ہیں۔ ہر دور میں فتاویٰ  کےاثرات  دیر پار ہے  ہیں ۔فتاوی کےاثرات کبھی کبھی تاریخ ساز ہوتے ہیں ۔ہندوستان میں شاہ عبد العزیز   محدث دہلوی ﷫کے  فتوےکاہی اثر تھا کہ سید احمد شہید﷫ اور شاہ اسماعیل شہید﷫ کی قیادت میں مجاہدوں کی ایک تحریک اٹھی جس نےملک کو انگریزی استبداد سےنجات دلانے کےلیے  کمر کس لی اور اس کی راہ  کی صعوبتیں براداشت کرتے ہوئے 1831ء میں جام شہادت نوش کیا ۔ یہ اس فتویٰ کااثر تھا کہ ہندوستانیوں میں قومی شعور پیدا ہوا، ان میں آزادی کا احساس جاگا اور 1857ء میں انگریزوں کےخلاف ایک فیصلہ کن جنگ چھیڑ دی۔ہندوستان میں آزادی کےبعد افتا کافریضہ کافی اہمیت اختیار کرگیا۔لیکن ہمارا دستور آئینِ اسلام کے شرعی قوانین سے قعطا ًمیل نہیں کھاتا ۔ افتا کے نفاذ  اور اس پر عمل  کی آزادی بہت ہی محدود ہوچکی ہے ۔ حکومتی عدالتیں دار الافتا کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتی ۔بر صغیر پاک وہند کےعدالتی نظام نے  انصاف کےحصول کوبہت پچیدہ اوردشوار بنادیا ہے ۔پاک ہند میں  دار الافتاء کی تعد اد عربی مدارس سے کم  نہیں  مگر افسوس کہ ان میں باہمی ربط اور ہم آہنگی  نہیں ہے ۔  برصغیر پاک وہند میں  قرآن  کی تفاسیر شروح حدیث، حواشی وتراجم کےساتھ فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے اہل حد یث کی کاوشیں لائق تحسین ہیں  تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاویٰ جات    کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں ۔ زیر نظر  مقالہ بعنوان’’ برصغیر میں علمائے اہل حدیث کی کتبِ فتاویٰ تعارفی وتحقیقی  مطالعہ  ‘‘  جناب     محمد افضل  صاحب  کا ایم فل  علوم اسلامیہ  کے لیے تیارکیا گیا وہ تحقیقی کامقالہ ہے جسے انہوں نے معروف اہل حدیث پروفیسر ڈاکٹر خالدظفراللہ ﷾ آف سمندری کی نگرانی میں مکمل  کر کے  2007ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پیش کیا ۔مقالہ نگار نے اس تحقیقی مقالے میں  مسلک اہل حدیث کی سترہ مستقل کتب فتاویٰ کا مفصل تعارف پیش کیا ہے ۔یہ مقالہ پانچ ابواب پر مشتمل ہے ۔ باب اول  میں برصغیر میں مسلک اہل حدیث ۔ ایک تعارف کےعنوان کے تحت برصغیر میں علم حدیث کی خدمت کرنے والے نمایاں علماء ومدثین کا تذکرہ ہے ۔باب دوم میں  فتویٰ کامفہوم اور اہمیت بیان کرنے کےکے بعد  برصغیر کے علمائے اہل حدیث کی کتب فتاویٰ کاتعارف وتحقیقی جائزہ پیش کیاگیا ہے ۔باب سوم میں عصری کتبِ فتاویٰ  کہ جن کہ  مؤلفین حیات ہیں  کا تعارفی وتحقیقی جائزہ پیش کیاگیا ہے(اس مقالہ کو تیار کرتے وقت مولانا حافظ عبد المنان نوری﷫ اور مولانا حافظ زبیر علی زئی ﷫ حیات تھے مولانا نور پوری 2012ء اور مولانا حافظ زبیر علی زئی نومبر2013ء میں  اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون)۔باب چہارم میں علمائے اہل حدیث کی کتبِ فتاویٰ کی روشنی میں اصول دین اورمسائل کا بیان کیا گیا ہے  اس ضمن  میں  وہ عقائد ومسائل بیان کیے گئے ہیں  کہ جن پر علمائےاہل حدیث کی اکثریت  کا اتفاق ہے ۔باب پنجم میں جدید عصری مسائل کےبارے میں علمائے اہلحدیث کی آراء کوبیان کیاگیا ہے ۔مقالہ نگار نے  یہ مقالہ خود کتاب وسنت سائٹ پر پبلش  کرنے کےلیے عنایت کیا  ہے ۔(م۔ا)

  • 1513 #5794

    مصنف : علامہ سمیاب اکبر آبادی

    مشاہدات : 4250

    راز عروض

    (جمعہ 31 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ پرچم کراچی
    #5794 Book صفحات: 72

    عروض عربی زبان کا لفظ ہے اور لغت میں اس کے دس سے زائد معنی ہیں۔ علمِ عروض ایک ایسے علم کا نام ہے جس کے ذریعے کسی شعر کے وزن کی صحت دریافت کی جاتی ہے یعنی یہ جانچا جاتا ہے کہ آیا کلام موزوں ہے یا ناموزوں یعنی وزن میں ہے یا نہیں۔ یہ علم ایک طرح سے منظوم کلام کی کسوٹی ہے اور اس علم کے، دیگر تمام علوم کی طرح، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کی پاسداری کرنا کلامِ موزوں کہنے کے لیے لازم ہے۔ اس علم کے ذریعے کسی بھی کلام کی بحر بھی متعین کی جاتی ہے۔ اس علم کے بانی یا سب سے پہلے جنہوں نے اشعار پر اس علم کے قوانین کا اطلاق کیا وہ ابو عبد الرحمٰن خلیل بن احمد بصری ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ رازِ عروض‘‘ علامہ  سیماب اکبرآبادی  کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے   شعر کہنے  کا طریقہ ، نظم کی قسمیں معہ امثلہ،عیوب فصاحت، صنائع وبدائع متروک الفاظ کی فہرست اور انیس بحروں کابیان مع مثال وتقطیع نہایت صاف اور سلیس اردو میں درج کیا  ہے۔ (م۔ا)

     

  • 1514 #5793

    مصنف : ڈاکٹر صاحب علی

    مشاہدات : 5203

    مبادیات عروض

    (جمعرات 30 مئی 2019ء) ناشر : سیفی بک ایجنسی ممبئی انڈیا
    #5793 Book صفحات: 193

    عروض عربی زبان کا لفظ ہے اور لغت میں اس کے دس سے زائد معنی ہیں۔ علمِ عروض ایک ایسے علم کا نام ہے جس کے ذریعے کسی شعر کے وزن کی صحت دریافت کی جاتی ہے یعنی یہ جانچا جاتا ہے کہ آیا کلام موزوں ہے یا ناموزوں یعنی وزن میں ہے یا نہیں۔ یہ علم ایک طرح سے منظوم کلام کی کسوٹی ہے اور اس علم کے، دیگر تمام علوم کی طرح، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کی پاسداری کرنا کلامِ موزوں کہنے کے لیے لازم ہے۔ اس علم کے ذریعے کسی بھی کلام کی بحر بھی متعین کی جاتی ہے۔ اس علم کے بانی یا سب سے پہلے جنہوں نے اشعار پر اس علم کے قوانین کا اطلاق کیا وہ ابو عبد الرحمٰن خلیل بن احمد بصری ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ مبادیات عروض‘‘  جناب صاحب علی  تصنیف  ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں  علم عروض کو آسان اور عام فہم طریقے سےذہن نشین کرانے کی کوشش کی ہے ۔اس کتاب کا پہلا حصہ علم عروض کی مبادیات پر مشتمل ہے جس   میں عروض کے اصطلاحی الفاظ کی تشریح کے ساتھ ساتھ بحروں کےنام اور ان کی تعداد  نیز مفرد اور مرکب زحافات، علل اور احکام کو زیر بحث لایا گیا ہے ۔دوسرے  حصے میں  ہندی پنگل کی مبادیات ماترا، ورن، چھند، چرن ،ماترائی گن ، ورنگ گن اور ماترائیں شمار کرنے کےاصول بیان کیے گیے ہیں ۔تیسرا حصہ  قواعد تقطیع پر مشتمل ہے اور چوتھے حصے میں  اردو شاعری میں استعمال ہونے والی مفرد اور مرکب بحروں کے سالم ا ور مزاحف   مثالوں کے ذریعے پیش کیاگیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 1515 #5792

    مصنف : عبد المجید ( ایم اے )

    مشاہدات : 14443

    جدید علم العروض

    (بدھ 29 مئی 2019ء) ناشر : لالہ رام نرائن لال بکسیلز الہ آباد
    #5792 Book صفحات: 121

    عروض عربی زبان کا لفظ ہے اور لغت میں اس کے دس سے زائد معنی ہیں۔ علمِ عروض ایک ایسے علم کا نام ہے جس کے ذریعے کسی شعر کے وزن کی صحت دریافت کی جاتی ہے یعنی یہ جانچا جاتا ہے کہ آیا کلام موزوں ہے یا ناموزوں یعنی وزن میں ہے یا نہیں۔ یہ علم ایک طرح سے منظوم کلام کی کسوٹی ہے اور اس علم کے، دیگر تمام علوم کی طرح، کچھ قواعد و ضوابط ہیں جن کی پاسداری کرنا کلامِ موزوں کہنے کے لیے لازم ہے۔ اس علم کے ذریعے کسی بھی کلام کی بحر بھی متعین کی جاتی ہے۔ اس علم کے بانی یا سب سے پہلے جنہوں نے اشعار پر اس علم کے قوانین کا اطلاق کیا وہ ابو عبد الرحمٰن خلیل بن احمد بصری ہیں۔ زنظرکتاب ’’ جدید علم العروض‘‘  پٹنہ یونیورسٹی کے  پروفیسر عبد المجید کی تصنیف ہے موصوف نے  اس کتاب میں فن عروض کو ایک اصول کےماتحت مختصر اور سہل بنا کر پیش کیا ہے  اور ساتھ ہی اس کا بھی لحاظ رکھا ہے کہ فن عروض کے اجزا ،بحور، وزحافات وغیرہ سب باقی رہیں ۔صاحب  کتاب  نہیں اس  بات کو بھی واضح کیا ہے کہ اصلی بحریں صرف آٹھ ہیں  ہی ہونی چاہیں نہ کہ انیس، مفرد بحریں درحقیقت سات ہی ہیں بقیہ بارہ بحریں انہی  سات بحروں سے مرکب ہوتی ہیں۔(م۔ا)

  • 1516 #5791

    مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

    مشاہدات : 3866

    تفسیر سورت کہف ( ابراہیم میر سیالکوٹی )

    (منگل 28 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #5791 Book صفحات: 135

    سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم  علمی  شخصیات کو جنم دیا ہے  جن  میں مولانا ابراہیم میر  سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال،  شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں  مولانا ابراہیم میر 1874ء  کو  سیالکوٹ میں  پیدا  ہوئے سیالکوٹ  مرے کالج میں شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال کے  ہم جماعت  رہے   مولاناکا گھرانہ دینی تھا لہذا والدین کی خواہش  پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور   دینی تعلیم کے حصول کے لیے  کمر بستہ  ہوگے ۔ شیخ الکل سید نذیر حسین  محدث دہلوی ﷫ کے حضور  زانوے تلمذ طے کیا مولانا میر سیالکوٹی  سید صاحب کے  آخری دور کےشاگرد ہیں  اور انہیں  ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل  ہے ۔مولانا سیالکوٹی  نے  جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ  حافظ  عبد اللہ محدث روپڑی  ﷫نے  پڑہائی اللہ ان کی  مرقد پر اپنی  رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین )مولانا  مرحوم نے درس تدریس تصنیف وتالیف دعوت ومناظرہ وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں  مولانا نےنمایاں کردار اداکیا  مرزائیوں سے  بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے  اور مولانا  ثناء اللہ  امرتسری  ﷫کے دست وبازوبنے رہے  مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 ؍کتابیں تصنیف کیں ۔مولانا کی تصانیف میں تفسیر’’ تبصیر الرحمن‘‘  بھی شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیرسورۃ کہف ‘‘مولانا  ابراہیم میر سیالکوٹی  ﷫ کی تالیف ہے ۔مولانا نے  طریقِ تفسیر کے  مسالک خمسہ(مسلک محدثین،مسلک متکلمین،مسلک صوفیائے کرام ،مسلک فقہائے مجتہدین،مسلک اہل ادب  ومعانی ) کو  ملحوظ رکھتے  ہوئے یہ تفسیر مرتب کی ہے ۔ مولانا  نے اس تفسیر کا آغاز 1353 ھ میں کیا  اور1359ھ  میں اسے  مکمل کیا ۔ثنائی بریس ،امرتسر  نے 1939ء کےآخر میں  پہلی بار شائع  کیا ۔یہ نسخہ مکتبہ ثنائیہ،سرگودہا کا  شائع شدہ ہے   جواب نایاب ہے  ۔ استاد گرامی شیخ الحدیث مولانا  ابو عمارعمرفاروق سعید ی﷾ (مترجم ومصنف کتب کثیرہ ) سے  حاصل کر کے کتاب وسنت پر سائٹ پر پبلش کی گئی ہے  تاکہ  یہ    نایاب تفسیر  محفوظ ہوجائے اور دنیا بھر میں کتاب وسنت   سائٹ کے ہزاروں  قارئین   اس سے مستفید ہوسکیں اگر کسی  کے پاس  پارہ  اول ،پارہ ،سوم اورتفسیر سورۃ کہف کے علاوہ  مولانا میر سیالکوٹی ﷫ کی   تفسیر  کے اجزاءہوں   ہمیں   عنائت  کریں   سکین کرنے کے بعد  قابل واپسی ہونگے   ۔ ان شاء اللہ ۔(م۔ا) تفاسیر قرآن (م۔ا)

  • 1517 #5789

    مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

    مشاہدات : 4349

    تبصیر الرحمن فی تفسیر القرآن پارہ سوم

    (اتوار 26 مئی 2019ء) ناشر : حمایت اسلام پریس لاہور
    #5789 Book صفحات: 106

    سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم  علمی  شخصیات کو جنم دیا ہے  جن  میں مولانا ابراہیم میر  سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال،  شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں  مولانا ابراہیم میر 1874ء  کو  سیالکوٹ میں  پیدا  ہوئے سیالکوٹ  مرے کالج میں شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال کے  ہم جماعت  رہے   مولاناکا گھرانہ دینی تھا لہذا والدین کی خواہش  پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور   دینی تعلیم کے حصول کے لیے  کمر بستہ  ہوگے ۔ شیخ الکل سید نذیر حسین  محدث دہلوی ﷫ کے حضور  زانوے تلمذ طے کیا مولانا میر سیالکوٹی  سید صاحب کے  آخری دور کےشاگرد ہیں  اور انہیں  ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل  ہے ۔مولانا سیالکوٹی  نے  جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ  حافظ  عبد اللہ محدث روپڑی  ﷫نے  پڑہائی اللہ ان کی  مرقد پر اپنی  رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین )مولانا  مرحوم نے درس تدریس تصنیف وتالیف دعوت ومناظرہ وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں  مولانا نےنمایاں کردار اداکیا  مرزائیوں سے  بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے  اور مولانا  ثناء اللہ  امرتسری  ﷫کے دست وبازوبنے رہے  مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 ؍کتابیں تصنیف کیں ۔مولانا کی تصانیف میں تفسیر’’ تبصیر الرحمن‘‘  بھی شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تبصیر الرحمٰن  فی تفسیر القرآن  ‘‘پارہ سوم کی تفسیر  پر مشتمل ہے ۔ مولانا  ابراہیم میر سیالکوٹی نے  طریقِ تفسیر کے  مسالک خمسہ(مسلک محدثین،مسلک متکلمین،مسلک صوفیائے کرام ،مسلک فقہائے مجتہدین،مسلک اہل ادب  ومعانی ) کو  ملحوظ رکھتے  ہوئے یہ تفسیر مرتب کی ہے۔ اور مفسّر نےاپنی تفسیر میں جگہ جگہ تفسیر رحمانی  کا حوالہ دیا ہے ۔  پارہ سوم  میں   سے آخری 56 آیات کی تفسیر اس  میں نہیں ہے  سورۃ آل عمران کی آیت  نمبر 35 تک تفسیر موجود ہے۔تفسیر تبصیر الرحمن کاپارہ سوم  مسلمان  کمپنی ،سوہدرہ  نے شائع کیاتھا  جواب نایاب ہے  ۔ استاد گرامی شیخ الحدیث مولانا  ابو عمارعمرفاروق سعیدی﷾ (مترجم ومصنف کتب کثیرہ ) سے  حاصل کر کے اسے کتاب وسنت پر سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے  تاکہ  یہ    نایاب تفسیر  محفوظ ہوجائے اور دنیا بھر میں کتاب وسنت   سائٹ کے ہزاروں  قارئین   اس سے مستفید ہوسکیں ۔اگر کسی  کے پاس  پارہ  اول ،پارہ ،سوم اورتفسیر سورۃ کہف کے علاوہ  مولانا میر سیالکوٹی ﷫ کی   تفسیر  کے اجزاءہوں   ہمیں   عنائت  کریں   سکین کرنے کے بعد  قابل واپسی ہونگے   ۔ ان شاء اللہ ۔(م۔ا)

  • 1518 #5788

    مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

    مشاہدات : 5758

    تبصیر الرحمن فی تفسیر القرآن جلد اول

    dsa (ہفتہ 25 مئی 2019ء) ناشر : مقبول عامر پریس لاہور
    #5788 Book صفحات: 245

    سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم  علمی  شخصیات کو جنم دیا ہے  جن  میں مولانا ابراہیم میر  سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال،  شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں  مولانا ابراہیم میر 1874ء  کو  سیالکوٹ میں  پیدا  ہوئے سیالکوٹ  مرے کالج میں شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال کے  ہم جماعت  رہے   مولاناکا گھرانہ دینی تھا لہذا والدین کی خواہش  پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور   دینی تعلیم کے حصول کے لیے  کمر بستہ  ہوگے ۔ شیخ الکل سید نذیر حسین  محدث دہلوی ﷫ کے حضور  زانوے تلمذ طے کیا مولانا میر سیالکوٹی  سید صاحب کے  آخری دور کےشاگرد ہیں  اور انہیں  ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل  ہے ۔مولانا سیالکوٹی  نے  جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ  حافظ  عبد اللہ محدث روپڑی  ﷫نے  پڑہائی اللہ ان کی  مرقد پر اپنی  رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین )مولانا  مرحوم نے درس تدریس تصنیف وتالیف دعوت ومناظرہ وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں  مولانا نےنمایاں کردار اداکیا  مرزائیوں سے  بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے  اور مولانا  ثناء اللہ  امرتسری  ﷫کے دست وبازوبنے رہے  مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 ؍کتابیں تصنیف کیں ۔مولانا کی تصانیف میں تفسیر’’ تبصیر الرحمن‘‘  بھی شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تبصیر الرحمٰن  فی تفسیر القرآن ‘‘ کی پہلی جلد ہے  جو کہ پارہ اول کی تفسیر  پر مشتمل ہے ۔سورۃ فاتحہ کی الگ تفسیر ’ واضح البیان فی تفسیر ام القرآن ‘‘ کے نام   سے بھی مطبوع ہے۔ مولانا  ابراہیم میر سیالکوٹی نے  طریقِ تفسیر کے  مسالک خمسہ(مسلک محدثین،مسلک متکلمین،مسلک صوفیائے کرام ،مسلک فقہائے مجتہدین،مسلک اہل ادب  ومعانی ) کو  ملحوظ رکھتے  ہوئے یہ تفسیر مرتب کی ہے ۔ اور مفسّر نےاپنی تفسیر میں جگہ جگہ تفسیر رحمانی  کا حوالہ دیا ہے ۔تفسیر تبصیر الرحمن کی  یہ جلد اول  تقریباً ستر سال قبل  1949ء میں  مسلمان  کمپنی ،سوہدرہ  نے شائع کی تھی  جواب نایاب ہے  ۔ استاد گرامی شیخ الحدیث مولانا  ابو عمارعمرفاروق سعید ی﷾ (مترجم ومصنف کتب کثیرہ ) سے  حاصل کر کے کتاب وسنت پر سائٹ پر پبلش کی گئی ہے  تاکہ  یہ    نایاب تفسیر  محفوظ ہوجائے اور دنیا بھر میں کتاب وسنت   سائٹ کے ہزاروں  قارئین   اس سے مستفید ہوسکیں ۔اگر کسی  کے پاس  پارہ  اول ،پارہ ،سوم اورتفسیر سورۃ کہف کے علاوہ  مولانا میر سیالکوٹی ﷫ کی   تفسیر  کے اجزاءہوں   ہمیں   عنائت  کریں   سکین کرنے کے بعد  قابل واپسی ہونگے   ۔ ان شاء اللہ ۔(م۔ا) تفاسیر قرآن ۔(م۔ا)

  • 1519 #5787

    مصنف : محمد مسعود عالم صفدر اوکاڑوی

    مشاہدات : 4879

    قطرات العطر شرح اردو نخبۃ الفکر

    (جمعہ 24 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ اہل السنۃ و الجماعۃ سرگودھا
    #5787 Book صفحات: 438

    اصولِ حدیث پر  حافظ ابن حجر عسقلانی﷫ کی سب سے  پہلی اور اہم  تصنیف نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر  ہے  جو علمی حلقوں میں مختصر نام نخبة الفکر سے  جانی جاتی ہےاور اپنی افادیت کے  پیش نظر اکثر مدارس دینیہ   میں  شاملِ نصاب ہے۔ اس مختصر رسالہ میں  ابن حجر  نے  علومِ  حدیث کے تمام اہم مباحث کا احاطہ کیا ہے  ۔حدیث اوراصو ل میں  نخبۃ الفکر کو وہی مقام حاصل ہے جو علمِ  لغت میں خلیل بن احمد  کی  کتاب العین  کو ۔مختصر ہونے کے باوجود یہ اصول  حدیث میں اہم ترین مصدر ہے کیونکہ بعد میں  لکھی جانے والی کتب اس سے بے نیاز نہیں ۔حافظ ابن  حجر نے ہی  اس کتاب کی  شرح  نزهةالنظر فی توضیح نخبة الفکر فی مصطلح أهل الأثر کے نام سے لکھی جسے   متن کی طر ح قبول عام حاصل ہوا۔ اور پھر ان کے  بعد  کئی اہل علم  نے  عربی اردو  زبان  میں  نخبۃ الفکر کی شروح لکھی ۔ زیر نظر کتاب ’’ قطرات العطر شرح اردو نخبۃ الفکر‘‘  مولانا محمد محمود عالم صفدر اوکاڑی کی  کاوش ہے  ۔شارح  نے اس  میں  حل کتاب کےعلاوہ  شوافع کےاصولِ حدیث کے ساتھ ساتھ حنفیہ کے اصول حدیث کو بیان کیا ہے ۔ مصنف اگرچہ بریلوی  حنفی ہیں ۔ محض اس لیے اس کتاب کوکتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے اگر اس کتاب میں جمہورمحدثین کےاصولِ حدیث  کے  خلاف کوئی چیز ہو  تو  ماہرینِ حدیث واصول حدیث  اس پر جرح و نقد کرسکیں ۔ کیونکہ عام طور پر  حنفی مسلک کی کتب  سلفی علماء  طلباء کے ہاں دستیاب نہیں ہوتیں۔(م۔ا)

  • 1520 #5785

    مصنف : شاکر متاعمری مدنی

    مشاہدات : 8890

    مسلمان بچے کا عقیدہ ( سوال و جواب کی شکل میں )

    (بدھ 22 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ التعلیم انڈیا
    #5785 Book صفحات: 23

    اسلام ايك مكمل نظامِ حيات ہے اس  میں بچپن سے بڑھاپے تک او رپیدائش سے وفات تک  بلکہ پیدائش سے پہلے  سے  لے  کر موت کے بعد تک تمام ہدایات پوری تفصیل اور توضیح کے ساتھ موجود ہیں ۔اسلامی علوم میں سے   عقیدہ سب سے اہم  اور بنیادی علم ہے ، جس کے ذریعہ بندے کو اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے اس کی عظمت ووحدانیت کا علم ہوتا ہے ،بلاشبہ اسلامی عقیدہ کا اجمالی علم حاصل کرنا مرد وخواتین پر واجب ہے اور بچوں کو بھی ابتداء ہی سے  اسکی ترغیب وتعلیم دی جانی  چاہیے ۔ اسلامی عقیدہ  کے  متعلق بیسوں   چھوٹی بڑی کتب  موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ مسلمان بچے کا عقیدہ سوال وجواب کی شکل میں‘‘  شیخ احمد بن مبارک  بن  قذلان المزروعی ﷾کے    عربی  کتابچہ کا  آسان فہم اردو ترجمہ ہے محترم جناب   شاکر متاعمری مدنی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔کیونکہ  اس میں اکثر باتیں ایسی ہیں جنہیں بچپن ہی میں سیکھنا چاہیے  اور بعض باتیں ایسی بھی ہیں کہ جنہیں سمجھنے کےلیے کچھ وقت اور عمر درکار ہے ۔مترجم  نے  اس کتابچہ کا ترجمہ کرنے کے علاوہ اس میں کچھ اضافہ بھی کیا ہے ۔اللہ تعٰالی مترجم ومصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں  صحیح اسلامی عقیدہ سیکھنے کی توفیق  دے ۔(م۔ا)

  • 1521 #5784

    مصنف : عبد اللہ سرور

    مشاہدات : 22048

    مباحث فی علوم القرآن ( اردو )

    (منگل 21 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #5784 Book صفحات: 496

    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ  و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصاراس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔اس عظیم الشان کتاب نے  تاریخِ انسانی کا رخ  موڑ دیا ہے ۔ دنیابھر کی بے شمارجامعات،مدارس ومساجد میں  قرآن حکیم کی تعلیم وتبلیغ اور درس وتدریس کا سلسلہ جاری ہے۔جس کثرت سے  اللہ تعالیٰ کی اس پاک ومقدس کتاب کی تلاوت ہوتی ہے دنیا کی کسی کتاب کی نہیں ہوتی ۔ مگر تعجب  وحیرت کی بات ہے کہ  ہم  میں پھر بھی ایمان وعمل کی وہ روح پیدا  نہیں ہوتی  جو قرآن  نےعرب کے وحشیوں میں پیدا کر دی تھی۔ یہ قرآن ہی کا اعجاز تھا کہ اس نے مسِ خام کو کندن بنادیا او ر ایسی  بلند کردار قوم  پیدا کی  جس نے دنیا میں حق وصداقت کا بول بالا کیا اور بڑی بڑی سرکش اور جابر سلطنتوں کی بساط اُلٹ دی ۔ مگڑ افسوس ہے کہ تاریخ کے یہ حقائق افسانۂ ماضی بن کر رہ گئے ۔ ہم نے دنیا والوں  کواپنے عروج واقبال کی داستانیں تو مزے لے لے کر  سنائیں لیکن خود قرآن سے کچھ حاصل نہ کیا ۔جاہل تو جاہل پڑھے لکھےلوگ بھی قرآن سےبے بہرہ ہیں۔قرآن کریم   کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مباحث فی علوم القرآن اردو  ‘‘ مناع القطان کی  قرآنی علوم  پر مشتمل کتاب   ہے ۔اصل کتاب  عربی زبان میں  ہے اور اکثر مدارس دینیہ  اور یونیورسٹیوں کے  نصاب میں شامل ہے ۔مصنف نے  اس میں  ان تمام معلومات کو جمع کرنے کی پوری کوشش کی  ہے جن کی ایک طالب علم اپنی علمی زندگی میں بڑی شدت سے ضرورت محسوس کرتا ہے۔مصنف نے   اس کتاب میں     ان  تمام کتابوں کاخلاصہ جمع کردیا ہے جواس  کتاب کی تصنیف کے وقت تک اس  فن کے متعلق لکھی گئیں  تھیں۔محترم جناب  مولانا  عبد ا للہ سرور صاحب نے  اس انداز  سے اردو زبان میں  اس   کا ترجمہ کیا ہے  کہ   ایم  اے  عربی، ایم اے اسلامیات اور شہادۃ العالمیہ کے طلبہ وطالبات نیز جج صاحبان اور اسلامی علوم سے دلچسپی رکھنے  والے وکلاء اس  کتاب سے اب آسانی سے خاطر خواہ استفادہ کرسکتے ہیں۔(م۔ا)

  • 1522 #5783

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 6447

    انوار التوضیح لرکعات التراویح مسنون رکعات تراویح اور شبہات کا ازالہ

    (پیر 20 مئی 2019ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #5783 Book صفحات: 400

    نمازِ تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔صحیح احادیث  کے مطابق  رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد بشمول وتر گیارہ ہے  ۔مسنون تعداد کا  مطلب  وہ تعداد  ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ رکعات تراویح کی مسنون تعداد اوررکعات تراویح کی اختیاری تعداد میں  فرق ہے ۔ مسنون تعداد کا مطلب یہ ہے کہ  جو تعداد اللہ کےنبی ﷺ سے  ثابت ہے او راختیاری تعداد کا مطلب یہ  ہے  کہ وہ تعداد جو بعض امتیوں نے اپنی طرف سے اپنے لیے  منتخب کی  ہے یہ سمجھتے  ہوئے کہ یہ ایک نفل نماز ہے  اس لیے جتنی  رکعات چاہیں پڑھ سکتے ہیں۔

    زیر نظر کتاب ’’انوار التوضیح لرکعات  التراویح؍مسنون رکعاتِ تراویح اور شبہات کا ازالہ ‘‘انڈیا  کے  جید عالم دین  محقق  مصنف  کتب  کثیرہ مولانا  ابو الفوزان کفایت اللہ السنابلی﷾ کی  تصنیف ہےموصوف  پختہ  عالم  دین  ہیں  اور احادیث کی تحقیق وتخریج میں  انہیں   مکمل دسترس  حا صل ہے  متعدد  علمی  وتحقیقی مسائل میں  ان کی تحقیقی کتب  موجو د  ہیں ۔کتاب ہذا میں انہوں نے  رکعاتِ  تراویح کے سلسلے میں وارد   احادیث کی  مکمل  تحقیق پیش کرتے ہوئے  ثابت کیا ہے  کہ تعداد رکعات تراویج  بشمول وتر کل گیارہ رکعات ہیں  اور صحابہ کرام ﷢کا عمل بھی اسی پر تھا  نبی کریم ﷺ کا  رمضان او رغیر رمضان میں  رات کا قیام  بالعموم گیارہ رکعات سے  زیادہ نہیں ہوتا تھااور حضرت جابر﷜  کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام﷢  کوتین  رات جو نماز پڑہائی وہ گیارہ رکعات  ہی تھیں۔سیدناعمر ﷜ نے   بھی مدینے  کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑہانے  کا حکم دیاتھا اور  گیارہ  رکعات پڑھنا ہی   مسنون عمل ہے ۔ امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ،  حضرت علی بن  ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود ﷢سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔نیز  صحیح بخاری میں سیدہ عائشہ  سے مروی  حدیث  پر  احناف نے  اضطراب کا جو اعتراض کیا ہے اس کا مفصل جواب پہلی بار اس کتاب میں  پیش کیاگیا ہے۔اور عہد فاروقی  سے متعلق موطا کی روایت  پر شذو وغیرہ کے جو اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں  ،ان کےمفصل جوابات اس کتاب میں موجود ہیں۔ایک بریلوی عالم احمدیار نعیمی کی ’’ جاء الحق‘‘ نامی کتاب میں بیس رکعات کو سنت ثابت کرنے کےلیے  جو مضحکہ خیز استدلالات کیے گئے ہیں  مولانا کفایت اللہ صاحب نے  اس کتاب میں  ان کے تسلی بخش جوابات پیش کیے ہیں۔حرمین میں بیس رکعات کی نوعیت اور ا س کے پسِ منظر پر بھی مفصل گفتگو کی ہے۔بہت سارے علمائے احناف نے  اعتراف کیا ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے آٹھ رکعات تراویح ہی پڑھی ہیں ۔ان علماءکے اس اعتراف کے  اصل کتابوں سے حوالے پیش کیے گئے ہیں ۔میرے علم کے مطابق اپنے موضوع  میں  تحقیقی نوعیت کی اتنی ضخیم   یہ پہلی کتاب ہے۔  اللہ تعالیٰ  مولانا کفایت  اللہ  ﷾  کی تحقیقی  وتصنیفی، تدریسی ودعوتی خدمات کو قبول فرمائے ۔یہ کتاب مولانا  نےکتاب وسنت سائٹ  پر پبلش  کرنے کے کے لیے  پی ڈی ایف  فارمیٹ میں  عنائت کی  ہے ۔  (آمین) (م۔ا)

  • 1523 #5782

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 7500

    خوارج عقائد و افکار

    (اتوار 19 مئی 2019ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #5782 Book صفحات: 81

    ہر وہ شخص جو کسی ایسے امام کے خلاف خروج (بغاوت)کرے جس پرمسلمانوں کی جماعت متفق ہو خارجی کہلاتا ہے  خواہ یہ  خروج صحابہ  کرام ﷢،تابعین یا بعدکے زمانےکے  خلفاءکے خلاف ہو ۔او رخوارج وہ  لوگ ہیں جوکبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے  ہیں اور اپنی عوام پر ظلم وزیادتی کرنے  والے امرء المسلمین پروہ  خروج  وسرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے  بہت ساری احادیث وارد بھی  ہوئی ہیں ۔ خوارج ایک ایسا فرقہ ہے  جسے  دین میں ظاہری دینداری سے مزین لوگوں نے ایجاد کیا۔  اہل علم  نے ان کے عقائد ونظریات پر  مستقل کتب بھی تصنیف کیں  جن میں  خوارج کی  مختلف تعریفیں بیان کی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ خوارج عقائد و افکا ر‘‘  سعودی عرب  کےمعروف  ادارے مکتب تعاونی وجالیات سے منسلک   مولانا عبد العلیم بن عبد الحفیظ سلفی ﷾ کی کاوش ہے ۔موصوف  نے فرق وادیان اور عقائد کی عربی کتب سے استفادہ کر کے اس  مختصر کتاب میں  خوارج کے عقائد وافکار اور ان کے نشوونماسے متعلق معلومات فراہم کی  ہیں ۔ تاکہ اردو داں طبقہ اس  خوارج کی اصلیت اور ان کی گمراہی  کے اسباب سے واقفیت حاصل کرسکے ۔اللہ تعالیٰ   مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس  کےلیے نفع بخش بنائے ۔(م۔ا) 

  • 1524 #5781

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 4563

    شب براءت کی حقیقت ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 18 مئی 2019ء) ناشر : علامہ ابن باز اسلامک سٹڈیز سنٹر ہند
    #5781 Book صفحات: 49

    اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے  جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے  پیدا کیا وہ  صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے    اللہ تعالیٰ   نے  زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ  یا ہفتے کا کو ئی  خاص  دن  یا کوئی خاص رات متعین  نہیں کی  کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی  عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے  غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی   خلقت  کا اصل  مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک   اسے ہر لمحہ عبادت  میں  گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت   مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے  اور بعض مسلمانوں  نے  سال  کے  مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو  ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں  طرح طرح کی   عبادات کو  دین   میں شامل کر رکھا ہے  جن کا کتاب وسنت سے   کوئی ثبوت نہیں ہے  ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ  اور سنت رسول  ﷺ سے  نہ ملتا ہو وہ بدعت  ہے اور ہر بدعت گمراہی  ہے ۔انہی بدعات   میں  سے  ماہ شعبان میں شب برأت  کے  سلسلے میں   من گھڑت  موضوع احادیث کو   سامنے رکھتے ہوئے  کی  جانے والی بدعات ہیں۔ مسلمانوں نے شب برأت کو  ایک مذہبی اور  روائتی  حیثیت دے رکھی  ہے اس  خیالی اور تصوراتی رات کو اس  طرح اہمیت دی جاتی ہے  جس  طرح لیلۃ القدر کو دی جاتی  ہے ۔ عجیب بات ہے کہ واعظین  لیلۃ القدر میں  جو  کچھ بیان کرتے ہیں  شب برأت میں وہی   کچھ بیان کرتے ہیں ۔اور  عوام الناس کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ قرآن کریم کا   نزول ماہ شعبان کی  پندریں رات کو شروع ہوا ۔ زیر تبصرہ  کتابچہ’’شب براءت کی حقیقتسعودی عرب  کےمعروف  ادارے مکتب تعاونی وجالیات سے منسلک   مولانا عبد العلیم بن عبد الحفیظ سلفی ﷾ کا مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے  اس کتابچہ کےاندر  عصر حاضر کے مجدد اور امام علامہ ابن باز ﷫ کے اس موضوع سے متعلق نہایت مشہور اور قیمتی مضمون  کا ترجمہ بھی  شامل کیا ہے  اور شعبان  وشب براءت سےمتعلق چند ضعیف اور موضوع روایتوں کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے کہ جنہیں   دلیل بناکر عوام الناس کو گمراہ کیا جاتا ہے۔نیز کتابچہ ہذا کے آخر میں  شب براءت  کو کی جانے والی بدعتوں کامختصر خاکہ بھی بیان کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ  اس کو امتِ مسلمہ کےلیےنفع بخش بنائے اور مؤلف وناشرین کی  اس کاوش کوقبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1525 #5780

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 5765

    ریاء کاری اور اس کے مظاہر

    (جمعہ 17 مئی 2019ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #5780 Book صفحات: 110

    یہ بات واضح ہے کہ اعمال کی صحت کا دارومدار نیتوں پر ہے۔اور ساری اسلایم عبادات جیسے نماز ،روزہ، حج، زکاۃ، اور دیگر سارے کار خیر کی بنیاد اخلاص اوراتباع سنت ہےان دونوں میں سے کسی ایک کا نہ پایا جانا عمل وعبادت کی صحت پر اتنا اثر ڈالتا ہےکہ وہ عمل نہ یہ کہ صحت کے درجہ کو نہیں پہنچتا بلکہ الٹا عامل کے لیے بوجھ اور سبب گناہ بن جاتا ہے  ۔ کیونکہ  اخلاص کافقدان عمل کو نہایت ہی خطرناک راہ یعنی ریاء کاری اور دکھاوے کی راہ پر ڈال دیتا ہے  جسے  نصوصِ کتاب وسنت میں شرک سے تعبیر کیاگیا ہے ۔کسی شخص کو اخلاص اور للہیت کا مل جانا اس کے کے لئے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم  ﷺنے اپنی احادیث نبویہ میں اعمال میں جا بجا اخلاص  کو ختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔خلوص نیت کے ساتھ کیا جانے والا چھوٹے سے چھوٹا عمل بھی بارگاہ الٰہی میں بڑی قدروقیمت رکھتا ہے۔جبکہ عدم اخلاص ،شہرت اور ریاکاری پر مبنی بڑے سے بڑا عمل بھی اللہ کے ہاں کوئی اہمیت نہیں رکھتا ہے۔ریاکاری انسان کے اعمال کو دنیا میں تباہ کر دیتی ہے۔نبی کریم کے فرمان کے مطابق قیامت والے دن سب سے پہلے جن تین لوگوں کو جہنم میں پھینکا جائے گا وہ ریا کار عالم دین ،ریا کار سخی اور ریا کار شہید ہیں،جو اپنے اعمال کی فضیلت اور بلندی کے باوجود ریاکاری کی وجہ سے سب سے پہلے جہنم میں جائیں۔زیر تبصرہ  کتاب’’ریا کاری اوراس کے مظاہر‘‘سعودی عرب  کےمعروف  ادارے مکتب تعاونی وجالیات سے منسلک   مولانا عبد العلیم بن عبد الحفیظ سلفی ﷾ کی کاوش ہے ۔  یہ موضوع عوام  اورخواص دونوں کےلیے یکساں مفید ہے اوراس کی ضرورت ہر  عبادات گزار کواور ہرزمانےمیں ہے اسی اہمیت کے پیش  نظر  مولانا عبد العلیم  صاحب نے یہ کتاب مرتب کی ہے  تاکہ اردو داں طبقہ  اس سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے اعمال وعبادات کو برباد ہونے سے بچانے کی پوری سعی وکوشش کرےاور دوران ِعبادت شعوری وغیر شعوری اسباب زیاں کاری سےدورر ہے ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ریا کاری سے بچائے اور ہماری عبادات کو قبول فرمائے ۔ آمین(م۔ا)

< 1 2 ... 58 59 60 61 62 63 64 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27759
  • اس ہفتے کے قارئین 241915
  • اس ماہ کے قارئین 191086
  • کل قارئین101751602
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست