#5788

مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

مشاہدات : 6481

تبصیر الرحمن فی تفسیر القرآن جلد اول

  • صفحات: 245
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6125 (PKR)
(ہفتہ 25 مئی 2019ء) ناشر : مقبول عامر پریس لاہور

سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم  علمی  شخصیات کو جنم دیا ہے  جن  میں مولانا ابراہیم میر  سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال،  شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں  مولانا ابراہیم میر 1874ء  کو  سیالکوٹ میں  پیدا  ہوئے سیالکوٹ  مرے کالج میں شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال کے  ہم جماعت  رہے   مولاناکا گھرانہ دینی تھا لہذا والدین کی خواہش  پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور   دینی تعلیم کے حصول کے لیے  کمر بستہ  ہوگے ۔ شیخ الکل سید نذیر حسین  محدث دہلوی ﷫ کے حضور  زانوے تلمذ طے کیا مولانا میر سیالکوٹی  سید صاحب کے  آخری دور کےشاگرد ہیں  اور انہیں  ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل  ہے ۔مولانا سیالکوٹی  نے  جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ  حافظ  عبد اللہ محدث روپڑی  ﷫نے  پڑہائی اللہ ان کی  مرقد پر اپنی  رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین )مولانا  مرحوم نے درس تدریس تصنیف وتالیف دعوت ومناظرہ وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں  مولانا نےنمایاں کردار اداکیا  مرزائیوں سے  بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے  اور مولانا  ثناء اللہ  امرتسری  ﷫کے دست وبازوبنے رہے  مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 ؍کتابیں تصنیف کیں ۔مولانا کی تصانیف میں تفسیر’’ تبصیر الرحمن‘‘  بھی شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تبصیر الرحمٰن  فی تفسیر القرآن ‘‘ کی پہلی جلد ہے  جو کہ پارہ اول کی تفسیر  پر مشتمل ہے ۔سورۃ فاتحہ کی الگ تفسیر ’ واضح البیان فی تفسیر ام القرآن ‘‘ کے نام   سے بھی مطبوع ہے۔ مولانا  ابراہیم میر سیالکوٹی نے  طریقِ تفسیر کے  مسالک خمسہ(مسلک محدثین،مسلک متکلمین،مسلک صوفیائے کرام ،مسلک فقہائے مجتہدین،مسلک اہل ادب  ومعانی ) کو  ملحوظ رکھتے  ہوئے یہ تفسیر مرتب کی ہے ۔ اور مفسّر نےاپنی تفسیر میں جگہ جگہ تفسیر رحمانی  کا حوالہ دیا ہے ۔تفسیر تبصیر الرحمن کی  یہ جلد اول  تقریباً ستر سال قبل  1949ء میں  مسلمان  کمپنی ،سوہدرہ  نے شائع کی تھی  جواب نایاب ہے  ۔ استاد گرامی شیخ الحدیث مولانا  ابو عمارعمرفاروق سعید ی﷾ (مترجم ومصنف کتب کثیرہ ) سے  حاصل کر کے کتاب وسنت پر سائٹ پر پبلش کی گئی ہے  تاکہ  یہ    نایاب تفسیر  محفوظ ہوجائے اور دنیا بھر میں کتاب وسنت   سائٹ کے ہزاروں  قارئین   اس سے مستفید ہوسکیں ۔اگر کسی  کے پاس  پارہ  اول ،پارہ ،سوم اورتفسیر سورۃ کہف کے علاوہ  مولانا میر سیالکوٹی ﷫ کی   تفسیر  کے اجزاءہوں   ہمیں   عنائت  کریں   سکین کرنے کے بعد  قابل واپسی ہونگے   ۔ ان شاء اللہ ۔(م۔ا) تفاسیر قرآن ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ اول تفسیر سورت فاتحہ

2

دیباچہ دوم تفسیر تبصیر الرحمن

3

عرض حال

4

ترتیب کتابت وبیان لطائف مجملا

4

قرآن مجید کی عربی اور تفسیر کی اردو عبارت میں تسلسل

5

سید سلیمان صاحب ندوی اور آپکے ارفقائے دار المصنفین سے مشورہ

6

سید سلیمان صاحب کے عم مکرم سیدناعبد الحکیم کے خطوط

6

سید سلیمان صاحب کے اپنے خطوط

7

تفسیر بالرائ عام ہے

6

کچھ اپنی بابت

6

مسالک خمسہ تفسیر القرآن

7

مسلک محدثین

7

مسلک متکلمین

8

مسلک صوفیائے کرام

8

مسلک فقہائے مجتہدین

8

مسلک اہل ادب ومعانی وبیان

8

موسی وخضر علیہاالسلام کے قصے میں احکام تشریعی وتکوینی کابیان

8

اصحاب فوائد وحواشی

9

کتب خانہ مع مکان بیٹھک کی منز ل زیرین وفرینچر ورسی کرتی میز وغیر وقف

9

التماس وبرات اللہ

10

حمد اور تسبیح میں

11

شروع تفسیر سورت فاتحہ

11

اسمائے سورت فاتحہ

11

بسم اللہ کی ترکیب نحوی

11

رب کے معنی

12

اسوی اللہ کے عالم کہتے ہیں

12

ہر دو میں فرق ہر تکرار کاجواب

12

مالک اور ملک ہر دو قراءت

12

یوم الدین روز قیامت ہے

12

مفعول کو مقدم یاواسطے حصر کے معنی

13

مقدمہ تفسیر سورت بقرہ

19

ابتدا بنام خدا

19

نام وجہ تسمیہ

20

زمانہ نزول ومدت نزول

20

اتنے برسوں تک نازل ہوتےرہنے میں حکمت

21

فضائل وخواص سورت بقرہ

21

خضائل وخواص آیت الکرسی

22

آیت الکرسی میں 18۔17دفعہ اللہ تعالیٰ کانام ہے

22

ابتدائی  وبعض دیگر آیات

24

خواتیم سورت بقرہ

25

سورت فاتحہ سے اس کا ارتباط

25

بسم اللہ کے مناسبت ہر سورت کےمضمون سے

27

بسم اللہ کے مفصل معنی

27

شیطان کے کافر ہونے کے دو وجہیں ہی

75

نص کے مقابلہ میں قیا س پیش کرنا مولانا روم صاحب کے بعض اشعار

76

حضرت حواء کی پیدائش

76

حضرت آدم اور حضرت حوا کو کونسی جنت میں رکھا

77

ایک پھل کو کیوں ممنوع قرار دیا

77

یہ درخت کس جنس وقسم کا تھا

78

قرآن وشریف میں بشارت ونذرات کی حکمت

88

خدا کا عہد پیغمبروں خصوصا پیغمبر

89

مسائل کی تفصیل تین طر ح پر ہے

90

آیتوں کو تھوڑی قیمت پر بیجنے کا مطلب

91

باوجود علم کے موقع ضرورت پر کتمان حق گنا ہے

92

بنی اسرائل کی نماز مسئلہ رکوع

92

واعظین کے لیے مقام عبرت

94

خدا سے مدد لینے کے لیے دو چیزیں صبر اور تماز

95

قوم بنی اسرائل کے لیے احقائق کی روشنی میں نبوت پیغمبر آخر الزمان کی تصدیق

219

ملت ابراہیمی سے منحرف ہونا مفاہت ہے

220

ملت ابراہیمی کا تقید اسلام میں ہے

220

مناقب حضرت ابراہیم ﷤ دینا میں

221

کعبہ جسمانی منہ کا قبلہ ہے دل اور باطن کی توجہ کا قبلہ ذات حق سبحانہ ہے

221

دیکھنو کلمات وحرکات

221

فضائل حضرت ابراہیم در آخرت

222

حضرات صوفیا کے نزدیک مرتبہ صلاحیت

222

علامہ محمد اقبال مروحوم کا ذکر خیر

333

حضرت ابراہیم کا دین مذہب

223

حضرت ابراہیم کے بیٹے

223

حضرت یعقوب کے بارہ بیٹے

225

لفظ اب کا اطلاق چچا پر

226

بعض اہل تقلید کا قول

225

مختلف زمانوں اور مختلف قوموں میں مختلف تیار

230

یہود ونصاری کا حقیقی صبغہ اللہ

231

اپنے اپنے اعمال کی ذمہ داری  توریت وغیرہ میں

233

قد خلت سے حضرت عیسی کی وفات قبل نزول پر مرزا کے قادیانی کا غلط استدلال

233

عما کانوا یعملون اپنی کرنی بھرنی ہے کسی دوسرے کے اعمال سے کوئی واسطہ نہیں ہوگا

234

پارہ اور ختم: والحمدللہ

236

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27671
  • اس ہفتے کے قارئین 453161
  • اس ماہ کے قارئین 1653646
  • کل قارئین113260974
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست