کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 3551 #3698

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 5564

    خماسیات قرآن و حدیث

    (جمعرات 07 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #3698 Book صفحات: 319

    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ اور اس اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو جوامع الکلم سے بھی نوازہ ہے۔ زیر نظر کتاب"خماسیات قرآن و حدیث" انجینئر عبد المجید انصاری کی ایک منفرد اور پرکشش تالیف ہے۔ اس کتاب میں موصوف نے ان چیزوں کا بیان کیا ہے جو قرآن وحدیث میں پانچ پانچ مرتبہ یا پانچ کی تعداد کے حوالے سے مذکور ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ فاضل مولف کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • 3552 #3477

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 5349

    حقیقت الصلوۃ

    (جمعرات 07 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #3477 Book صفحات: 102

    مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پرور دگار کے سامنے با وضوء ہو کر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کے بعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے۔ اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔ قیامت کے دن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے۔ بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حقیقت الصلاۃ ‘‘ امام الہند مولانا ابو الکلام آزاد کی تصنیف ہے۔ مولانا آزاد اسلام ایک کاحرکی اور انقلابی تصور رکھتے تھے جس میں قرآن اور نماز کو بنیادی حقیقت حاصل ہے۔ دین سے وابستگی کی ہر سطح ان کے نزدیک انہی دوبنیادوں پراستوار ہے۔ قرآن معبودیت کا اظہار ہے اور نماز عبودیت، گویا یہ دو قوسین ہیں جن سے مل کر دین کا دائرہ مکمل ہوتاہے۔ یا یوں کہہ لیجیے کہ قرآن جس کمال بندگی کا متقاضی ہے وہ نماز میں حاصل ہوتا ہے۔ بندگی کی کوئی بھی صورت ہو یہ ممکن نہیں کہ اس کی تکمیل نماز سے باہر کہیں اور ہوتی ہو ۔عقیدہ وعمل کی تمام وسعتوں، بلندیوں اور گہرائیوں کا اگر بندگی کی کسی ایک وضع میں کمال اور جامعیت کےساتھ اظہار ہوتا ہے تو وہ نماز ہے۔ یہ کتاب اسی دعوے کو جامۂ ثبوت پہناتی ہے۔ اپنی ذہنی بناوٹ اورافتاد طبع کے عین مطابق مولانا نے اس کتاب میں اپنے موضوع کی صورت نہیں بلکہ حقیقت کوہدف بنایا ہے یعنی مسائل نماز کی بجائے نماز جس جوہر بندگی اور حقیقت عبدیت کا مظہر ہے اس کی طرف توجہ دلائی ہے۔

  • 3553 #3603

    مصنف : گوہر رحمان

    مشاہدات : 19736

    علوم القرآن جلد اول ( گوہر رحمان )

    dsa (بدھ 06 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ تفہیم القرآن ۔ مردان
    #3603 Book صفحات: 522

    علوم القرآن ایک مرکب اضافی ہےاور اس سے مراد وہ علوم ہیں جو قرآن نےبیان کیے ہیں یا وہ قرآن سےاخذ کیے جاسکتے ہیں اورجو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن مجید کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتدا عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ علوم القرآن کے موضوع پر اس کے ماہرین نے متعدد کتب لکھی ہیں ۔ان میں الاتقان فی علوم القرآن ، البرہان فی علوم القرآن ، مناہل العرفان فی علوم القرآن ،المباحث فی علوم القرآن اور علوم القرآن از تقی عثمانی قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’علوم اقرآن‘‘ شیخ القرآن والحدیث مولاناگوہر الرحمٰن ﷫ کی 2 جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے ۔ مصنف موصوف نے اپنی اس کتاب کے بنیادی مباحث کوان 10 ابواب ( تعارف قرآن ، نزول قرآن ، قرآن کا نزول سات حرفوں میں ، تدوین قرآن ، اعجاز القرآن ، النسخ فی القرآن ، مضامین قرآن، تفسیر اوراصول تفسیر، متجددین کا منہج تفسیر، مدون تفاسیر اور تعارف مفسرین)میں مرتب ومدون کیا ہے۔ان ابواب کی ذیلی مباحث میں دوسری ضروری تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ اور جہاں تک ممکن ہوسکا ہے کتاب کوجامع بنانے اور تمام ضروری اور اہم مباحث پر حاوی بنانے کی کو شش کی گئی ہے ۔(م۔ا)

  • 3554 #3602

    مصنف : غلام شبیر

    مشاہدات : 5846

    تعلیمات قرآن ( غلام شبیر )

    (منگل 05 اپریل 2016ء) ناشر : چلڈرن قرآن سوسائٹی لاہور
    #3602 Book صفحات: 210

    نزول قرآن سے قبل عرب معاشرہ مذہبی،معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی ہرلحاظ سے ظلمت اور جہالت کی اتھاہ گہرائیوں میں ڈوبا ہواتھا۔ہر طرف شرک اور بت پرستی کا دور دورہ تھا، لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے اورایک دوسرے کے مال وعزت کے لٹیرے تھے۔ انتقام درانتقام کے لئے طویل جنگیں لڑی جاتیں،لڑکیوں کو زندہ درگود کرنا عام سی بات تھی۔شراب،جوا اور زنا ان کی زندگی کا لازمی حصہ بن چکےتھے۔عریانی کا یہ  عالم  تھا کہ  مرد اور عورتیں عریاں ہوکر بیت اللہ شریف کا طواف کرنا باعث ثواب سمجھتے، مسکینوں،محتاجوں، بیواؤں اور یتیموں کا کوئی پرسان حال نہ تھا۔ان حالات میں جب قرآن مجید کا نزول ہوا   تو محض چند سالوں  کے مختصر عرصہ میں قرآنی تعلیمات نے حیرت انگیز طور پر عربوں کی کایا پلٹ کر رکھ دی۔وہ لوگ جو مالوں  دولت کے لئے ڈاکے ڈالتے  اور لوٹ مار کرتے تھے،قرآنی تعلیمات نےانہیں دنیا کے مال ودولت سے اس   قدر بے نیاز کردیا کہ مال ودولت سے زیادہ ان کے نزدیک حقیر کوئی  چیز نہ تھی۔ایک روز حضرت طلحہ  اپنے گھر تشریف  لائے، چہرے سے پریشانی کے آثار ظاہر ہورہے تھے۔بیوی نے وجہ پوچھی تو فرمایا’’میرے پاس  کچھ مال جمع ہوگیا ہے، اس لئے پریشان ہوں۔‘‘بیوی نے کہا ’’اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے؟‘‘ میاں بیوی نے مشورہ کر کے لوگوں کو بلایا اور حضرت طلحہ  نے جمع شدہ چار لاکھ درہم لوگوں میں تقسیم کردئیے۔(طبرانی) یہ تھا  قرآن کی تعلیمات کا ان کی زندگیوں پر اثرکہ کس طرح ان کی زندگیوں میں انقلاب بر پا کردیا۔ زیر تبصرہ کتا’’تعلیمات قرآن‘‘ فاضل محترم   غلام شبیر سلمہ اللہ کی مرتب        کردا   ہے جس میں انہوں نے  قرآنی تعلیمات کو مفصل انداز میں بیان کیا ہے، اور مختلف دلائل سے اس عظیم الشان کتاب کی افادیت کو ثابت کیا ہے۔  اللہ رب العزت  سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس  کار خیر پر اجرے  عظیم  عطا فرمائے۔آمین(شعیب خان)

  • 3555 #3658

    مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

    مشاہدات : 64988

    تکمیل الامانی شرح اردو مختصر المعانی

    (منگل 05 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ سید احمد شہید، خٹک
    #3658 Book صفحات: 386

    بلا شبہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کلام الٰہی ہر قسم کی غلطی سے مبّرا و منزّا ہے۔ قرآن مجید اپنی فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے کامل و اکمل ترین کتاب ہے۔ یہ واحد آسمانی کتاب ہے جو اپنی اصل صورت میں محفوظ ہونے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیے ہوئی ہے۔ ہر دور میں مفسرین و محدثین نے مختلف انداز سے اس کی تفاسیر و عجائب کو قلمبند کیا اور بنی نوع آدم کی علمی تشنگی کی آبیاری کرتے رہے۔ لیکن قرآن مجید کے درست مطالب و مفاہیم کو سمجھنے کے لیے کچھ علوم کا حاصل کرنا بہت ضروری اور اہم ہے ان کے بغیر انسان علوم قرآن پر مکمل دسترس حاصل نہیں کر سکتا۔ اس لیے قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے جہاں عربی گرائمر(نحو و صرف) نہایت ضروری ہے وہاں ایک عالم کے لیے علوم ثلثہ(علم معانی، علم بیان، علم بدیع) کا جاننا بھی بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب"تکمیل الامانی اردو شرح مختصر المعانی" حضرت مولانا جمیل احمد سکروڈوی کی علمی تصنیف ہے۔ کتاب" مختصر المعانی" درس نظانی کی اہم کتب میں سے ہے۔ فاضل مصنف نے اس کی اردو شرح کو بہت محنت و لگن سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی سعی جلیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(عمیر)

  • 3556 #3600

    مصنف : خالد عبد الرحمن العک

    مشاہدات : 20160

    قرآنی آیات کے شان نزول

    (پیر 04 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #3600 Book صفحات: 450

    قرآن کریم آخری الہامی کتاب اور عالمی وابدی سرچشمۂ ہدایت کی حیثیت سے پڑھنے سمجھنے اور معاشرے میں اس کے قوانین کے اطلاق کے سلسلے میں جس اہتمام کاتقاضا کرتا ہے وہ کسی طرح محتاج بیان نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں جاننا ضروری ہے کہ قرآن کریم معاشرے میں اصلاح کے تدریجی طریق کار کے پیش نظر مختلف حالات میں نازل ہوتا رہا ۔ ا ن مخصوص حالات اور واقعات کی واقفیت ہر مسلمان فر د بالخصوص ہر مبلغ کے لیے از بس ضروری ہے ۔ کیونکہ قرآن کریم کے فہم کے لیے جن علوم کی ضرورت پڑتی ہے ان میں سے ایک اہم علم قرآن کریم کی مخصوص آیات کے شان نزول اوران کےمتعلق قصص واقعات کاجاننا بھی ہے قرآن کریم کی بعض آیات ایسی ہیں جن میں شان نزول کوجانے بغیر درست تفسیر ممکن ہی نہیں اور مفسر کوآیت کے صحیح معانی جاننے کے لیے شان نزول کو جانے بغیر چارۂ کار نہیں ہوتا۔علامہ ابن دقیق العید فرماتے ہیں: ’’شان نزول کابیان کرنا قرآن کریم کے معانی سمجھنے کا ایک قوی ذریعہ ہے ۔‘‘اسی اہمیت کے پیش نظر بہت سے علماء نے شان ِنزول کے لیے مستقل کتب تصنیف کیں ہیں اوران میں آیات قرآنی کے شان نزول کو تفصیل کےساتھ محفوظ کیا ہے ۔ ان حضرات میں امام علی بن مدینی، امام عبد الرحمن بن محمد اندلسی، امام ابو الحسن علی بن احمد ، امام ابن جوزی ،امام ابن حجر عسقلانی ، امام ابو الحسن علی بن احمد بن محمد الواحدی اور علامہ سیوطی﷭ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرآنی آیات کےشانِ نزول‘‘شیخ خالد عبد الرحمن العک کی اساب نزول کےموضوع پر بڑی عمدہ کتاب ’’ جامع اسباب نزول‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں آیات شانِ نزول ذکرکرنے کے ساتھ ان کتب کے حوالہ جات دینے کا التزام بھی کیا ہے۔جس سے اصل کتاب کی طرف مراجعت آسان ہوجاتی ہے اور شان نزول کی روایات کوتفسیر کے ساتھ ملاکر قرآن کریم کے فہم میں مدد لی جاسکتی ہے اور کتب کے حوالہ جات ذکرکرنے سے اسباب نزول کی روایات کا درجہ بھی معلوم ہوجاتا ہے۔امام واحدی کی کتاب کا ترجمہ بھی ’’اسباب نزول القرآن‘‘ کے نام سے کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مصنف مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے طالبان ِعلوم نبوت کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) م۔ا )

  • 3557 #3601

    مصنف : ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی

    مشاہدات : 14388

    تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد اول

    dsa (پیر 04 اپریل 2016ء) ناشر : میر محمد کتب خانہ آرام باغ کراچی
    #3601 Book صفحات: 450

    قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی"ہندوستان کے معروف عالم دین محترم مولانا ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے کوزے میں دریا کو بند کر دیا  ہے۔انہوں نے اس تفسیر کی زبان عام فہم، آسان اور سلیس رکھی ہے تاکہ ہر عام وخاص اس سے استفادہ کر سکے اور اس کے لطائف ونکات علمیہ سے فیض یاب ہو سکے۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 3558 #3657

    مصنف : گلزار احمد

    مشاہدات : 8652

    تصویر کی شرعی حیثیت

    (پیر 04 اپریل 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #3657 Book صفحات: 103

    مسئلہ تصویر اتنا عام ہو چکا ہے کہ شاید ہی کوئی گھر بلکہ کوئی جیب اس سے خالی ہو۔ فقہاء کرام کے ہاں ایک اصلاح زیادہ تر مستعمل ہے جسے عموم بلوٰی کہتے ہیں اس کا معنی ہے عام لوگوں کا اس مسئلہ میں گرفتار ہونا۔ علماء و فقہا کرام دیکھتے ہیں کہ اگر اس صورت میں جواز کی گنجائش ہو تو وہ جواز پر فتوی دیتے ہیں۔ بہت سارے مسائل میں فقہاء کرام نے عموم بلوٰی کی وجہ سے جواز پر فتوی دیا ہے۔ تصویر کے بارے میں احادیث میں مذمت بھی آتی ہے اور جواز کی صورت بھی موجود ہے۔ کرنسی

  • 3559 #3598

    مصنف : سید اعجاز حیدر

    مشاہدات : 5597

    معلم لغۃ القرآن

    (اتوار 03 اپریل 2016ء) ناشر : دار التذکیر
    #3598 Book صفحات: 291

    اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’معلم لغۃ القرآن‘‘ محترم جناب سید اعجاز حیدر صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہو ں قران مجید کوسمجھنے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے آسان انداز میں 49 اسباق پیش کیے ہیں ۔ اور آخر میں مکمل نماز( تکبیر تحریمہ ، ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورۃ فاتحہ، سورۃ اخلاص، رکوع، قومہ وسجدہ، کی تسبیحات، درودشریف، دعا ، سلام ، دعائے قنوت) اور سورہ بقرہ کی ابتدائی25 آیات کی لغوی صرفی ونحوی تحلیل پیش کی ہے ۔یہ کتاب قرآن کی زبان سیکھنے اور سکھانے کےلیے ایک جامع رہنما کتاب ہے ۔(م۔ا)

  • 3560 #3599

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 5736

    قرآن حکیم کی تین سورتیں ( التین ، القدر ، العصر )

    (اتوار 03 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ جمال، لاہور
    #3599 Book صفحات: 74

    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے توحید، رسالت، آخرت اور دیگر مضامین کو سمجھانے کے لیے مثالیں بیان کی ہیں تا کہ ان مثالوں کی روشنی میں بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا جائے۔ زیر نظر کتاب"قرآن حکیم کی تین سورتین ترجمہ و تفسیر" مولانا ابو الکلام آزادؒ کی نایاب تفسیری تصنیف ہے۔ جس میں مولانا آزادؒ نے قرآن حکیم منتخب تین سورتوں(التین، القدر، العصر) کا ترجمہ و تفسیر کی ہے۔ مولانا کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازہ تھا۔ مولانا آزادؒ عربی، اردو، فارسی اور انگریزی کے عظیم سکالر تھے، آپ نہایت ہی زیرک اور بے باک انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مولانا آزادؒ کو غریق رحمت فرمائے اور ان کے درجات میں بلندی کا سبب بنائے۔ آمین(عمیر)

  • 3561 #3656

    مصنف : اللہ وسایہ

    مشاہدات : 23636

    آئینۂ قادیانیت

    (اتوار 03 اپریل 2016ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #3656 Book صفحات: 270

    اسلام کے بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ، عقیدہ ختم نبوت کا ہے ،جس پر ہر مسلمان کا ایمان لانا واجبات میں سے ہے،اور اس عقیدہ کا انکا رکرنے والا خارج عن الاسلام ہے، اور امام اعظم امام ابو حنیفہ ؒ کا تو یہ فتویٰ ہے کہ حضور خاتم الانبیاء کے بعد مدعی نبوت سے دلیل طلب کرنا یا معجزہ مانگنا بھی کفر ہے۔ اس سے عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ مدعی نبوت پر ایمان لانا تو کجا اس سے دلیل طلب کرنا کفر قرار دیا گیا ہے۔ خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیقؓ نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جو عظیم قربانی دی وہ تاریخ کے صفحات میں موجود ہے۔ حضرت ابو بکر صدیقؓ اور جمیع صحابہ کرام ؓکی نظر میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جو اہمیت تھی اس کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مدعی نبوت مسیلمہ کذاب سے جو معرکہ ہوا اس میں بائیس ہزار مرتدین قتل ہوئے اور 1200 کے قریب صحابہ کرام ؓنے جام شہادت نوش فرمایا جس میں600 کے قریب تو حفاظ اور قراءتھے۔ اس موقع پرصحابہ کرام نے جانوں کا نذرانہ تو پیش کر دیا مگر اس عقیدہ پر آنچ نہ آنے دی۔قرآن کریم نے بھی بہت وضاحت اور صفائی کے ساتھ بتایا ہے کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں اور احادیث مقدسہ نے بھی اس کی تصریح کی ہے بلکہ قرآن کریم و احادیث میں جس کثرت اور تواتر و قطعیت کے ساتھ عقیدختم نبوت کو بیان کیا گیا ہے‘ اس کی نظیر بہت کم ملے گی۔خود آنحضرت ﷺنے اپنے آخری دور میں سب سے پہلے جھوٹے مدعیان نبوت کا خاتمہ کرکے امت کے سامنے اس کام کا عملی نمونہ پیش کیا چنانچہ یمن میں ایک شخص جس کو اسود عنسی کہاجاتا تھا، نے سب سے پہلے ختم نبوت سے بغاوت کرکے اپنی نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا، اس کے جواب میں آنحضرت ﷺنے اہل یمن کو اس سے قتال وجہاد کا باقاعدہ تحریری حکم صادر فرمایا اور بالآخر حضرت فیروز دیلمی ؓ کے خنجر نے نبوت کے اس جھوٹے دعویداری کا آخری فیصلہ سنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آئینہ قادیانیت‘‘مناظر ختم نبوت اللہ وسا یا صاحب   کی تصنیف کردا ہے جس میں ان ہوں نے فتنہ قادیانیت سے   متعلق تیس سوالات کے جوابات دیے ہیں اور فرقہ قادیانیت کی حقیقت کو واضح کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین(شعیب خان)

  • 3562 #3655

    مصنف : عبد الوہاب حجازی

    مشاہدات : 7164

    اسلامی تربیت

    (ہفتہ 02 اپریل 2016ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ، بنارس
    #3655 Book صفحات: 368

    اسلام میں تربیتی احکام انسانی فطرت کے تمام امور کو شامل ہیں ،اسلام ان تمام چیزوں پر جو فطرت انسان سے جنم لیتی ہیں خاص توجہ رکھتاہے ان امور کا انسان اور اس کی زندگی کے حقائق پر مثبت اثر پڑتاہے جس کی نظیر کسی اور مذہب میں نہیں دیکھی جاسکتی۔ اسلامی تعلیم و تربیت کا ایک عدیم المثال نمونہ صدر اسلام کی مسلمان قوم ہے جو گمراہی وجھالت کی کھائیوں سے نکل کر کمال کی اعلی منازل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھی اسلام سے پہلے اس کا کام آپس میں جنگ و قتال  کےعلاوہ کچھ بھی نہ تھا  اسی قوم نے اسلامی تربیت  کے زیر اثر ایسی عظیم تہذیب وتمدن کی بنیاد رکھی جو بہت کم مدت میں ساری دنیا پر چھا گئي اوراخلاق و انسانی اقدار کے لحاظ سے ایسا نمونہ عمل بن گئی جو نہ اس سے پہلے دیکھا گيا تھا نہ اس کے بعد  اسلامی طریقہ تربیت انسانی خلقت و فطرت کے تمام تر تقاضوں کو پورا کرنے سے عبارت ہے اسلام انسان کی کسی بھی ضرورت سے غفلت نہیں کرتاہے، اس کے جسم عقل نفسیات معنویات و مادیات یعنی حیات کے تمام شعبوں پر بھر پور توجہ رکھتاہے، اسلامی تربیت کے بارے میں رسول اسلام صلی اللہ وعلیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی ہی کافی ہے کہ آپ ﷺ فرماتے ہیں مجھے مکارم اخلاق کو کمال تک پہنچانے کے لیے بھیجا گیا ہے (مسند احمد) زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی تربیت‘‘محترم عبد الوہاب حجازی کی  تصنیف کردا ہے جس میں انہوں نے تربیت اولاد کے موضوع کو  تفصیلا  بیان کیا ہے، اور  اولاد کی تربیت میں والدین کی ذمہ داریوں کو بھی بیان کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین (شعیب خان)

  • 3563 #3594

    مصنف : عبد الرزاق یزدانی

    مشاہدات : 6497

    دروس سورہ فاتحہ

    (جمعہ 01 اپریل 2016ء) ناشر : شیخ الاسلام اکیڈمی لاہور
    #3594 Book صفحات: 147

    سورۂ فاتحہ قرآن مجید کی پہلی اور مضامین کے اعتبار سے جامع ترین سورۃ ہے جو پورے  قرآن مجید کا  مقدمہ ،تمہید اور خلاصہ ہے ۔ احادیث صحیحہ، آثار صحابہ و اقوال ائمہ کی روشنی میں یہ بات ثابت کی ہے کہ نماز میں فاتحہ پڑھنا ہر نمازی پر فرض اور واجب ہے خواہ وہ نمازی منفرد ہو یا جماعت کی حالت میں۔کیونکہ سورۃ الفاتحہ  نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔دوسری جگہ فرمایا: “جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیرنماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے اس سورت کی عربی اور اردو  میں کئی ایک تفسیریں الگ سے شائع  ہوچکی ہیں ۔اور کئی  علماء نے سورۃ فاتحہ کی تفسیر وتشریح کو اپنے دروس میں بھی بیان کیا ہے۔ زیر تبصرہ ’’دروس سورۃ فاتحہ ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔یہ  مولانا عبدالرزاق یزدانی ﷫ کے جامع مسجد رحمانیہ پونچھ روڈ ، لاہور میں نماز فجر کے بعد  دیے گئے دروس کا  مجموعہ ہے ۔مولانا نے  سادہ انداز میں  سورۃ فاتحہ کی تفسیر کو تفسیر القرآن بالقرآن کی شکل میں پیش کیا ہے ۔علاوہ ازیں  اس میں احادیث اور تاریخی واقعات بھی جابجاسمودئیے گیے ہیں ۔اور موقع کی مناسبت سے اردو اور پنجابی کےاشعار کے ذریعے بھی  اس تفسیر کودلچسپ بنادیاگیا ہے۔یہ تفسیر علماء کرام ، طلباء اور عامۃ الناس کے مفید ونفع بخش ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 3564 #3595

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 13624

    تفسیر سورہ اخلاص

    (جمعہ 01 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ نذیریہ لاہور
    #3595 Book صفحات: 359

    سورۂ اخلاص قرآن کریم کی مختصر اور اہم ترین سورتوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ ایک تہائی قرآنی موضوعات کا احاطہ کرتی ہے اور توحید کا محکم انداز میں اثبات کرتی ہے۔ اس کےشان نزول کے سلسلے میں مسنداحمدمیں روایت ہے کہ مشرکین نے حضورﷺ سے کہا اپنے رب کے اوصاف بیان کرو، اس پر یہ سورۃ نازل ہوئی ۔اور اس سورۃسے محبت جنت میں جانے کا باعث ہے اسی لیے بعض ائمہ کرام نماز میں کوئی سورۃ پڑھ کر اس کے ساتھ سورۃ اخلاص کو ملاکرپڑھتے ہیں صحیح بخاری میں ہے کہ حضورﷺنے ایک لشکر کو کہیں بھیجا جس وقت وہ پلٹے تو انہوں نے آپ ﷺ سے کہا کہ آپ نے ہم پر جسے سردار بنایا تھا وہ ہر نماز کی قرات کے خاتمہ پر سورۃ قل ھواللہ پڑھا کرتے تھے، آپ نے فرمایا ان سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے تھے؟ پوچھنے پر انہوں نے کہا یہ سورۃ اللہ کی صفت ہے مجھے اس کا پڑھنا بہت ہی پسند ہے ،حضورﷺنے فرمایا انہیں خبر دو کہ اللہ بھی اس سے محبت رکھتا ہے۔اور اسی طر ح ایک دوسری روایت میں ہے کہ ایک انصاری مسجد قبا کے امام تھے،ان کی عادت تھی کہ الحمد ختم کرکے پھر اس سورۃ کو پڑھتے، پھر جونسی سورۃ پڑھنی ہوتی یا جہاں سے چاہتے قرآن پڑھتے۔ایک دن مقتدیوں نے کہا آپ اس سورۃ کو پڑھتے ہیں پھر دوسری سورۃ ملاتے ہیں یہ کیا ہے؟ یاتو آپ صرف اسی کو پڑھئے یا چھوڑ دیجئے دوسری سورۃ ہی پڑھ لیاکریں ،انہوں نے جواب دیا کہ میں تو جس طرح کرتا ہوں کرتا رہوں گا تم چاہو مجھے امام رکھو، کہو تو میں تمہاری امامت چھوڑ دوں..۔ ایک دن حضورﷺان کے پاس تشریف لائے تو ان لوگو ں نے آپ سے یہ واقعہ بیان کیا۔ آپ نے امام صاحب سے کہا تم کیوں اپنے ساتھیوں کی بات نہیں مانتے اور ہر رکعت میں اس سورت کو کیوں پڑھتے ہو؟ وہ کہنے لگے یا رسول اللہﷺمجھے اس سورت سے بڑی محبت ہے۔آپ نے فرمایا اس کی محبت نے تجھے جنت میں پہنچا دیا۔اور یہ سورت ایک تہائی قرآن کی تلاوت کے برابر ہے جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے کہ رسول اللہ ﷺنے اپنے اصحاب سے فرمایا کیا تم سے یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھ لو... تو صحابہ کہنے لگے بھلا اتنی طاقت تو ہر ایک میں نہیں آپ نے فرمایا قل ھو اللہ احد تہائی قرآن ہے۔اور اسی طرح جامع ترمذی میں ہے کہ رسول مقبول ﷺنے صحابہ سے فرمایا جمع ہو جاؤ میں تمہیں آج تہائی قرآن سناؤں گا، لوگ جمع ہو کر بیٹھ گئے آپ گھر سے آئے سورۃ قل اللہ احد پڑھی اور پھر گھر چلے گئے اب صحابہ میں باتیں ہونے لگیں کہ وعدہ تو حضورﷺکا یہ تھا کہ تہائی قرآن سنائیں گے شاید آسمان سے کوئی وحی آگئی ہو اتنے میں آپ پھر واپس آئے اور فرمایا میں نے تم سے تہائی قرآن سنانے کا وعدہ کیا تھا، سنو یہ سورت تہائی قرآن کے برابر ہے۔  زیر تبصرہ کتاب ’’تفسیر سورۃ اخلاص‘‘شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ﷫ کی سورۃ اخلاص کی عربی تفسیر کا ترجمہ ہے اس کے ترجمہ کی سعادت محترم جناب مولانا غلام ربانی نے حاصل کی ہے ۔اس سورۃ اخلاص کی تفسیر میں خالص توحید کومدلل انداز میں پیش کیا گیا ہے ۔اور اس میں عیسائیت، مادہ پرستی، ہندوازم، قدریت، جہمیت اور رافضیت جیسے باطل نظریات پر کڑی تنقید بھی ہے۔چند آیات کی تفسیر میں قرآن وسنت کے بے شمار نئے نئے نکات ومعارف کا انکشاف ہے۔یہ کتاب اہل علم کے لیے ایک بے نظیر علمی خزانہ ہے ۔مکتبہ نذریہ ،لاہور نے اسے 1979ء میں اسے حسن طباعت سے آراستہ کیاتھا۔(م۔ا)

  • 3565 #3654

    مصنف : ابو حذیفہ

    مشاہدات : 44946

    سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

    (جمعہ 01 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ نعیمیہ، مؤناتھ بھنجن، یوپی
    #3654 Book صفحات: 52

    سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے جس کی سج دہج میں ہر پھول کی رنگینی وشادابی دامان نگاہ کوبھر دینے والی ہے۔ یہ گل چیں کا اپنا ذوق انتخاب ہے کہ وہ کس پھول کو چنتا اور کس کو چھوڑتا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ جسے چھوڑا، وہ اس سے کم نہ تھاجسے چن لیا گیا۔بس یوں جانیےکہ اس موضوع پر ہرنئی تحقیق وتوثیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانے کی سکت رکھتا ہو، اس موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین کو رسول اللہ ﷺکی زندگی کے ایک نئے باب سے متعارف کرواتا ہے ۔ پھر بھی سیرت پر لکھی گئی بے شمارکتب کسی نہ کسی پہلوسے تشنگی محسوس کراہی دیتی ھیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’سیرت طیبہ پر350 سوال وجواب‘‘ اس کتاب میں فاضل مصنف ابو حذیفہ نے سیرت کی کتاب ’’الرحیق المختوم ‘‘سے 350 سوال وجواب پر مشتمل ایک نہایت ہی مفید کتاب ترتیب دی ہے، جس میں رسول اللہﷺ کی سیرت مبارکہ کے متعلق قارئین کو رہنمائی ملے گی۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین(شعیب خان)

  • 3566 #3590

    مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری

    مشاہدات : 3758

    مضامین شفیق پسروری

    (جمعرات 31 مارچ 2016ء) ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور
    #3590 Book صفحات: 382

    رانا شفیق خاں پسروری﷾(فاضل جامعہ ستاریہ  اسلامیہ ،کراچی )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ممتاز عالم دین، معروف خطیب ، منجھے ہوئے تاریخ  دان او رایک بے مثال مقرر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔کئی سال سے   مسلسل لاہورکی سب سے قدیمی مسجد  چینیانوالی رنگ محل   میں خطابت کے فرائض سرانجام دے رہیں ۔اسی مسجد میں کبھی  سید داؤد غزنوی ﷫اورشہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدجمعۃ المبارک کےخطبات میں علم کے موتی بکھیرا کرتے تھے ۔راناصاحب خطابت کےساتھ ساتھ علمی رسائل وجرائد اور اخبارات میں مضامین بھی لکھتے رہے ہیں اور کئی سال  سے مستقل روزنامہ پاکستان کے کالم نگار ہیں ۔روزنامہ پاکستان میں ’’آج کی ترایح میں پڑھے جانے والے قرآن پاک کی تفہیم ‘‘ کے نام سے تراویح میں پڑھےجانے والےپارہ کا خلاصہ بھی شائع ہوتا رہا ہے ۔ زیرتبصرہ   کتاب   جناب رانا شفیق خان پسروری ﷾کے ان مضامین کی کتابی صورت ہے جو انہوں نے پاکستان کے مختلف موقر ہفت روزہ وپندرہ روزہ رسائل وجرائد اورماہناموں کے ساتھ ساتھ روزناموں میں مختلف اوقات میں مختلف عنوانات کے تحت لکھے ہیں۔رانا صاحب کے یہ تمام مضامین بہترین اسلوب، اصلاحی انداز میں موثر کن اور ایک بہت بڑا دبی وعلمی خزانہ ہے۔جن میں سے بعض مضامین پر تو رانا صاحب داد وتحسین کے ساتھ ساتھ انعامات بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ان مضامین کی اہمیت وافادیت کے   پیش نظر  جناب احمد ساقی چھتوی صاحب نے ان کو کتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 3567 #3653

    مصنف : عبد الکریم زیدان

    مشاہدات : 25200

    اصول دعوت

    (جمعرات 31 مارچ 2016ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #3653 Book صفحات: 776

    رسول اللہ ﷺ دین حنیف کے داعی اور مبلغ بن کر مبعوث ہوئے۔ آپ ﷺ نے شرک و بدعات کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک اللہ رب العزت کی عبادت اور اسلامی تعلیمات کا درس دیا۔ جب آپؐ نے دعوت کا آغاز کیا تو آپ کو بے شمار تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، دیوانہ، پاگل، مجنون جیسے الفاظ کسے گئے، پتھرمارے گئے، گالیاں دی گئیں، اہل و عیال کو تنگ کیا گیا غرض یہ کہ ہر طرح سے آپ کی دعوت الیٰ اللہ کو روکنے کے لیے ہر طرح کا راستہ اختیار کیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کو احسن انداز میں مکمل طور پر پوری دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آپؐ نبوت و رسالت سے سرفراز ہونے کے دن سے لے کر اپنے رب کی جوار رحمت میں منتقل ہونے تک اس دین کی دعوت دیتے رہے۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی رسالت کا اعلان کیا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: "یا ایھا النبی انا ارسلناک شاھدا و مبشرا و نذیرا"(القران)۔ رسول اللہ ﷺ نے اسلام کی دعوت دیتے ہوئے کچھ وسائل، اسالیب اور طریقے اختیار کیے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو وحی کیے تھے اور جو قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" اصول دعوت" جو کہ ڈاکٹر عبدالکریم زیدان کی کتاب" اصول الدعوۃ" کا ترجمہ ہے۔ مؤلف موصوف کا نام علمی حلقوں میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ یہ کتاب اوّل تو بطور نصاب کے طور پر تصنیف کی گئی تھی، لیکن مؤلف کی علمی گہرائی اور محنت سے یہ ایک مبسوط مقالے کی صورت میں سامنے آئی اور اب اسے دعوت کا انسائیکلو پیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ کتاب ہذا کااردو ترجمہ محترم گل شیرپاؤ نے نہایت آسان فہم انداز میں کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کو اجر عظیم سے نوازے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • 3568 #3587

    مصنف : ابو عطیہ

    مشاہدات : 7047

    اصلاح نفس

    (بدھ 30 مارچ 2016ء) ناشر : جامع مسجد مزمل اہلحدیث لاہور
    #3587 Book صفحات: 65

    زندگی کیا ہے؟ اس کا مقصد کیا ہے؟میری حقیقی منزل کیا ہے؟ سادہ سی باتیں اگر ابتداء سے ہی سمجھی نہ جائیں ،سمجھائی نہ جائیں تو پوری زندگی غلط سمت دوڑتے گزر جاتی ہےاور ایک دن اچانک ملاقات ہو جائے گی۔کس سے؟ملک الموت سے! اس وقت دم بخود انسان حیرت سے تکتا رہ جائے گا کہ ابھی تو سوچا ہی نہ تھا۔تیاری بھی نہ تھی،لیکن پوچھا جائے گا کہ اب؟اب ہوش آئی ہے؟ان آنکھ کھلی ہے،سوئے ہوئے جاگے ہو؟اب تو یونہی پلک جھپکنے میں  مہلت ختم ہوگئی ،امتحان کا وقت ختم ہو گیا ۔شیطان ہمیں اصل حقائق کا سبق نہیں پڑھنے دیات ہے۔پوری زندگی مصروف رکھتا ہے ،جیسے آپ شرارتی بچے کو مصروف رکھتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ناپسندیدہ کام نہ کرے۔اسی طرح شیطان زندگی کے بے شمار ایجنڈے ہمیں دئیے رکھتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کا اصل کام نہ کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اصلاح نفس"محترم ابو عطیہ عبد القیوم بن حافظ علم الدین صاحب کی تصنیف  ہے جس میں انہوں نے ہمیں زندگی کی حقیقت سمجھانے کی کوشش کی ہے اور آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔اور حقیقت یہی ہے کہ موت سب سے بڑی نصیحت ہے۔انسان اگر اپنی موت کو یاد رکھے تو وہ کبھی غلط کام نہ کرے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیا کی حقیقت کو سمجھنے اور آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 3569 #3588

    مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

    مشاہدات : 4637

    سبیل المومنین

    (بدھ 30 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ دار التوحید والسنہ،لاہور
    #3588 Book صفحات: 258

    اسلام اعلی اخلاقیات کا حامل مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو اعلی اخلاق اور بلند کردار اختیار کرنے کا حکم دیتا ہے اورانہیں بد اخلاقی اور بد کرداری سے منع کرتا ہے۔نبی کریم ﷺ اخلاقیات کے اعلی ترین مقام پر فائز تھے،اللہ تعالی نے آپ کو اخلاق کا بہترین نمونہ اور پیکر بنا کر بھیجا تھا۔کسی نے سیدہ عائشہ ؓ سے نبی کریم ﷺ کے اخلاق کے بارے میں پوچھا تو آپ نے جواب دیا: کیا تم نے قرآن نہیں پڑھا؟آپ ﷺ اخلاق کے اعلیٰ ترین مرتبے پر فائز تھے۔ اس کی گواہی قرآن نے بھی دی اور صحابہ و ازواج مطہرات ؓ نے بھی۔ یہاں تک کہ آپ کے بدترین مخالفین،جنہوں نے آپ پر طرح طرح کے الزامات تو لگائے لیکن کبھی آپ کی سیرت اور کردار کی بابت ایک لفظ بھی نہ کہہ پائے۔حیرت کا مقام ہے کہ آپ کے ہم عصر مخالفین تک آپ کو اعلیٰ اخلاق و کردار کا حامل گردانتے تھے۔ زیر تبصرہ کتاب " سبیل المومنین" محترم جناب ڈاکٹر سید شفیق الرحمن صاحب کی تصنیف ہے  جبکہ تحقیق وتخریج محترم مولانا حافظ زبیر علی زئی صاحب﷫ کی ہے۔مولف نے اس کتاب میں انتہائی سادہ لیکن مؤثر انداز میں اسلام  کے اخلاق و کردار کے اسباق کو بیان کیا ہے۔مولف موصوف نے انتہائی اختصار کے ساتھ اخلاقیات  کے دروس کو ایک ترتیب سے مرتب کر دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کے اخلاق اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین(راسخ)

  • 3570 #3585

    مصنف : عبد الرشید انصاری

    مشاہدات : 4631

    حقوق العباد کی یاد دہانی بندہ مسکین کی زبانی

    (منگل 29 مارچ 2016ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور
    #3585 Book صفحات: 92

    اسلام ایک امن و عافیت اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام کی تاریخ اخوت و مودّت کے سنہری ابواب سے لبریز ہے۔ اس کی ایک نمایاں جھلک ہجرت مدینہ کے بعد آپﷺ کا انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی کے رشتے میں پرو دینا اور پھر انصار و مہاجرین کا آپس میں ایسی محبت کا نمونہ پیش کرنا دنیا کا کوئی دین ایسی مثال پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہے۔ یہی وہ آفاقی دین ہے جس کی تعلیمات قیامت تک زندہ و جاوید رہیں گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا  ہے۔ اسی طرح  دین اسلام کی مقدس تعلیمات روات کی مستند کڑیوں کے ساتھ امت مسلمہ تک پہنچی اور علمائے اسلام ہی کو آپ ﷺ کی زبان اطہر سے دین کے وارث قرار ہونے کے لقب سے نوازہ گیا"العلماء ورثۃ الانبیاء"۔ جہاں دین اسلام نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی توحید اور اتباع رسول اللہ ﷺ کا حکم دیا ہے وہاں دین اسلام بندوں کےحقوق کی پاسداری کا درس بھی دیتا ہے۔ دین اسلام میں حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"حقوق العباد کی یاد دہانی بندہ مسکین کی زبانی" فاضل مصنف عبدا لرشید انصاری کی مرتب شدہ تصنیف ہے۔ جس میں فاضل موصوف کے مسلک اہل حدیث کے جید علماء سے خط و کتابت کی صورت میں سوال و جواب کو ایک مختصر کتابچہ کی شکل دی گئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ موصوف کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • 3571 #3586

    مصنف : عبد القادر حصاروی

    مشاہدات : 5020

    حرمت نکاح شغار

    (منگل 29 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ سعودیہ حدیث منزل کراچی
    #3586 Book صفحات: 50

    اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو انسان کی پر موڑپر راہنمائی کرتا ہےاسلام ہی کی بدولت ایک پرامن معاشرتی نظام قائم ہو سکتا ہے اسلامی نظام زندگی کی خصوصیات میں سے سب سے بڑی خصوصیت اس کا خاندانی نظام ہے ۔اسلام نے انسان کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مفاسد،فواحش اور برائیوں کا استیصال ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک خاندانی نظام بھی متعارف کروایا ۔اور نکاح کی صورت میں ایمان کی حفاظت کا مؤثر ذریعہ امت محمدیہ کو بتایا۔قبل از اسلام زمانہ میں جاہلیت و کفراور دیگر رسومات قبیح رواج عام تھااسی طرح نکاح جاہلیت کی بھی چند قسمیں مروج تھیں جن میں نکاح شغار خاص طور پر قابل ذکر ہے جس کو ہمارے محاورےمیں بٹہ کا نکاح کہا جاتا ہے آپ ﷺنے خاندانی نظام کو ایک مثالی نظام سے ہمکنار کیا جس کی نظیر کسی اور مذہب و تمدن میں نہیں ملتی ۔ زیر نظرکتاب "حرمت نکاح شغار " " مولانا عبدالقادر حصاری﷫ "کی تصنیف ہے جس میں نکاح شغار )(نکاح بٹہ کی حرمت پر مستند دلائل اور عرب و عجم کے مفتیان کے فتاوجات کی روشنی میں نکاح شغار کے مفاسد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالی مصنف کی ا س کاوش کو قبول فرمائے اور امت محمدیہ کے لیے ذریعہ رہنمائی بنائے ۔آمین (عمیر)

  • 3572 #3645

    مصنف : ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی

    مشاہدات : 9870

    آئینہ توحید و سنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت

    (منگل 29 مارچ 2016ء) ناشر : مدرسہ تجوید القرآن والحدیث گوالمنڈی، لاہور
    #3645 Book صفحات: 408

    اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے۔ توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے۔ شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے۔ نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’آئینہ توحید وسنت بجواب شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت ‘‘ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی کی تصنیف ہے یہ کتاب انہوں نے حفیظ الرحمٰن قادری کی کتاب’’شرک کیا ہے مع بدعت کی حقیقت‘‘ کے جواب میں تحریر کی ہے۔ حفیظ الرحمن قادری نے اس کتاب میں تمام بدعات کو سنت ثابت کرنے کی کوشش کی ہے ۔تو ابو حذیفہ محمد جاوید سلفی نے قادری صاحب کی اس کتاب کا گہرائی سے مطالعہ کرکے قرآن وحدیث کے دلائل سے حق کوخوب واضح کیا ہے او رآخر میں قادری صاحب کے شبہات کا ترتیب سے جواب دیا ہے۔ موصوف نے اس کتاب کو تحریر کرنے میں ہر ممکن کوشش کی ہے کہ حقائق انتہائی دیانت داری کے ساتھ قلم بند کیے جائیں۔ (م۔ا)

  • 3573 #3583

    مصنف : عبد الغفور اثری

    مشاہدات : 7860

    احسن الکلام فی الصلوٰۃ والسلام علی النبی خیر الانام

    (پیر 28 مارچ 2016ء) ناشر : جامعہ تعلیم القرآن والحدیث ساہووالہ سیالکوٹ
    #3583 Book صفحات: 164

    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ رسول اکرمﷺ کی حیات طیبہ کے بلاشبہ بے شمار پہلو ہیں اور بنی نوع انسان کی ہدایت اورراہنمائی کے اعتبار سےہر پہلو اپنے اندر بحر بیکراں رکھتا ہے۔ دعوت اورتبلیغ کے اعتبار سے  آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا سب سے نمایاں اور امتیازی پہلو آپ ﷺ کا اپنی امت کےلیے  رحمت بن کر تشریف لانا ہے ۔ نبوت سے پہلے بھی آپ ﷺ یقینا لوگوں کے لیے سراپا رحمت تھے  مکہ میں صادق اور امین کے لقب سے مشہور ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔  منصب رسالت پر سرفراز ہونے کےبعد رسول اللہﷺ نےاپنی امت تک دین پہنچانے کےلیے جس صبر و تحمل، بردباری اور شفقت ورحمت کاطرزِ عمل اختیار فرمایا  وہ آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کا ایک ایسا عظیم الشان پہلو ہے جس کی رفعتوں اور بلندیوں کا احاطہ کرنا کسی مؤرخ و سیرت نگار کے بس کی بات نہیں۔ نبی کریمﷺ نے اپنی امت تک دین پہنچانے کےلیے بہت سی تکالیف کا سامنا کیا مصائب و آلائشوں کو برداشت کیا۔ آپ ﷺ نے تو اپنا فرض اورتبلیغ دین کی ذمہ داری امت محمدیہ تک بڑے احسن اور کامل انداز سے نبھا دی تھی اب امت محمدیہ کا پر یہ فرض اور واجب ہے کہ وہ آپؐ کی اتباع کو لازم پکڑے اور آپؐ کی تعلیمات کو اپنا حرز جان بنائے۔ اس کے علاوہ اللہ رب العزت نے آپﷺ پر درود و سلام کی تلقین بھی فرمائی ہے اپنے کلام مجید میں ارشاد ربانی ہے"یاایھا الذین اٰمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما"(الاحزاب)۔ زیر نظر کتاب"احسن الکلام فی الصلوۃ والسلام علی النبی خیر الانام" مولانا عبد الغفور اثری کے خطبات کو کتابی شکل دی گئی ہے۔ جس میں مولانا صاحب نے آپ ﷺ پر درود و سلام کی اہمیت و فضیلت، آداب، قعدہ کی حالت میں سلام بھیجنے کا حکم،  درود کے  مسنون کلمات اور درود و سلام کے متعلق دیگر احکام و مسائل کو بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین(عمیر)

  • 3574 #3584

    مصنف : عبد الرشید انصاری

    مشاہدات : 3514

    ایک درد مند کا پیغام ورثائے اسلام کے نام

    (پیر 28 مارچ 2016ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور
    #3584 Book صفحات: 68

    اسلام ایک امن و عافیت اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام کی تاریخ اخوت و مودّت کے سنہری ابواب سے لبریز ہے۔ اس کی ایک نمایاں جھلک ہجرت مدینہ کے بعد آپﷺ کا انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی کے رشتے میں پرو دینا اور پھر انصار و مہاجرین کا آپس میں ایسی محبت کا نمونہ پیش کرنا دنیا کا کوئی دین ایسی مثال پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہے۔ یہی وہ آفاقی دین ہے جس کی تعلیمات قیامت تک زندہ و جاوید رہیں گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا  ہے۔ اسی طرح  دین اسلام کی مقدس تعلیمات روات کی مستند کڑیوں کے ساتھ امت مسلمہ تک پہنچی اور علمائے اسلام ہی کو آپ ﷺ کی زبان اطہر سے دین کے وارث قرار ہونے کے لقب سے نوازہ گیا"العلماء ورثۃ الانبیاء"۔ زیر تبصرہ کتاب"ایک درد مند کا پیغام ورثائے اسلام کے نام" جس کو عبد الرشید انصاری نے جمع و ترتیب کیا ہے۔ جس میں فاضل موصوف کے مسلک اہل حدیث کے جید علماء سے خط و کتابت کی صورت میں سوال و جواب کو ایک مختصر کتابچہ کی شکل دی گئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ موصوف کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • 3575 #3644

    مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

    مشاہدات : 7648

    انسان اور کالے پیلے علوم

    (پیر 28 مارچ 2016ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی
    #3644 Book صفحات: 228

    اس بات میں کسی مسلمان کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ"غیب" کا علم صرف اور صرف اللہ کے پاس ہے۔ یہ حقیقت قرآن مجید میں کئی ایک مقامات پر دو ٹوک بیان کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کا کوئی ابہام باقی نہ رہے ارشاد باری تعالیٰ ہے:"قل لا یعلم من فی السمٰوات والارض الغیب الاّ اللہ"(النمل) ترجمہ۔"اے نبیؐ کہہ دیجیے! کہ جو مخلوق آسمانوں اور زمین میں ہے، ان میں سے کوئی بھی غیب کا علم نہیں رکھتا، سوائے اللہ تعالیٰ کے"۔ مگر اس کے باوجود بھی انسان کو یہ تجسس ضرور رہتا ہے کہ وہ ان غیبی امور کے بارے میں کسی نہ کسی طرح رسائی حاصل کر لے۔ اور آج بھی بے شمار لوگوں میں غیب دانی اور مستقبل بینی کے حوالے سےمختلف رجحانات پائے جاتے ہیں۔ ہر اہم کام کا آغاز کرنے کے لیے مثلاً" پسند کی شادی، کاروبار کا افتتاح وغیرہ کرنے کے بارے میں یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ فائدہ ہو گا یا نقصان؟ اسی طرح قسمت شناسی کا تجسس بھی ہوتا ہے کہ قسمت اچھی ہو گی یا بری۔۔؟ مالدار بنوں گا یا نہیں ۔۔؟ میرے گھر بیٹا ہو گا یا بیٹی۔۔؟ اور اسی طرح تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ کاہن، نجومی، عامل، جادوگر اور دست شناس بھی ہمارے معاشرے میں پائے جاتے ہیں۔ یہ عامل اپنے آپ کو"غیب دان " اور "دست شناس" ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہی۔ ان عاملوں بے باقاعدہ اپنا کاروبار بنا رکھا ہے اور جاہل عوام کو لوٹنے کے مختلف حربے بنا رکھے ہیں۔ زیر نظر کتاب"انسان اور کالے پیلے علوم" فاضل مؤلف حافظ مبشر حسین کی ایک تجزیاتی تصنیف ہے۔ جس میں راقم نے ان نام نہاد عاملوں، نجومیوں، کاہنوں اور جادوگروں وغیرہ کا قرآن و سنت کی روشنی میں مکمل دیانت داری کے ساتھ تجزیہ کیا ہے اور ان کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں پردہ اٹھانے کی پورے خلوص کے ساتھ کوشش کی ہے۔ اللہ تعالیٰ راقم کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے نوازے اور اہل اسلام کو ان نجومیوں سے دور رکھے۔ آمین(عمیر)

< 1 2 ... 140 141 142 143 144 145 146 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 414
  • اس ہفتے کے قارئین 414
  • اس ماہ کے قارئین 289267
  • کل قارئین101849783
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست