#3703

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 5915

مجلہ الواقعہ ( قرآن نمبر ) دسمبر 2013ء

  • صفحات: 450
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11250 (PKR)
(ہفتہ 28 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ دار الاحسن کراچی

سقرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اس قرآن کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے اور نہ ہی کبھی علماء اس کے علوم سے سیر ہوں گے چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔لیکن قریبا ہر ایک نے اپنی کم مائیگی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ اس بحر ذخار سے چند موتی ہی نکال سکا ہے۔قرآن مجید کے معجزاتی پہلوؤں میں ایک پہلو یہ ہے کہ ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کے مطابق مختلف اسالیب اور پیرایوں میں اس کی تفاسیر،ترجمہ ،معانی ،تفہیم، وتسہیل کا اور تدریس وتعلیم کے لیے علوم آلیہ وغیرہ کی مدد سے اس پر نصاب سازی کا کام ہوتا رہاہے۔ اور یہ مبارک سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ خوش بخت اور عالی قدر ہیں وہ نفوس جنہیں اس خدمتِ عالیہ میں حظ اٹھانے کا موقع ملا۔ عصر حاضر میں قرآن مقدس کو عام فہم انداز میں لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے خانوں میں ترجمے ،رنگوں اورعلامات کے ذریعے ترجمہ پیش کرنے نیز اس کےفہم میں مزید دل چسپی پیدا کرنے کےلیے عربی زبان اور اس کےقواعد پر مشتمل نصاب سازی کےاسالیب اپنائے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں کئی اہل علم نے تعلیم وتدریس اور تحریر وتصنیف کےذریعے کو ششیں اور کاوشیں کیں ہیں۔ زیر تبصرہ مجلہ الواقعہ کراچی نومبر۔دسمبر2013ء کی اشاعت خصوصی برائے قرآن کریم ہے ۔مجلہ کے مدیر محمد تنزیل الصدیقی الحسینی ﷾ اوران کی ٹیم نے بڑے جد وجہد سے اسے قارئین کی خدمت میں پیش کیا ۔اس میں قرآن مجید کے مختلف موضوعات (تعارف قرآن، اصول ومنہج ، مناہج تفسیر، تراجم قرآن، قرآن اور جدید اسلوب فکر، قرآن اور ادیان باطلہ )کے حوالے سے 50 اہل علم کے مضامین شامل ہیں ۔ جن میں سے دومضمون انگریزی زبان میں تحریرکیے گئے ہیں۔

فہرست زیر تکمیل

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10745
  • اس ہفتے کے قارئین 169277
  • اس ماہ کے قارئین 1688350
  • کل قارئین115580350
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست