کل کتب 6856

دکھائیں
کتب
  • 651 #6802

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 3826

    اذکار مصائب

    (منگل 27 ستمبر 2022ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #6802 Book صفحات: 178

    دنیا دارالامتحان ہے اس میں انسانوں کو آزمایا جاتا ہے ۔آزمائش سے کسی مومن کوبھی مفر نہیں۔ اسے اس جہاں میں طرح طرح کی مصائب اور پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑتاہے۔ قسم قسم کےہموم وغموم اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔اور یہ تمام مصائب وآلام بیماری اور تکالیف  سب کچھ  منجانب اللہ ہیں  اس پر ایمان ویقین رکھنا ایک مومن کے عقیدے کا  حصہ ہے۔  ایک مومن  شخص   کو  مصائب، مشکلات ، پریشانیوں اور غموں کا  علاج اور ان سےنجات دعاؤں کے ذریعے سے  کرنا چاہیے ۔ زیر نظر کتاب’’ اذکار مصائب‘محترم جناب ڈاکٹر فضل الٰہی ﷾ کی تصنیف ہے۔ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں  حسب ذیل  چار عنوانوں کے ضمن  میں تفصیلات  پیش   کی  ہیں۔مصیبتوں سے بچانے میں دعا کی فادیت ، مصیبتوں سے محفوظ کرنے والی پندرہ دعائیں ،مصیبتوں کے دور کرنے میں دعا کی اہمیت ، مصیبتوں سے نجات دلوانے والی سولہ دعائیں۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 652 #6801

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 4570

    اور تلوار ٹوٹ گئی حصہ اول

    dsa (اتوار 25 ستمبر 2022ء) ناشر : جہانگیر بکس
    #6801 Book صفحات: 325

    نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام ’’نسیم حجازی‘‘ سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات ہی  بیان  نہیں کر تے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔نسیم حجازی  نے تقریبا 20 کے قریب ایمان افروز ناول تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ اور تلوار ٹوٹ گئی ‘‘ بھی انہی کاتحریر کردہ  تاریخی ناول ہے ۔یہ  ناول اینگلو میسور جنگیں (ٹیپو سلطان) کے دور سے متعلق  ہےجوکہ  ناول  ’’معظم علی‘‘  کا اگلا حصہ اور دوحصوں پر مشتمل ہے    (م۔ا)

  • 653 #6800

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 5384

    آخری معرکہ

    (ہفتہ 24 ستمبر 2022ء) ناشر : جہانگیر بکس
    #6800 Book صفحات: 592

    نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام ’’نسیم حجازی‘‘ سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات ہی  بیان  نہیں کر تے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔ نسیم حجازی  نے تقریبا 20 کے قریب ایمان افروز ناول تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ آخری معرکہ‘‘ بھی انہی کاتحریر کردہ ناول ہے ۔ان کایہ تاریخی ناول  محمود غزنوی کے ہندوستان پر حملوں سے متعلق ہے۔  (م۔ا)

  • 654 #6799

    مصنف : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

    مشاہدات : 3627

    اہل حدیث فکر تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل)

    (جمعہ 23 ستمبر 2022ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #6799 Book صفحات: 302

    مسلک اہل حدیث در اصل  مسلمانوں  کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک  حقیقی دعوت  پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنیٰ  حدیث والے  اوراس سے مراد وہ افراد ہیں  جن کے  لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث  سے  مراد وہ دستورِ حیات  ہےجو صرف  قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت  ہو۔ زیرنظرمقالہ بعنوان’’اہل حدیث فکر؛تجزیاتی مطالعہ‘‘پروفیسر ڈاکٹر آصف جاوید صاحب (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور ) کا  وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   شیخ  زید اسلامک سنٹر   ،پنجاب یونیورسٹی(سیشن 2009۔2011ء) میں پیش کر کے ایم  فل کی ڈگری حاصل  کی ۔مقالہ نگار نے  اپنے اس تحقیقی مقالہ کو  چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول اہل  حدیث  کا تاریخی  پس منظر  پر مبنی ہے ،باب دوم اہل  حدیث کے افکار وعقائد پر مشتمل ہے اور باب سوم  اہل  حدیث  کے تصور حدیث وسنت  سے متعلق ہے،باب چہارم  میں  اہل حدیث  کا تصور فقہ  واجتہاد  پیش کیا گیا ہے، باب پنجم اہل حدیث  کے اصول وقواعد پر مشتمل ہےجبکہ باب ششم کا عنوان اہل حدیث  کا فرق  وامتیاز ہے ۔ (م۔ا)

  • 655 #6798

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 3979

    تدریس قرآن مجید بطور لازمی مضمون

    (جمعرات 22 ستمبر 2022ء) ناشر : پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور
    #6798 Book صفحات: 88

    پاکستان کےصوبہ پنجاب میں حکومت نے سکولوں، کالجوں اور مدارس میں قرآن کو ایک علیحدہ لازمی مضمون کے طور پڑھانا قرار دیا ہے  اور  تدریس قرآن  مجید بطور لازمی مضمون  پڑھانے کے حوالے سے ہدایات  بھی  جاری کی ہیں۔پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پہلے مرحلے میں پہلی سے پانچویں جماعت تک سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم دی جائے گی جبکہ چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھانے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ تدریسِ قرآن مجید بطور لازمی مضمون‘‘ اسی سلسلے کی کاوش ہے  جس میں   پہلی سے بارھویں جماعت   کےلیے  تدریسِ قرٖٖآن  مجید  کا نصاب  ،خاکہ اور  طریقۂ تدریس پیش کیا گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 656 #6797

    مصنف : محمد شہاب الدین ندوی

    مشاہدات : 3625

    قرآن مجید اور دنیائے حیات جدید سائنس کی روشنی میں چند حقائق

    (بدھ 21 ستمبر 2022ء) ناشر : فرقانیہ اکیڈمی ٹرسٹ بنگلور انڈیا
    #6797 Book صفحات: 114

    علم حیاتیات وہ علم جس میں جاندار اشیا اور جانداروں (پودے اور حیوانات) کے جسموں کی بناوٹ اورا س کی نشو ونما سے متعلق بحث کی جاتی ہے۔ حیاتیات  ( بیالوجی ) سائنس کی اس شاخ کو کہتے ہیں جس میں حیوانیات و نباتات کی جسمانی ساخت و پرداخت اور ان کے طبعی و فطری احوال و کوائف سے بحث کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن مجید اور دنیائے حیات‘‘مولانا محمد شہاب الدین ندوی  کی تصنیف ہے  انہوں نے اس کتاب  علم حیاتیات سے  متعلق  جدید سائنس  کی روش میں  چند ایسے حقائق ومعارف بیان کیے گئے  ہیں جن سے قرآن حکیم نے بحث کی ہے ۔(م۔ا)

  • 657 #6796

    مصنف : حسین احمد ہر دواری

    مشاہدات : 32357

    نجوم الحواشی شرح اردو اصول الشاشی

    (منگل 20 ستمبر 2022ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #6796 Book صفحات: 583

    اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ علوم شر عیہ میں علم اصول فقہ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے اسی لیے علمائے کرام نے علمِ اصول فقہ میں بے شمار کتب تصنیف فرمائیں جن میں سے کئی کتب‘ دینی مدارس کے نصاب میں بھی داخل ہیں‘ البتہ ابتدائی طور پر طالب علم کا جن کتب سے واسطہ پڑتا ہے ان میں سے ایک بنیادی‘ مختصر‘ جامع اور انتہائی اہم کتاب اصول الشاشی ہے۔ زیر نظر کتاب’’نجوم الحواشی‘‘   اصول شاشی کی اردو شرح  ہے شارح  جناب  مولانا حسین احمد نے  عبارت کی سہل انداز میں  تشریح کرنے کے ساتھ ساتھ جزئیات کو اصل ضابطہ پر سلیقہ سے منطبق کرنے کی کوشش کی ہے۔مشکل عبارت اور مسائل کو ہم کتب فقہیہ کی  مدد سے سلجھایا ہے ۔ نیز حل لغات ، عبارت کاربط ، ضمائر کے مراجع اور ضروری ترکیب نحویہ کوبھی اہتمام کے ساتھ تحریر کیا ہے۔(م۔ا)

  • 658 #6795

    مصنف : ابوبکر صدیق

    مشاہدات : 4164

    موسیقی کی شرعی حیثیت

    (پیر 19 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6795 Book صفحات: 72

    اسلام میں ہر اس چیز کی روک تھام کی گئی ہے جس سے اخلاقی بگاڑ پیدا ہوتا ہو۔ذہنی انتشار اور اخلاقی بگاڑ پیدا کرنے والی مختلف چیزوں میں سے ایک موسیقی ہے جس کو لوگوں نے جواز بخشنے کے لیے روح کی غذا تک کے قاعدے کو لاگو کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ اسلام میں موسیقی اور گانے بجانے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے واضح الفاظ میں اس حوالے سے وعید کا تذکرہ کیاہے۔ فرمانِ رسولﷺ ہے:’’ میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے‘‘ یہ دل میں نفاق پیدا کرنے اور انسان کو ذکرالٰہی سے دور کرنے کا سبب ہے۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے:﴿وَمِنَ النّاسِ مَن يَشتَر‌ى لَهوَ الحَديثِ لِيُضِلَّ عَن سَبيلِ اللَّهِ بِغَيرِ‌ عِلمٍ وَيَتَّخِذَها هُزُوًا ۚ أُولـٰئِكَ لَهُم عَذابٌ مُهينٌ﴾( سورة القمان)’’ لوگوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو لغو باتو ں کو مول لیتے ہیں تاکہ بے علمی کے ساتھ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں اور اسے مذاق بنائیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے رسوا کن عذاب ہے"جمہور صحابہوتابعین اور ائمہ مفسرین کے نزدیک لهوالحدیث سے مراد گانا بجانا اور اس کا ساز وسامان ہے اس میں آلات ِ موسیقی او رہر وہ چیزجو انسان کو خیر او ربھلائی سے غافل اور اللہ کی عبادت سے دور کردے شامل ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ موسیقی کی شرعی حیثیت ‘‘ ابو بکر صدیق کی مرتب شدہ ہے فاضل مرتب نے اس کتاب میں  قرآن وسنت  اور اقوال صحابہ ومفسرین  کی روشنی میں موسیقی کی خوب مذمت  بیان کی ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش  کو قبول فرمائے اور اسے بگڑے ہوئے معاشرے کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 659 #6794

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1968

    مجلہ ماہنامہ دعوۃ ( رحمۃ للعالمین نمبر )

    (اتوار 18 ستمبر 2022ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #6794 Book صفحات: 435

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر مجلہ ماہنامہ ’’دعوۃ  ،اسلام آباد‘‘کا  رحمۃ للعالمین  نمبر ہے ۔یہ مجلہ 23؍ اہل قلم  حضرات کی نگارشات  کا  مجموعہ ہے۔اس مجلہ میں   علماء وفضلاء کی تحریروں کےساتھ اسلاف کی نگارشات کا انتخاب بھی شامل  ہے۔­(م۔ا)

  • 660 #6793

    مصنف : امام ابو القاسم بغوی

    مشاہدات : 2495

    مسند اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ

    (ہفتہ 17 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6793 Book صفحات: 162

    مسنَد مسانید کی جمع ہے اصطلاحاًمسنَد  سے مراد احادیث کی وہ کتاب ہے جس میں احادیث کو روایت کرنے والے صحابہ کو ترتیب سے اکٹھا کیا گیا ہو۔ اوروہ شخص جو اپنی سند کے ساتھ حدیث روایت کرتا ہو، ’’مُسنِد‘‘ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند اسامہ بن زید‘‘ چوتھی صدی ہجری کے عظیم محدث ابو القاسم  بغوی کی  تصنیف  مسند الحب ابن الحب اسامه بن زيد  كا اردو ترجمہ ہے ۔ یہ کتاب 54؍روایات کا مجموعہ ہے ان روایات کو صاحب کتاب نے اپنی سند کے ساتھ سیدنا اسامہ بن زید کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے بیان کی ہیں۔فضیلۃ الشیخ امان اللہ عاصم  حفظہ اللہ  نے  سلیس اردو ترجمہ ،تخریج اور مفید علمی حواشی کا  کام بخوبی انجام  دیا ہے ۔(م۔ا) 

  • 661 #6792

    مصنف : امام ابو محمد عبد اللہ بن وہب المصری

    مشاہدات : 2416

    المؤطاء ابن وہب

    (جمعہ 16 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6792 Book صفحات: 250

    امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ آپ کی کتاب "المؤطا" حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔مؤطاسے پہلے بھی احادیث کے کئی مجموعے تیار ہوئے اور ان میں سے کئی ایک آج موجود بھی ہیں لیکن وہ مقبول اورمتداول نہیں ہیں۔ابولقاسم بن محمد شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے کہ مؤطا کے متعدد نسخے ہیں جن میں گیارہ زیادہ معروف ہیں اور چار ایسے ہیں جو مقبولیت اور شہرت کے بامِ عروج پر پہنچے: مؤطا یحییٰ بن یحییٰ اللیثی ، مؤطا ابن بکیر، مؤطا ابی مصعب اور مؤطا ابن وھب ۔ روایاتِ مؤطا میں سب سے مشہور روایت یحیی بن یحیی اللیثی ﷫کی ہے، جب مطلقا مؤطا کہا جائے تو یہی روایت مراد ہوتی ہے، جبکہ دیگر روایات ذکر کرتے ہوئے ساتھ راویوں کی صراحت کردی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مؤطا ‘‘ مؤطا ابن وھب  کا اردو ترجمہ ہے ۔ محدث ابن وھب  درحقیقت مؤطا  مالک کے معتبر مصری روای ہیں ۔ مؤطا ابن وھب میں   پانچ سو اکیس روایات ہیں ،امام مالک رحمہ اللہ کے  چند فتاویٰ بھی اس میں مذکور ہیں ۔مولانا عطاء اللہ سلفی حفظہ اللہ نے اس کو اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے  جبکہ الشیخ نصیر احمد کاشف نے بڑے علمی  انداز میں اس پر تحقیق وتخریج کا  کا م کیا ہے اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ آمین (م۔ا)

  • 662 #6791

    مصنف : حکیم محمد اسرائیل ندوی

    مشاہدات : 3432

    طلاق قرآن وحدیث کی روشنی میں

    (جمعرات 15 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6791 Book صفحات: 52

    ایک مجلس کی تین طلاقوں کا مسئلہ ایک معرکۃ الآراء مسئلہ ہے۔احناف  کے نزدیک مجلس واحد میں تين مرتبہ کہا گیا  لفظ طلاق موثر سمجھا جاتا ہے جس کے بعد زوجین کے درمیان مستقل علیحدگی کرا دی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد ان کو اکٹھا ہونے کے لیے ایک حل دیا جاتا ہے جس کا نام حلالہ ہے۔ایک شرعی چیز کو غیر شرعی چیز کے ذریعے حلال کرنے کا ایک غیر شرعی اور ناجائز طریقہ ہے جس کو اب احناف بھی تسلیم کرنے سے عاری ہیں اور ایسے مسائل کے لیے پھر ایسے لوگوں کی طرف رجو ع کیا جاتا ہے جو اس غیر شرعی امر کو حرام سمجھتے ہیں۔اب  تو اسلامی نظریاتی کونسل  ، اور دعوہ  اکیڈمی اسلام آباد نےبھی  ایک مجلس میں  تین  طلاقوں کو  ایک  طلاق قراردینے  کا فتویٰ صادر کیا ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’طلاق قرآن  وحدیث کی روشنی میں  ‘‘  حکیم  محمد اسرائیل ندوی   کی  کاوش ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ میں  اس بات کو واضح کیا ہےکہ ایک مجلس میں بیک وقت تین طلاقیں دینا شریعت کےبتائے ہوئے طریقہ کےخلاف ہے اور اس  قسم کی تینوں طلاقوں کو تین ہی  قرار دے کر میاں بیوی کے درمیان جدائی کروانا  اور پھر ان کو مروجہ حلالہ کی  ترغیب دینا (بیک وقت تینوں  طلاق دینے سے ) بھی زیادہ شنیع وقبیح  فعل ہے۔(م۔ا)

  • 663 #6790

    مصنف : عبد العزیز نورستانی

    مشاہدات : 3371

    نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم احادیث صحیحہ کی روشنی میں

    (بدھ 14 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6790 Book صفحات: 68

    نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ نمازنبوی احادیث صحیحہ کی روشنی میں ‘‘  مولانا عبد العزیز نورستانی  حفظہ اللہ کی مرتب شد ہ ہے  شیخ  نے اس  کتاب میں  مختصراً  احادیث صحیحہ کی روشنی میں  نبی کریم ﷺ کا طریقہ نماز بیان کیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع میں مختصر مگر انتہائی جامع ہے۔(م۔ا)

  • 664 #6789

    مصنف : محمد اسماعیل ساجد

    مشاہدات : 5310

    میت کو غسل کفن اور دفن کے احکام

    (منگل 13 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6789 Book صفحات: 68

    انسان کی زندگی اس دنیا کی ہویا آخرت کی دونوں کےآغاز میں عجیب وغریب مماثلت پائی جاتی ہے ۔اگردنیا   کے سفر کا نقظۂ آغاز 9 ماہ تہ بہ تہ اندھیرے  ہیں تو آخرت کےسفر کا نقطۂ آغازبھی قبر کے تہ بہ تہ اندھیرے ہیں ۔اگر دینا میں  قدم رکھتے ہی انسان کو غسل دیا جاتا ہے تو آخرت کے سفر میں  قبر میں قدم رکھنے سے پہلے غسل  کا اہتمام کیاجاتا ہے۔دنیا کے سفر کےمرحلہ میں اگر انسان کے کانوں میں اذان واقامت  کے ذریعہ اس کی روح کو تسکین پہنچائی جاتی ہے  تو آخرت کے اس مرحلہ میں صلاۃ جنازہ اور مغفرت کی دعاؤں سے انسان کی روح کومسرت پہنچائی جاتی ہے ۔بحر حال  انسان کی فلاح  اسی میں  ہے کہ  دنیا کاسفر ہویا آخرت کا تمام مراحل کو قرآن وسنت کی ہدایات کےمطابق سرانجام  دیا جائے ۔ زیر نظر کتابچہ’’ میت کےغسل ، کفن اوردفن کےاحکام‘‘ محترم جناب محمد اسماعیل ساجد صاحب کی کاوش ہے مرتب موصوف نے اس کتابچہ میں  بیمار پرسی، حالت نزع ،غسل وکفن ، مسنون جنازہ ، دعائیں، تعزیت، ایصال ثواب اور زیارت  قبور کے مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔( م۔ا)

  • 665 #6788

    مصنف : محمد اسماعیل ساجد

    مشاہدات : 10239

    غیبت کے نقصانات اور چغل خور کا انجام

    (پیر 12 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6788 Book صفحات: 52

    غیبت یہ ہے کہ کسی شخص کے برے وصف کو اس کی عدم موجودگی میں اس طرح بیان کریں کہ اگر وہ سن لے تو برا مانے اگر وہ عیب اس میں موجود نہیں تو یہ تہمت اور بہتان ہے۔غیبت اس قدر قبیح جرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے غیبت کو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مثل قرار دیا ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ غیبت کے نقصانات اور   چغل خور کا انجام‘‘ محمد اسماعیل ساجد کا مرتب شدہ ہے  ۔فاضل مرتب  نے اس کتابچہ میں معاشرے  میں پا ئی جانے والی دو قبیح  برائیاں  غیبت اور چغلخوری کے نقصانات  کو    قرآن وسنت کی روشنی میں آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے۔(م۔ا)

  • 666 #6787

    مصنف : احمد بن حجر آل بوطامی

    مشاہدات : 2832

    التوحید ( احمد بن حجر)

    (اتوار 11 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #6787 Book صفحات: 84

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے ۔ قیامت کے روز عقیدۂ توحید کی موجودگی میں اعمال کی کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی تو  ہوسکتی ہے لیکن شرک کی غلاظت وگندگی کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی وسعتوں کےبرابر اعمال بھی بے  کاروعبث ہوگے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ شرک وبدعت   کے خاتمہ  اور اثباتِ توحید میں عرب وعجم کےبے  شمارعلماء نے گراں قدر کتابیں تصنیف  فرمائی  ہیں۔ زیر نظر کتاب’’التوحید‘‘  علامہ  احمد بن حجر آل بوطامی  کی تصنیف ہے علامہ  موصوف نے اس کتاب میں توحید کی عظمت اس کے محکم دلائل، شرک کی نجاست اس کے بدتر نتائج، نیز شرک کے تمام رائج اقسام قبرپرستی ، وسیلہ ،علم غیب ،غیر اللہ کی نذر ونیاز ، اولیاء کرام سے   استمداد، استغاثہ، تقرب، مسئلہ حیات النبیﷺ  و غیرہ جیسے مسائل پر سیر حاصل بحث کی ہے۔یہ کتاب توحید کی افادیت اور شرک وبدعات کے نقصانات سمجھنے کےلیے سادہ   وعام فہم کتاب ہے  اللہ  تعالیٰ  کتاب کو  عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے  تما م اہل اسلام کو  توحید کےنورسے منور  فرمائے  اور شرک کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرمائے  ( آمین) (م۔ا) 

  • 667 #6786

    مصنف : محمد حسین میمن

    مشاہدات : 5798

    احادیث متعارضہ اور ان کا حل

    (ہفتہ 10 ستمبر 2022ء) ناشر : ادارہ تحفظ حدیث فاؤنڈیشن
    #6786 Book صفحات: 162

    بعض احادیث ایسی ہیں جو دیکھنے میں متعا رض ہوتی ہےعام قاری کو سمجھنے میں مشکلات ہوتی ہے۔بعض لوگ سرسری طور پر احادیث کے مطالعہ کے بعد جب انہیں حدیث کے صحیح معنی آشکارا نہیں ہوتے تو وہ جھٹ سے اسے قرآن مجید کیخلاف یادو صحیح احادیثوں کو متصادم قرار دے کر باطل ہونے کا فتویٰ دیتے ہیں جو کہ جہالت اور انکار حدیث کی سازش میں ہاتھ بٹانے کے مترادف ہے۔ائمہ حدیث  نے اس موضوع پر مستقل تصانیف  لکھی ہیں  اور  تطبیق کے اصولوں کو واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتا ب ’’ احادیث متعارضہ  اور ا ن کا حل ‘‘ مولانا محمد حسین میمن حفظہ اللہ  کی تصنیف  ہے انہو ں اس کتا ب میں   دو  بظاہر متضاد احادیث میں تطبیق دی ہے اور ثابت کیا ہےکہ کوئی بھی صحیح حدیث آپس میں  اور صحیح حدیث قرآن مجید کے خلاف نہیں ہوتی یہ صرف اور صرف ذہنوں کا غمار اور پسماندہ  سوچوں کا نتیجہ ہے۔یہ کتاب صحیح احادیث کی پاکیزہ تعلیمات کے درمیان ظاہری تعارض کےبہترین حل کا مستند ذخیرہ ہے۔(م۔ا)

  • 668 #6785

    مصنف : قاری فتح محمد اعمٰی بن محمد اسماعیل

    مشاہدات : 2982

    عنایات رحمانی شرح شاطبیہ جلد اول

    dsa (بدھ 07 ستمبر 2022ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #6785 Book صفحات: 617

    شاطبیہ امام شاطبی  رحمہ اللہ  کی قراءات سبعہ پر لکھی گئی  اہم ترین اساسی اور نصابی کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے۔بڑے بڑے مشائخ اور علماء نے اس قصیدہ کی تشریح کو اپنے لیے اعزاز سمجھا اور اس کی شروحات لکھیں۔ شاطبیہ کے شارحین کی ایک بڑی طویل فہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’عنایات رحمانی شرح شاطبیہ ‘‘شاطبیہ کی منجملہ شروحات میں سے ایک ہے۔جو پاکستان میں علم قراءات کے میدان کی معروف شخصیت استاذ القراء والمجودین قاری فتح محمد  پانی پتی  ﷫کی تصنیف ہے۔یہ ایک جامع ،مفصل اور تمام امور کا احاطہ کرنے والی بڑی شاندار  اور علمی شرح ہے جو ضخیم تین جلدوں پر مشتمل ہےاور علم قراءات کے میدان میں ایک بلند پایہ کاوش ہے۔  قراءات اکیڈمی ،لاہور کا مطبوعہ ایڈیشن  اگرچہ  کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے  لیکن ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی حفظہ اللہ (مدیر کلیۃ القرآن جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی خواہش پر  اس قدیم ایڈیشن کو بھی سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 669 #6784

    مصنف : احمد عبد الرحمٰن بناساعاتی

    مشاہدات : 3950

    تہذیب الفتح الربانی ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی جلد اول

    dsa (جمعرات 01 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6784 Book صفحات: 554

    ’’مسنداحمد‘‘ ہے امام احمد رحمہ اللہ کی سب سے مشہور کتاب ہے اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب  کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی ۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔اس میں روایات کی تعداد چالیس  ہزار  ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی  بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیابعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نےاطراف الحدیث کا  کام کیا ۔ مصر کے مشہور  محدث احمد بن عبدالرحمن  البنا الساعاتی  نے  الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني   کے  نام سے مسند احمدکی فقہی ترتیب لگائی اور  بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى  کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے ۔اور شیخ شعیب  الارناؤوط   نے علماء محققین  کی ایک جماعت  کے ساتھ مل کر  الموسوعةالحديثية  کے نام سے مسند کی علمی تخریج اور حواشی  مرتب  کیے  جوکہ بیروت سے 50 جلدوںمیں شائع ہوئے ہیں۔مسند احمد کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسےاردو قالب میں  بھی ڈھالا جاچکا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’تہذیب الفتح الربانی  ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی ‘‘  انصار  السنۃ پبلی کیشنز کی عظیم  کاوش ہے۔یہ کتاب دراصل   مذکورہ ادارے  کی 12؍جلدوں میں مطبوعہ کتاب  ’’ الفتح الربانی  ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی‘‘  کا 6؍جلدوں پر مشتمل اختصار  ہے۔اختصار وتہذیب کاکام مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی (رئیس ادارہ انصارالسنۃ پبلی)کیشنزنے انجام دیا ہے جبکہ  تحقیق وتخریج کا فریضہ حافظ حامد محمود الخضری(پی ایچ ڈی رسرچ سکالر) نے انجام دیا ہے۔ مترجمین میں  پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی ﷾(سابق  شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور ) ،   شیخ الحدیث  عباس انجم  گوندلوی﷾ ، ابو القاسم  محمد محفوظ اعوان ﷾ کےاسمائےگرامی شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو منظر عام  پرلانے میں شامل تمام افرادکی محنت کو قبول فرمائے ۔ (آمین) (م۔ا)

  • 670 #6783

    مصنف : ڈاکٹر جاوید اقبال

    مشاہدات : 5594

    زندہ رود ( علامہ اقبال کی مکمل سوانح حیات )

    (بدھ 31 اگست 2022ء) ناشر : سنگ میل پبلیکیشنز، لاہور
    #6783 Book صفحات: 850

    علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی ،بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الٰہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء (بمطابق 3 ذیقعد 1294ھ) کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا۔ مختلف تاریخ دانوں کے مابین علامہ کی تاریخ ولادت پر کچھ اختلافات رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان سرکاری طور پر 9 نومبر 1877ء کو ہی ان کی تاریخ پیدائش تسلیم کرتی ہے۔اقبال کے آبا ؤ اجداد اٹھارویں صدی کے آخر یا انیسویں صدی کے اوائل میں کشمیر سے ہجرت کر کے سیالکوٹ آئے اور محلہ کھیتیاں میں آباد ہوئے۔علامہ نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں ہی حاصل کی اور مشن ہائی سکول سے میٹرک اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔ زمانہ طالبعلمی میں انھیں میر حسن جیسے استاد ملے جنہوں نے آپ کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔ اور ان کے اوصاف خیالات کے مطابق آپ کی صحیح رہنمائی کی۔علامہ اقبال  کی  شخصیت ، سوانح حیات ، خدمات اور شاعری کے متعلق بیسیوں کتابیں  شائع ہوچکی ہیں اور ہنوز شائع ہورہی ہیں  اور اور ہرسال یوم اقبال کے موقع پر علامہ اقبال  کے متعلق سیکڑوں  مضامین دنیابھر سے شائع ہونے  رسائل وجرائد اور اخبارات میں شائع ہوتے ہیں  ۔ زیر تبصرہ  کتاب ’’زندہ رود‘‘ علامہ  اقبال کے بیٹے  ڈاکٹر  جاوید اقبال کی  مرتب شدہ ہے یہ کتاب علامہ اقبال کی مستند سوانح حیات ہے  اس کتاب کے  طبع ہذا میں  علامہ اقبال کی نایاب تصاویر  کا اضافہ کیا گیا ہے  جس سے ان کی زندگی کے مختلف ادوار کا مطالعہ کرنے کی سہولت ہوگی۔ علامہ اقبال  کے سوانح حیات پر لکھی  جانے والی  کتابوں میں کتا ب ہذا کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے اسی لیے اس کتاب کے  تراجم  دنیا کی مختلف زبانوں میں ہورہے ہیں ۔ فارسی میں  ’’ جاویددان اقبال‘‘  کے نام کئی بار شائع ہوا ہے ۔ عربی زبان  میں ’’ نہر الخالد ‘‘ کے عنوان  سے اس کتاب کا ترجمہ ہوچکا ہے اور اسی طرح بنگالی ،انگریزی  او ردنیا کی دوسری زبانوں میں بھی ترجمے کا کام جاری ہے ۔(م۔ا)

  • 671 #6782

    مصنف : ابو ہشام ریاض اسماعیل

    مشاہدات : 6128

    تعلیم الصرف

    (منگل 30 اگست 2022ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6782 Book صفحات: 128

    احکامِ  شریعت سمجھنے کےلیے  جہاں دیگر علومِ اسلامیہ  کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے  ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی  درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے  علوم ِاسلامیہ  میں دسترس  تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن وسنت کے علوم سمجھنے کےلیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی  وجہ  ہے کہ مدارسِ اسلامیہ   میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس  وتفہیم کےلیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام  نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔ زیر نظرکتاب’’ تعلیم الصرف‘‘ محترم ابوہشام  ریاض اسماعیل کی تصنیف ہے  فاضل مصنف نے اس کتاب میں  قواعد عربی زبان (گرامر) کو آسان اور سلیس انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)

  • 672 #6781

    مصنف : کیرن آر مسٹرانگ

    مشاہدات : 4429

    خدا کی تاریخ

    (پیر 29 اگست 2022ء) ناشر : نگارشات مزنگ لاہور
    #6781 Book صفحات: 225

    دنیا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے اور موجود ہے  جو  ساری کائنات کے نظام کو چلا رہا ہے۔اور وہ اللہ تعالیٰ  ہے جو  تمام مخلوق کا  خالق، مالک ، داتا ، رازق  مشکل کشااور معبود  ہے ۔الہ العالمین کی ہستی کا  اقرار اور اس کی واحدانیت کا اعتقاد تمام الہامی مذاہب کا سنگ بنیاد ہے مذہب کے تفصیلی عقائد او راس کی عملی صورتوں میں آج اسلام ،مسیحیت اور یہودیت کے درمیان چاہے کتنے اختلافات ہوں  لیکن وہ  اللہ تعالیٰ کو ہی کائنات کا خالق ومالک اور مدبّر  وفرمانروا تسلیم کرنے میں متفق ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ خدا کی تاریخ‘‘ کیرن آرف سٹرانگ کی کتاب A HISTORY OF GOD کا اردوترجمہ ہے۔یاسر جواد نے اردو قارئین کےلیےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔یہ کتاب نو ابواب پر مشتمل ہے اس میں  یہودیت ،عیسائیت اور اسلام میں  واحدانیت کا  تاریخی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 673 #6780

    مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

    مشاہدات : 3394

    خدا کا تصور مذاہب عالم میں

    (اتوار 28 اگست 2022ء) ناشر : زبیر پبلشرز،لاہور
    #6780 Book صفحات: 298

    دنيا جہان میں لا تعداد مذاہب پائے جاتےہیں ان مذاہب میں قدر مشترک یہ ہے کہ یہ تمام کے تمام ایک عالمگیر خدا اور ایک برتر ہستی پر یقین رکھتے ہیں جو قادر مطلق اور عالم کل ہے۔ زیر نظر کتاب اسی موضوع پر دنیا کے مشہور ومعروف دانشور ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کی شاندار تصنیف ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے حصے میں مصنف نے دنیا کےبڑے بڑے مذاہب، جن میں ہندومت، عیسائیت، یہودیت اور اسلام شامل ہیں، میں خدا کے حوالے سے پائے جانے والے تصور کو ان کی کتابوں کی روشنی میں واضح کیا ہے – کتاب کے دوسرے حصے میں موصوف نے اسلام کے متعلق غیر مسلموں کے بہت سے اشکالات مثلا کثرت ازواج، مسلمانوں کا طریقہ ذبح،شراب کی حرمت اسلام میں کیوں ہے؟گوشت خوری کیوں جائز ہے،اور مسلمان دہشت گرد کیوں ہوتا ہے اس طرح کے تمام اشکا لات کا تسلی بخش جواب دیتے ہوئے ان موضوعات پر علمی انداز میں کافی وشافی بحث کی ہے۔(م۔ا)

  • 674 #6779

    مصنف : راشد بن محمد بن فطیس الہاجری

    مشاہدات : 13277

    جوامع الکلم

    (ہفتہ 27 اگست 2022ء) ناشر : معہد جامع عیسی بن سلمان للدراسات الاسلامیۃ
    #6779 Book صفحات: 370

    جوامع الکلم سے سے مراد  وہ کلام  ہےجن میں الفاظ تھوڑے اور مطالب بہت ہوں، جوامع الکلِم حقائق تک رسائی رکھنے والے وہ کلمات ہیں جو اللہ رب العزت نے حضور سرورِ کائنات ﷺکو عطا کر کے گویا انسانوں پر احسان فرمایا کہ وہ حقیقتیں جو انسانی ادراک سے ماورا ہیں اسکے اظہار سے ذیادہ ہیں ان حقیقتوں کو رسول اللہ ﷺکے کلماتِ مبارکہ سے قابلِ اظہار بنا دیا آپ ﷺ کا ہر قول مبارک جوامع الکلِم ہے۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ  بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺنے فرمایا ”مجھے «جوامع الكلم» (مختصر الفاظ میں بہت سے معانی کو سمو دینا) کے ساتھ بھیجا گیا ہے (صحیح بخاری : 7273) زیر نظر کتاب’’ جوامع الکلم‘‘ راشد بن محمد بن فطیس الہاجری کی مرتب شد ہ ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں  تیس جوامع الکلم  کو جمع کر کے  اس  کی   تشریح وتوضیح پیش کر نےکےعلاوہ  اس کے فوائد بھی پیش کیے ہیں ۔ محترم جناب محمد عیسی  صاحب نے اس   کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مرتب ومترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 675 #6778

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 19

    دنیا کے قدیم وجدید مذاہب

    (جمعہ 26 اگست 2022ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #6778 Book صفحات: 438

    جب سےیہ کائنات وجود میں آئی ہے تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں ۔مشہور مذاہب ،  اسلام ، عیسائیت ،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم ہیں۔او راس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ دنیا کے قدیم وجدید مذاہب ‘‘ مائیکل کوگان ،پال فریڈمین، نیل فلپ،چارلس ٹائیزین کی مشترکہ تصنیف THE RELIGIONS BOOK کا اردو ترجمہ ہے  جناب طاہر منصور فاروقی صاحب اس کتاب کو  اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں زمانہ ماقبل تاریخ سے اکیسویں صدی تک کے مذاہب اورا ن کے عقائد ونظریات  کو  پیش کیا  گیا ہے ۔(م۔ا)

< 1 2 ... 24 25 26 27 28 29 30 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6646
  • اس ہفتے کے قارئین 145149
  • اس ماہ کے قارئین 1761876
  • کل قارئین111083314
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست