کل کتب 80

دکھائیں
کتب
  • 1 #6700

    مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

    مشاہدات : 14353

    احادیث مبارکہ کا عظیم ترین مجموعہ شرح السنۃ ( بغوی) جلد اول

    dsa (جمعرات 05 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6700 Book صفحات: 777
    کتاب’’ شرح السنۃ‘‘ محی السنہ ابومحمدالحسین بن مسعود بن محمد بن الفراء البغوی (المتوفى: 516ھ) کی تصنیف ہےیہ کتاب کتب حدیث  میں احادیث پر مشتمل  بہترین ذخیرہ ہے  اس میں  مشکلات وغرائب اور فقہی مسائل کا مفصل ذکر ہے ۔نیز  احادیث کی مشکلات کا حل اور غریب الفاظ کی تفسیر کی گئی ہےشاہ عبد العزیز  محدث دہلوی  رحمہ اللہ کے بقول یہ کتاب فقہ الحدیث اور توجیہ المشکلات میں نہایت کافی وشافی ہےیہ عظیم کتاب چونکہ عربی   ہے ادارہ نصار السنہ ،لاہور نے  7جلدوں میں  ا س کااولین  اردو ترجمہ تحقیق وتخریج کے ساتھ  شائع کرنے  کی سعادت  حاصل کی ہے ۔سلیس اردو ترجمہ  مولانا ابو ثمامہ محمد عبد اللہ سلیم  حفظہ اللہ اور تحقیق وتخریج کی سعادت فضیلۃ الشیخ ابو القاسم محمد محفوظ اعوان حفظہ اللہ نے حاصل کی ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین ( م۔ا)
  • 2 #3336

    مصنف : پروفیسر ثریا بتول علوی

    مشاہدات : 9278

    اربعین للنساء من احادیث المصطفیٰ ﷺ

    (بدھ 10 فروری 2016ء) ناشر : تنظیم اساتذہ پاکستان -خواتین
    #3336 Book صفحات: 146
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اس فن پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اس سلسلۂ سعادت میں سے ایک مع...
  • 3 #6817

    مصنف : ابوبکر عبد اللہ بن زبیر حمیدی

    مشاہدات : 4829

    اردو ترجمہ و شرح مسند حمیدی

    (بدھ 12 اکتوبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6817 Book صفحات: 1110
    مسند حمیدی امام حمیدی کی شہرہ آفاق حدیث کی کتاب ہے۔ اس میں 1360 حدیثیں ہیں، بیشتر مرفوع ہیں،صحابہ و تابعین کے کچھ آثار بھی منقول ہیں، پہلی حدیث ابوبکر صدیق سے مروی ہے۔یہ تصنیف روایت اور راویوں کا ذکر کرنے والی پہلی کتاب ہے ۔اس کتاب میں بیان کی گئی احادیث میں سے امام بخاری نے 96 اور امام مسلم نے 152 حدیثیں لیں ہیں امام حمیدی  نےاس کتاب کی ابتدا مسانيد عشرةمبشرہ پھرمہاجرين پھرانصار پہلے مرد اور بعد میں عورتوں کا ذکر کیا  ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند حمیدی مترجم ‘‘ کتب احادیث کے معروف مترجم وناشر انصار السنہ ، لاہور  کی مطبوعہ ہے  یہ ترجمہ مولانا محمد احمد دلپذیر حفظہ  اللہ نےکیا ہے  اور مفید علمی حواشی کا کام  مولانا ابن بشیر حسینوی  نےاحادیث  کی  بڑے عالمانہ اورمحققانہ انداز میں انجام دیا ہے جس میں انہوں نے محدثین کرام ، شارحین حدیث اور علم کے وضاحتی بیانات سے مدد لی ہے،احادیث کی علمی تحقیقی وتخریج کا کام جناب نصیر احمد کاشف  نے بڑی دقیق نظر سےانجام دیا ہے ۔نیز انہوں نےقارئین کی سہولت کےلیے احادیث کے شروع میں مناسب...
  • 4 #6504

    مصنف : امام محمد بن سلیمان المغربی

    مشاہدات : 16194

    اردو شرح جمع الفوائد من جامع الاصول و مجمع الزوائد جلد 1

    dsa (جمعرات 07 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6504 Book صفحات: 704
    کتاب جمع الفوائد مراکش کے جید عالم اور محدث امام محمد بن سلیمان المغربی المتوفی( 1094 ھ) کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے جامع الأصول لابن الأثيراور مجمع الزوائد للهيثمي کو یکجا جمع کردیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب 15؍ معروف کتب احادیث کامجموعہ ہے جس میں صحاح ستہ کےعلاوہ مؤطا امام مالک، مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلی، سنن دارمی، زوائد رزین اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ شامل ہیں۔ اس میں احادیث کی کل تعداد 1031 ہے اور چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ان احادیث کو ’’ جامع ‘‘ کی ترتیب پر مرتب و مدون کیا ہے، اس کے ابواب کی ترتیب صحیح بخاری و صحیح مسلم جیسی ہے، کتاب الایمان سے شروع ہو کر کتاب الجنۃ والنار پر مکمل ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اردو شرح جمع الفوئد من جامع الاصول ومجمع الزوائد‘‘ انصار السنۃ پبلی کیشنز، لاہور کی عظیم کاوش ہے۔ انصار السنہ پبلی کیشز نےاسے 7؍جلدوں میں ترجمہ، تخریج اور فوائد کے ساتھ حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ سلیس ترجمہ کی سعادت مولانا ابو احمد دلپذیر حفظہ اللہ نے اور تخریج و فوائد کا کام شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ ا...
  • اردو شرح عمدۃ الاحکام من کلام خیر الانام

    (جمعرات 12 مئی 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6701 Book صفحات: 323
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی  سے  ہوا  صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے  احوال ظروف کے  مطابق  مختلف  عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے  میں امام عبد الحق اشبیلی کی  کتاب  ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی  ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی  کی &r...
  • 6 #1164

    مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

    مشاہدات : 40155

    اضواء المصابیح فی تحقیق مشکوۃ المصابیح

    (جمعہ 03 اگست 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #1164 Book صفحات: 376
    مشکوٰۃ المصابیح مسائل میں احادیث کاوہ بہترین مجموعہ ہے کہ جس میں محمد بن عبداللہ التبریزی نے بہترین ترتیب کے ساتھ مسند کتب حدیث سےسينكڑوں روایات کومتعلقہ مسائل کےتحت نقل کردیا ہے۔مشکوٰۃ کی تخریج و تحقیق اگرچہ علامہ ناصر الدین البانی کر چکے ہیں۔ او راب حافظ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ جو کہ فن اسماء الرجال میں منجھی ہوئی شخصیت ہیں ۔زیر نظر کتاب انہی کی تخریج و تحقیق او رفوائد پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے مشکوٰۃ میں درج ہر حدیث کا فن جرح و تعدیل کی روشنی میں جائزہ لیا ہے اور ان پر  صحت و ضعف کا حکم لگایا ہے۔ احادیث کی استنادی حالت کو جانچنے کے لیےنہایت عمدہ تحریر ہے۔(ک۔ط)  
  • 7 #5649

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 8172

    الاحادیث النبویہ ( اربعین نووی )

    (پیر 24 دسمبر 2018ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی
    #5649 Book صفحات: 97
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی ﷺ سے  ہوا صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم  نے ان  مجموعات کے اختصار اور شروح  ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اس فن پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اس سلسلۂ سعادت میں سے ایک مع...
  • 8 #3665

    مصنف : احمد بن عبد اللطیف الزبیدی

    مشاہدات : 15961

    التجرید الصریح لأحادیث الجامع الصحیح(مختصر صحیح بخاری)

    (بدھ 04 مئی 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #3665 Book صفحات: 1003
    امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ امیر االمؤمنین فی الحدیث امام المحدثین کے القاب سے ملقب تھے۔ ان کے علم و فضل ، تبحرعلمی اور جامع الکمالات ہونے کا محدثین عظام او رارباب ِسیر نے اعتراف کیا ہے امام بخاری ۱۳ شوال ۱۹۴ھ ، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا ۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفتِ حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ ان کے علمی کارناموںم میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہے ۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے سولہ سال کے طویل عرصہ م...
  • 9 #549

    مصنف : امام محمد بن نصر المروزی

    مشاہدات : 69811

    السنۃ

    (پیر 25 فروری 2013ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #549 Book صفحات: 227
    رسول اللہﷺ کے فرمان کے مطابق گمراہی اور ضلالت سے بچنے کا واحد طریق کتاب اللہ اور سنت رسولﷺ کو مضبوطی سے تھامے رکھنا ہے۔ لیکن جب اہل اسلام کے ایک بہت بڑے حصہ نے اس حوالے سے سستی کا مظاہرہ کیا تو سیدھے اور سچے راستے کو کھو بیٹھے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بدعت کو سنت کے مقابلے جلدی قبول کیا جاتا ہے بلکہ بدعات و خرافات مسلمانوں کی زندگی کا جزو لازم بن کر رہ گئی ہیں۔ ایسے میں سنت رسول کا دامن تھامنا اور سنن رسول کا زندہ کرنا از حد ضروری ہے۔ چونکہ بدعات کا ظہور رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد جلد ہی ہونے لگا تھا اس لیے علمائے سلف اس حوالہ سے متعدد صورتوں میں اقدامات کرتے رہے ہیں۔ محمد بن نصر مروزی نے اس موضوع پر ایک متہم بالشان کتاب ’السنۃ‘ کے نام سے تالیف کی جس نے صدیوں بعد آج بھی امام صاحب کو علمی حلقوں میں زندہ رکھا ہوا ہے۔ کتاب میں اس صافی منہج اور صحیح عقیدہ کی پہچان کرائی گئی ہے جس کو نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام نے اپنائے رکھا۔ کتاب کا بامحاورہ، سلیس اردو ترجمہ ابو ذر محمد زکریا نے کیا ہے۔ تخریج ونظرثانی حامد محمود الخضری اور حافظ سلیم اختر ہلالی اور فوائد لکھنے کے فرائض عمران ناصر نے ادا ک...
  • 10 #3300

    مصنف : امام احمد بن حنبل

    مشاہدات : 17663

    الفتح الربانی فقہی ترتیب مسند امام احمد (اردو) جلد۔1

    dsa (اتوار 24 جنوری 2016ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #3300 Book صفحات: 656
    امام احمد بن حنبل﷫( 164ھ -241) بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 179ھ میں علم حدیث کے حصول میں مشغول ہوئے جبکہ اُن کی عمر محض 15 سال تھی۔ 183ھ میں کوفہ کا سفر اختیار کیا اور اپنے استاد ہثیم کی وفات تک وہاں مقیم رہے، اِس کے بعد دیگر شہروں اور ملکوں میں علم حدیث کے حصول کی خاطر سفر کرتے رہے۔ امام احمد جس درجہ کے محدث تھے اسی درجہ کے فقیہ اورمجتہد بھی تھے۔ حنبلی مسلک کی نسبت امام صاحب ہی کی جانب ہے۔ اس مسلک کا اصل دار و مدار نقل و روایت اور احادیث و آثار پر ہے۔ آپ امام شافعی﷫ کے شاگرد ہیں۔ اپنے زمانہ کے مشہور علمائے حدیث میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔ مسئلہ خلق قرآن میں خلیفہ معتصم کی رائے سے اختلاف کی پاداش میں آپ نے کوڑے کھائے لیکن غلط بات کی طرف رجوع نہ کیا۔ آپ کوڑے کھا کھا کر بے ہوش ہو جاتے لیکن غلط بات کی تصدیق سے انکار کر دیتے۔ انہوں نے حق کی پاداش میں جس طرح صعوبتیں اٹھائیں اُس کی بنا پر اتنی ہردلعزیزی پائی کہ وہ لوگوں کے دلوں کے حکمران بن گئے۔ آپ کی عمر کا ایک طویل حصہ جیل کی تنگ و تاریک کوٹھریوں میں بسر ہوا۔ پاؤں میں بیڑیاں پڑی رہتیں، طرح طرح کی اذیتیں دی جاتیں تاک...
  • 11 #871

    مصنف : محمد فواد عبد الباقی

    مشاہدات : 38302

    اللؤلؤ والمرجان - جلد1

    dsa (منگل 21 فروری 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #871 Book صفحات: 529
    قرآن حکیم کے بعد شریعت اسلامیہ کابڑاماخذ احادیث رسول ہیں ۔صحابہ وتابعین اور ائمہ محدثین سے جیسے قرآن مقدس کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا ایسے احادیث نبویہ کو اپنے منور سینوں میں جگہ دی اور تعلیم و تدریس اور تحریر وتالیف کے ذریعے اس قدر مامون و محفوظ کیا کہ قیامت تک کےلیے آنے والے مسلمانوں کےلیے احادیث رسول تک انکی رسائی کو ممکن و آسان بنادیا ،جو امت پر محدثین کا بہت بڑا احسان ہے۔یہ محدثین اور علماسلف کی محنتوں اور کوششوں کا ثمرہ ہے کہ دین حنیف اصل شکل میں ہمارے پاس موجود ہےاور دینی مسائل کی تلاش میں ہمیں کو ئی دشواری نہیں-صحیح بخاری و صحیح مسلم احادیث کی دواہم کی کتب ہے ،جن کی صحت پر تمام امت کا اجماع ہے اور وہ احادیث مزید اہم اور صحت کے اعتبار سے اعلیٰ ہے ،جن پر بخاری ومسلم کا اتفاق ہے۔زیرنظر کتاب بخاری و مسلم کی متفق روایات کا مجموعہ ہے ،جن کی صحت مسلمہ اور مسائل قطعی ہیں ۔لہٰذاقارئین اس سے کسی قسم کے شکوک وشبہات کے بغیر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔(ف۔ر)  
  • 12 #6792

    مصنف : امام ابو محمد عبد اللہ بن وہب المصری

    مشاہدات : 2486

    المؤطاء ابن وہب

    (جمعہ 16 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6792 Book صفحات: 250
    امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ آپ کی کتاب "المؤطا" حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔مؤطاسے پہلے بھی احادیث کے کئی مجموعے تیار ہوئے اور ان میں سے کئی ایک آج موجود بھی ہیں لیکن وہ مقبول اورمتداول نہیں ہیں۔ابولقاسم بن محمد شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہے کہ مؤطا کے متعدد نسخے ہیں جن میں گیارہ زیادہ معروف ہیں اور چار ایسے ہیں جو مقبولیت اور شہرت کے بامِ عروج پر پہنچے: مؤطا یحییٰ بن یحییٰ اللیثی ، مؤطا ابن بکیر، مؤطا ابی مصعب اور مؤطا ابن وھب ۔ روایاتِ مؤطا میں سب سے مشہور روایت یحیی بن یحیی اللیثی ﷫کی ہے، جب مطلقا مؤطا کہا جائے تو یہی روایت مراد ہوتی ہے، جبکہ دیگر روایات ذکر کرتے ہوئے ساتھ راویوں کی صراحت کردی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مؤطا ‘‘ مؤطا ابن وھب  کا اردو ترجمہ ہے ۔ محدث ابن وھب  درحقیقت مؤطا  مالک کے معتبر مصری روای ہیں ۔ مؤطا ابن وھب میں   پانچ سو اکیس روایات ہیں ،امام مالک رحمہ اللہ کے  چند فتاویٰ بھی اس میں مذکور ہیں ۔مولانا عطاء اللہ سلفی حفظہ ال...
  • المستدرک علی الصحیحین

    (جمعرات 11 اپریل 2013ء) ناشر : ادارہ پیغام القرآن لاہور
    #1280 Book صفحات: 385
    اس وقت آپ کے سامنے امام حاکم کی مشہور زمانہ کتاب ’مستدرک علی الصحیحین‘ کا اردو قالب ہے۔ دراصل مستدرک حدیث کی اس کتاب کو کہتے ہیں جس میں کسی صاحب کتاب محدث کی رہی ہوئی احادیث کو لیا جاتا ہے جو اس صاحب کتاب کے مجموعہ احادیث کے ہم پلہ احادیث پر مشتمل ہو۔ چنانچہ امام حاکم نے بھی امام بخاری و امام مسلم کی چھوٹی ہوئی ان حدیثوں کو اس میں جمع فرمایا ہے جو ان کی دونوں کتابوں کی شرطوں پر پوری اترتی ہیں پھر وجہ ترکِ حدیث کو کبھی تو آپ بتا دیتے ہیں لیکن کبھی اظہار لا علمی کر دیا کرتے ہیں، تاہم اپنی شرائط پر پورا اترنے والی احادیث کے لیے ایک عظیم محدث کی طرح دلائل بھی پیش کرتے ہیں جن میں ایک وزن ہے اگرچہ امام صاحب بہت ساری احادیث میں ان شروط کا لحاظ نہ رکھ پائے جن کا اہتمام امام بخاری و مسلم نے کیا تھا اس لیے بعض ضعیف اور موضوع روایات بھی اس میں شامل ہو گئی ہیں پھر بھی اححادیث کا یہ مجموعہ امام بخاری و مسلم کی احادیث میں ایک زبردست اضافہ ہے جس کے لیے امام حاکم ہدیہ تبریک کے مستحق ہیں۔ اردو ترجمے کا کام شاہ محمد چشتی نے کیا ہے۔ جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ترجموں میں میرا انداز نہایت...
  • المستدرک علی الصحیحین جلد۔1

    dsa (اتوار 03 ستمبر 2017ء) ناشر : شبیر برادرز، لاہور
    #5055 Book صفحات: 771
    اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث ہیں جن کی تعلیمات وہدایات پر عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے۔ قرآن مجید کی طرح حدیث بھی دینِ اسلام میں ایک قطعی حجت ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی ہے۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھیلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’المستدرک علی الصحیحین‘‘ للامام الحافظ ابی عبد اللہ محمد بن عبد اللہ الحاکم النیسابوری کی ہے جس کا اردو ترجمہ الشیخ الحافظ ابی الفضل محمد شفیق الرحمن القادری الرضوی نے خوبصورت اسلوب میں کیا ہے۔ المستدرک علی الصحیحین اس کی چھ جلدیں ہیں اور اسے مستدرک بھی کہتے ہیں اہل سنت کے مشہور عالم امام ابو عبداﷲ محمد بن عبداﷲ حاکم نیشا پوریالحاکم نیشاپوری (متوفی 405ھ) کا مرتب کیا ہوا احادیث کا مجموعہ ہے۔ جو الحاکم نیشاپوری نے 72 سال کی عمر میں ترتیب دیا۔ حاکم نیشاپوری کا دعویٰ ہے کہ اس کتاب کی تمام احاد...
  • 15 #4081

    مصنف : احسان الحق فاروقی

    مشاہدات : 6995

    امعان المواضیح لحل مقدمۃ مشکوۃ المصابیح

    (پیر 21 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ دار الحرمین، گوجرانوالہ
    #4081 Book صفحات: 140
    کسی بھی مسلمان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو تدریس ،تقریر یا تحریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے،آپ ﷺ نے ایسے سعادت مند افراد کے لئے تروتازگی کی دعا فرمائی ہے۔چنانچہ محدثین کرام ﷭نے اسی سعادت اور کامیابی کے حصول کے لئے کوششیں کیں احادیث نبویہ کو اپنی اپنی کتب میں جمع فرمایا۔انہی سعادت مند شخصیات میں سے ایک صاحب مشکوۃ المصابیح ہیں، جنہوں نے آسانی کی غرض سے متعدد کتب احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی کتاب مرتب فرمائی، تاکہ کسی بھی مسئلہ سے متعلق احادیث ایک ہی جگہ جمع مل جائیں۔ مشکوۃ المصابیح کے شروع میں ایک عظیم الشان مقدمہ بھی موجود ہے، جس میں حدیث اور علوم حدیث کے بارے میں تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ لیکن اس مقدمے کو سمجھنا مبتدی طلباء کے لئے ایک دشوار امر تھا اور طویل عرصے سے اس کے حل کے لئے ایک ایسی جامع شرح کی ضرورت تھی جو اس کی مشکلات کو حل کر دے۔ زیر تبصرہ کتاب" امعان المواضیح لحل مقدمۃ مشکوۃ المصابیح " محترم مولانا احسان الحق فاروقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مشکوۃ المصابیح کے اسی مشکل مقدمے کو تفصیل کے ساتھ حل فرما دیا ہے اور تمام...
  • 16 #4113

    مصنف : امام ابن جوزی بغدادی

    مشاہدات : 16007

    بستان الواعظین و ریاض الصالحین

    (ہفتہ 17 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4113 Book صفحات: 466
    حقیقی مومن سچی طلب ، محبت، عبودیت ، توکل، خوف وامید،خالص توجہ او رہمہ وقت حاجت مندی کی کیفیت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے پھر وہ اللہ کے رسول کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ دریں صورت کہ اس کی ظاہر ی وباطنی حرکات وسکنات شریعت محمدی کے مطابق ہوں ۔ یہی وہ شریعت ہے جو اللہ تعالیٰ کی پسند اور مرضی کی تفصیل کواپنے اندر سموئے ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کے علاوہ کوئی ضابطہ حیات قبول نہیں کرے گا۔ ہر وہ عمل جو اس طریقۂزندگی سے متصادم ہو وہ توشۂ آخرت بننے کی بجائے نفس پرستی کا مظہر ہوگا۔ جب ہرپہلو سے سعادت مندی شریعت محمدیہ پر موقوف ہے تو اپنی خیر خواہی کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے تمام لمحات اس کی معرفت اورطلب کے لیے وقف کردے۔ زیر تبصرہ کتا ب’’بستان الواعظین وریاض ا لسامعین‘‘ چھٹی صدی ہجری کےمعروف امام ابن الجوزی﷫ کی تصنیف ہے جو کہ واعظ و ارشاد ،نصیحت آموز واقعات وحکایات ،بعض قرآنی آیات کی تشریح،معاملات ، عبادات ودیگر متفرق موضوعات پر مشتمل ہے ۔یہ کتاب خطبا واور واعظین کےلیے بیش قیمت نادر تحفہ ہے ۔مولانا سعید احمد چنیوٹی﷾ نے اس کی افادیت کو محسوس کرتے ہوئے اسے اردو دان...
  • 17 #3337

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 27175

    بہجۃ الناظرین شرح ریاض الصالحین جلد اول

    dsa (بدھ 10 فروری 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #3337 Book صفحات: 631
    "ریاض الصالحین" ساتویں صدی ہجری کے امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی﷫ کی ایسی عظیم الشان تالیف ہے کئی صدیوں سے یہ مجموعہ حدیث سے امت مسلمہ میں مقبول ہے ۔اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے۔ ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےعربی زبان میں اس کی متعدد شروح لکھی گئی ہیں اور اردو زبان میں بھی اس کے متعدد...
  • 18 #4106

    مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

    مشاہدات : 10323

    تنویر الافہام فی حل عربیۃ بلوغ المرام (کتاب الطہارۃ)

    (منگل 06 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #4106 Book صفحات: 206
    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔ او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔ انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔ اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب مختصر اور ایک جامع مجموعۂ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ، خرید و فر...
  • 19 #6784

    مصنف : احمد عبد الرحمٰن بناساعاتی

    مشاہدات : 4075

    تہذیب الفتح الربانی ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی جلد اول

    dsa (جمعرات 01 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6784 Book صفحات: 554
    ’’مسنداحمد‘‘ ہے امام احمد رحمہ اللہ کی سب سے مشہور کتاب ہے اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب  کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی ۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔اس میں روایات کی تعداد چالیس  ہزار  ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی  بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیابعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نےاطراف الحدیث کا  کام کیا ۔ مصر کے مشہور  محدث احمد بن عبدالرحمن  البنا الساعاتی  نے  الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني   کے  نام سے مسند احمدکی فقہی ترتیب لگائی اور  بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى  کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے ۔اور شیخ شعیب  الارناؤوط   نے علماء محققین  کی ایک جماعت  کے ساتھ مل کر  الموسوعةالحديثية  کے نام سے م...
  • 20 #7477

    مصنف : علامہ ابن رجب حنبلی

    مشاہدات : 673

    جامع العلوم و الحکم کا نادر نسخہ

    (بدھ 25 دسمبر 2024ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #7477 Book صفحات: 90
    نبی کریم ﷺ کو جو معجزات عطا کیے گئے ان میں ایک اہم معجزہ ’’جوامع الکلم ‘‘تھا، جس کا مطلب یہ ہے کہ گفتگو میں آپ ﷺ الفاظ تو بہت تھوڑے بولتے تھے مگر ان کے معانی اور دلالات بہت وسیع ہوتے۔بعض اہل علم نے خصوصیت سے ان احادیث کو جمع کرنے کی کوشش کی جن میں الفاظ کے اختصار کے ساتھ جامعیت کا یہ وصف بہت واضح اور نمایاں ہے، اس سلسلے میں سب سے پہلے حافظ ابن صلاح رحمہ اللہ نے 26 ایسی احادیث جمع کیں جن میں عقائد،عبادات اور اخلاق و آداب سے متعلق جامع تعلیمات بیان ہوئی ہیں، پھر ان کے بعد امام نووی رحمہ اللہ نے اسی مجموعے میں 16 احادیث کا اضافہ کیا اور یہ 42 احادیث کا مجموعہ ’’اربعین نووی‘‘ کے نام سے بہت مقبول ہوا اور ہر دور میں اسے پڑھا پڑھایا جانے لگا۔امام نووی رحمہ اللہ کی اس مقبول عام کتاب پر کئی علماء نے حواشی و شروح لکھیں۔ حافظ ابن رجب رحمہ اللہ نے اس میں ایک کام یہ بھی کیا کہ 42 حدیثوں کے ساتھ مزید 8 احادیث کا اضافہ کیا اور پچاس احادیث کی تشریح کی جس کا نام انہوں نے ” جامع العلوم و الحکم فی شرح خمسین حدیثا من جوامع الکلم‘‘ رکھا۔امام...
  • 21 #1084

    مصنف : امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

    مشاہدات : 98914

    جامع ترمذی (اردو) - جلد 1

    dsa (پیر 18 جون 2012ء) ناشر : ضیاء احسان پبلشرز
    #1084 Book صفحات: 870
    امام ترمذی کی جامع ترمذی کو جو مقام ملا وہ محتاج بیان نہیں ہے۔ جامع ترمذی کو بہت سے محاسن کی بنا پر انفرادیت حاصل ہے۔ جرح و تعدیل کا بیان، معمول بہا اورمتروکہ روایات کی وضاحت اور قبول و تاویل میں اختلاف اور علما کی تشریحات ایسی خصوصیات ہیں جو صرف جامع ترمذی سے مخصوص ہیں۔ جامع ترمذی کی اسی اہمیت کے پیش نظر متقدمین اور متاخرین نے اس کی بہت سی شروحات لکھی ہیں۔ اس وقت آپ کےسامنے اسی مہتم بالشان کتاب کا اردو ترجمہ موجود ہےجو کہ علامہ بدیع الزمان نے کیا ہے۔ انہوں نے بعض احادیث کے تحت تشریحی
  • 22 #2796

    مصنف : امام ابو عیسٰی محمد بن عیسیٰ ترمذی

    مشاہدات : 15576

    جامع ترمذی جلد 1

    dsa (منگل 11 اگست 2015ء) ناشر : اسلامی کتب خانہ لاہور
    #2796 Book صفحات: 851
    جامع ترمذی حدیث کی معروف کتب صحاح ستہ میں سے حدیث کی اہم کتاب ہےامام ترمذی نے اپنی اس کتاب میں خصوصیت کے ساتھ احادیثِ احکام کا اہتمام کیا ہے جن پر فقہاء کرام کا عمل رہا ہے۔ دوسری طرف اس کو صرف احکام کے لیے مختص نہیں کیا؛ بلکہ امام بخاری کی طرح تمام ابواب کی احادیث لاکر اس کتاب کو جامع بنادیا ہے۔ صحاحِ ستہ میں انہی دو کتابوں پر بالاتفاق جامع کا اطلاق کیا جاتا ہےاس کتاب کی امتیازی خصوصیت یہ ہے کہ امام ترمذیؒ ہرحدیث کے آخر میں اس کی سند کے بارے میں صحیح، حسن یاضعیف ہونے کا حکم لگاتے ہیں اور طلبہ حدیث کو مدارجِ حدیث معلوم کرنے میں اس سے بہت مدد ملتی ہے؛ پھرآپ آخر ابواب میں مذاہب فقہاء بھی بیان کرتے ہیں، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان دنوں فہم حدیث میں مذاہب فقہاء کو کس درجہ اہمیت حاصل تھی اور محدثین بیان ِحدیث میں فقہاء کی آراء بیان کرنے میں کوئی عار نہ سمجھتے تھے۔ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ نے سنن ترمذی کی صحیح اور ضعیف احادیث کو الگ الگ کیا ہے۔اور جامع ترمذی کی کئی شروح لکھی گئی ہیں جو علماء میں متداول ہیں۔علامہ بدیع الزماں ﷫ نے جامع ترمذی کا بھی اردوترجمہ کیا یہی ترجمہ رائج ہے بعض...
  • حدیث انسائیکلوپیڈیا اردو سنن نسائی جلد اول

    dsa (پیر 31 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #4734 Book صفحات: 711
    احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح وتفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اورمولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کااردو زبان میں ترجمہ کر کےبرصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سےیہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کااردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔شیخ البانی  اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سےتحقیق حدیث...
  • 24 #3741

    مصنف : محمد حسین صدیقی

    مشاہدات : 17356

    روضۃ المسلم شرح مقدمۃ المسلم

    (جمعہ 15 جولائی 2016ء) ناشر : زمزم پبلشرز کراچی
    #3741 Book صفحات: 331
    صحیح مسلم کتب صحاح ستہ میں صحیح بخاری کے بعد شمار کی جاتی ہے ، امام مسلم بن حجاج ﷫نے اس کی احادیث کو انتہائی محنت اور کاوش سے ترتیب دیا ہے حسن ترتیب اور تدوین کی عمدگی کے لحاظ سے یہ صحیح بخاری پر بھی فوقیت رکھتی ہے اور زمانہ تصنیف سے لیکر آج تک اس کو قبولیت عامہ کا شرف حاصل رہا ہے۔ متقدمین میں سے بعض مغاربہ اور محققین نے صحیح مسلم کو بے حد پسند کیا ہے اور ا س کو صحیح بخاری پر بھی ترجیح دی ہے چنانچہ ابو علی حاکم نیشاپوری اور حافظ ابوبکر اسماعیلی صاحب مدخل کا یہی قول ہے اور امام عبد الرحمان نسائی نے کہا کہ امام مسلم کی صحیح امام بخاری کی صحیح سے عمدہ ہے(الشیخ محی الدین ابوذکریا یحیٰی بن شرف النووی المتوفی 676 ھ مقدمہ شرح مسلم ص 13مطبوعہ نور محمد اصح المابع کراچی1375ھ) اور مسلم بن قاسم قرطبی معاصر دارقطنی نے کہا کہ امام مسلم کی صحیح کی مثل کوئی شخص نہیں پیش کرسکتا ، ابن حزم بھی صحیح مسلم کو صحیح بخاری پر ترجیح دیتے تھے۔(حافظ الشہاب الدین ابن حجر عسقلانی المتوفی 852ھ ہدی الساری جلد 1صفحہ 24مطبوعہ مصر)اور خود امام مسلم نے اپنی کتاب کے بارے میں فرمایا تھا کہ اگر محدثین دو سو سال بھی احادیث ل...
  • 25 #3666

    مصنف : یحییٰ بن شرف النووی

    مشاہدات : 48570

    ریاض الصالحین ( صادق خلیل ) جلد اول

    dsa (جمعرات 05 مئی 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #3666 Book صفحات: 490
    "ریاض الصالحین" ساتویں صدی ہجری کے امام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی﷫ کی ایسی عظیم الشان تالیف ہے کئی صدیوں سے یہ مجموعہ حدیث سے امت مسلمہ میں مقبول ہے ۔اس میں عام آدمی کودرپیش تمام مسائل کا حل قرآن کریم کی آیات اور منتخب صحیح احادیث کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام حاصل کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے۔ ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سےعربی زبان میں اس کی متعدد شروح لکھی گئی ہیں اور اردو زبان میں بھی اس کے متعدد...
< 1 2 3 4 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6482
  • اس ہفتے کے قارئین 6482
  • اس ماہ کے قارئین 2078399
  • کل قارئین113685727
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست