کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔عبداللہ بن مبارک وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اس فن پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں علم حدیث ،حفاظت حدیث، حفظ حدیث اورعمل بالحدیث کی علمی او رعملی ترغیبات نے اربعین نویسی کو ایک مستقل شعبۂ حدیث بنادیا۔ اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں اربعین کے سینکڑوں مجموعے اصول دین، عبادات، آداب زندگی، زہد وتقویٰ او رخطبات و جہاد جیسے موضوعات پر مرتب ہوتے رہے ۔اس سلسلۂ سعادت میں سے ایک معتبر اور نمایاں نام ابو زکریا یحییٰ بن شرف النووی کا ہے جن کی اربعین اس سلسلے کی سب سے ممتاز تصنیف ہے۔امام نووی نے اپنی اربعین میں اس بات کا التزام کیا ہے کہ تمام تر منتخب احادیث روایت اور سند کے اعتبار سے درست ہوں۔اس کے علاوہ اس امر کی بھی کوشش کی ہے کہ بیشتر احادیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے ماخوذ ہوں ۔اپنی حسن ترتیب اور مذکورہ امتیازات کے باعث یہ مجموعۂ اربعین عوام وخواص میں قبولیت کا حامل ہے انہی خصائص کی بناپر اہل علم نے اس کی متعدد شروحات، حواشی اور تراجم کیے ہیں ۔عربی زبان میں اربعین نووی کی شروحات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ اردوزبان میں بھی اس کے کئی تراجم وتشریحات پاک وہند میں شائع ہوچکے ہیں۔نیزبرصغیر میں بھی شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے لےکر عصر حاضر کے متعدد علماء کرام نے بھی ’’اربعین‘‘ کے نام سے کئی مجموعے مرتب کیے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’اربعین للنساء‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔اس کتاب کو پروفیسر محترمہ ثریا بتول علوی صاحبہ نے خواتین کے لیے مرتب کیا ہے ۔مصنفہ نےاس میں مجموعہ کو پانچ ابواب اور چالیس ذیلی موضوعات میں تقسیم کیا ہے ۔ جن میں ایمانیات واخلاق ، ارکان واعمال ،معاملات اور ستروحجاب جیسے اہم موضوعات کا انتہائی پر مغز اور معنی خیر احاطہ کیا ہے ۔خواتین کی انفرادی زندگی سے لے کر عائلی ومعاشرتی سطح تک اہم مسائل سے متعلقہ احادیث مبارکہ کا انتہائی دقت تظری سے انتخاب کیا گیا ہے ۔ اسی وجہ سے یہ مجموعہ مختصر ہونے کے باوجود جامع او رمحیط ہے اور اپنی جامعیت وافادیت کے لحاظ سے اس قابل ہے کہ اسے باقاعدہ سبقاً پڑھا یاجائے ۔اللہ تعالیٰ اس مجموعہ حدیث کو خواتین اسلام کے لیے نفع بخش بنائے اور مصنفہ کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
10 |
پیش لفظ |
13 |
باب اول : خاتون بحیثیت مسلمان |
15 |
ارکان اسلام اور عقاید ایمان |
15 |
نماز فرض ہے |
18 |
زکوۃ او رصدقہ |
21 |
روزہ اور حج |
24 |
سب سے زیادہ محبت رسول پاک ﷺ سے |
27 |
ایمان کے لازمی تفاضے |
29 |
(الف) دین خلوص اور خیر خواہی کانام ہے |
31 |
(ب) ہر نیکی صدقہ ہے اور انسان ہرنیکی کااجر پائے گا |
32 |
مسلمان اپنی زبان اور ہاتھ سے کسی کو تکلیف نہیں دیتا |
35 |
حسن ادب |
37 |
رذائل سے بچنا ضرور ی ہے |
40 |
صلہ رحمی |
45 |
پڑوسی کے حقوق |
47 |
رزق حلال کی تاکید |
49 |
امر بالمروف ارو نہی عن المنکر |
53 |
باب دوم : بیٹی/بہن اور والدہ |
56 |
(الف) بیٹی سے محبت رکھنا اور اس کی پر ورش اور تربیت |
56 |
(ب) اہل خانہ کو دین سکھانا |
57 |
(ج) بہن /بیٹی کارشتہ دین کی بنیاد پر کرنا |
59 |
والدین خصوصا والدہ کی خدمت |
61 |
باب سوم : عائلی زندگی |
64 |
نکاح |
64 |
(الف) ولی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا |
66 |
(ب) عورت کی رضامندی کے بغیر نکاح نہیں ہوتا |
67 |
بوقت نکاح مبارک باودینے کامسنون کاطریقہ |
69 |
بھائی کے پیغام پر اپنا پیغام نہ بھیجنا جائے |
70 |
خالہ / بھا نجی او رپھوپھی /بھتیجی ایک نکاح میں جمع نہیں ہوسکتیں |
71 |
رضاعت سے حرام ہونے والے رشتے |
73 |
ولیمہ |
75 |
حق مہر |
77 |
حسن معاشرت اوربیو یسے فیاضاہ برتاؤ |
79 |
بیوی کی ذمہ داریاں |
83 |
صالح بیوی کامقام اور انعام |
90 |
ذمہ داریاں کو ادانہ کرنے کی سزا |
93 |
باب چہارم : |
96 |
طلاق |
96 |
خلع |
100 |
عدت او ررجوع |
102 |
نکاح ثانی |
105 |
باب پنجم : سیرت وکردار |
108 |
شرم وحیا |
108 |
سترہ حجاب |
112 |
لباس اور زینت کے احکام |
118 |
مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورت ملعون ہے |
123 |
عورت اور کب معاش |
125 |
زہداور دنیا ک یبے وقعتی |
129 |
میت پر بین کرناممنوع ہے |
132 |
مصیبت کے وقت کی مسنون کی دعائیں |
136 |
(الف) روز قیامت کن لوگوں کو نبی کریم ﷺکا ساتھ نصیب ہوگا |
138 |
(ب) آخرت کاپر چہ اور کامیاب ہونے والے لوگ |
139 |