نام: محمدفواد عبدالباقی۔
ولادت:
شیخ فوادعبدالباقی کی ولادت القلیوبیۃ کی ایک بستی میں مارچ 1882ءمیں ہوئی قاہرہ میں پروان چڑھے۔ اور5 برس کی عمرمیں اپنے خاندان کےساتھ سوڈان کی طرف سوکیا۔
تعلیم وتربیت:
ابتدائی تعلیم وتربیت مدرسہ الاسوان سےحاصل کی اس کےبعدقاہرہ لوٹ آئےپھرتاعمریہیں اقامت پذیررہے۔اس کےبعدمدرسہ عباس الابتدائیہ میں داخل ہوئےاوریہاں رہ کرتعلیم حاصل کی۔اس کےبعدمختلف جگہوں پرتحصیل علم کیا۔
درس وتدریس:
فراغت کےبعدآپ نےمدرسہ جمعیۃ المساعی المشکورۃ میں لغۃ عربیہ کےمدرس کی حیثیت سےکام شروع کیا۔
30 دسمبر1905 میں میں ایک زرعی بنک میں ملازمت کی ۔
تصنیفات وتالیفات :
شیخ محمدفواد عبدالباقی نےمندرجہ ذیل کتب تحریرکیں ہیں۔
1۔المعجم المفهرس للحدیث النبوی صلی الله عليه وسلم۔
2۔ترجمہ: منقاح کنوز السنة 3۔ ترجمہ تفصیل اٰیات القرآن الحکیم۔
4۔المعجم المفهرس لالفاظ القرآن الکریم ۔
5۔اللؤلؤوالمرجان فیمااتفق عليه الشیخان۔
6۔معجم غریب القرآن۔ اس کےعلاوہ بھی شیخ کی اورکتب ہیں اللہ تعالی نےان کی کتابوں کومشرق ومغرب میں قبولیت سےنوازہ ہے۔
وفات:
شیخ محمدفواد عبداللہ الباقی نےاپنی پوری زندگی قرآن وسنت کی ترویج وترقی اورنشرواشاعت میں گزاری۔ شیخ کی وفات 1388 ھ بمطابق 1967 میلادی میں ہوئی۔اللہ تعالی انکی مساعی جملہ کوقبول ومنظورفرمائے آمین۔
حوالہ ( ویکیپیڈیااورانٹرنیٹ) (الالوکۃ)
قرآن حکیم کے بعد شریعت اسلامیہ کابڑاماخذ احادیث رسول ہیں ۔صحابہ وتابعین اور ائمہ محدثین سے جیسے قرآن مقدس کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا ایسے احادیث نبویہ کو اپنے منور سینوں میں جگہ دی اور تعلیم و تدریس اور تحریر وتالیف کے ذریعے اس قدر مامون و محفوظ کیا کہ قیامت تک کےلیے آنے والے مسلمانوں کےلیے احادیث رسول تک انکی رسائی کو ممکن و آسان بنادیا ،جو امت پر محدثین کا بہت بڑا احسان ہے۔یہ محدثین اور علماسلف کی محنتوں اور کوششوں کا ثمرہ ہے کہ دین حنیف اصل شکل میں ہمارے پاس موجود ہےاور دینی مسائل کی تلاش میں ہمیں کو ئی دشواری نہیں-صحیح بخاری و صحیح مسلم احادیث کی دواہم کی کتب ہے ،جن کی صحت پر تمام امت کا اجماع ہے اور وہ احادیث مزید اہم اور صحت کے اعتبار سے اعلیٰ ہے ،جن پر بخاری ومسلم کا اتفاق ہے۔زیرنظر کتاب بخاری و مسلم کی متفق روایات کا مجموعہ ہے ،جن کی صحت مسلمہ اور مسائل قطعی ہیں ۔لہٰذاقارئین اس سے کسی قسم کے شکوک وشبہات کے بغیر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔(ف۔ر)
ائمہ محدثین کے ہاں مسلم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جو صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ رحمت فرمائے علامہ محمد فواد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤ والمرجان کی صورت میں یکجا کردیا۔بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظر سینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیا۔ لیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لیے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پر اس کے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی۔ اسی مشکل کے پیش نظر عصر حاضر کے معروف ریسرچ سکالر اور مؤلف و مرتب کتب کثیرہ حافظ عمران ایوب لاہوری نے اس کی شرح کا بیڑہ اٹھایا جو آج بفضل اللہ زیور طباعت سے آراستہ ہو کر آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔موصوف نے متن اور شرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہے ۔شرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگر کتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پر صحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے ۔تشریح کے لیے زیادہ تر فتح الباری اور شرح النووی کو ہی پیش نظر رکھا ہے ۔شرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصار اور جامعیت کو ملحوظ رکھا ہے ۔ ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معنی وفوا...