مکتبۃ الکتاب لاہور

  • نام : مکتبۃ الکتاب لاہور

کل کتب 4

  • 1 #1537

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 8986

    بابل سے بطحاء تک حضرت ابراہیم علیہ السلام

    (ہفتہ 26 اپریل 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #1537 Book صفحات: 154

    اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ''اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔''زیر نظر کتاب '' بابل سےبطحاء تک'' در اصل جد الانبیا سید ابراہیم ﷤ کی حیات طیبہ پر مشتمل ہے جوکہ دنیا کے لیے ایک اعلیٰ نمونہ تھے فاضل مؤلف نے قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کے ساتھ ساتھ تمام ثقہ مصادر سےروایات کوجمع کرکے ان کو ترتیب سے ایک کہانی کی صورت میں پیش کیاہے تاکہ قاری اکتاہٹ بھی محسوس نہ کرے اور پند ونصائح بھی اخذ کرتا چلا جائے۔اس سے ایک باکردار گھریلو ماحول اور صالح معاشرہ بنانے میں اچھی خاصی مدد مل سکتی ہے اور اس کتاب کوترتیب دینے میں طلبہ او رعامۃ الناس کے علمی معیار کو سامنے رکھا گیا ہے ۔ فاضل مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی،...

  • 2 #1677

    مصنف : محمد زکریا زاہد

    مشاہدات : 5760

    تعلیم بصیرت

    (ہفتہ 07 جون 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #1677 Book صفحات: 209

    سورۃ الحجرات کےمضامین اورتفاسیر بالماثور کےمطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ سورۃ الحجرات ایک ہی دفعہ نازل نہیں کی گئی بلکہ حسب ضرورت اس کانزول کئی حصوں او رمختلف اوقات میں ہوا اس سورت کااجمالی موضوع اہل ایمان او رمسلمانوں کے ان امور کی اصلاح ہے جن کا تعلق ان کے باہمی معاملات او رمجمتع اسلامی سے ہوتاہے ۔زیر نظر کتاب '' تعلیم بصیرت''سورۃ الحجرات کے مضامین کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے فاضل مصنف نے اس کو دس تربیتی اسباق کی صورت میں پیش کیا ہے اس کتاب میں اخلاقی ،معاشرتی اور عقیدہ توحید سے متعلق ان تمام خرابیوں سے مکمل طور پرآگاہی موجود ہے جن کے بارے اللہ رب العزت نے سورۃ الحجرات میں علاج بتایا ہے ۔ بچوں کی اعلیٰ تربیت کے لیے اس کتاب کا ہر مسلمان کےگھر میں ہونا نہایت ضروری ہے درسی اسباق کی شکل میں کتاب کوبالکل آسان پیرائے میں ترتیب دیا گیا ہے کتاب ہذا کے مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، اور اس در...

  • 3 #2042

    مصنف : ڈاکٹر محمود الحسن عارف

    مشاہدات : 6986

    یأیہا الذین آمنوا، اے ایمان والو

    (منگل 28 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #2042 Book صفحات: 326

    اللہ تعالیٰ نے انبیاء﷩کودنیابھر کے انسانوں کی رشد وہدایت اور فلاح ونجات کےلیے مبعوث فرمایا اوران کے ذریعے دنیا میں علم وعمل اور جدو جہد کا ایک ایسا سلسلہ شروع فرمایا جو تا قیامت اسی طرح جاری وساری رہے گا۔سب سے آخری نبی حضرت محمدﷺ کواللہ تعالیٰ کاجو ازلی اور ابدی کلام عطاہوا ۔یہ کلام لائق اور قابل اتباع ہے اور اس میں جن باتوں کاحکم دیاگیا ہے ان تمام باتوں پر عمل کرنا ضروری ہے تاہم اس کی وہ آیات خصوصاً قابل توجہ ہیں جن میں اہل ایمان کوخصوصی طور پر مخاطب کیا گیا ہے ۔ یہ آیات اپنے اندر بڑی گہرائی اور بصیرت رکھتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’یایھالذین اٰمنوا‘‘ محترم ڈاکٹر محمود الحسن عارف صاحب کی تالیف ہے جس میں انہوں نے قرآن مجید کی ایسی آیات جن کی ابتدا یایہا الذین اٰمنوا کےدل کش جملے سے ہوتی ہے ان کو موضوعات کےلحاظ سے اس کتاب میں جمع کردیا ہے اور اس کے ساتھ   ساتھ آیات کااردو اور انگریزی ترجمہ ،تشریح وتفسیر بھی اس میں شامل کردی ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے اہل ایمان کےلیے نفع بخش بنائے۔ آمین) م۔ا)

  • 4 #4106

    مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی

    مشاہدات : 10334

    تنویر الافہام فی حل عربیۃ بلوغ المرام (کتاب الطہارۃ)

    (منگل 06 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
    #4106 Book صفحات: 206

    کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔ او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔ انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔ اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب مختصر اور ایک جامع مجموعۂ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، ن...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48310
  • اس ہفتے کے قارئین 48310
  • اس ماہ کے قارئین 2120227
  • کل قارئین113727555
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست