(ہفتہ 07 جون 2014ء) ناشر : مکتبۃ الکتاب لاہور
سورۃ الحجرات کےمضامین اورتفاسیر بالماثور کےمطالعہ سے پتہ چلتاہے کہ سورۃ الحجرات ایک ہی دفعہ نازل نہیں کی گئی بلکہ حسب ضرورت اس کانزول کئی حصوں او رمختلف اوقات میں ہوا اس سورت کااجمالی موضوع اہل ایمان او رمسلمانوں کے ان امور کی اصلاح ہے جن کا تعلق ان کے باہمی معاملات او رمجمتع اسلامی سے ہوتاہے ۔زیر نظر کتاب '' تعلیم بصیرت''سورۃ الحجرات کے مضامین کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیر پر مشتمل ہے فاضل مصنف نے اس کو دس تربیتی اسباق کی صورت میں پیش کیا ہے اس کتاب میں اخلاقی ،معاشرتی اور عقیدہ توحید سے متعلق ان تمام خرابیوں سے مکمل طور پرآگاہی موجود ہے جن کے بارے اللہ رب العزت نے سورۃ الحجرات میں علاج بتایا ہے ۔ بچوں کی اعلیٰ تربیت کے لیے اس کتاب کا ہر مسلمان کےگھر میں ہونا نہایت ضروری ہے درسی اسباق کی شکل میں کتاب کوبالکل آسان پیرائے میں ترتیب دیا گیا ہے کتاب ہذا کے مصنف '' مولانا ابو یحییٰ محمد زکریا زاہد ''لیڈیز یونیورسٹی،لاہور میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں اور ماشاء اللہ مؤطا امام مالک ، جامع الترمذی، سنن النسائی، سنن ابن ماجہ، اور اس درجہ کی دیگر کتب کے ترجمہ وفوائد...