#2289

مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

مشاہدات : 16005

احکام البسملہ ( بسم اللہ الرحمن الرحیم ) کی تفسیر مسائل و احکام

  • صفحات: 152
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3040 (PKR)
(جمعہ 06 فروری 2015ء) ناشر : دعوت اہل حدیث پبلی کیشنز حیدر آباد

قرآن مجید ایک مرتب ومنظم زندہ وجاوید صحیفہ ہے۔جس کی تفسیر ہر مفسر نے اپنے اپنے مقام وفہم کے لحاظ سے لکھی ہے۔کسی نے اپنی توجہ کا مرکز احکام قرآنی اور مسائل فقہیہ کو بنایا ،کسی مفسر کا محور عام وخاص ،مجمل ومفصل اور محکم ومتشابہ رہا ،کسی نے نحو وصرف پر زور دیا اور مفردات کے اشتقاق اور جملوں کی ترکیب پر محنت کی تو کسی نے علم کلام کی بحوث کو پیش کیا۔انہی مفسرین میں سے ایک عظیم محدث ومفسر شیخ العرب والعجم علامہ ابو محمد السید بدیع الدین شاہ الراشدی ﷫ ہیں جنہوں نے "بدیع التفاسیر " کے نام سے ایک جامع اور مستند تفسیر لکھی ہے اور اس میں مذکورہ تمام پہلووں کی رعایت رکھی ہے۔حتی کہ بعض مفسرین جو محض افراط خوش عقیدگی کی بناء پر ضعیف اور موضوع روایات ایک دوسرے سے نقل کرتے چلے آ رہے تھے ان کا بھی علمی جرات سے صفایا کر دیا ہے۔لیکن افسوس کہ شاہ صاحب﷫ تفسیر مکمل کئے بغیر ہی بقضائے رب الاعلی  اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ زیر تبصرہ کتاب " بسم اللہ الرحمن الرحیم کی تفسیر ،مسائل واحکام " بھی شاہ صاحب کی  اسی تفسیر کی ایک ہلکی سی جھلک ہے جو صرف بسم اللہ الرحمن الرحیم کے احکام ومسائل وغیرہ پر مشتمل ہے۔یہ تفسیر اصل میں سندھی زبان میں ہے جبکہ اس کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت محترم حافظ عبد الحمید گوندل مدیر ماہنامہ دعوت اہلحدیث نے حاصل کی ہے۔اس میں مولف موصوف نے  بسم اللہ کی لفظی تحقیق اور معانی،وہ کام جن سے پہلے بسم اللہ پڑھنی چاہئے،اللہ تعالی کو ہمیشہ اچھے ناموں سے پکارنا چاہئے،اسماء الحسنی کی تشریح،لفظ اللہ کا اشتقاق اور معنی،اسم مبارک اللہ ہی اسم اعظم ہے اوراللہ تعالی کی رحمت کا بیان وغیرہ جیسے موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف ﷫ کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ا ن کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

6

وہ کام جن سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنی چاہیے

 

11

بسم اللہ کی لفظی تحقیق اور معنی

 

29

اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ اچھے ناموں سے پکارنا چاہیے

 

33

اسماء الحسنی کی تشریح

 

35

لفظ اللہ کا اشتقاق اور معنی

 

36

اسم مبارک اللہ ہی اسم اعظم ہے

 

41

الرحمن الرحیم کا معنی اور تشریح

 

50

اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان

 

59

آریہ فرقے کے قائد سوامی دیانند کے اعتراضات اور ان کا جواب

 

99

بسم اللہ الرحمن الرحیم ہر سورت کی پہلی آیت ہے

 

103

بسم اللہ الرحمن الرحیم کو آیت تسلیم نہ کرنے والوں کے دلائل اور ان کی حقیقت

 

113

جہری قرات میں بسم اللہ الرحمن الرحیم جہرا پڑھنا

 

117

بسم اللہ الرحمن الرحیم سری پڑھنے والوں کے دلائل اور ان کے جوابات

 

139

سیدنا عمر ؓ کی طرف منسوب ایک جھوٹا واقعہ

 

149

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68087
  • اس ہفتے کے قارئین 101915
  • اس ماہ کے قارئین 1718642
  • کل قارئین111040080
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست