قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور بعض مفسرین نے بعض سورتوں کی الگ الگ تفسیر اور ان کے مفاہیم ومطالب سمجھا نے کےلیے بھی کتب تصنیف کی ہیں جیسے معوذتین ،سورہ اخلاص، سورۂ فاتحہ ،سورۂ یوسف ،سورۂ کہف، سورۂ ملک وغیرہ کی الگ الگ تفاسیر قابل ذکر ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’ تفسیر سورۂ فاطر ‘‘ محقق دوراں مولانا ارشاد الحق اثری ﷾ کے محققانہ قلم سے ہفت روزہ الاعتصام میں شائع ہونے والے دروسِ قرآن کا مجموعہ جو مسلسل الاعتصام میں شائع ہوتے رہے ۔اس کی افادیت کے پیش نظر اس میں مزید حک واضافہ کے ساتھ ادارۃ العلوم اثریہ ،فیصل آباد نے اسے کتابی صورت میں شائع کیا ہے ۔ جس میں قرآن مجید کے ترجمہ کےلیے استاذ الاساتذہ شیخ الحدیث التفسیر مولانا حافظ عبد السلام بھٹوی ﷾ کے ترجمہ کاانتخاب کیا گیا ہےجو عام فہم ہے۔ اور آیات سے متعلقہ متفرق فوائد ونکات جو کتب تفاسیر وغیرہ میں پائے جاتے ہیں حتی الوسع انہیں اس تفسیر میں جمع کردیا گیا ہے ۔اللہ تعالی اسے اہل علم ،طلباء اور عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا )
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
سورت کا نام |
|
19 |
الحمد سے کتنی سورتوں کا آغاز ہوتا ہے |
|
19 |
حمد کیا ہے |
|
19 |
حمد کے معنی شکر بھی ہیں |
|
20 |
مدح کیا ہے حمد و مدح میں فرق |
|
22 |
اللہ تعالیٰ نے اپنی تعریف آپ کی ہے |
|
25 |
فہرست مکمل نہیں |
|
|