#5115

مصنف : جلال الدین قاسمی

مشاہدات : 10817

آیت الکرسی اور عظمت الہٰی

  • صفحات: 55
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1375 (PKR)
(جمعرات 04 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

نبی کریم ﷺ کی متعدد احادیث  سے  ثابت  ہے کہ  آیۃ الکرسی قرآن  کریم  کی عظیم ترین آیت ہے اس لیے  کہ  اس میں  ذات باری تعالیٰ کی توحید اس کی عظمت اوراس کی صفات کا بیان  ہے۔ آیات قرآنیہ میں سےیہ واحد آیت کریمہ  ہے جس کو آنحضرت ﷺ نے بطور وظیفہ کثرت سے تلاوت کیا ہے  اور صحابہ کرام  اور امت مسلمہ کو تلاوت کی بار بار تاکید فرمائی ہے ۔ مثلاً پانچ نمازوں کے بعد ،رات کوسوتے وقت ، اپنی  مادی چیزوں کو  جن وانس سے محفوظ رکھنے کے لیے  خصوصی  طور  تلاوت کی تعلیم عطا فرمائی ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے  کہ وہ اس کو بطور وظیفہ اپنانے کی  مقدور بھر کوشش کرے  اور اس آیت کے فیوض وبرکات کوسمیٹنے کا اہتمام کرے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ آیۃ الکرسی اور عظمت الٰہی ‘‘ محترم حافظ جلال الدین قاسمی کی کاوش ہے ۔ جو کہ اللہ رب العزت کی عظمت اولیٰ پر مشتمل ہے ۔ مصنف موصوف نے   آیۃ  الکرسی کی فضیلت اور فضیلت کے اسباب کو بیان کرتے ہوئے مزید آیۃ الکرسی کے دس مستقبل جملے بیان کئے ہیں۔ان میں  عقیدۂ توحید کومختصر بیان کیا  گیا ہے ۔ اسلام کا  عقیدہ شفاعت  کیا ہے ؟ اس سوال کا جواب اس  آیت میں موجود ہے ۔ علم کا سرچشمہ اللہ کی ذات ہے ۔اسی جیسی کئی دیگر صفات الٰہی کا بیان اس میں موجود ہے ۔مصنف نے   بڑے احسن انداز میں  احادیث کی روشنی میں  بیان کیا ہے کہ اس آیت کی تاثیر کیا ہے ۔اور ہماری زندگیوں کےلیے  اس کی اہمیت وضرورت کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف موصوف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے  اور اسے  عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے ۔ آمین۔(رفیق الرحمن)
 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68880
  • اس ہفتے کے قارئین 102708
  • اس ماہ کے قارئین 1719435
  • کل قارئین111040873
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست