#6504

مصنف : امام محمد بن سلیمان المغربی

مشاہدات : 16213

اردو شرح جمع الفوائد من جامع الاصول و مجمع الزوائد جلد 1

  • صفحات: 704
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 28160 (PKR)
(جمعرات 07 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

کتاب جمع الفوائد مراکش کے جید عالم اور محدث امام محمد بن سلیمان المغربی المتوفی( 1094 ھ) کی تصنیف ہے۔ جس میں انہوں نے جامع الأصول لابن الأثيراور مجمع الزوائد للهيثمي کو یکجا جمع کردیا ہے۔ درحقیقت یہ کتاب 15؍ معروف کتب احادیث کامجموعہ ہے جس میں صحاح ستہ کےعلاوہ مؤطا امام مالک، مسند احمد، مسند بزار، مسند ابویعلی، سنن دارمی، زوائد رزین اور طبرانی کی معاجم ثلاثہ شامل ہیں۔ اس میں احادیث کی کل تعداد 1031 ہے اور چارجلدوں پر مشتمل ہے۔ مصنف نے ان احادیث کو ’’ جامع ‘‘ کی ترتیب پر مرتب و مدون کیا ہے، اس کے ابواب کی ترتیب صحیح بخاری و صحیح مسلم جیسی ہے، کتاب الایمان سے شروع ہو کر کتاب الجنۃ والنار پر مکمل ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اردو شرح جمع الفوئد من جامع الاصول ومجمع الزوائد‘‘ انصار السنۃ پبلی کیشنز، لاہور کی عظیم کاوش ہے۔ انصار السنہ پبلی کیشز نےاسے 7؍جلدوں میں ترجمہ، تخریج اور فوائد کے ساتھ حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ سلیس ترجمہ کی سعادت مولانا ابو احمد دلپذیر حفظہ اللہ نے اور تخریج و فوائد کا کام شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم گوندلوی حفظہ اللہ نے بطریق احسن انجام دیا ہے۔ شیخ الحدیث حافظ محمد عباس انجم صاحب نےتخریج میں ضعیف احادیث اور ضعیف رواۃ کی نشاندہی کرتے ہوئے اسماء الرجال کی مستند اور مشہور کتب کے حوالہ ذکر کردئیے ہیں۔ اور شرح کرتے ہوئے اگر کسی حدیث میں کہیں کو ئی ابہام، اشکال یا تعارض ظاہری ہے تو نہایت اختصار اور محققانہ طرز پر ابہام کی وضاحت اور تعارض کا توافق پیش کیا ہے اورمشہور شروحات حدیث اور دیگر متعلقہ کتب سے حوالہ جات بھی نقل کردئیے ہیں۔ نیز مذہبی تعصب سے بالاتر ہوکر اختلافی مسائل کا حل کتاب وسنت اور فہم وعمل صحابہ کرا م ﷢ کی روشنی میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو صحیح معنوں میں عوام وخواص کی اصلاح وہدایت کا ذریعہ اورمترجم وناشر اور دیگر معاونین کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین (م۔ ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ایمان  کی فضیلت

4

ایمان اور اسلام کا بیان

46

ایمان کی خصلتیں اور علامات

71

ایمان کے احکام اور بیعت وغیرہ کا بیان  

89

کتاب وسنت  کو مضبوطی   سے پکڑ نے   بیان

132

اعمال میں   میانہ روی   اختیار  کرنے کا بیان

164

عمل  کا بیان  علم  کی فضیلت اور اس کی  ترغیب

183

علم ، سوال ، قیاس ،  فتوی  اور کتابت کے آداب کا بیان

203

حدیث  کی روایت  اور  راویان  حدیث  ، کتابت    حدیث  اور  علم  کے اٹھائے  جانے  کا بیان

241

نبی ﷺ  پر  جھوٹ    کے گناہ  کا بیان

264

طہارت کا بیان

 

پانی کے متعلقہ مسائل

276

نجاستوں  کا بیان

287

رفع حاجت کا بیان

315

استنجا کا بیان

334

وضو کی فضیلت کا بیان

345

وضو کا طریقہ

354

خلال کرنے  ، مسواک کرنے  اور ہاتھوں کو دھونے   کا بیان

374

ناک میں پانی ڈالنے  ، ناک جھاڑنے    اور   وضو کی تکمیل  کرنے کا بیان

385

نواقض وضو کا بیان

398

موزوں پر مسح  کا بیان

423

تیمم کا بیان

430

غسل جنابت کا بیان

442

حمام ، غسل  الاسلام     اور حیض  کا بیان

461

حیض کا بیان

467

نماز اور اس کی فضیلت کا بیان

 

نماز کے وجوب  اور اس کے ادا کرنے   اور قضاء  کرنے کا بیان

507

نماز کے اوقات کا بیان

528

مکروہ اوقات کا بیان

558

اذان اور اقامت  کے فضائل ومسائل

564

اذان واقامت کی ابتدا کا بیان ، ان کی کیفیت اور ان دونوں  کے متعلقات کا بیان

576

نماز کی شرائط  کا بیان

634

نماز کی کیفیت اور اس   کے ارکان  کا بیان

656

پانچ نمازوں کی قراء ت کا بیان

669

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 753
  • اس ہفتے کے قارئین 49765
  • اس ماہ کے قارئین 2121682
  • کل قارئین113729010
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست