کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ اردو شرح عمدۃ الاحکام من کلام خیر الانام ‘‘ حافظ ابن دقیق العید رحمہ اللہ کی احکام الأ حكام شرح عمدة الاحكام کے اردوترجمہ ،تخریج اور مفید حواشی پر مشتمل ہے ۔ترجمہ وتشریح کی سعادت محترم جناب حافظ فیض اللہ ناصر حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور)نے کی ہے فاضل مترجم نے ترجمہ وتشریح کےساتھ ساتھ راوی حدیث کا تعارف، مشکل الفاظ کے معانی،ہر کتاب کے ابتداء میں خلاصہ ،احادیث سے ثابت شدہ احکام ومسائل پوری تحقیق سے بیان کیے ہیں تاکہ عربی زبان سے ناواقف لوگ اس سے کامل طور پر مستفید ہوسکیں۔ محترم جناب شبیر صدیق صاحب کی کتاب ہذا پر نظر ثانی اور بیش قیمت مفید اور علمی وتحقیقی فوائد ومسائل کے اضافہ سے کتاب کی افادیت دو چند ہوگئی ہے ۔اللہ تعالیٰ مترجم ، وناشرین کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
7 |
تقریظ… از الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ |
11 |
مؤلف کے حالات زندگی |
13 |
مقدمہ |
15 |
کِتَابُ الطَّہَارَۃِ … طہارت کے مسائل |
17 |
بیت الخلا میں داخل ہونے اوراستنجا کرنے کابیان |
29 |
مسواک کرنے کابیان |
34 |
موزوں پرمسح کرنے کابیان |
37 |
مذی وغیرہ کے حکم کابیان |
38 |
غسل جنابت کا بیان |
42 |
تیمم کابیان |
48 |
حیض کے مسائل کابیان |
50 |
کِتَابُ الصَّلوٰۃِ…نمازکے مسائل |
54 |
اوقاتِ نمازکابیان |
54 |
جماعت کی فضیلت اور اس کے وجوب کابیان |
63 |
اذان اوراقامت کا بیان |
67 |
قبلہ رُخ ہونے کابیان |
69 |
صفوں (کی درستگی)کابیان |
72 |
امامت کابیان |
74 |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقۂ نمازکابیان |
78 |
رکوع وسجودمیں وجوبِ اطمینان کابیان |
87 |
نمازمیں قراء ت کابیان |
88 |
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بآوازِبلندنہ پڑھنے کابیان |
92 |
سجودِ سہوکابیان |
93 |
نمازی کے آگے سے گزرنے کابیان |
95 |
متفرق مسائل کابیان |
97 |
تشہد کا بیان |
102 |
وِترکابیان |
106 |
نمازکے بعدکے اذکارکابیان |
107 |
سفرمیں دونمازیں جمع کرنے کابیان |
111 |
سفرمیں نمازقصرکرنے کابیان |
112 |
جمعہ کابیان |
113 |
نمازِعیدین کابیان |
117 |
نمازِکسوف کابیان |
121 |
نمازِ استسقاء کا بیان |
124 |
نمازِخوف کابیان |
127 |
کِتَابُ الْجَنَائِزِ…جنازے کے مسائل |
130 |
کِتَابُ الزَّکَاۃِ…زکاۃ کے مسائل |
139 |
صدقۂ فطرکابیان |
144 |
کِتَابُ الصِّیَامِ…روزوں کے مسائل |
146 |
سفر میں روزہ رکھنے کابیان |
150 |
افضل روزوں کابیان |
157 |
شبِ قدرکابیان |
162 |
اعتکاف کابیان |
163 |
کِتَابُ الْحَجِّ…حج کے مسائل |
167 |
مواقیت کابیان |
167 |
محرم کے لباس کابیان |
168 |
فدیہ کابیان |
171 |
مکہ کی حرمت کابیان |
172 |
ان جانوروں کابیان جنھیں حرم میں مارنا جائز ہے |
175 |
مکہ وغیرہ میں داخلے کابیان |
176 |
حج تمتع کابیان |
180 |
قربانی کابیان |
184 |
محرم کے غسل کرنے کا بیان |
186 |
حج کی نیت توڑکر عمرے کی نیت کرنے کابیان |
188 |
اس کابیان کہ محرم حلال شکار کھا سکتا ہے |
194 |
کِتَابُ الْبُیُوْعِ…تجارت کے مسائل |
197 |
ان بیوع کابیان جن سے اﷲنے منع فرمایاہے |
199 |
بیعِ عرایاوغیرہ کابیان |
204 |
بیع سلم کابیان |
207 |
تجار ت میں شروط کابیان |
208 |
سوداورتبادلہ کابیان |
211 |
گروی وغیرہ کابیان |
214 |
گری پڑی چیزاٹھانے کابیان |
223 |
وصیتوں وغیرہ کابیان |
224 |
فرائض کابیان |
227 |
کِتَابُ النَّکَاحِ…نکاح کے مسائل |
230 |
حق مہرکابیان |
239 |
کِتَابُ الطَّلَاقِ…طلاق کے مسائل |
242 |
عدت کابیان |
244 |
لعان کابیان |
248 |
کِتَابُ الرَّضَاعِ…رضاعت کے مسائل |
255 |
کِتَابُ الْقِصَاصِ…قصاص کے مسائل |
260 |
کِتَابُ الْحُدُوْدِ…حدودکے مسائل |
269 |
چور ی کی سزا کابیان |
276 |
شراب کی حد (سزا)کابیان |
278 |
کِتَابُ الْاَیْمَانِ وَالنُّذُوْرِ…قسموں اورنذروں کے مسائل |
280 |
نذرکابیان |
286 |
فیصلے کابیان |
288 |
کِتَابُ الْاَطْعِمَۃِ…ماکولات کے مسائل |
293 |
شکار کے مسائل کابیان |
299 |
قربانیوں کے مسائل کابیان |
304 |
کِتَابُ الْاَشْرِبَۃِ…مشروبات کے مسائل |
305 |
کِتَابُ اللِّبَاسِ…لباس کے مسائل |
307 |
کِتَابُ الْجِہَادِ…جہادکے مسائل |
311 |
آزادی کابیان |
321 |
مدبرکی بیع کابیان |
322 |