#704.05

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

مشاہدات : 33122

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 18,17,16

  • صفحات: 690
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 24150 (PKR)
(جمعہ 15 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔(ط۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حجۃ الوداع کا بیان

 

430

جنگ تبوک کا بیان اور اسی کا نام جنگ عسرت ہے

 

443

کعب بن مالک کی حدیث

 

447

آنحضرت ﷺ کا حجر یعنی قوم ثمود کے مقام میں اترنا

 

463

آنحضرت ﷺ کی بیماری اور وفات کا بیان

 

470

آنحضرت ﷺ کے سال وفات کا بیان

 

499

کتاب التفسیر

 

 

فاتحہ الکتاب کی تفسیر میں جو کچھ وارد ہوا

 

505

غیر المغضوب علیہم کا بیان

 

509

سورہ البقرۃ

 

 

وعلم آدم الاسماء کلہا کی تفسیر۔آیت آمن الرسول بما انزل الیہ تک

 

510۔568

سورۃ آل عمران

 

 

آیت والی اعیذہا بک وذریتہا  سے آیت ربنا اتنا سمعنا منادیا ینادی فلایمان کا بیان

 

574۔601

سورۃ اللناء

 

 

آیت وان خفتم الا تقسطوا فی الیتامی فانکحوا یسطعونک قل اللہ یفتیکم فی الکلالۃ کی تفسیر

 

603۔634

سورۃ المائدۃ

 

 

آیت الیوم اکملت لکم دینکم کے بیان سےآیت وان تعذبہم عبادت کی تفسیر

 

636۔654

سورۃ الانعام

 

 

آیت وعندہ مفاتح الغیب کے بیان سےآیت لا ینفع نفس ایمانہا کی تفسیر

 

657۔663

سورۃ الأعراف

 

 

آیت انما حرم ربی الفواحش کے بیان سےآیت خذ العفو وامر بالمعروف کا بیان

 

668۔672

سورۃ الانفال

 

 

آیت یسئلونک عن الانفال کے بیان سےآیت لأن خفف اللہ عنکم وعلم فان فیکم ضعفا تک

 

674۔681

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102734
  • اس ہفتے کے قارئین 315489
  • اس ماہ کے قارئین 102734
  • کل قارئین113994734
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست