علم حیاتیات وہ علم جس میں جاندار اشیا اور جانداروں (پودے اور حیوانات) کے جسموں کی بناوٹ اورا س کی نشو ونما سے متعلق بحث کی جاتی ہے۔ حیاتیات ( بیالوجی ) سائنس کی اس شاخ کو کہتے ہیں جس میں حیوانیات و نباتات کی جسمانی ساخت و پرداخت اور ان کے طبعی و فطری احوال و کوائف سے بحث کی جاتی ہے۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن مجید اور دنیائے حیات‘‘مولانا محمد شہاب الدین ندوی کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب علم حیاتیات سے متعلق جدید سائنس کی روش میں چند ایسے حقائق ومعارف بیان کیے گئے ہیں جن سے قرآن حکیم نے بحث کی ہے ۔(م۔ا)