آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

  • نام : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

کل کتب 2

  • 1 #6799

    مصنف : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

    مشاہدات : 3763

    اہل حدیث فکر تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ ایم فل)

    (جمعہ 23 ستمبر 2022ء) ناشر : شیخ زید اسلامک سنٹر، جامعہ پنجاب، لاہور
    #6799 Book صفحات: 302

    مسلک اہل حدیث در اصل  مسلمانوں  کوکتاب وسنت کی بنیاد پر اتحاد کی ایک  حقیقی دعوت  پیش کرنےوالا مسلک ہے ۔ اہل حدیث کے لغوی معنیٰ  حدیث والے  اوراس سے مراد وہ افراد ہیں  جن کے  لیل ونہار،شب وروز،محض قرآن وسنت کےتعلق میں بسر ہوں او رجن کا کوئی قول وفعل اور علم، طور طریقہ اور رسم ورواج قرآن وحدیث سے الگ نہ ہو۔گویامسلک اہل حدیث  سے  مراد وہ دستورِ حیات  ہےجو صرف  قرآن وحدیث سے عبارت ،جس پر رسول اللہﷺ کی مہرثبت  ہو۔ زیرنظرمقالہ بعنوان’’اہل حدیث فکر؛تجزیاتی مطالعہ‘‘پروفیسر ڈاکٹر آصف جاوید صاحب (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ، لاہور ) کا  وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   شیخ  زید اسلامک سنٹر   ،پنجاب یونیورسٹی(سیشن 2009۔2011ء) میں پیش کر کے ایم  فل کی ڈگری حاصل  کی ۔مقالہ نگار نے  اپنے اس تحقیقی مقالہ کو  چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول اہل  حدیث  کا تاریخ...

  • 2 #6821

    مصنف : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

    مشاہدات : 2904

    سزائے ارتداد فقہی مذاہب اور معاصر افکار تجزیاتی مطالعہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (اتوار 16 اکتوبر 2022ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6821 Book صفحات: 334

    اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی کو زبر دستی اسلام میں داخل نہیں کیا جا سکتا ،لیکن اگر کوئی مسلمان اسلام سے روگردانی کرتے ہوئے مرتد ہوجائے  تو اس کی سزا قتل ہے۔نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ : «مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ»(بخاری:3017) ’’جو اپنا دین(اسلام) بدل لے اسے قتل کردو۔‘‘اور تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔لیکن دشمنان اسلام ہر وقت اسلام کی مقرر کردہ ان حدود پر شبہات واعتراضات کی بوچھاڑ جاری رکھتے ہیں اور عامۃ الناس کے قلوب واذہان میں اسلام کے خلاف شکوک پیدا کرتے رہتے ہیں۔ زیر نظر مقالہ بعنوان’’ سزائے  ارتداد؛ فقہی مذاہب اور معاصر افکار تجزاتی مطالعہ‘‘ پروفیسر ڈاکٹر آصف جاوید صاحب (فاضل جامعہ لاہورالاسلامیہ،لاہور) کا  وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   ادارہ علوم اسلامیہ  ،پنجاب یونیورسٹی میں پیش کر کے  ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل  کی ۔مقالہ نگار نے  اپنے اس تحقیقی مقالہ کو  پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے&nbs...

کل کتب 1

  • 1 #5060

    مصنف : آصف جاوید فاضل جامعہ رحمانیہ

    مشاہدات : 10244

    سیرت حبیب ﷺ

    (پیر 23 اکتوبر 2017ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل
    #5060 Book صفحات: 669

    اللہ  رب العزت نے ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ چونکہ نبوت کا سلسلہ ختم ہونا تھا اس لیے ناگزیر تھا کہ آپﷺ کو ایک ایسی آخری اور مکمل تعلیم وہدایت دے کر بھیجا جاتا جو رہتی دنیا تک کافی رہتی‘ اور پیارے نبیﷺ کی زندگی ہمارےلیے نمونہ ہے۔ ان ہی کے سانچے میں ہم نے اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے اور یہ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے نہایت ضروری ہے اور اسی وجہ سے آپﷺ کی سیرت او رحدیث کے علم کو محفوظ کیا گیا اور علم نبویﷺ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے۔ اور سیرت رسولﷺ پر بہت سی کتب لکھی گئی ہیں جس کا اکثر اور مستند حصہ عربی زبان میں ہے اس لیے اُسے عام حضرات کے فائدے کے لیے اردو زبان میں منتقل کرنا ضروری ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی عربی زبان میں لکھی گئی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جو کہ عام فہم اور سلیس اردو میں کیا گیا ہے۔ دینی اصطلاحوں کو اردو میں منتقل کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔ اور اس میں اکثر مقامات پر اشعار کا ترجمہ نہیں کیاگیا۔ اس کتاب کی جمع...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 97772
  • اس ہفتے کے قارئین 310527
  • اس ماہ کے قارئین 97772
  • کل قارئین113989772
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست