(ہفتہ 06 دسمبر 2008ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
اركان اسلام ميں سے دوسرا اور اہم ترین رکن نماز ہے-یہی وہ عبادت ہے جس کےترک سے ایک مسلمان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے - بدقسمتی سے بہت سے مسلمان اپنی گونا گوں مصروفیات کا بہانہ بنا کر اس اہم عبادت سے صرف نظر کیے ہوئےہیں حالانکہ قیامت کے دین سب سے پہلے جو سوال کیا جائے گا وہ نماز کے متعلق ہی ہوگا اگر نماز پوری ہوئی تو باقی نامہ اعمال کو کھولا جائے گا وگرنہ دوسرے اعمال کو دیکھا ہی نہیں جائے گا-اسی اہمیت کے پیش نظر مختلف علماء نے اپنی علمی بساط کے مطابق اس مسئلے کو سمجھانے اور نکھارنے کی کوشش کی ہے اور لوگوں کو مختلف طریقوں سے اس اہم امر کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی ہے- زیر نظر کتاب میں ملک کے مشہور ومعروف عالم مبشر احمد ربانی نے نماز کے متعلق تقریبا تمام مسائل کویکجا کردیا ہے- جن میں وضو و تیمم کا طریقہ اور تکبیر اولی سے سلام تک مکمل نماز نبوی کے ساتھ ساتھ نماز استسقاء،سورج گرہن کی نماز اور جنازے کے احکام کا احاطہ کیا گیا ہے- مزید برآں نماز تہجد، نماز سفر اورسجدہ سہو کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کی گئی ہے- اس کے علاوہ مصنف نے نمازوں کےحوالے سے پائے جانے والے فروعی اختلافات کا براہ...