#4524

مصنف : رضاء اللہ عبد الکریم المدنی

مشاہدات : 5960

زیر ناف ہاتھ باندھنے کا تحقیقی جائزہ

  • صفحات: 38
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1710 (PKR)
(جمعہ 07 اپریل 2017ء) ناشر : ادارہ تحفظ کتاب و سنت، دہلی

نماز دین کا ستون ہے۔ نماز جنت کی کنجی ہے۔ نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔ نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔ نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔ نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا، اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔ اور اللہ تعالی کے ہاں وہ نماز قابل قبول ہے جو نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ کے مطابق ادا کی گئی ہو۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج بہت سارے مسلمان نماز نبوی ﷺ پڑھنے کی بجائے مختلف مسالک اور اپنے علماء کی بتلائی ہوئی نماز پڑھتے ہیں۔نماز کے انہی اختلافی مسائل میں سے ایک زیر ناف ہاتھ باندھنے کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" زیر ناف ہاتھ باندھنے کا تحقیقی جائزہ "محترم مولانا رضاء اللہ عبد الکریم المدنی، خادم الحدیث والافتاء جامعہ سید نذیر حسین محدث دہلوی انڈیاکی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے نماز میں زیر ناف ہاتھ باندھنے کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو سنت نبوی کے مطابق نماز پڑھنے کا پابند بنائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

3

ہاتھ کہاں باندھیں

8

ایک الزام

8

ایک اعتراف

8

ایک جھوٹا دعویٰ

9

حق و باطل کا مسئلہ بنایا ہے؟

11

کیا سینے پر ہاتھ باندھنے کی احادیث متکلم فیہ ہیں؟

13

ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کی روایات

13

وائل بن حجر

14

اہلحدیث کے دلائل

22

دو صحیح ترین احادیث

28

قاسمی صاحب سے ایک سوال

29

خلاصۃ البحث

30

کیا ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے میں تعظیم ہے؟

31

ایک نئی دلیل اور ہماری گزارش

32

غیر مقلدین کے پیشوا کا فتویٰ

34

علماء احناف اور سینے پر ہاتھ باندھنے کا مسئلہ

35

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19502
  • اس ہفتے کے قارئین 444992
  • اس ماہ کے قارئین 1645477
  • کل قارئین113252805
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست