#3201

مصنف : رضوان اللہ انصاری

مشاہدات : 3362

ضیاء الصلوۃ

  • صفحات: 106
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2120 (PKR)
(پیر 11 جنوری 2016ء) ناشر : اہل حدیث یوتھ فورس فیصل آباد

نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔جیساکہ اس بات میں شبہ نہیں کہ نماز ارکان ِاسلام سے ایک اہم ترین رکن خیر وبرکات سے معمور ، موجب راحت واطمینان ، باعثِ مسرت ولذات اور انسان کے گناہ دھوڈالنے ، اس کے درجات بلند کرنے والی ایک بہترین عبادت ہے مگر یہ امر بھی واضح رہے کہ نمازی اس کی خیر وبرکات سے کما حقہ مستفید اور اس کی راحت ولذت سے پوری طرح لطف اندوز تبھی ہوسکتاہے جب وہ اس کے معانی ا ور مطالب سے واقف ہو۔ نماز کی اہمیت کے پیش نظر متقدمین ومتأخرين علمائے کرام نےمختلف اسالیب کے ساتھ مختصر ومفصل کتابیں لکھیں ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ضیاء الصلاۃ‘‘ جناب رضوان اللہ انصاری صاحب کی کاوش ہے۔ اس کتاب میں انہو ں نے نمازیوی کو بتایا ہےکہ نماز میں کی جانے والی حرکات وسکنات اور مختلف کلمات کی ادائیگی کیا مفہوم ہے ۔اور ان کو کس لیے مقرر کیا گیا ہے ۔او رہمیں ان کا پابند کرنے کا آخر کیا مقصد ہے ۔مزید یہ ہےکہ قرآن مجید کےاس دعوے وَأَقِمِ الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ کی کا حقیقت ہے ۔اور مصنف موصوف نے یہ کوشش بھی کی ہے کہ معترضین کوبتلایا جائے کہ نماز ایک جسمانی ورزش کا نام نہیں بلکہ مختلف اقوال اورافعال پر مشتمل یہ نماز اپنے اندر ایک لاجک رکھتی ہے اوراس کےبیش بہار ثمرات کی وجہ یہ فرد اور جماعت دو نوں کےلیے ضروری ہے۔اللہ تعالی ٰمصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائےاوران کےمیزان حسنات میں اضافہ فرمائے (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

8

حکم کی اہمیت حا کم کی ذات کے ساتھ

11

نمازوں کے اوقات مقرر کرنے میں حکمت

14

فجر،ظہر،عصر

14

مغرب ،عشاء

15

اذان

15

اللہ اکبر

16

اشہد ان لاالہ الا اللہ

17

اشہد ان محمد رسول اللہ

17

حی علی الصلوۃ

19

حی علی الفلاح

19

اللہ اکبر لاالہ الا اللہ

19

اذان کو جواب موذن کے اعلانات،،

20

حی علی الصلوۃ،حی علی الفلاح کا جواب

20

نمازی کی طہارت بذریعہ غسل اور وضو

21

اقامت کا مقصد

21

اللہ اکبر

23

معبود کی بڑائی لازم

23

نام نہاد بڑوں کا رد

23

ڈراور خوف کا خاتمہ

24

کفر والحاد سے ٹکرا جانے کا حوصلہ

25

رفع الیدین

25

دنیا کے دھندوں سے برات

26

قیام ،ادب کا اعلی انداز

26

کفار کے آگے قیام کا سبق

27

حالت نماز کی پابندی

27

نگاہ کی پابندی اور نظریات کی صفائی

27

صرف غیر ضروری حرکات سے اجتناب

28

گردن گھمانے،چلنےپھرنے اور ۔۔۔ممانعت

28

دعائے استفتاح ،سبحانک اللہم وبحمدک

29

اپنے گناہ گار ہونے کااعلان

31

سبحان اور معبود لازم و ملزوم

31

وتبارک اسمک

32

تعویذدھاگوں اور شرکیہ تصاویر سے نجات

33

بے شمار ،دنیاوی فوائد

33

وتعالیٰ جدک

35

جو بزرگ وہی قابل اطاعت بھی

35

بزرگ کے سامنے حیاء

36

بزرگ کی بات اور تجربے کا نچوڑ

36

لاالہ غیرک

38

معبود وہ جس کی عبادت ہو

38

مشکل کشا ،غوث ،داتا کون؟

39

اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم

40

پناہ مانگنے کا تصور

40

شیطان احسان سلوک

41

تاویلات فاسدہ سے نجات

42

بدعت کا انکار

43

تسمیہ

44

پہلے اعوذ باللہ بعد بسم اللہ

44

موجد اور موسس کا نام پہلے

44

ابتداء سے انتہا تک ایک ہی مقصد

45

محرمات سے اجتناب

46

نام کی شرم اورلاج

46

جو رحمٰن ورحیم  وہی معبود بھی

46

سورۃ فاتحہ ،الحمدللہ رب العالمین

48

القابات سے ابتداء

48

حقیقی تعریف صرف اللہ کی

49

تعریف جزوی نہیں بلکہ کلی

49

طبقاتی تقسیم سے احتراز

50

احسان فراموشی کا رد

51

قابل تعریف ہی معبود

51

الرحمٰن الرحیم

51

تعریف کا اعلی انداز

51

جنت کا حصول آسان

52

مالک یوم الدین

52

یوم الدین کے مالک ہونے کی دلیل

52

پوچھ گچھ کا تصور

53

کائنات کامالک ہی جج ہو سکتا ہے

54

ایاک نعبد، عبادت کی تخصیص اللہ کےلیے لالچ اور ہوس سے نجات

55

عبادت کا ہر مفہوم اللہ کےلیے

56

وایاک نستعین

57

دو عظیم حقیقتوں کا اظہار

57

شرکیہ نعروں سے محفوظ

57

کیا غیر اللہ سے مدد مانگنا بالکل ناجائز ہے

58

خودی میں اضافہ

58

عالم کی خودی کے فوائد

60

غیرشرعی وسیلے کی نفی

61

توکل علی اللہ کا سبق

62

روحانی سکون

62

راہ حق کی طلب

63

صراط مستقیم صرف ایک

63

اھدنا کے تین معافی

63

خطاء سے بچنے کی دعا

64

میانہ روی اور اعتدال کا راستہ

65

صراط الذین انعمت علیھم

65

قومی ہیروز کی پرورش

65

انعام یا فتہ لوگ کون

66

انبیاء کرام ،صدیقین

67

شہداء ،صالحین

68

انعام والوں کے راستہ کی وضاحت

69

غیر المغضوب علیہم ولاالضالین

70

اچھائی کی ترغیب اور برائی سے نفرت

70

غیراقوام کی نقالی سے پرہیز

70

آمین

71

فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانے کی حکمت

72

سورۃ اخلاص

72

قل

72

تبلیغ کی ذمہ داری

72

پہلے داعی بعد میں کچھ اور

73

ھواللہ

74

مختار کل کون ،عالم غیب کون

74

نفع و نقصان کا مالک کون

74

احد،ایک اشکال کا ازالہ

75

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13515
  • اس ہفتے کے قارئین 172047
  • اس ماہ کے قارئین 1691120
  • کل قارئین115583120
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست