قاضی عبد الرحیم عباس الفیضی

  • نام : قاضی عبد الرحیم عباس الفیضی

کل کتب 2

  • 1 #2822

    مصنف : قاضی عبد الرحیم عباس الفیضی

    مشاہدات : 4573

    صلاۃ نبوی ﷺ مع التخریج

    (ہفتہ 29 اگست 2015ء) ناشر : دار الفکر ہند انڈیا
    #2822 Book صفحات: 578

    نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول ال...

  • 2 #3887

    مصنف : قاضی عبد الرحیم عباس الفیضی

    مشاہدات : 8480

    مختصر احکام میت اور ایصال ثواب کی شرعی حیثیت

    (پیر 27 جون 2016ء) ناشر : دار الفکر ہند انڈیا
    #3887 Book صفحات: 176

    موت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ موت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ اسلام نے جہاں زندگی کے بارے میں احکام ومسائل بیان کئے ہیں وہیں موت کے احکام بھی بیان کر دئیے ہیں۔موت کے احکام میں سے کفن ودفن اور نماز جنازہ وغیرہ کے احکام ہیں۔جنازے کے احکام ومسائل کے متعلق علماء امت نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔اور کتب احادیث میں بھی کتاب الجنائز کے نام سے محدثین نے   ابوا ب قائم ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ مختصر احکام میت اور ایصال ثواب کی شرعی حیثیت‘‘ قاضی عبد الرحیم عباس الفیضی کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے کتاب وسنت کی روشنی میں میت کے احکام نہایت آسان انداز میں بیان کیےہیں نیز اس میں فاضل مصنف نے قرآن خوانی اور ایصال ثواب   کے بارے میں تفصیلی بحث کی ہے...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 100384
  • اس ہفتے کے قارئین 416773
  • اس ماہ کے قارئین 204018
  • کل قارئین114096018
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست