ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

  • نام : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

کل کتب 5

  • 1 #40

    مصنف : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

    مشاہدات : 20239

    قضائے عمری

    (اتوار 21 دسمبر 2008ء) ناشر : جامعہ الاحسان الاسلامیہ،کراچی
    #40 Book صفحات: 82

    حالات کے ساتھ ساتھ لوگوں نے دین میں مختلف قسم کی بدعات اور خرافات کو داخل کر دیا ہے جس کی وجہ سے ایک عام انسان کے لیے دین کی اصل شکل دیکھنا مشکل ہو گئی ہے-لوگوں کو دین کے فوائد حاصل کرنے کے لیے شارٹ کٹ طریقے بتائے جا رہے ہیں-اور انہی فتنوں میں سے ایک قضائے عمری بھی ہے کہ فوت شدہ نمازوں کی قضا کیسے دی جائے؟اس کتاب میں قضائے عمری کے بارے میں بحث کی گئی ہے جس میں قضائے عمری کی شرعی حیثیت , مقاصد و احکام , قتل عمد اور قتل خطاء کے مابین فرق  کو واضح کرتے ہوئے صحابہ کرام , تابعین اور دیگر محققین عظام جو قضائے عمری کے بجائے توبہ کو کافی سمجھتے هيں، کے دلائل و اقوال کو بالتفصیل بیان کیا گیاہے -اسی طرح گناہوں سے توبہ کرنے کے بارے میں بھی وضاحت ہے کہ کس طرح گناہ سے توبہ کرنی ہے اورتوبہ کرنےکے بعدجو آدمی پھر گنا ہ کرلیتا ہے کیا اس کی پہلی توبہ قبول ہوتی ہے یا نہیں  ؟اس کے علاوہ توبہ کی شرائط کوبھی بیان کیا گیا ہے نیزجو افعال عمل کی راہ میں رکاوٹ  بنتے ہیں ان کے بیان کے ساتھ ساتھ نماز کی فضیلت و فرضیت ,ترک نماز پر وعید و حکم اور حقوق اللہ کی توبہ سے معافی کی بھی وضاحت موجود ہے -<...

  • 2 #820

    مصنف : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

    مشاہدات : 20036

    خیر خواہی بجواب ہدایت یا گمراہی

    (منگل 10 جنوری 2012ء) ناشر : جامعہ الاحسان الاسلامیہ،کراچی
    #820 Book صفحات: 177

    روزِ اوّل سے ہی حق و باطل کا معرکہ چلا آرہا ہے۔ دین اسلام کی دعوت و تبلیغ، درحقیقت حق کی طرف دعوت ہے اور دین غیر اسلام کی دعوت، در حقیقت شیطان لعین کے مذموم مقاصد کی تکمیل اور باطل کا ایک مظہر ہے۔ دینِ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ہمیشہ ناکام و نامراد ہوئے ہیں۔ اگر دین اسلام کی دعوت و تبلیغ دیتے ہوئے کسی کے طریقہ کار یا طرزِ عمل پر کسی کو تحفظات ہیں تو دین اسلام نے ہی خیر خواہی کے جذبے تحت یہ رہنمائی کی ہے کہ دلائل کی بنیاد پر اس کی اصلاح کی جائے۔ فقط ’’تنقید برائے تنقید‘‘ نہ صرف تضییع اوقات ہے بلکہ ’’ادع إلی سبیل ربک بالحکمۃ والموعظۃ الحسنۃ وجادلھم بالتی ھی احسن‘‘ کے بھی منافی ہے۔ الھدی انٹرنیشنل، تبلیغ دین کے حوالے سے شب و روز مصروفِ عمل ہے۔ زیر نظر کتاب میں مذکورہ تنظیم پر لگائے گئے الزامات کا مسکت جواب ہے۔ (م۔ آ۔ ہ)

     

  • 3 #1516

    مصنف : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

    مشاہدات : 7081

    پہلا زینہ

    (جمعہ 13 دسمبر 2013ء) ناشر : جامعہ الاحسان الاسلامیہ،کراچی
    #1516 Book صفحات: 202

    عذاب  قبر دین اسلام کے    بنیادی  عقائد میں   سے  ایک  اہم  عقیدہ   ہے۔ عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق   بے دین افراد عذاب قبر کا  انکار کرتے ہیں ۔لیکن حقیقت یہی  ہے  کہ عذاب  قبر  برحق ہے اور اس کے اثبات پر کتاب  وسنت میں بے شمار دلائل موجود  ہیں۔تمام  اہل علم کا اس کے اثبات  پر اجماع ہے، اور وہ اسے برحق مانتے  ہوئے  اس  پرایمان رکھتے ہیں۔  عقیدہ  عذاب  قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر  امام  بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب ﷭  جیسے کبار محدثین اور آئمہ   کرام نے  باقاعدہ کتب  تالیف فرمائی  ہیں۔ نبی کریمﷺ کی صحابہ کو عذاب قبر سے  پناہ مانگنے کی تلقین،  اور  دور نبویﷺ  میں  پیش آنے  والے  کئی واقعات  عذاب   قبر کےبرحق ہونے پر  دال ہیں۔مگر عقلی گمراہیوں  میں مستغرق بعض  بے دین حضرات نے محض اس وجہ سے عذاب قبر کا انکارک...

  • 4 #2583

    مصنف : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

    مشاہدات : 5472

    صلوٰۃ النبی ﷺ کے حسین مناظر

    (بدھ 03 جون 2015ء) ناشر : جامعہ الاحسان الاسلامیہ،کراچی
    #2583 Book صفحات: 500

    دین وشریعت میں عقائد کے بعد سب سے زیادہ توجہ عبادات کو دی گئی ہے ۔ عبادات اسلامی معاشرے  کی تشکیل میں ایک بنیادی اور اساسی کردار رکھتی ہے  اسی  لیے  اسلامی ریاست کے حکمرانوں کو جن فرائض ِ اربعہ کا پابند کیا گیا ہے ان میں اولین فریضہ نماز کا ہے ۔ ادلۃ شرعیہ میں  حکمرانوں کی اطاعت بھی اسی وقت تک لازم قرار دی گئی ہے جب تک کہ وہ اقامتِ صلاۃ کی ذمہ داریوں کوپورا کرتے رہیں ۔ کیونکہ نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا ج...

  • 5 #3148

    مصنف : ابو انشاء قاری خلیل الرحمن جاوید

    مشاہدات : 7154

    جانب حلال

    (ہفتہ 26 دسمبر 2015ء) ناشر : فضلی سنز کراچی
    #3148 Book صفحات: 576

    گزشتہ چند سالوں کے دوران اسلامی بینک کاری نے غیر معمولی ترقی کی ہے اس وقت دنیا کے تقریبا 75 ممالک میں اسلامی بینک کام کررہے ہیں   ان میں بعض غیر مسلم ممالک بھی شامل ہیں۔ صرف پاکستان میں مختلف بینکوں کی تین سو سے زائد برانچوں میں اسلامی بینکاری کے نام پرکام ہور ہا ہے ۔ان میں بعض بینک تو مکمل طور پر اسلامی بینک کہلاتے ہیں ۔اور بعض بنیادی طور پر سودی ہیں  ایسی صورتِ حال میں رائج الوقت اسلامی بینکاری کا بے لاگ تجزیہ کرنےکی ضرورت ہےتاکہ معلوم ہوسکےک کہ یہ شرعی اصولوں سے ہم آہنگ ہیں یا نہیں؟ زیر تبصرہ کتاب ’’جانبِ حلال‘‘ ابو انشا ء قاری خلیل الرحمن جاوید ﷾کی تصنیف ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع کا ہمہ جہت اِحاطہ ، قرآنی آیات اوراحادیث سے مزین عبارتیں، عربی عبارات کا اعراب سےآراستہ ہونا ، برمحل حوالہ جات کا انداراج ،عام فہم تشریح وتوضیح،منقولات کے ساتھ ساتھ معقولات وامثلہ کابرجستہ استعمال اور اسلامی بینکاری پر مختلف اطراف سے کی جانے والی بلا جواز تنقید کا مثبت وشافی جواب اس کتاب کی قابل قدر اورامتیازی خصوصیات ہیں ۔کتاب ہذا اردو زبان...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5404
  • اس ہفتے کے قارئین 5404
  • اس ماہ کے قارئین 404881
  • کل قارئین105276002
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست