کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 5476 #463

    مصنف : ابو خزیمہ محمد حسین ظاہری

    مشاہدات : 5492

    مفتاح الجنہ ( محمد حسین ظاہری )

    (ہفتہ 25 جنوری 2014ء) ناشر : مرکز البحوث العلمیہ والدراسات الاسلامیہ اوکاڑہ
    #463 Book صفحات: 146

    تمام انبیاء کرام ؑ ایک  ہی پیغام  اور  دعوت لےکر آئےکہ لوگو! صرف ایک اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام  سالہاسال تک مسلسل  اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے  ۔انھوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے۔  حضرت  نوح   نے ساڑھے نوسوسال   کلمہ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد  مصطفیٰ ﷺ نےبھی  لا اله  الا الله کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔زیرنظر  كتاب ’’مفتاح الجنۃ‘‘ بھی    اس موضوع پر شیخ محمد حسین ظاہر ی کے خطبات کا  مجموعہ ہے۔  اس میں  موصوف نے انتہائی عمدہ انداز میں کتاب وسنت کے دلائل  کی روشنی  میں    لا اله  الا الله   کا معنی ومفہوم،حقیقت ،شرائط کو  تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ اللہ تمام مسلمانوں کو صحیح معنوں میں  لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا معنی ومفہوم جاننے او راس کے  مطابق عقیدہ وعمل صالح اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)(م۔ا)
     

  • 5477 #658

    مصنف : محمد ابراہیم میر سیالکوٹی

    مشاہدات : 9505

    شہادۃ القرآن

    (جمعہ 24 جنوری 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #658 Book صفحات: 458

    سرزمین سیالکوٹ نے بہت سی عظیم  علمی  شخصیات کو جنم دیا ہے  جن  میں مولانا ابراہیم  سیالکوٹی ،علامہ محمد اقبال، علامہ احسان الٰہی ظہیر ﷭ سرفہرست ہیں  مولانا ابراہیم میر 1874ء  کو  سیالکوٹ میں  پیدا  ہوئے۔ سیالکوٹ  مرے کالج میں شاعر مشرق  علامہ محمد اقبال کے  ہم جماعت  رہے   ۔مولاناکا گھرانہ دینی تھا ۔لہذا والدین کی خواہش  پر کالج کوخیر آباد کہہ دیا اور   دینی تعلیم کے حصول کے لیے  کمر بستہ  ہوگے ۔اور شیخ الکل سید نذیر حسین  محدث دہلوی کے حضور  زانوے تلمذ طے کیا۔ مولانا میر سیالکوٹی  سید صاحب کے  آخری دور کےشاگرد ہیں  اور انہیں  ایک ماہ میں قرآن مجید کو حفظ کرنےکااعزاز حاصل  ہے ۔مولانا سیالکوٹی  نے  جنوری1956ء میں وفات پائی نماز جنازہ  حافظ  عبد اللہ محدث روپڑی  ﷫نے  پڑہائی اللہ ان کی  مرقد پر اپنی  رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین ) مولانا  مرحوم نے درس وتدریس ،تصنیف وتالیف، دعوت ومناظرہ، وعظ وتذکیر غرض ہر محاذ پر کام کیا۔ ردّقادیانیت میں  مولانا نےنمایاں کردار اداکیا  مرزائیوں سے  بیسیوں مناظرے ومباحثے کیے  اور مولانا  ثناء اللہ  امرتسری  ﷫کے دست وبازوبنے رہے۔  مرزائیت کے خلا ف انھوں نے17 کتابیں تصنیف فرمائیں۔  شہادۃ القرآن  قادیانیت کے رد میں   ان کی ایک اہم ترین کتاب ہے  جو   دو حصوں پر  مشتمل ہے۔  جس  میں حیاۃ  عیسی  علیہ  لسلام پر بحث کی گئی ہے  اور قر آن مجیدکی  روشنی میں مرزائیوں کے  دلائل واعتراضات کا مکمل  رد کیا گیا ہے اس کتاب کی افادیت کااندازہ اس بات سے  لگایا جاسکتاہے کہ اس کتا ب  کو عالمی  مجلس  تحفظ   ختم  نبو ت  کے  مرکزی   دفتر  ،ملتان  نے بارہا  شائع کیااور    بعض مدارس  نے  اس کو شامل بھی  نصاب کیا ہے۔(م۔ا)
     

  • 5478 #657

    مصنف : گوہر رحمان

    مشاہدات : 7924

    حقیقت توحید و سنت

    (جمعرات 23 جنوری 2014ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #657 Book صفحات: 322

    انسانیت کے لیے سب سے قیمتی چیز توحید  ہے۔توحید وہ گوہر نایاب ہے جس کے ساتھ اللہ تعالی نے تمام انبیا کو مبعوث کیا ہے، اور یہ اللہ کا بندوں پر پہلا حق ہے۔ جس کے بغیر انسان کا کوئی عمل قابل قبول نہیں ہے۔ زیر نظر کتاب میں مولانا گوہر رحمان نے توحید کے موضوع پر بہترین انداز میں قلم کاری کی ہے ، اور عقلی طرز استدلال کے ذریعے توحید کے موضوع  کو واضح کیا ہے ۔ غیر مسلم فلاسفہ اور مفکرین کے اقوال کو استعمال میں لاتے    ہو ئے یہ ثابت  کیا گیا ہے کہ توحید انسانی فطرت ہے اور انسانوں کی اکثریت کا عقیدہ ہے۔ غیر اسلامی دنیا میں دعوت توحید کی ذمہ داری ادا کرنے والے لوگوں کے لیے یہ ایک بے نظیر کتاب ہے۔(م۔ا)
     

  • 5479 #434

    مصنف : تقی الدین ابی الفتح

    مشاہدات : 23378

    ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام

    (جمعرات 23 جنوری 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #434 Book صفحات: 864

    جس طرح مفسرین کرام نے ’احکام القرآن‘ کے نام سے احکام سے متعلقہ قرآنی آیات کو جمع کیا ہے اور ان کی تفاسیر مرتب کی ہیں اسی طرح محدثین عظام نے بھی ایسی احادیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں جو صرف احکام پر مشتمل ہوں۔ ان مجموعات میں سے علامہ ابن حجر ؒ کی ’بلوغ المرام‘ اور علامہ عبد الغنی مقدسی کی کتاب’ عمدہ الاحکام‘ اورامام عبد السلام بن ابن تیمیہ کی کتاب ’المنتقی فی اخبار المصطفی‘ بہت معروف ہوئیںیہاں تک کہ یہ تینوں کتابیں مدارس اسلامیہ میں درسی کتب میں شمارہونے لگیں۔ ان تین کتابوں کے علاوہ احادیث احکام میں جو کتاب معروف ہوئی وہ امام ابن دقیق العید(متوفی ۶۱۲ھ) کی کتاب ’الالمام باحادیث الاحکام‘ ہے۔ اس کتاب میں امام صاحب نے عبادات سے لے کر حدود وتعزیرات تک کے احکام سے متعلقہ احادیث جمع کر دی ہیں۔ اس کتاب کی کئی ایک عربی شروحات بھی لکھی گئی ہیں۔ مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کا ترجمہ و تشریح کی ہیں۔کتاب کا اسلوب یہ ہے کہ سب سے پہلے حدیث کی عربی عبارت اور سامنے ہی اس کا ترجمہ بیان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس حدیث کی تحقیق وتخریج کے عنوان سے اس کے مصادر اور اس کی صحت وضعف کی بحث کی گئی ہے۔ اس کے بعد فوائد کے عنوان سے حدیث سے اخذ شدہ مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب اپنے اسلوب اور بیان کے اعتبار سے مستند احادیث احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے ایک بہت ہی مفید کتاب ہے۔ مصنف کے صحیح حدیث کے التزام کی وجہ سے بعض اہل علم نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس کتاب میں موجود ہر حدیث مستند ہے اور اسے بطور دلیل پیش کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو احادیث کا فہم حاصل کرنے اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!
     

  • 5480 #656

    مصنف : امام ابو محمد علی بن احمد بن حزم ؒ

    مشاہدات : 8243

    حاصل زندگی

    (بدھ 22 جنوری 2014ء) ناشر : لجنۃ المساجد ، گوجرانوالہ
    #656 Book صفحات: 154

    امام ابن حزم  کی  شخصیت علمی حلقوں میں  تعارف کی محتاج نہیں ہے۔ یہ امام   ابن حزم کی  کردارسازی کے موضوع پر  لکھی کتاب الاخلاق والسیر کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں انہوں نے  اخلاق اور معاشرتی روایات کا تجزیہ  کیاہے۔  انہوں نے اس  کتاب کی بنیاد کتاب و سنت کے راہنما اصولوں کے ساتھ ساتھ اپنے ذاتی تجربات ومشاہدات  اورافکار وخیالات پر رکھی ہے ۔ اور   زیادہ تر اپنے ذاتی تجرباتِ زندگی اور پند ونصائح  کو ذکر کرتے ہوئے عنوانات قائم کئے ہیں۔اس کتاب کے معروف عنوانات تزکیۂ نفس، عقل مندی ،راحت وسکون،علم وعرفان،اخلاق وکردار، دوستی وخیر خواہی ، محبت ، عادات وخصال ، بری عادتیں اوران کا  علاج،مدح پسندی کی خواہش،انسان کی عجیب وغریب عادتیں،اور  علمی محفلیں وغیرہ ہیں۔اصل کتاب عربی میں ہے ،اورعربی سے اردو ترجمے کا کام  مولانامحمد یوسف ﷾آف راجووال کے صاحبزادے ڈاکٹر  عبدالرحمن  یوسف نےسرانجام دیا ہے۔ اس کو شائع کرنےمیں حافظ عبد اللہ حسین روپڑی  آف کراچی اور عارف جاوید محمدی﷾ نےنمایاں کردار اداکیاہے۔اللہ ان سب کی محنتوں کو قبول فرمائے۔(آمین)(م۔ا)
     

  • 5481 #655

    مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

    مشاہدات : 7076

    حقوق ومعاملات

    (منگل 21 جنوری 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #655 Book صفحات: 275

    آج ہر شخص پریشان نظر آتاہے،اورکسی کو بھی حقیقی سکون میسر نہیں ہے۔ اس پریشان حالی اور غیر مطمئن حالت کی بنیادی  وجہ یہ ہے کہ ہم اپنے مسائل حل کرنےکےلیے دین حنیف سے رہنمائی  نہیں لیتے۔ بلکہ ان مادہ پرست لوگوں کے پاس جاتےہیں  جو اسلام کے دشمن اور مسلمانوں کے قاتل ہیں۔اسلام وہ عظیم دستور زندگی ہے جس نے فرد اورمعاشرے کی اصلاح،فلاح بہبوداورامن وسکون کےلیے ہر شخص کے  حقوق وفرائض مقررکردیے ہیں، جن پر عمل کر کے  ہرانسان  اپنےمعاملات کو  بطریق احسن  حل کرسکتا ہے۔مولانا عبد الروف  رحمانی جھنڈانگری  برصغیر کے معروف عالم دین  اوربلند پایہ واعظ تھے ۔ آپ  کو خطیب الہنداور خطیب الاسلام کے  پر فخر القابات سے نوازا گیا تھا۔ آپ نے تصنیف  وتالیف کے میدان میں بڑی گراں قدر خدمات  انجام دی ہیں ۔آپ نےمتعددعلمی واصلاحی  موضوعات پر  لکھا ہے اورتقریباپچاس سے  زیادہ   کتب  کے مؤلف بھی  ہیں۔زیرتبصرہ  کتاب ’’ حقوق ومعالات ‘‘ مولانا موصوف  کی  ہی ایک اہم کتاب ہے ، جس میں انہوں  قرآن واحادیث  ، وتاریخ اسلام، سیر وسوانح کی کتابوں سے حقوق  ومعاملات  کے  موضوع پر ان نصوص وواقعات کو یکجاکردیا ہے  جس سے   ہماری زندگی  میں روز مرہ کا واسطہ پڑ تا ہے ۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(م۔ا)
     

  • 5482 #654

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 10329

    ثلاثیات ، قرآن و حدیث

    (پیر 20 جنوری 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #654 Book صفحات: 344

    ثلاثیات محدثین  کرام  کی ایک معروف اصطلاح ہے جیسے  ثلاثیاتِ بخاری  وغیرہ۔  اس  سے مراد وہ احادیث ہیں جو صرف تین واسطوں سے امام بخاری  تک پہنچیں، اور انہوں نےاپنی  صحیح بخاری  میں درج کردیں۔ فاضل مؤلف نے    محدثین کی اسی اصطلاح کو بطور عنوان ِکتاب اختیار کیا ہے ۔مصنف نے  اس کتاب میں   ان  چیزوں کوبیان کیا ہے جو قرآن وحدیث  میں تین تین مرتبہ یا تین کی تعداد  کے حوالےسے مذکور ہیں ۔ فاضل مصنف  نے  کتاب کے  پہلے حصہ  میں  قرآن مجید سے  248 ایسے مقامات   کو بیان کیا ہے،جہاں اللہ نے تین کے عدد کے  حوالے سے کلام کیا  ہے  اور اسی طرح  دوسرے حصہ میں 272 ایسی احادیث  کوبیان کیا ہے  جن احادیث میں نبی کریمﷺنے تین کےعدد  کے  حوالے سے   بات کی ہے  قارئین کے لیے  یہ ایک اچھوتا اور نادر موضوع  ہے،  اللہ مصنف کی اس کوشش  کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 5483 #653

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 16665

    رسول رحمت ﷺ

    (اتوار 19 جنوری 2014ء) ناشر : شیخ غلام علی اینڈ سنز پبلشرز لاہور ، حیدرآباد ، کراچی
    #653 Book صفحات: 817

    حقیقت یہ ہے کہ  نہ صرف اس عہد میں بلکہ جب تک  دنیا باقی ہے صاحب قرآن کی  سیرت وحیات مقدس کے مطالعے سے بڑھ کر نوع انسانی کے تمام امراض قلوب کا اور کوئی علاج نہیں۔ قرآ ن کے بعد اگر کوئی  چیز ہے تو وہ صاحب قرآن کی سیرت ہے۔  قرآن  متن ہےاو رسیرت اس کی تشریح ہے۔  قرآ ن علم اور سیرت اس کا عمل ہے۔ قرن  اول سے  لے کر اب تک امام کائنا ت  سید الانبیاء  خاتم  النبین حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر  ہر زبان  میں بے شمار کتب لکھی جاچکی ہیں  اور لکھی  جاتی رہیں گی ۔زیر نظر کتاب  مولانا  ابو الکلام آزاد کے جاری کردہ  اخبار ’’الہلال ‘‘اور ’’البلاغ‘‘  میں مولانا آزاد کے سیرت النبی ﷺ پر شائع ہونے  والی مضامین ومقالات کا  مجموعہ ہے  ۔(م۔ا)
     

  • 5484 #652

    مصنف : احمد خلیل جمعہ

    مشاہدات : 10778

    خواتین اہل بیت

    (ہفتہ 18 جنوری 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #652 Book صفحات: 768

    اہل  بیت سے محبت رکھنا جز و ایمان  ہے  اس لیے کہ اس مسئلہ کی  بڑی اہمیت ہے ا ہل علم نے اس مسئلہ  پر مستقل رسائل  تصنیف کیے  ہیں  جس  میں  انہوں نے اس مسئلہ کی اہمیت کو بیان کیا ہے  چنانچہ اہل السنہ کے نزدیک فرمان نبوی ﷺ کے  مطابق اہل  بیت سے  محبت رکھناجزو ایما ن ہے  اور  کسی طرح کے  قول وفعل سے  ان کوایذا دینا حرام ہے اور ان کا عقیدہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کی  ازواجِ مطہرات اور عبد المطلب بن ہاشم کی  ایمان قبول کرنے  والی ساری اولاد اہل بیت  میں شامل ہے  خواتین اہل  بیت وہی پاکیزہ ،معزز  خواتین ،مؤمنات ،طیبات ومبشرات ہیں کہ جن  کاذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نہایت عزت واحترام سے کیا ہے اور انہیں اللہ تعالیٰ نے   ہر قسم کی الائش سےقطعی طور پر  پاک کردیا ہے.  زیر نظر  کتا ب رسالت مآب  ﷺ کی پاکیزہ  ازواج  مطہرات  ، بیٹیوں  اور نواسیوں کی پر نور سیرت  کا دل  آویز اور ایمان افروز تذکرہ پر  مشتمل ہے  جو  کہ مسلم خواتین کے لیے ایک رہنما کتاب ہے یہ   عربی کتاب نساء اهل بیت کا ترجمہ ہے  جس میں فاضل مصنف نے  دلنشیں اور ادبی اسلوب  اختیار کرتے ہوئے  کتاب وسنت کی روشنی میں  خواتین  اہل بیت کی سوانح حیات کو شرح وبسط کے ساتھ مدلل انداز میں بیان کیا ہے  ماشاء اللہ   دارالابلاغ  نے  اس کتاب  کو   نہایت  عمدہ  اور دیدہ  زیب انداز   میں   حسن طباعت  سے آراستہ کیا ہے۔ یو ں یہ  کتاب  خواتین اہل اسلام کے لیے  گراں قدر عظیم تحفہ ہے  اللہ  مومنات کواس سےخوب استفادہ کرنے کی توفیق  عطا فرمائے ۔دارالابلاغ کے بانی  طاہر نقاش صاحب  نہایت عمدہ ذوق رکھتے ہیں  اور خود بھی  ا چھے قلم کار ہیں  ا، عورتوں اور بچوں کی تربیت کے  حوالے  سے  کئی عمدہ کتب شائع کرچکے ہیں   اللہ تعالی ان کی صلاحیتوں میں مزید برکت    اور ان کی  مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 5485 #651

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 9513

    مختصر تاریخ اہل حدیث

    (جمعہ 17 جنوری 2014ء) ناشر : نا معلوم
    #651 Book صفحات: 15

    اہل  حدیث مروجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں  ہےاورنہ ہی  فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ۔ اہل  حدیث ایک جماعت  او رایک تحریک  کا نام ہے۔  جس کا بنیادی موقف زندگی  کےہر شعبے  میں قرآن  وحدیث کے مطابق عمل  کرنا  او ردوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے  کی ترغیب دلانا  ،یا یو ں کہہ لیجیئے کہ اہل حدیث کانصب العین کتاب وسنت کی  دعوت او ر اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے زیر نظر کتابچے  میں  مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی  فاضل  دار العلوم دیو بند﷾ نے     لفظ اہل حدیث  کا معنی بیان کرتے ہوئے   مختصراً تاریخ  اہل  حدیث کو دلائل  کے ساتھ  بڑےاحسن  انداز میں بیان کیا  ہے او ر یہ ثابت کیا ہے کہ اہل سنت سے مراد اہل حدیث ہی ہیں  ۔(م۔ا)
     

  • سنن نسائی شریف جلد1

    dsa (جمعہ 17 جنوری 2014ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور
    #391 Book صفحات: 726

    موجودہ دور میں جہاں خود ساختہ قصے کہانیاں، بے سروپا نا ول و افسانے ہاتھوں ہاتھ لیے جا رہے ہیں وہیں احادیث سے محبت کا ذوق دم توڑ رہا ہے اسی کمی کو سامنے رکھتے ہوئے اسلامی اکادمی نے صحاح ستہ میں معتبر مقام رکھنے والی کتاب ’سنن نسائی‘ کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔ اس کتاب کی افادیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہم قارئین ’کتاب وسنت ڈاٹ کام‘ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ حسن ترتیب، طریق استدلال، صحت نقل، توضیح ابہامات اور بیان علل کے پیش نظر بعض مغاربہ نے اس کو تمام صحاح ستہ پر اولیت دی ہے۔ اس سے قبل یہ کتاب علامہ وحید الزماں کے نہایت سلیس ترجمہ اور بریکٹوں میں تشریح کے علاوہ مفید حواشی کےساتھ شائع ہوچکی ہے۔ لیکن اس کتاب میں کچھ مزید اضافہ جات کے ساتھ ہدیہ قارئین کیا جا رہا ہے۔ کتاب کے شروع میں امام نسائی اور نواب وحید الزماں کے حالات و خدمات بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔

     

  • 5487 #650

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 8628

    نظام تعلیم مغربی رجحانات اور اس میں تبدیلی کی ضرورت

    (جمعرات 16 جنوری 2014ء) ناشر : سید احمد شہید اکیڈمی بریلی
    #650 Book صفحات: 105

    تعلیم کا مسئلہ  ہر ملک کےلیے  ایک بنیادی حیثیت رکھتاہے ۔کسی بھی  ملک یا قوم کی ترقی کے لیے  یہ ایسی شاہ کلید ہے  ،جس  سے سارے  دروازے  کھلتے  چلے جاتے  ہیں ۔مسلمانوں نے  جب تک اس حقیقت  کو فراموش نہیں کیا وہ دنیا کے منظرنامہ پر چھائے رہے  اور انہوں نے دنیا کو علم کی روشنی سے بھر دیا ، لیکن جب  مسلمانوں کی  غفلت کے نتیجے  میں  پوری دنیا اخلاقی بحران کاشکار ہوگئ تو عالم اسلام خاص طور پر اس سے متاثر ہوا۔اس کی سب سےبڑی وجہ یہ ہے کہ  اس نے  اپنی بنیاد ہی فراموش کردی اور یورپ کے نظام تعلیم کو اختیار کرلیاجس نے  پورے عالم اسلام کو متاثر کیا۔  خود اسلامی ملکوں میں پڑھنے والوں کا حال یہ ہے وہ  جب اپنی اپنی یونیورسٹیوں سے پڑھ کرنکلتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے  وہ یورپ کے پروردہ ہیں  جس کے نتیجہ میں اسلامی ملکوں میں ایک کشمکش کی فضا پید ا ہوگئی ہے۔مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی ندوی ﷫  نے  اپنی تقریروں او رتحریر وں  میں اسلامی ملکوں میں ذہنی کشمکش کا بنیادی سبب  مسلمانوں میں  رائج یورپی نظام تعلیم کو قرار دیا  اوراز سرنو پورا نظام تعلیم وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  اس کوعالم اسلام کا سب سے  بڑا چیلنچ قرار دیا۔ زیر نظر کتاب بھی  مولانااابو الحسن  علی ندوی  کی اس موضوع پر اہم تقاریر ومضامین کا مجموعہ ہے  جس میں  مولانانے  اسلامی ملکوں میں نظام تعلیم کی اہمیت اور وہاں کی قیادت، نظام تعلیم وتربیت کا معاشرہ اور  اس کے رجحانات ،نظام تعلیم وتربیت کی بنیادیں،نصاب تعلیم  ۔جیسے اہم موضوعات  پر تفصیلی بحث کی ہےاللہ تعالی مولانا کے درجات بلند  فرمائے۔(آمین)(م۔ا)
     

  • 5488 #371

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 31770

    اختصارعلوم الحدیث

    (جمعرات 16 جنوری 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #371 Book صفحات: 175

    محدثین کرام نے نہایت جانفشانی کے ساتھ احادیث کی کتابوں کے مجموعے لکھے، اسماء  الرجال کا علم مدون کیا اور اصول حدیث کی کتابوں کو زیب قرطاس کر کے ہمارے لیے آسانیاں فراہم کیں۔ زیر نظر کتاب ’اختصار علوم الحدیث‘ بھی دراصل اصول حدیث پر لکھی جانے والی اسماعیل بن عمر بن کثیر کی شاندار کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ شیخ محترم حافظ زبیر علی زئی کے ترجمے اور تحقیق و حواشی نے کتاب کو چار چاند لگادئیے ہیں جس سے ان کی خداداد صلاحیتوں کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔ کتاب میں نہایت عرق ریزی کے ساتھ حدیث کی تمام اقسام مثلاً صحیح، حسن، ضعیف، معضل، منقطع اور شاذ وغیرہم کی تمام تر ضروری تفصیلات کو احاطہ تحریر میں لایا گیا ہے۔

     

     

  • 5489 #383

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 21763

    قواعد زبان قرآن (حصہ اول)

    dsa (جمعرات 16 جنوری 2014ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد
    #383 Book صفحات: 749

    مولانا حمید الدین فراہی نے علم نحو کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’اسباق النحو‘ کے نام سے کتاب لکھ کر مدارس کے طلباء کے لیے مناسب سہولت فراہم کی۔ لیکن ایک عام طالب علم کے لیے اس سے استفادہ کرنا دشوار ہے۔ مولانا خلیل الرحمٰن چشتی نے اسی مشکل کو سامنے رکھتے ہوئے ’قواعد زبان قرآن‘ کے نام سے مولانا فراہی کی کتاب کو نہایت سہل انداز میں ترتیب دیا اور جا بجا قرآنی مثالوں کے ذریعے عربی زبان کے قواعد سمجھانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔  مولانا نے جدید طریقہ تدریس کے پیش نظر پہلے اصول بتایا ہے پھر مثال دی ہے اور آخر میں چند مثالوں کی تحلیل کر دی گئی ہے تاکہ طالب علم کو اصول و قواعد سمجھنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کتاب کو اس انداز سے مرتب کیا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ استاد کے بغیر خود مشقوں کو حل کر سکے۔

     

  • 5490 #384

    مصنف : علامہ عبد الرحمن ابن خلدون

    مشاہدات : 52530

    مقدمہ ابن خلدون حصہ اول

    dsa (جمعرات 16 جنوری 2014ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی
    #384 Book صفحات: 339

    مؤرخین کی جانب سے تاریخ اسلام پر متعدد کتب سامنے آ چکی ہیں لیکن ایسی کتب معدودے چند ہی ہیں جن میں ایسے اصولوں کی وضاحت کی گئی ہو جن کی روشنی میں معلوم کیا جا سکے کہ بیان کردہ تاریخی واقعات کا تعلق واقعی حقیقت کے ساتھ ہے۔ علامہ ابن خلدون نے تاریخ اسلام پر ’کتاب العبر و دیوان المبتداء والجز فی ایام العرب والعجم والبریر‘ کے نام سے ایک شاندار کتاب لکھی اور اس کے ایک حصے میں وہ اصول اور آئین بتائے جن کے مطابق تاریخی حقائق کو پرکھا جا سکے۔ انہی اصول وقوانین کا اردو قالب ’مقدمہ ابن خلدون‘ کے نام سے آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کے رواں دواں ترجمے کےلیے علامہ رحمانی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ مقدمے کی تقسیم چھ ابواب اور دو جلدوں میں کی گئی ہے۔ دونوں جلدیں تین، تین ابواب پر محیط ہیں۔ پہلے باب میں زمین اور اس کے شہروں کی آبادی، تمول و افلاس کی وجہ سے آبادی کے حالات میں اختلاف اور ان کے آثار سے بحث کی گئی ہے۔ دوسرے باب میں بدوی آبادی اوروحشی قبائل و اقوام پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے باب میں دول عامہ، ملک، خلافت اور سلطانی مراتب کو قلمبند کرتے ہوئے کسی بھی سلطنت کےعروج و زوال کے اسباب واضح کیے گئے ہیں۔ چوتھے باب میں شہروں، مختلف آبادیوں اور ان کے تمدن کو واضح کیا گیا ہے نیز مساجد اور مکانوں کی تعمیر سے بھی بحث کی گئی ہے۔ پانچواں باب معاش و کسب و صنائع پر مشتمل ہے تو چھٹا اور آخری باب علوم اور ان کی اقسام، تعلیم اور اس کے طریقوں اور مختلف صورتوں پر مشتمل ہے۔

  • 5491 #649

    مصنف : محمد سعود عالم قاسمی

    مشاہدات : 12558

    فتنہ وضع حدیث اور موضوع احادیث کی پہچان

    (بدھ 15 جنوری 2014ء) ناشر : اہلحدیث ٹرسٹ مرکزی جامع مسجد اہلحدیث کراچی
    #649 Book صفحات: 180

    نبی کریم ﷺ نے جس طرح حدیث کو حاصل کر نے کی ترغیب  دی  اور اس کےحاملین کے لیے دعا فرمائی ہے،   اسی طرح  حدیث وضع کرنے یا حدیث کے نام پر کوئی غلط بات  آپﷺ کی طرف منسوب کرنے سے سختی سے منع فرمایا اور ایسے لوگوں کو جہنم کی وعید سنائی ہے۔ علماء اور محدثین نے بھی اس  کے متعلق   سخت موقف  اختیار کیا  ہے،اوران کے  نزدیک حدیث کووضع کرنے والا اسی سلوک کا مستحق جو سلوک مرتد اور مفسد کےساتھ  کیا جاتاہے ۔ وضع حدیث کی ابتداء  ہجرت نبوی ﷺ کے چالیس سال بعد ہوئی۔ حدیث وضع کرنے میں سرفہرست روافض تھے  ۔خوفِ خدا اور خوف آخرت سے بے  نیازی نے  اس معاملہ میں ان کو اتنا جری بنا دیا تھاکہ  وہ  ہر چیز کو حدیث بنادیتے تھے۔  علمائے اسلام  نے  واضعین کے مقابلہ میں  قابل قدر خدمات  انجام د ی  ہیں ۔انہوں نے ایسے اصول  وقواعد مرتب کیے  او ر موضوع حدیث کی ایسی علامتیں بتائیں جس  سے  موضوع احادیث کےپہچاننے میں بڑی آسانی ہوجاتی ہےانہوں نے  موضوع  احادیث پر  مشتمل کتب لکھیں تاکہ لوگ  ایسی احادیث سےباخبر ہوجائیں جن کی کوئی اصل نہیں ہے۔ زیرتبصرہ کتاب   ’’ فتنہ وضع حدیث  اور موضوع احادیث کی پہچان‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک  کڑی  ہے ، جس  میں  فاضل مصنف نے  فتنۂ وضع  حدیث کے  داخلی وخارجی  اسباب کو بیان کرتے  ہو ئے  اس  فتنہ کے سد باب  کے سلسلے میں علماء ومحدثین کی مساعی اور  موضوع احادیث  کن علامتوں کے ذریعہ سےبآسانی  پہچانی  جاسکتی ہیں  کو  بڑے احسن انداز سے بیان کیا ہے  اللہ  تعالیٰ مصنف  کی  اس کو شش کو قبول فرمائے  اور  اہل  اسلام کے لیے  مفید بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
     

  • 5492 #348

    مصنف : خالدہ تنویر

    مشاہدات : 16646

    يايهاالذين امنوا!

    (بدھ 15 جنوری 2014ء) ناشر : پین اسلامک پبلیشرز
    #348 Book صفحات: 245

    یوں تو قرآن پاک مکمل ہی ہدایت ہے۔ لیکن جب اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو خاص طور سے مخاطب کر کے کوئی بات کہتا ہے تو اس سے ایک طرح کی محبت کا اظہار ہوتا ہے اور دل خود بخود متوجہ ہوتا ہے کہ دیکھیں کیا بات کہی جا رہی ہے۔ عام زندگی میں بھی کسی کو نام لے کر پکارا جائے تو سننے والا پوری توجہ اور دھیان سے بات سننے کو تیار ہو جاتا ہے۔ اور خاص طور پر متوجہ کرنے کے لیے یہی انداز اختیار کیا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن میں بار بار اللہ تعالیٰ  یا ایہا الذین اٰمنو (اے ایمان والو!) کہہ کر ہمیں بڑی محبت سے بلاتا ہے۔ اس کتاب میں قرآن کے وہ تمام مقامات یکجا کر دئے گئے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہمارا نام لے کر مخاطب کیا ہے اتنی کامیاب ہدایات خاص ہمارے ہی لیے رب دو جہاں نے نازل فرمائی ہیں۔  یوں تو ہم ان ہدایات کو قرآن میں پڑھتے ہی ہیں لیکن ایک ہی جگہ ان سب ہدایات کے مجموعے کو پڑھنا ان شاء اللہ ضرور مفید ہوگا۔ساتھ ہی کچھ تشریحی

  • 5493 #647

    مصنف : مولانا حفظ الرحمن اعظمی ندوی

    مشاہدات : 6688

    تمباکو اور اسلام

    (منگل 14 جنوری 2014ء) ناشر : اسلامک بک ہاؤس اعظم گڑھ
    #647 Book صفحات: 180

    تمباکو نوشی  انسانی معاشرے کی ایک بہت بڑی کمزوری ہے ، اس کے  کئی جسمانی وذہنی نقصانات  ہیں۔  لیکن اس کے باوجود  ایک  بڑے طبقہ میں  اس کا  استعمال  مدتوں سے مختلف شکلوں میں جاری ہے  تمباکو نوشی  کے رحجان کوکم کرنے  اور اس پر قابو پانے کے لیے  بہت  سی کتابیں لکھی  گئی ہیں۔ انسانی صحت پر اس کے گہرے  برے  اثرات،اجتماعی اور اقتصادی حیثیت سے  اس کے نقصانات کے جائزہ لینے کے لیے  اور  انسانی آبادی کے وسیع رقبے تک اس کی آواز پہچانے  کے لیے  نہ  جانے  کتنی مجالس اور کانفرسیں منعقد ہوچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’تمباکو اور اسلام ‘‘مولانا  حفظ الرحمن اعظمی ندوی  فاضل مدینہ  یونیورسٹی کی  تصنیف ہے  جس  میں انہوں نے  تمباکو نوشی  کے  حکم کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے تاریخی  واقعات ووشواہد سے ثابت کیا ہےکہ  تمباکونوشی کا جواز کسی لحاظ سے بھی صحیح نہیں ہے۔  اللہ تعالیٰ اس کتاب کی افادیت کوعام فرمائےاور اس کوتمباکونوشی او رنشہ آوری  کی عام بیماری سے روکنے کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 5494 #648

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 14075

    ماہ ربیع الاول اور عید میلاد

    (منگل 14 جنوری 2014ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
    #648 Book صفحات: 18

    مسلمانوں کی اصل کامیابی قرآن مجیداور  احادیث نبویہ پر عمل کرنے میں ہے۔  مسلمانوں کوعملی زندگی میں  قرآن وحدیث ہی کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔ اور دین میں نئی نئی بدعات گھڑ کر اسے دین بنا لینے سے احتراز کرنا چاہئے۔دین میں گھڑی گئی متعدد بدعات میں سے ایک  بدعت بارہ ربیع الاول کو عید  میلاد النبی ﷺ منانےکی ہے۔  بہت سارے  مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول  کو عید  میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے  ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے  ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے  محفلیں منعقدکی جاتی  ہیں  اور بعض ملکوں میں سرکاری طور   پر چھٹی کی جاتی  ہے۔ لیکن اگر  قرآن  وحدیث اور قرون اولی کی  تاریخ  کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے  تو  ہمیں پتہ چلتا ہےکہ  قرآن وحدیث  میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔نہ  نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ  ہی اسکی  ترغیب دی۔  قرونِ اولیٰ یعنی  صحابہ کرام ﷺ ،تابعین، اورتبع تابعین﷭ کا زمانہ جسے نبی کریم ﷺ نے بہترین زمانہ قرار دیا  ان کے  ہاں  بھی اس  عید کا کوئی تصور نہ  تھا۔ معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید  کا کو ئی تصور  تھا اور نہ وہ اسے  مناتے  تھے  او ر نہ ہی  وہ اپنے شاگردوں کو اس  کی تلقین کرتےتھے  ۔ نبی  کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز  نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ہے ۔زیر نظر کتابچہ   مولانا کفایت  اللہ سنابلی  کی کاوش ہے جس میں انہوں نے عید  میلاد کی تاریخ  ،اس  کی شرعی حیثیت ،عیدِ میلاد   منانے والوں کے دلائل کا کتاب وسنت کی روشنی میں  جائزہ وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر قلم اٹھایا ہے، اور ثابت کیا ہے کہ  عہد نبوی ،عہد صحابہ اوربعدکے ادوار میں   اس مروجہ جشن میلا النبی ﷺ  کا کو ئی ثبوت نہیں ملتا،اس کو منانا  بدعت ہے ۔ اللہ تعالی اس کتابچہ کو   عوام  الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 5495 #646

    مصنف : مرزا حیرت دہلوی

    مشاہدات : 9574

    حیات طیبہ شاہ اسماعیل شہید

    (پیر 13 جنوری 2014ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور
    #646 Book صفحات: 445

    ہندوستان کی  فضا میں  رشد وہدایت کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے  اللہ تعالیٰ نے   اپنے  فضل  خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا۔ جس نے  اپنی  قوت ایمانی اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے  خود تراشیدہ بتوں کو  پاش پاش کر کے  توحید خالص  کی اساس قائم کی۔   یہ شاہ  ولی اللہ محدث  دہلوی  کے پوتے  شاہ اسماعیل  محدث دہلوی تھے۔ شیخ  الاسلام ابن تیمیہ اور امام محمد بن عبدالوہاب کے بعد  دعوت واصلاح میں امت کے لیے  ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی  امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل  ہوکر سکھوں  کے خلاف جہاد کرتے ہوئے  بالاکوٹ کے  مقام پر  شہادت کا درجہ حاصل کیا   اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے  حریت کی ایک  عظیم مثال قائم کی۔ ان کے بارے   شاعر مشرق علامہ  اقبال نے  کہا  کہ ’’اگر مولانا محمد اسماعیل شہید کےبعد ان کے  مرتبہ کاایک مولوی بھی پیدا ہوجاتا تو آج ہندوستان کے مسلمان ایسی ذلت کی زندگی  نہ گزارتے‘‘ زیر نظر کتاب  برصغیر  پاک وہند  کی اسلامی تاریخ کے اسی عظیم جرنیل  شاہ  اسماعیل شہید کی حیات مبارکہ پر مشتمل ہے  کتاب کے پہلے   حصہ میں شاہ  اسماعیل شہید اور دوسرے حصہ  میں سید احمد شہید  کا  تذکرہ ہے۔(م۔ا)
     

  • 5496 #645

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 11181

    عورت اور اسلام

    (اتوار 12 جنوری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #645 Book صفحات: 92

    اللہ  تعالی نے  عورت کو معظم بنایا، لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی۔ تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے  مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں  پھینک دی گئی۔ لیکن جب اسلام کا ابر رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا ۔عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے  اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی  مسند پر فائز کردیااور  عورت و مرد کے شرعی احکامات کو  تفصیل سے بیان کردیا ۔زیر نظر  کتا ب ’’عورت اور اسلام  ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی تالیف  ہے  جس میں   انہوں  اسلام   میں عورت  کا مقام ومرتبہ بیان کرتے ہوئے  عورتوں کے احکام ومسائل کو قرآن وسنت کی روشنی میں  احسن  سے  بیان  کیا ہے یہ  کتاب ایک علمی اور اپنےموضوع پر منفرد ،ہر گھر  میں رکھے جانے  کے لائق ہے ۔  فاضل مصنف  ایک وسیع النظر عالم دین اورکئی کتب کے مصنف ہیں جن کی کتابوں کو علمی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتاہے اللہ تعالی اس کتاب کومفید عوام وخواص بنائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 5497 #480

    مصنف : جلال الدین قاسمی

    مشاہدات : 12840

    احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال

    (ہفتہ 11 جنوری 2014ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث حیدرآباد انڈیا
    #480 Book صفحات: 200

    حیدر آباد شہر(انڈیا)  کے مشہور دیو بندی عالم دین  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی  صاحب نے  ’’’راہ  اعتدال‘‘کے  نام سے   ایک  کتاب لکھی،  جس  میں  انہوں نے  چند مشہور مسائل  تقلید ،  اما م ابو حنیفہ کا مقام ،قراءت خلف الامام ،رفع الیدین ،آمین بالجھر ،مصافحہ کا مسنون طریقہ، عورتوں اور مردوں کی نماز میں فرق ،خواتین کا مساجد میں آنا  وغیرہ  جیسے  موضوعات پر خامہ فرسائی فرمائی ،اور انہوں   نے ان مسائل میں اپنے مذہب کے اثبات میں  آیات  قرآنیہ کی تحریف سے بھی گریز نہیں کیا اور اپنے موقف کی تائید میں ہر ہر قدم پر روایات ضعیفہ کاسہارا لیا اور  غیر مقلدیت   کوگمراہی  کا دروازہ کہا جبکہ معاملہ اس کے بر عکس ہے ساری خرابیوں اورگمراہیوں کی جڑ تو تقلید ہے ۔ زیر نظر  کتا ب ’’احسن الجدال بہ جواب راہ اعتدال ‘‘مولانا  حافظ جلال الدین  قاسمی  فاضل  دار العلوم دیو بند﷾ کی اہم تالیف  ہے۔  جس میں   انہوں  نے رحمانی صاحب کی کتاب ’’ راہ اعتدال ‘‘کا تحقیقی جائزہ لیاہے   اوررحمانی  صاحب  کی بے اعتدالیوں کا خوب  محاسبہ کیا ہے۔ فاضل مصنف  ایک وسیع النظر عالم دین اورکئی کتب کے مصنف ہیں ۔آپ  کی کتابوں کو علمی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتاہے اللہ تعالی مصنف کی اس  کاوش کو شرف قبولیت بخشے  اور اس کتاب کومفید عوام وخواص بنائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 5498 #324

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 45098

    قرآن کریم

    (جمعہ 10 جنوری 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #324 Book صفحات: 569

    بنی نوع انسان کی ہدایت ورہنمائی کےلیے اللہ عزو جل نے مختلف اوقات میں حضرات انبیاء ورسل  ؑ پر مختلف  کتابیں نازل کیں لیکن وہ تحریف وتبدل کا شکار ہوگئیں قرآن کریم جوآخری صحیفۂ ہدایت ہے آج بھی اسی طرح محفوظ ہے جس طرح آج سے ڈیڑھ ہزار برس پہلے نازل ہوا تھا یہی کتاب رہنما ،انسانیت کی ہدایت،فوزوفلاح اور کامیابی وکامرانی کی ضامن ہے ارشادنبوی ﷺ کے مطابق اللہ عزوجل اس کتاب کے ذریعے بہت سی قوموں کو رفعت وبلندی سے ہمکنار کرے گا او راس کو نظر انداز کرنے کی بناء پر بہت سوں کو ذلت ورسوائی کے گڑھوں میں دفن کردے گا آج امت مسلمہ کے ادباروذلت کی اصل وجہ قرآن حکیم سے دوری ہے آئیے قرآن کریم کا حق ادا کرتے ہوئے اس کی تلاوت کریں اور اس کو سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہوں تاکہ پھر سے کھوئی ہوئی شان وشوکت بحال کرسکیں۔

  • 5499 #296

    مصنف : ارشاد الحق اثری

    مشاہدات : 25392

    احادیث صحیح بخاری و مسلم میں پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ

    (جمعرات 09 جنوری 2014ء) ناشر : ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد
    #296 Book صفحات: 224

    يورپ کے مستشرقین کی نقالی میں ہمارے ہاں بھی بہت سے ایسے متجددین پیدا ہوچکے ہیں جو حدیث وسنت کی تاریخیت ،حفاظت اور اس کی حجیت کو مشکوک اور مشتبہ قرار دے کر اس سے انحراف کی راہ نکالنے میں ہمہ تن گوش ہیں-کبھی تدوین حدیث کے عمل کو تیسری صدی ہجری کی پیداوار قرار دیا جاتا ہے تو کبھی صحابہ کرا م کی احتیاطی تدابیر کو بنیاد بنا کر حدیث میں تشکیک پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-اس سلسلے میں صحیح بخاری وصحیح مسلم پر بھی شکوک وشبہات کا اظہار کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا-اسی سلسلے کی ایک کڑی مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی کی کتاب ''مذہبی داستانیں'' ہے-جس میں صحیح بخاری ومسلم کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے محدثین کرام اور بعض صحابہ کرام بالخصوص حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن، حضرت حسین وغیرہ شامل ہیں، کے بارے میں اخلاقی گرواٹ کا مظاہرہ کیا گیا - زیر نظر کتاب میں ارشاد الحق اثری صاحب نے خالص علمی اور تحقیقی انداز میں تمام  اعتراضات کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے صحیح بخاری وصحیح مسلم کی ان تمام روایات کا دفاع کیا ہے جن کو '' مذہبی داستانیں'' میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے-

  • 5500 #289

    مصنف : نواب محسن الملک سید محمد مہدی علی خان

    مشاہدات : 31911

    آیات بینات

    (بدھ 08 جنوری 2014ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com
    #289 Book صفحات: 1051

    مذہب امامیہ، اہل تشیع کے رد میں تحفہ اثنا عشریہ کے بعد زیر تبصرہ کتاب آیات بینات اپنی نوعیت اور شان کی یہ منفرد تصنیف ہے۔ اس کتاب کا انداز مناظرانہ ہے لیکن اسلوب بیان میں اصلاحی پہلو نمایاں ہے۔ اس کی اہمیت اس لئے بھی دو چند ہو جاتی ہے کہ مصنف پہلے خود شیعہ مذہب  سے منسلک رہے اور پھردونوں مذاہب کے اصول و فروع کا عمیق مطالعہ کر کے شیعہ مذہب کو خیرباد کہا اور پھر یہ کتاب تصنیف کی۔ اس کتاب کا انداز  بیان نہایت دل کش ہے، اس میں سنجیدگی، وقار اور اثر و تاثیر ہر جگہ دکھائی دیتی ہے۔ ہر بات کی تائید یا تردید میں کئی کئی دلائل پیش کئے گئے ہیں اور وہ سب ہی قوی ہیں۔ یہ کتاب مناظرہ کرنے والوں کے لیے تو ایک قیمتی تحفہ ہے ہی، ان کے علاوہ دوسرے لوگوں کے لیے بھی ایک قابل مطالعہ کتاب ہے۔ ہر شخص کے واسطے ضروری ہے کہ وہ اپنے ایمان کو تازہ اور عقائد کو مضبوط کرنے کے لیے یہ کتاب نہایت توجہ سے پڑھے۔ اور جہاں تک ممکن ہو گمراہی کے گڑھے میں گرے دیگر بھائیوں کی اصلاح کے لیے اس کتاب کو عام کریں۔

< 1 2 ... 217 218 219 220 221 222 223 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23807
  • اس ہفتے کے قارئین 280729
  • اس ماہ کے قارئین 932239
  • کل قارئین102492755
  • کل کتب8732

موضوعاتی فہرست