مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض

  • نام : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
  • ملک : ریاض، سعودی عرب

کل کتب 5

  • 1 #1621

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 6632

    اہل سنت والجماعت کا عقیدہ (اپ ڈیٹ)

    (پیر 05 مئی 2014ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #1621 Book صفحات: 37

    اعمالِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے ۔ اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد و ہد ایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂتوحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔عقیدہ اسلامیہ کی تعلیم وتفہیم کے لیے کئی اہل علم نے چھوٹی بڑی کتب تصنیف کی ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب '' اہل سنت والجماعت کاعقیدہ ''سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین کی تصنیف ہے۔جوکہ توحید باری تعالیٰ اوراس کےاسماء وصفات،اس کی کتابوں ،رسولو ں ، روز قیامت اور تقدیر کے خیر وشر کی فصول میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ایک عمدہ کتابچہ ہے ۔مؤلف نے اسے بڑی جانفشانی اور عمدگی سے مرتب کرکے اسے بے حد مفید بنادیا ہے۔ عقیدہ کے حوالےسے وہ تمام معلومات...

  • 2 #1622

    مصنف : عبد العزیز بن سلیمان

    مشاہدات : 5692

    دین اسلام کے محاسن

    (منگل 06 مئی 2014ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #1622 Book صفحات: 158

    اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔زیر نظر کتاب اسلام کے انہی عظیم محاسن پر مشتمل ہے ،جو سعودی عرب کے مشہور عالم دین شیخ عبد العزیز محمد السلمان کی کاوش ہے۔جس کا اردو ترجمہ ابو اسعد قطب الدین محمد الاثری نے کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس کتاب کو ہم سب مسلم...

  • روزہ کے مسائل

    (ہفتہ 26 جولائی 2014ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #1835 Book صفحات: 41

    رمضان المبارک سال کے تمام مہینوں میں سے افضل ترین مہینہ ہے اور اس کی عبادات کو تمام عبادات سے افضل قرار دیا گیا ہے۔اس لیے احتیاط کے پیش نظر مختلف کوتاہیوں اور غلطیوں سے محفوظ رہنے کے لیے علماء نے بہت کچھ لکھا ہے۔اور عامۃ الناس کو راہنمائی فراہم کی ہے۔زير نظر كتاب(روزہ کے مسائل)سعودی عرب کے معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن جار اللہ بن ابراہیم  کی تصنیف ہے،جس کا اردو ترجمہ مولانا ابو المکرم عبد الجلیل نے کیا ہے۔مولف نے اس کتاب  ميں انتہائی آسان اور عام فہم انداز میں روزے سے متعلق تقریباً تمام مسائل کو ترتیب وار یکجا کردیا ہے-اس میں انہوں نے روزے کے احکام،رمضان کے روزے فرض ہونے کی شرائط،روزے کے صحیح ہونے کی شرائط،روزے سے متعلق چند مسنون کام،ماہ رمضان میں روزہ نہ رکھنے کی رخصت،روزہ توڑنے والے امور،ممنوع یا مکروہ روزے،روزے کے فوائد،صدقۃ الفطراور مستحب روزے  وغیرہ جیسی اہم مباحث بیان کی ہیں۔ اللہ تعالی مولف  کی اس کاوش کو قبول ومنظور فرمائے۔آمین(راسخ)

     

  • 4 #6047

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 5286

    کورونا وائرس ایک تجزیاتی مطالعہ

    (جمعہ 20 مارچ 2020ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #6047 Book صفحات: 78

    کورونا (corona) لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تاج یا ہالہ کے ہوتے ہیں۔ چونکہ اس وائرس کی ظاہری شکل سورج کے ہالے یعنی کورونا کے مشابہ ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام’’کورونا وائرس‘‘ رکھا گیا ہے۔کرونا وائرس کی عام علامات کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں۔متاثرہ مریض میں ہفتہ دس دن میں سانس کے مسائل ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو شدید متاثرہ مریض میں جلد بگڑ کر شدید سانس کی تکلیف کی بیماری، نظام انہضام میں تیزابیت، خون جمنے میں مسئلے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔عالمی ادارہ صحت کےمطابق کورونا وائرس کی وبا 31 دسمبر 2019ء سے چین میں عام ہوئی جو آہستہ آہستہ وبائی شکل اختیار کر چکی ہے۔ 25 جنوری 2020 ء کو چین کے 13 شہروں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ۔اب یہ وائرس  چین  سے نکل کر دنیا  کے تقریبا162 ممالک میں پھیل چکا  جس کی وجہ سےپوری دنیا میں  خوف ہراس چھایا ہوا ہے۔ زیر نظر  کتابچہ ’’ کرونا وائرس ایک تجزیاتی مطالعہ ‘‘   محتر...

  • 5 #6125

    مصنف : عبد العلیم بن عبد الحفیظ

    مشاہدات : 6755

    سفر کے احکام و مسائل قرآن وسنت کی روشنی میں

    (جمعہ 03 جولائی 2020ء) ناشر : مکتب تعاونی برائے دعوت و توعیۃ الجالیات، ریاض
    #6125 Book صفحات: 170

    سفر انسانی زندگی کا ایک حصہ ہے،جس کے بغیر کوئی بھی اہم مقصد حاصل نہیں ہو سکتا ہے۔انسان متعدد مقاصد کے تحت سفر کرتا ہے اور دنیا میں گھوم پھر کر اپنے مطلوبہ فوائد حاصل کرتا ہے۔اسلام دین فطرت ہے جس نے ان انسانی ضرورتوں اور سفر کی مشقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بعض رخصتیں اور گنجائشیں  دی ہیں۔مثلا مسافر کو حالت سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ،جس کی بعد میں وہ قضاء کر لے گا۔اسی طرح مسافر کو نماز قصر ونماز جمع پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے کہ وہ  چار رکعت والی نماز کو دو رکعت کر کے  اور دو دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھ سکتا ہے۔اسی طرح  سفر کے اور بھی متعدد احکام ہیں جو مختلف کتب فقہ میں بکھرے پڑے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’سفر کےاحکام ومسائل قرآن وسنت کی روشنی میں ‘‘ مولانا عبد العلیم  بن  عبدالحفیظ سلفی صاحب کی   کاوش ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  قرآن وسنت کی روشنی   میں عوام کو  سفر کے ضروری احکام ومسائل  سے روشناس  کرنے کی بھر پور کوشش کی  ہے۔ہر مسئلہ میں علماء کے...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38670
  • اس ہفتے کے قارئین 225746
  • اس ماہ کے قارئین 799793
  • کل قارئین110121231
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست