(جمعرات 21 دسمبر 2017ء) ناشر : نا معلوم
اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے جتنے بھی انبیاء کو مبعوث کیا سب کے سب انبیاء کا بنیادی مقصد اور بنیادی دعوت عقیدہ توحید کی ہی تھی۔ عقیدہ ہر عمل کی قبولیت کی اولین شرط ہے اگر عقیدہ درست ہو گا تو عمل قبول ہو گا اگر عقیدے میں کجروی ہوئی تو عمل قبول نہیں ہوگا۔ انبیاء کے بعد یہ کام علماء امت نے جاری وساری رکھا کہ لوگوں کے عقائد کو درست کیا جائے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی عقیدہ اہل سنت والجماعت کو بیا ن کیا گیا ہے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ بہت سے لوگ اپنے آپ کو صحیح عقیدہ پر مبنی قرار دے رہے ہیں اور ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ وہ اہل سنت والجماعۃ کے عقائد پر مبنی مذہب وفرقہ ہے۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اصل عقیدہ اہل سنت والجماعت ہے کونسا؟ اس کتاب میں وہ تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ فرقوں کی تعداد اور جنتی فرقے کی وضاحت مکمل دلائل کے ساتھ کی گئی ہے او...