ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔گویا کہ اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ نجات یافتہ لوگوں کا عقیدہ‘‘ العلامہ محدث الحرمین الشیخ عبد الحق بن الواحد الہاشمی المکی (1302ھ۔ 1392ھ) کی عربی زبان میں بنام ’’عقیدۃ الفرقۃ الناجیۃ‘‘سے ہے۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا محمد رفیق اثری (شیخ الحدیث دار الحدیث محمدیہ، جلال پور پیراں والاملتان) نے کیا ہے۔اس کتاب میں صفات الٰہیہ کے متعلق مباحث وغیرہ کو اردو ترجمے میں یکجا کیا گیا ہے۔مزید اس کتاب میں تقلید جامدکے بارے میں نقطۂ نظر، فرقے، ایمان، بدعت، زیارت قبور ، معراج اور دیگر موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین۔ (رفیق الرحمن)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ |
8 |
تقریظ |
9 |
تقلید جامد کےبارےمیں نقطہ نظر |
11 |
صفات باری تعالیٰ |
13 |
فرقے |
14 |
ایمان |
14 |
بدعت |
15 |
زیارت قبور |
15 |
اللہ کی ذات وصفات کےبارےمیں کچھ قواعد |
15 |
مرتکب کبیرہ کےبارےمیں عقیدہ |
19 |
معراج |
19 |
روزقیامت کےحقائق اورشفاعت |
19 |
نبی ﷺ معصوم ہیں |
20 |
روح سے مرادکیاہے؟ |
20 |
دیگرایمانیات اوراعتقادات |
20 |
اسراء ومعراج |
21 |
امور آخرت کایقین اوردیگر امور |
22 |
جن بھی مکلف ہیں |
22 |
سمائے موتی اوردیگر عقائد |
22 |
حجاز مقدس کی طرف رحلت |
23 |
مکہ مکرمہ میں مقاصد زندگی |
23 |
پیدائش اورابتدائی تربیت |
25 |
نسب |
26 |
عمربن خطاب تک نسب نامہ |
26 |
ایمہ اربعہ کےبارےمیں راےئ |
26 |
ائمہ اربعہ |
27 |
کتب تفاسیر |
27 |
کتب احادیث |
28 |
اپنےعلاقے میں بعض سنن کااحیاء |
28 |
مشائخ عظام |
29 |
کتب مقروئتہ علی المشائخ |
32 |
نحومیں |
32 |
ادب |
32 |
معانی وبیان |
32 |
منطق |
33 |
فقہ واصول فقہ |
33 |
تفسیر |
33 |
عقائد |
33 |
میراث |
34 |
حدیث |
34 |
اصول حدیث |
34 |
کتب صحاح ستہ دیگر کتب احادیث میں |
34 |
تاریخ رجال |
34 |
لغت عرب میں |
35 |
شروح احادیث |
35 |
تالیفات |
36 |