امام بخاری کا منہج

  • صفحات: 104
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3640 (PKR)
(پیر 21 دسمبر 2015ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور

امام محمد بن اسماعیل بخاری ﷫ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ امیر االمؤمنین فی الحدیث امام المحدثین کے القاب سے ملقب تھے۔ ان کے علم و فضل، تبحرعلمی اور جامع الکمالات ہونے کا محدثین عظام او رارباب ِسیر نے اعتراف کیا ہے امام بخاری ۱۳ شوال ۱۹۴ھ؁، بروز جمعہ بخارا میں پیدا ہوئے۔ دس سال کی عمر ہوئی تو مکتب کا رخ کیا۔ بخارا کے کبار محدثین سے استفادہ کیا۔ جن میں امام محمد بن سلام بیکندی، امام عبداللہ بن محمد بن عبداللہ المسندی، امام محمد بن یوسف بیکندی زیادہ معروف ہیں۔اسی دوران انہوں نے امام عبداللہ بن مبارک امام وکیع بن جراح کی کتابوں کو ازبر کیا اور فقہ اہل الرائے پر پوری دسترس حاصل کر لی۔ طلبِ حدیث کی خاطر حجاز، بصرہ،بغداد شام، مصر، خراسان، مرو بلخ،ہرات،نیشا پور کا سفر کیا۔ ان کے حفظ و ضبط اور معرفتِ حدیث کا چرچا ہونے لگا۔ ان کے علمی کارناموںم میں سب سے بڑا کارنامہ صحیح بخاری کی تالیف ہے جس کے بارے میں علمائے اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قرآن کریم کے بعد کتب ِحدیث میں صحیح ترین کتاب صحیح بخاری   ہے۔ فن ِحدیث میں اس کتاب کی نظیر نہیں پائی جاتی آپ نے سولہ سال کے طویل عرصہ میں 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا۔ امام بخاری ﷫ کی صحیح بخاری کے علاوہ بھی متعد د تصانیف ہیں۔ حدیث نبوی کے ذخائر میں صحیح بخاری کو گوناگوں فوائد اورمنفرد خصوصیات کی بنا پر اولین مقام   اور اصح الکتب بعد کتاب الله کا اعزاز حاصل ہے ۔بلاشبہ قرآن مجید کےبعد کسی اور کتاب کو یہ مقام حاصل نہیں ہوا۔ صحیح بخاری کو اپنے زمانہ تدوین سے لے کر ہردور میں یکساں مقبولیت حاصل رہی ۔ائمہ معاصرین اور متاخرین نے صحیح بخاری کی اسانید ومتون کی تنقید وتحقیق وتفتیش کرنے کے بعد اسے شرف ِقبولیت سےنوازا اوراس کی صحت پر اجماع کیا۔ اسی شہرت ومقبولیت کی بناپر ہر دور میں بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث ننے   مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اوربعض اہل علم تراجم ابواب ، امام بخاری کااجتہادوغیرہ جیسے موضوعات   کو زیر بحث لائے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’امام بخاری﷫ کامنہج‘‘ محدث الحرمین الشیخ عبدالحق بن عبد الوحد الہاشمی﷫ کی عربی کتاب ’’عادات الامام البخاری فی صحیحہ‘ کا اردوترجمہ ہے۔ جسے ڈاکٹر عبدالغفار صاحب اور ڈاکٹر حافظ شبہاز حسن صاحب نے اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔ یہ کتاب شیخ عبدالحق الہاشمی کی صحیح بخاری کی تدریس وتحقیق کانچوڑ ہے جس میں نہ صرف طلباء بلکہ علماء کے لیے بھی راہنمائی کا وافر سامان موجود ہے۔ اس کتاب میں سند و متن، تکرار احادیث، ترتیب کتب وابواب اوراستنباط واجتہاد میں امام بخاری﷫ کا منہج بیان کیاگیا ہے۔عربی نسخے کی تخریج وتحقیق محمد بن ناصر العجمی نے کی ہے۔ کتاب کےآخر میں محقق کی طرف سے صحیح بخاری کےبارے میں امام بخاری ﷫ کے نقطہ ہائے نظر سےمتعلق بہت سے مفید معلومات کا اضافہ بھی کیاگیا ہے۔ مترجمین کی طرف سے بھی بعض حوالہ جات کااضافہ کیاگیا ہے۔ کتاب کی نظر ثانی کا فریضہ پرو فیسر ڈاکٹر حافظ محمداسرائیل فاروقی﷾ نے ادا کیا ہے۔ اور ان کی نشاندہی کے مطابق ڈاکٹر حافظ شبہاز حسن نےبعض مفید تعلیقات اوراستدراکات کااضافہ کیا ہے ۔نیز کتاب کے شروع میں شیخ عبد الحق ہاشمی﷫ کے حالات واعتقادات پر مشتمل ایک مقالہ بھی شاملِ اشاعت ہے۔ جسے پروفیسرڈاکٹر حافظ محمد اسرائیل فاروقی ﷾ اور ڈاکٹر حافظ محمد شبہاز حسن ﷾ نے ہفت روزہ الاعتصام میں شائع کروایا تھا۔ اللہ تعالیٰ اہل علم کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کےلیے اس کتاب کو صدقہ جاریہ بنائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

الشیخ ابو محمد عبد الحق الہاشمیؒ کے حالات اور اعتقادات

8

سلسلۂ نسب

8

ابتدائی حالات

9

اساتذۂ کرام

9

کتب مقروءۃ علی المشائخ

11

عبد الحق الہاشمی مہاجر المکی کی تصانیف

13

چند مشہور تلامذہ

14

مولانا مرحوم کی آل اولاد

14

حالات زندگی اور دعوت و تبلیغ

15

اوصاف و کمالات

16

آپ کے چند عظیم خوابٍ

17

سفر آخرت

18

مولانا مرحوم کے عقائد و نظریات

19

ایمان

19

توحید اور اس کی اقسام

19

توحید الاسماء والصفات کی تفصیلی بحث

20

انبیاء ؑ اور فوت شدہ صالحین سے مانگنا

24

چند محرمات

25

نبوت و رسالت

26

عصمت رسولﷺ

26

معراج النبی اور دیگر معجزات

26

ختم نبوت

27

حیات النبیﷺ

27

صحابہ کرامؓ

27

اولیاء اللہ

27

مرتکب کبیرہ

28

گمراہ فرقے

28

مباہلے اور مناظرے

28

اسلوب فتاویٰ

28

چند دیگر مسائل

29

تقلید اور احترام ائمہ

29

دعا

30

سند اور فقہ و فہم کے بارے میں امام بخاریؒ کا منہج

31

سند سے متعلقہ منہج امام بخاریؒ

31

صحیح بخاری میں سند اور متن کے اعتبار سے مکرار احادیث

32

حدیث کو مکرر درج کرنے میں امام بخاریؒ کے مقاصد

38

فقہ و فہم سے متعلقہ منہج امام بخاریؒ

47

صحیح بخاری میں کتب اور ابواب کی ترتیب مناسبت

73

امام بخاریؒ کے بعض مزید اسالیب

90

جو امام بخاریؒ کا اسلوب نہیں

91

اہل علم کی سیرت بخاریؒ پر لکھی گئی کتب

92

فقہ الابواب کے لحاظ سے امام بخاریؒ کے اسالیب کے نمونے

96

امام بخاریؒ کے نقطہ ہائے نظر کا خلاصہ

97

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55259
  • اس ہفتے کے قارئین 89087
  • اس ماہ کے قارئین 1705814
  • کل قارئین111027252
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست