#1603

مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

مشاہدات : 7283

ربنا لک الحمد آہستہ پڑھیں یا اونچی آواز میں؟

  • صفحات: 68
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1700 (PKR)
(جمعرات 01 مئی 2014ء) ناشر : دار السنۃ للتحقیق والنشر والطباعۃ، انڈیا

نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے نماز سےمتعلق بہت سے مسائل(رفع الیدین ،آمین بالجہر یا بالسر،قراءت فاتحہ خلف الامام ، بسم اللہ الرحمن الرحیم بالجہر یا بالسر ) میں اختلاف زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے لیکن عصر میں اسی نوعیت کے ایک مسئلے کا اضافہ ہوگیا ہے او ر وہ ہے امام ومقتدی کا دعاء قومہ یعنی ربنا لک الحمد بالجہر یا بالسر پڑہنا۔زیر نظر کتابچہ اسی موضوع پر مولانا کفایت اللہ السنابلی ﷾(انڈیا) کی ایک علمی وتحقیقی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآنی آیات ،احادیث صحیحہ اور اجماع امت سے ثابت کیا ہے کہ ربنا لک الحمد کو آہستہ پڑہنا ہی راحج ہے اور سلف صالحین صحابہ وتابعین،متقدمین محدثین وفقہاء اس مسئلے میں کوئی اختلاف نہ تھا بلکہ یہ عصر کے علماء کی پیدا وار ہے ۔اللہ تعالی اس کتاب کو قرآن وحدیث کو سمجھنے اور اس سے صحیح استدلال کرنے کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مولف

 

5

ربنا لک الحمد آہستہ پڑھنے کے دلائل

 

7

قرآنی آیات

 

7

احادیث صحیحہ

 

10

اجماع امت

 

13

ربنا لک الحمد آہستہ پڑھنے کی فضیلت اور اس کے اسباب

 

14

ربنا لک الحمد بالجہر پڑھنے کے مزعومہ دلائل

 

16

دلیل نمبر 1 لفظ قول سے غلط استدلال

 

16

دلیل نمبر2 قولوا کے خطاب سے جہر پر استدلال

 

24

دلیل نمبر3 بخاری کی حدیث رفاعہ سے غلط استدلال

 

35

بخاری کی حدیث رفاعہ سے متعلق ایک اشکال اور اس کا جواب

 

44

دلیل نمبر4 ابو ہریرہ ؓکا اثر اور اس سے غلط استدلال

 

48

دلیل نمبر5 ابو ہریرہ ؓعنہ کا ضعیف اثر اور اس سے غلط استدلال

 

51

دلیل نمبر6 ربنا لک الحمد پر یہودیوں کا حسد

 

58

دلیل نمبر7 تابع متبوع کی منطق

 

66

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 101214
  • اس ہفتے کے قارئین 313969
  • اس ماہ کے قارئین 101214
  • کل قارئین113993214
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست