ارکانِ اسلام پرعمل پیراہونا او راس کی جزئیات وتفیلات کی تعلیم و معرفت حاصل کرنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے بحیثیت مسلمان ہمارا سب سے پہلا فرض یہ ہے کہ ہم اپنے دین کوسیکھیں اس پر عمل کریں اور جامع ونافع دین کو ساری دنیا تک پہنچا دیں۔ایک داعی اور مبلغ کے لیےاسلام کی تبلیغ نشرواشاعت سے قبل قرآن واحادیث کی روشنی میں اسلام کی تفہیم وتعلیم او ر اس کی معرفت بہت ضروری ہے تاکہ ایک داعی صحیح منہج پر اسلام کی دعوت وتبلیغ کرسکے ۔اور اس میں صحیح رسوخ تو قرآن مجید کا ترجمہ وتفسیر سمجھنے اوراسی طرح فقہ وحدیث اور عقائد کی کتب کو درسا پڑھنے سے ہوتا ہے ۔لیکن اسلام کی بنیادی تعلیمات سے شناسائی کے حوالے سے کئی اہل علم نے مختلف انداز میں آسان فہم کتب مرتب کی ہیں ۔جنہیں پڑھ ایک عام مسلمان اسلام کی تعلیمات سے اگاہی حاصل سکتا ہے ۔زیرتبصرہ کتاب ''اسلامیات'' بھی اس سلسلے میں مولانا محمد ریحان ومولانا محمد فرحان حفظہما اللہ کی ایک اہم کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے تمام مسائل ومعاملات کو آیات قرآنی او راحادیث صحیحہ کی روشنی میں سوال وجواب کے اسلوب میں پیش کیا ہے کہ جس سے بات زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ میں آتی اور واضح ہوجاتی ہے۔ یہ کتا ب اپنے اس منفرد اسلوب کے لحاظ سے قرآن اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں اسلام کی بنیادی معلومات و تعلیمات کے حوالے سے تقریبا 900 سوال وجواب پرمشتمل ایک آسان اور مکمل انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے جوکہ اسلامی احکامات کو سمجھنے کے لیے انتہائی مفید اور ہر گھر اور لائبریری میں رکھنے کے لائق ہے اللہ تعالی اس کے مرتبین کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
انتساب |
|
8 |
سبب تالیف |
|
9 |
مقدمہ |
|
11 |
حصہ اول |
|
|
منہج فہم دین |
|
16 |
رسول کی اتباع کی اہمیت |
|
18 |
بدعت اور بدعتی کے بارے میں حکم |
|
20 |
اللہ پر ایمان |
|
22 |
قرآن کی فریاد اور قرآن کے حقوق |
|
44 |
حصہ دوم |
|
|
پانی کی اقسام |
|
48 |
پانی کی اقسام اور برتنوں کا بیان |
|
50 |
برتنوں اور وضو کے مسائل |
|
52 |
موزوں پر مسح کرنے کا بیان |
|
54 |
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان |
|
58 |
قضائے حاجت کے آداب کا بیان |
|
58 |
غسل کے حکم اور تیمم کا بیان |
|
60 |
جنازے کے مسائل |
|
62 |
نماز جنازہ کے مسائل |
|
68 |
حقوق العباد |
|
70 |
نیت نماز کی فرضیت اور فضیلت کے مسائل |
|
72 |
سترمساجد اور نماز پڑھںے کی جگہوں کے مسائل |
|
74 |
اوقات نماز اذان اور اقامت کے مسائل |
|
78 |
اذان اقامت اور امامت کے مسائل |
|
80 |
امامت سترہ اور جماعت کے مسائل |
|
82 |
اصحاب کہف قرآنی واقعات |
|
84 |
عقیقہ کے مسائل |
|
86 |
نماز کا طریقہ |
|
88 |
نماز میں جائز امور کے مسائل |
|
96 |
نماز میں ممنوع امور کے مسائل |
|
98 |
نماز میں ممنوع امور و سجدہ سہو کے مسائل |
|
100 |
نماز قصر کے مسائل |
|
102 |
نماز جمعہ کے مسائل |
|
106 |
نماز وتر کے مسائل |
|
108 |
نماز استسقاء اور نفل نمازوں کے مسائل |
|
110 |
نماز تراویح کے مسائل |
|
112 |
نماز عیدین کے مسائل |
|
114 |
نماز کسوف ، خسوف ، استخارہ ، تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد کے مسائل |
|
116 |
روزہ کے مسائل |
|
118 |
زکوۃ اور صدقہ فطر کے مسائل |
|
122 |
حج اور عمرہ کے متعلق مسائل |
|
128 |
کبیرہ گناہ |
|
138 |
حصہ چہارم |
|
|
علم التاریخ |
|
144 |
سیرت محمدﷺ |
|
158 |
طوفان نوح |
|
158 |
فتنہ اور علامات قیامت |
|
184 |
قربانی کے مسائل |
|
202 |
حصہ پنجم |
|
|
دور حاضر کے چند مسائل |
|
204 |
دعوت دین کی فضیلت و اہمیت |
|
206 |
بلوغت اور عورتوں کے مسائل |
|
208 |
عورتوں کے امتیازی مسائل |
|
212 |
خطبہ حجۃ الوداع منشور انسانیت |
|
216 |