کل کتب 451

دکھائیں
کتب
  • 51 #332

    مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

    مشاہدات : 27327

    اسلام کا پیغام ہر شیعہ کےنام

    (ہفتہ 24 اپریل 2010ء) ناشر : عقیدہ لائبریری (عقیدہ ڈاٹ کام)
    #332 Book صفحات: 37
    زیر نظر کتاب میں شیخ ابوبکر الجزائری حفظہ اللہ نے شیعہ کی سب سے مستندکتاب’’الکافی‘‘الکلینی کا بنظر غائر مطالعہ کرکے سات ایسے بدیہی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جوقرآن وسنت سے بالکل متصادم ہیں اور فکری ومذہبی تعصب کی عینک کو اتار کرشیعہ حضرات کو اپنے مذہب کی ان باتوں پر غائرانہ نظر ڈالنے کی نصیحت واپیل کی ہے تاکہ حق کو حق سمجھ کرباطل سے کنارہ کشی اختیار کریں مذہب شیعہ سے تعلق رکھنے والےباضمیر،صاحب عقل اور ہر حق کے متلاشی کےلیے نہایت ہی گرانقدرتحفہ ہے۔  
  • 52 #2434

    مصنف : عبد الواحد سندھی

    مشاہدات : 5052

    اسلام کیسے شروع ہوا

    (اتوار 29 مارچ 2015ء) ناشر : ہمدرد فاؤنڈیشن کراچی پاکستان
    #2434 Book صفحات: 105
    اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔ زیر نظر کتاب" اسلام کیسے شروع ہوا؟" اسلام کے انہی عظیم الشان محاسن پر مشتمل ہے ،جو محترم عبد الواحد سندھی صاحب نے بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ایک کہانی کے انداز میں مرتب فرمائی ہے،تاکہ وہ بڑے ہو کر عظیم اخلاق اور پختہ کردار کے علمبردار بن سکیں او...
  • 53 #402

    مصنف : ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس

    مشاہدات : 13880

    اسلام ہی انسانیت کا حل

    (جمعرات 24 فروری 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #402 Book صفحات: 104
    اسلام ایک دین فطرت ہے اور اس کے تمام تر احکامات فطرت کے عین مطابق ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک بچے کو فطرت ، یعنی دین توحید پر پیدا کرتے ہیں لیکن بسا اوقات بد قسمتی سے اس کے والدین اسے دین فطرت سے ہٹا کر شرک و کفر کی تاریک راہوں میں دھکیل دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’اسلام ہی انسانیت کا حل ہے ‘ میں محترم ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس نے دین اسلام کو ایک فطری اور کامل مذہب کی صورت میں پیش کرتے ہوئے ان تمام خصوصیات کا تذکرہ کیا ہے جو اسلام کو دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہیں۔ اسلام کی آفاقیت اور ابدیت کی یہ ایک ناقابل تردید دلیل ہے کہ دین اسلام میں انسانی جان کی حفاظت، دین کی حفاظت، عزت کی حفاظت، عقول کی حفاظت اور مال کی حفاظت کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔  
  • 54 #5445

    مصنف : سید قطب شہید

    مشاہدات : 10766

    اسلامی نظریہ کی خصوصیات اور اصول

    (منگل 22 مئی 2018ء) ناشر : اسلامک بک پبلشرز کویت
    #5445 Book صفحات: 408
    اسلامی نظریہ کےخصوصیات وامتیازات اور اس نظریہ کے بنیادی اصولوں کی تعیین وتحدید بہت سی وجوہات کی بنا پر ایک نہایت ضروری مسئلہ ہے ۔مسلمان کا اسلامی نظریہ کے مزاج کو اور اس کے بنیادی اصولوں کے امتیازات وخصائص کو سمجھنا ہی ایک ایسی قوم کو وجود میں لانے کا واحد عنصر ہے جو مخصوص انداز کی حامل منفرد اور تمام باقی اقوام عالم سے ممتاز ہو اور یہی وہ عنصر ہے جو امت مسلمہ کو اقوام عالم کی قیادت کرنے اور دنیا کو مصیبت سے نجات دلانے پر قادر کرسکتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اسلامی نظریہ کی خصوصیّات اور اصول‘‘ مصر کے معروف اسلامی اسکالر جناب سید قطب کی بصیرت افروز عربی تصنیف ’’ خصائص التصور الاسلامی ومقوماتہ ‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب کا حصہ اول اسلامی نظریہ کی خصوصیات کےبیان پر مشتمل ہے اور دوسرا حصہ میں اسلامی نظریہ کے بُنیادی اصول پیش کیے گئے ہیں ۔(م۔ا)
  • 55 #2239

    مصنف : سید تنظیم حسین

    مشاہدات : 6988

    اسماعیلیہ اور عقیدۂ امامت کا تعارف تاریخی نقطۂ نظر سے

    (ہفتہ 10 جنوری 2015ء) ناشر : سواد اعظم اہلسنت، کراچی
    #2239 Book صفحات: 200
    نظام قدرت کی یہ عجیب نیرنگی اور حکمت ومصلحت ہےکہ یہاں ہر طرف اور ہر شے کے ساتھ اس کی ضد اور مقابل بھی پوری طرح سے کارفرما اور سر گرم نظر آتا ہے۔حق وباطل،خیر وشر،نوروظلمت،اور شب وروز کی طرح متضاد اشیاء کے بے شمار سلسلے کائنات میں پھیلے ہوئے ہیں۔اور تضادات کا یہ سلسلہ مذاہب ،ادیان اور افکار واقدار تک پھیلا ہوا ہے،اور ان میں بھی حق وباطل کا معرکہ برپا ہے۔تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست باطنیت اور اسماعیلیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریک ہے،اور جن کا سر چشمہ رفض وتشیع ہے۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسمٰعیلیہ اور عقیدہ امامت کا تعارف ،تاریخی نقطہ نظر سے " محترم سید تنظیم حسین کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے عقیدہ امامت اور اسماعیلیت وباطنیت کے متعلق بڑی اچ...
  • 56 #3189

    مصنف : عبد الرحمن عزیز الہ آبادی

    مشاہدات : 7290

    اصحاب ثلاثہ کے مقام پر شیعہ سنی اتحاد

    (بدھ 06 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ امر بالمعروف، پتوکی
    #3189 Book صفحات: 127
    موجودہ دور میں عالم اسلام میں امریکہ اور سامراج کا ایک بنیادی ہدف، تفرقہ و اختلافات کی آگ بھڑکانہ ہے اور اس کا بہترین طریقہ اہل تشیع اور اہل تسنن کے درمیان اختلاف ڈالنا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ دنیا میں سامراج کے پروردہ عناصر آج عراق کے مسائل کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں؟! کس طرح زہرافشانی کر رہے ہیں اور دشمنی کے بیج بو رہے ہیں؟! مغرب کی تسلط پسند اور جاہ طلب طاقتیں برسہا برس سے اس کام میں مصروف ہیں۔ شیعہ سنی جنگ امریکہ کا مرغوب ترین مشغلہ ہے۔قوم وملت کی پستی کا سبب مذہب سے بے اعتنائی،لا پرواہی اور صنادیدو کبائر اسلام کی تاریخ و سیر سے نا آشنائی اور باہمی اتحاد و اتفاق کی قلت ہے۔بد قسمتی سے عالم اسلام میں ایسے بھی عناصر ہیں جو طاغوتی اور سامراجی طاقتوں کی قربت حاصل کرنے کے لئے ہر جائز ناجائز کام کرنے کو تیار ہیں اور شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دے رے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب"اصحاب ثلاثہ کے مقام پر شیعہ سنی اتحاد" محترم عبدالرحمن عزیز الہ آبادی کی تصنیف ہے۔جس میں شیعہ سنی کے مابین اصحاب ثلاثہ پر متفق ہونے کی ایک تحقیقی کاوش کی ہےاور اہل تشیع کی معتبر کتب کشف الغمہ،نہج البلاغہ تفسیر قمی،وغ...
  • 57 #138

    مصنف : سید بدیع الدین شاہ راشدی

    مشاہدات : 22903

    اصلاح اہل حدیث

    (پیر 09 فروری 2009ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث،سندھ
    #138 Book صفحات: 27
    اللہ کے فضل وکرم سے اہل اسلام میں سے اہل حدیث ایک ایسی جماعت ہے جوتقلیدی جکڑبندیوں کی بجائے قرآن اور حدیث کے فرامین پر عمل پیرا  ہے اور کتاب وسنت کی دعوت کو عام کرنےمیں تندہی کے ساتھ محنت کررہی ہے لیکن اہل حدیث حضرات میں بہت بڑی تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جن میں بنیادی طور پر بہت سی خامیاں پائی جاتی ہیں جن کی اصلاح کی ضرورت ہے- زیر نظر رسالہ میں سید بدیع الدین شاہ راشدی نے انہی کوتاہیوں کی جانب توجہ دلائی ہے-جس میں انہوں نے اس چیز کو واضح کیا ہے کہ اہل حدیث خود ایک مصلح ہے تو مصلح کی اصلاح کیسے کی جا سکتی ہے-اس میں مصلح کی صفات اور  مسلمانوں میں پائی جانے والی کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے-جیسا کہ جمہوریت کو اسلامی بنانے کی کوشش،مخصوص مقامات کی حد تک محدود ہو جانا،نمازوں کی اصلاح کی طرف توجہ،جہاد سے بے رغبتی اور باہمی اتفاق واتحاد کی کمی کی طرف توجہ دلائی ہے-  
  • 58 #829

    مصنف : ڈاکٹر موسیٰ موسوی

    مشاہدات : 27920

    اصلاح شیعہ

    (منگل 18 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #829 Book صفحات: 277
    فی زمانہ ہم شیعہ اور سنّی کے مابین بعد المشرقین دیکھتے ہیں۔ دونوں گروپوں کے مابین اس قدر تنازعات کی وجہ کیا ہے اور ان فاصلوں کو کم کرنے کی کیا سبیل ہو سکتی ہےاور شیعہ گروپ اپنے کن عقائد سے انحراف کر کر رہا ہے؟ یہ اس کتاب کاموضوع ہے۔ کتاب کے مصنف ایک بلند پایہ شیعہ محقق ہیں جنھوں نے کمر ہمت باندھی ہے اور شیعہ کا اصلاح کا بیڑہ اٹھایا ہے انھی اصلاحی کوششوں کے نتیجے میں اس سے قبل ان کے والد کو بے دردی کے ساتھ ذبح کر دیا گیا۔ اگر شیعہ حضرات اپنے آپ کو اہل بیت کی محبت تک محدود رکھیں تو یہ بات قابل قبول ہے لیکن اہل بیت کی محبت کےنام سے صحابہ کرام پر رقیق الزامات لگانا کسی طور بھی قرین انصاف نہیں ہے۔ کتاب کے مصنف ڈاکٹر موسیٰ الموسوی نے اصلاح شیعہ کے لیے ایک منفرد اسلوب اختیار کیا ہے۔ انھوں نے درجن سے زائد شیعی بنیادی عقائد کو متعدد عناوین میں تقسیم کیا ہے پھر بالترتیب ان پر علمی اور جامع بحث کی ہے۔ ان عقائد میں امامت و خلافت، تقیہ، عاشورا محرم کے روز ماتم، متعہ، تحریف قرآن وغیرہ جیسے اساسی موضوعات شامل ہیں۔ مصنف موصوف سب سے پہلے شیعی عقیدے کا پس منظر بیان فرماتے ہیں اس کے بعد علمی و عقلی دلائل...
  • 59 #3030

    مصنف : عبد الغفور اثری

    مشاہدات : 5726

    اصلی اھلسنت ( عبد الغفور اثری)

    (جمعرات 05 نومبر 2015ء) ناشر : اہلحدیث یوتھ فورس، سیالکوٹ
    #3030 Book صفحات: 146
    اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت ہے اس وقت سے یہ جماعت ہے، اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اصحاب اہل حدیث، اہل حدیث، اہل سنت یہ سب مترادف لفظ ہیں، اہل یا اصحاب کے معنی " والے" اب اس کے نسبت حدیث کی طرف کردیں تو معنی ہونگے، " حدیث والے" اور قرآن کو بھی اللہ نے حدیث کہا ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے- اب یہ بات اچھی طرح واضح ہوگئی کہ اسلام سے مراد" قرآن و حدیث" ہے اور قرآن و حدیث سے مراد اسلام ہے- اور مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور...
  • 60 #97

    مصنف : پروفیسر حافظ عبد اللہ بہاولپوری

    مشاہدات : 28257

    اصلی اہل سنت

    (بدھ 11 فروری 2009ء) ناشر : نا معلوم
    #97 Book صفحات: 40
    دنیا جہان میں مختلف ذہنیتوں کےاعتبار سے اختلافات کاہوناایک فطری امر ہے –یہی وجہ ہے کہ دنيا ميں بہت سارے مذاہب اور مسالک پائے جاتے ہیں – اور ان میں سے ہر مسلک یہ نعرہ بلند کرتاہے  کہ وہی حق پر ہے اور باقی تمام مسالک راہ ہدایت سے ہٹے ہوئے ہیں- حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان کےمطابق ایسے لوگ حق پر ہیں  جن کا عمل نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام کے عمل کے عین مطابق ہے-زیر نظر رسالہ میں حافظ محمد عبداللہ بہاولپوری نےسوال وجواب کی صورت میں ناقابل تردید دلائل کے ساتھ ثابت کیاہے کہ اصلی اہل سنت کون ہے ؟ اور اس کی پہچان کیاہے ؟ موصوف نے باالتفصیل تقلیدشخصی  کی خامیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کتاب وسنت کی صریح براہین پر عمل پیراہونے کے فوائد بیان کیے ہیں-تقلید کی بیخ کنی اور اہلحدیث کی دعوت کو عام کرنے کے لیے تحریری مواد کےلحاظ سے  یہ ایک انتہائی مؤثر رسالہ ہے-  
  • 61 #79

    مصنف : ڈاکٹر سید طیب الرحمن

    مشاہدات : 17657

    اصلی اہل سنت کون؟

    (پیر 02 فروری 2009ء) ناشر : المعہد الاسلامی للدراسات الاسلامیہ والعصریہ
    #79 Book صفحات: 46
    اہل سنت اور اہل الرائے ایک فکری وتظریاتی بحث ہے جس کو عام لوگ نہ سمجھنے کی وجہ سے اس کو عوامی رنگ دیے بیٹھے ہیں جس وجہ سے اپنے آپ کو اہل سنت کہلوانے والا دوسرے نظریے کے فرد کو اہل سنت کی صف سے خارج تصور کرتا ہے-علمائے دیوبند کے عقائد کے تقابلی جائزے پر مشتمل اس کتاب میں اہلسنت والجماعت  کے اصل عقائد کتاب و سنت کی روشنی میں بیان کئے گئے ہیں اور علمائے دیوبند کی طرف سے پیش کئے جانے والے تار عنکبوت سے زیادہ کمزور دلائل و شبہات کا بھرپور محاکمہ کیا گیا ہے۔ عقائد کے موضوع پر اختلافی مسائل سے شغف رکھنے والے حضرات کیلئے ایک چشم کشا تحریر ہے جس کے بعد عقیدہ اہل سنت اور فکر اہل سنت سے واقفیت حاصل ہو گی-      
  • 62 #2002

    مصنف : رحمت اللہ خلیل الرحمن کیرانوی ہندی

    مشاہدات : 8352

    اعجاز عیسوی

    (جمعہ 03 اکتوبر 2014ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی
    #2002 Book صفحات: 775
    کتب سماویہ میں سے صرف قرآن مجید ہی ایک ایسی کتاب ہے جو ساڑھے چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود ہر طرح کی تحریف وتصحیف سے محفوظ ہے۔کیونکہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود ذات باری تعالی نے اٹھائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دیگر تمام کتب تحریف وتصحیف کا شکار ہو چکی ہیں،اور  ان کے حاملین نے اپنی خواہشات نفس کو بھی ان کتب کا حصہ بنا دیا ہے۔اللہ تعالی فرماتے ہیں: فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ يَكْتُبُونَ الْكِتَابَ بِأَيْدِيهِمْ ثُمَّ يَقُولُونَ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ لِيَشْتَرُوا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا(البقرۃ:79)"پس خرابی ہے ان لوگوں کے لئے جو اپنے ہاتھ سے کتاب لکھتے ہیں ،پھر کہتے ہیں کہ یہ اللہ کی طرف سے ہےتاکہ اس کے ذریعے سے تھوڑی سے قیمت حاصل کر لیں۔"اس کے برعکس صورتحال یہ ہے کہ عیسائی پادری قرآن مجید کو تو غیر محفوظ جبکہ اپنی کتب کو محفوظ قرار دیتے نظر آتے ہیں۔اس صورتحال میں لازم تھا کہ عیسائیوں کی ان کذب بیانیوں اور سازشوں کو ناکام بنایا جائے اور ان کے جھوٹوں کا مستند اور مدلل جواد دیا جائے۔چنانچہ اس کتاب کے مولف میدان میں اترے اور عیسائی پادریوں کی حقیقت کو  منکشف کیا ۔زیر تبصرہ کتاب&qu...
  • 63 #6388

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 5608

    اقوال الشیعہ تصویری ثبوت کے ساتھ

    (بدھ 09 جون 2021ء) ناشر : مرکز احیاء تراث آل البیت
    #6388 Book صفحات: 383
    شیعہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ان کےعقائد اسلامی عقائد سے بالکل مختلف و متضاد ہیں ، اس فرقہ کی تین قسمیں ہیں غالیہ،زیدیہ، رافضہ اور ہر ایک کے مختلف فرقے ہیں ۔ شیعہ کے باطل نظریات کو عوام الناس پر عیاں کرنا کسی جہاد سے کم نہیں ۔شیعہ فرق کے باطل    عقائد، افکار   ونظریات  کو ہر دور  میں علمائے حق نے آشکار کیا ہے ۔  ماضی قریب میں  فرق ضالہ کے ردّ میں شہید  ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر﷫ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی تقریر ی وتحریری، دعوتی  وتبلیغی  اور تنظیمی  خدمات کو  قبول فرمائے اوران کی  مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  عطا کرے۔ زیر نظر کتاب’’ اقوال شیعہ  تصویری ثبوت کے ساتھ ‘‘مرکز احیاءتراث آل لبیت کی مرتب کردہ ہے۔ کتاب  ہذا مذہب شیعہ کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے جس کے مطالعہ کے بعد قاری باآسانی شیعہ مذہب کی حقیقت سے واقف ہو جاتا ہے۔ شیعہ مذہب کی تاریخ ،نظریات واعتقادات اور عزائم کو جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ بہت موز...
  • 64 #359

    مصنف : عبد القادر شیبۃ الحمد

    مشاہدات : 30082

    اقوام عالم کے ادیان ومذاہب

    (پیر 31 مئی 2010ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز ۔سوہدرہ (گوجرانوالہ)
    #359 Book صفحات: 239
    یہ کتاب مدینہ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شیبۃ الحمد کی عربی کتاب "الادیان والفرق والمذاھب المعاصرۃ" کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی اہمیت کے ثبوت کیلئے یہ بیان کافی ہے کہ یہ عالم اسلام کی مایۂ ناز مدینہ یونیورسٹی میں گریجویشن میں بطور نصاب شامل ہے۔ اس کا اسلوب نگارش دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ اس تحقیقی کاوش میں مؤلف حفظہ اللہ نے ادیان و مذاہب اور فرقوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے، ان کے بانیان کے حالات سامنے رکھیں، ان ادیان و مذاہب کی ابتدا کے متعلق بتایا ہے، ان کے عقائد و نظریات واضح کیے ہیں، ان کی مقدس کتابوں کا ذکر کیا ہے، اور مختصر طور پر اسلام سے ان کا تقابل کیا ہے۔ نیز اسلام میں ان باطل گروہوں کے متعلق احکام آشکارا کئے ہیں۔ ہر مذہب اور ہر فرقے پر مضامین کے آخر میں اس مذہب کا خلاصہ بھی پیش کر دیا ہے۔  
  • 65 #1767

    مصنف : محمد شاہجہانپوری

    مشاہدات : 8103

    الارشاد الی سبیل الرشاد

    (جمعرات 17 جولائی 2014ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #1767 Book صفحات: 406
    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت شریعہ،قرآن و حدیث میں نہ  ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں  امت کا  در د رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔زیر نظر کتاب  الارشاد الی سبیل الرشاد فی امرالتقلید والاجتهاد از مولانا ابو یحیٰ  محمد شاہجہان پوری  تقلید  واجتہاد کے موضوع پر  ایک بے  نظیر کتاب ہے  تقلید کی  پوری تاریخ  اس میں  درج ہے  او ر اس میں  اہل تقلید او راہل حدیث  کے طرز ِ عمل  کا موازنہ نہایت شرح وبسط کے ساتھ مدلل طور پر کیا گیا ہے  او رمعترضین کے  جملہ  اعتراضات  کے شافی ومسکت  جوابات  دئیے  گئے دراصل یہ کتاب  مولانا رشید احمد گنگوہی  کے  رساله الشمس اللامعة في كراهة الجماعة الثانية کے جواب  لکھی  گئی ہے  الله  تعالی  مصنف کے درجات بلند  فرمائے  اور  اہل علم کے لیے ...
  • 66 #4965

    مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

    مشاہدات : 4919

    البابیہ عرض و نقد

    (ہفتہ 02 دسمبر 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #4965 Book صفحات: 428
    اللہ رب العزت نے ہمارے نبیﷺ کو ایک کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور نبیﷺ نے اپنی تعلیمات عامۃ الناس تک پہنچا ہی نہیں دیں بلکہ حق بھی ادا کر دیا‘ پھر ان تعلیمات کو صحابہ نے تابعین تک انہوں نے آگے لوگوں تک پہنچائیں اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے‘ انیسوی صدی مسلمانوں کی مظلومیت اور مغلوبیت کی صدی تھی‘ اِس صدی میں مسلمانوں کو ان کے وطنوں سے محروم کیا گیا‘اور مسلمانوں پر حملہ آور طاقتوں کی یہ کوشش رہی کہ وہ مسلمانوں کو کسی نہ کسی اسلام سے مرتد کر دیں اور انہوں نے بہت سے حربے بھی استعمال کیے اور مسلمانوں میں بہت سے مصنوعی عقائد بھی داخل کرنے کی بھی کوشش کی گئی تاکہ مسلمان شکوک وشبہات کا شکار ہو جائیں اور وہ مسلمانوں میں بھیس بدل کر داخل ہوئے انہوں نے بہت سے فرقے مسلمانوں میں چھوڑے جن میں سےدو فرقے’’بابیہ‘‘اور ’’بہائیہ‘‘ ہیں‘ جن کا مقصد مسلمانوں سے اسلام کو جڑ سے نکال دینا اور مسلمانوں کو جہاد وقتال سے دور کرنا تھا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الباییہ عرض و نقد‘‘ مولانا احسان الہی ظہیر شہید کی تصنیف...
  • 67 #6104

    مصنف : عبد الرحمن

    مشاہدات : 5484

    البرھان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ

    (منگل 26 مئی 2020ء) ناشر : ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
    #6104 Book صفحات: 650
    عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم لٹریچر کی ضرورت ہے وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے  وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ زیرنظرکتاب’’البرہان مذہب عیسائیت کا تحقیقی جائزہ‘‘ جناب عبد الرحمن صاحب کی تصنیف ہےجوکہ اپنے موضوع  میں  ایک شاہکار ، دلائل وبراہین کا   خزینہ اور عیسائیت کی حقیقت تک پہنچنے کاسفینہ ہے۔فاضل مصنف نے  عیسائیت کے قدیم   وجدید مراجع  وامہات  الکتب سے استفادہ کر کے  تحقیقی انداز میں اسے مرتب کیا ہے  اور بڑے عمدہ انداز میں  اس کتاب میں مسیحیت کے تقریباً  تمام چنیدہ مسائل کوزیر بحث لاکر نا صرف ان کی  حقیقت کو واضح کرنے کی ایک خوبصورت سعی کی ہے بلکہ سیدنا مسیح﷤ کی پیش کردہ تعلیمات ک...
  • 68 #5952

    مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

    مشاہدات : 5393

    البہائیہ نقد و تحلیل

    (اتوار 01 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5952 Book صفحات: 505
    بہائی فرقہ نے شیعہ اثنا عشریہ سے جنم لیا  بہائی فرقہ کا بانی مرزا حسین علی 1887ء  کو ایران کے علاقے مازندان کی ایک نور نامی بستی میں پیدا ہوااس نے بچپن ہی میں صوفیت اور شیعیت سے متعلقہ علوم پڑھ لیے  اور مختلف علوم میں مہارت حاصل کرلی۔یہ اثنا عشری شیعہ سے تعلق رکھتا تھا مگر اثنا عشریوں کی حدود سے بھی  تجاویز کرگیا تھا ۔وہ شیعہ کی روایات اور کتابوں  کےبارے میں وسیع معلومات رکھتا تھا ۔ بہائیت دراصل بابیت کی وارث اور اس کی بوسیدہ ہڈیوں پر استوار ہے او ران کاآپس  کا رشتہ انتہائی گہرا،بلکہ چولی دامن کاساتھ  ہےاس لیے بہائیت کو سمجھنے کے لیے بابیت سے ایک حد تک واقف ہونا ناگزیر ہے۔ مرزا حسین علی اس کے برطانوی استعمار کے  ساتھ گہرے روابط تھے ۔انگریزوں نے اس کواپنا مذہب اور دعویٰ پروان چڑھانے  میں بھر پور مدد کی ۔ اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کےاتحاد کو پارہ پارہ کرنا تھااس نے اپنے فرقے کی ترویج کےلیے  برطانیہ، روس ، ترکی پاکستان ،افریقہ اور دیگر بلاد میں  مسلمانوں کو دعوتِ حق اور کتاب وسنت سے دور کرنے کےلیے بہت کچھ کیا ۔ زیر نظر کتاب &rsq...
  • 69 #715

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر طالب الرحمن شاہ

    مشاہدات : 20071

    الدیوبندییۃ تعریف عقائد

    (منگل 24 فروری 2009ء) ناشر : دار الکتاب والسنہ، لاہور
    #715 Book صفحات: 229
    انڈیا کے ایک قصبے دیو بند میں قائم دار العلوم سے وابستگان او روہاں کے علما کے فکر وعقیدہ سے متعلق لوگ اپنے آپ کو دیو بندی کہلاتے ہیں ۔یہ فقہ میں حنفی اور عقیدہ میں ماتریدی ہیں۔تصوف کے سلاسل اربعہ کے بھی قائل ہیں اور اپنی نسبت ان کی طرف کرتے ہیں ۔زیر نظر کتاب میں اس گروہ کا تعارف کرایا گیا ہے کہ ان حضرات کے خیالات بھی بہت حد تک بریلوی حضرات سے ملتے ہیں۔برزگان دین اور علماء سے متعلق ان کے بھی وہ نظریات ہیں جو بریلوی کے ہیں مثلا ً دور دراز سے کسی کے پکارنے پر اس کی مدد کے لیے پہنچ جانا،محض اپنی توجہ ہی سے جہاز کو ڈوبنے سے بچالینا،پیش آمدہ واقعات کا علم ہو جانا وغیرہ۔عموماً دیوبندی حضرات انہیں کرامات سے تعبیر کرتے ہیں ،لیکن یہی بات تو بریلوی بھی کہتے ہیں ۔بہر حال اس کتاب کے مطالعہ سے یہ حقیقت واضح ہوتی ہے کہ ان میں اور دیو بندیوں میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے ۔مصنف نے ہر بات کو با حوالہ بیان کیا ہے ،امید ہے بہ نظر انصاف اس کا مطالعہ کیا جائے گا اور حق کو قبول کرنے میں فراخ دلی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔(ط۔ا)  
  • 70 #913

    مصنف : شیخ عبد الرحمن بن سعد الشثری

    مشاہدات : 21684

    الشیعۃ اثنا عشریۃ کے عقائد ونظریات

    (بدھ 14 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ حسینیہ
    #913 Book صفحات: 268
    عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ’الشیعہ اثنا عشریۃ‘ میں شیعہ کے ایک فرقہ اثنا عشریہ کے اعتقاد پر علمی انداز میں قلم اٹھایا گیا ہے۔  فاضل مصنف نے انتہائی عرق ریزی کے ساتھ شیعہ مذہب کے بانی سے لے کر تحریف قرآن تک کے تمام عقائد پر تفصیلی مباحث پیش کی ہیں۔ مصنف نے کتاب میں اپنی نگارشات قلمبند کرتے ہوئے قدرے مختلف اسلوب اختیار کیا ہے اور شیعی عقائد سے متعلق تمام مواد کو سوالاً جواباً قلمبند کیا ہے۔ فاضل مصنف کے مطابق اس کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے تاکہ اس اسلام دشمن جماعت کا اصل چہرہ سامنے آسکے۔ (عین۔م)  
  • الفرق بین الفرق

    (اتوار 24 ستمبر 2017ء) ناشر : قرطاس کراچی
    #4810 Book صفحات: 563
    اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض میں سے ہے۔کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دینا شرعا حرام ہے۔کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہنم ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیار اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں‘قتل وغارت گری‘فرقوں کے ظہور اور دیگر  جرائم نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  مصنف نے مخالف فرقوں کے ابطال پر مستند کتاب اور اس کے علاوہ اور بھی کتب تحریر کی ہیں۔ اختلاف امت کا ذکر اور ان کی کیفیات اور دیگر فرقوں اور ان کے عقائد کا جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے اور ان کا رد بھی پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں پانچ ابواب ہیں‘ ہر باب میں آگے فصول بھی ہیں۔اور کتاب اپنے موضوع پر نہایت جامعیت کا مرقع ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی...
  • 72 #5230

    مصنف : ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 6004

    الفرقۃ الجدیدۃ

    (پیر 29 جنوری 2018ء) ناشر : الکتاب انٹرنیشنل، نئی دہلی
    #5230 Book صفحات: 303
    جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔انہی فرقوں میں سے ایک  نام نہاد جماعت المسلمین بھی ہے جوکراچی کی پیداوار ہے ۔اس جماعت کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے "جماعت المسلمین " کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے جس طرح لبنان میں  رافضیوں نے "حزب اللہ "کا نام اختیار کر رکھا ہے۔یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے امام ابن حجر﷫سمیت متعدد محدثین کی تکفیر کی ہے۔  زیر تبصرہ کتاب " الفرقة الجديدة " ابو جابر عبد اللہ دامانوی کی ہے۔جس میں فرقہ کا معنیٰ و مفہوم، مسعودیہ  اور اہل...
  • 73 #6908

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 2849

    الفرقۃ الجدیدۃ ( اضافہ شدہ ایڈیشن)

    (جمعرات 26 جنوری 2023ء) ناشر : ادارۃ الاسلام کیماڑی کراچی
    #6908 Book صفحات: 547
    کراچی کے  ایک خطرناک عقائد کے حامل فرقے کانام’’جماعت المسلمین رجسٹرڈ‘‘ ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہیں۔اس فرقے نے ’’جماعت المسلمین ‘‘ کا خوبصورت لقب اختیار کر رکھا ہے   یہ فرقہ اپنے علاوہ تمام مسلمانوں کو گمراہ سمجھتا ہے اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا قائل نہیں ہے۔جو شخص ا س کے بانی مسعود احمد  صاحب کی بیعت نہیں کرتا وہ ان کے نزدیک مسلمان نہیں ہے،چاہے وہ قرآن وحدیث کا جتنا بڑا عالم وعامل ہی کیوں نہ ہو۔ زیر نظر کتاب ’’ الفرقۃ الجدیدۃ  جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے بانی  مسعود احمد بی ایس سی کا علمی محاسبہ‘‘ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی حفظہ اللہ  کی تصنیف ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں مؤلف موصوف نے جماعت المسلمین رجسٹرڈ کے تمام باطل نظریات کا مدلل ردّ کیا ہے اور ان کی حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔یہ کتاب پہلی بار  1989ء میں شائع ہوئی تھی۔قارئین کے اصرار پر 31سال بعد   اس کتاب کو کچھ مفید اضافہ جات کے ساتھ   دوبارہ شائع کیا گیا ہے ی...
  • 74 #2086

    مصنف : ڈاکٹر ابو جابر عبد اللہ دامانوی

    مشاہدات : 7361

    الفرقۃ الجدیدۃ ( دامانوی )

    (پیر 10 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث ٹرسٹ، کراچی
    #2086 Book صفحات: 194
    جیسے جیسے قیامت کا وقت قریب آرہا ہے گمراہ فرقے جنگل میں آگ کی طرح پھیلتے جارہے ہیں۔اور اپنے دام ہم رنگ زمانہ میں ناسمجھ مسلمین کو پھنسا رہے ہیں۔قدیم زمانے میں نجد عراق میں کوفہ کا شہر گمراہ فرقوں کی جنم بھومی اور آماجگاہ تھا۔مثلا خوارج ،روافض ،جہمیہ ،مرجئہ ،معتزلہ وغیرہ ۔عصر جدید میں کراچی کا شہر خود رو فرقوں کا مرکز ہے۔پہلے ڈاکٹر مسعود الدین عثمانی نے ’’برزخی فرقہ‘‘کی بنیاد رکھی اور امام احمد بن حنبل﷫ سمیت  متعدد ائمہ اسلام کی تکفیر کی ۔چنانچہ کراچی  ہی میں رہنے والی ایک  عالم وفاضل شخصیت  محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے اس کے رد میں ’’ الدین الخالص‘‘ نامی کتاب لکھی ،جس کا آج تک جواب نہیں آ سکا۔برزخی فرقہ کی بیخ کنی کے بعد محترم ابو  جابر عبد اللہ دامانوی ﷾نے ایک دوسرے فرقے   فرقہ مسعودیہ  کے خلاف قلم اٹھایا اور زیر تبصرہ یہ کتاب’’  الفرقۃ الجدیدۃ  ‘‘ تحریر فرمائی۔یہ فرقہ بھی کراچی ہی کی پیداوار ہے ۔اس فرقے کے بانی مبانی مسعود احمد صاحب  بی ایس سی ہی...
  • 75 #570

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 49827

    اللہ کے نزدیک مقبول دین فقط اسلام

    (ہفتہ 16 مارچ 2013ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #570 Book صفحات: 16
    واقعہ معراج نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد، ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے۔ وہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور، الہٰی معجزہ، صداقت نبوت کی آیت اور نشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت و موعظت اور درس و نصائح کے خزانے سے معمور اور عقیدہ و عمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے۔ لیکن اس سلسلہ میں اردو زبان میں یکجا کتابی شکل میں مواد بہت کم موجود ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں نے واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ اسی کے پیش نظر مولانا عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کمر ہمت باندھی اور اس موضوع پر زیر تبصرہ کتابچہ مرتب کیا۔ مولانا نے صرف صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث و آثار کو جگہ دی ہے ۔ اس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصر الدین البانی ؒ کی کتاب ’الاسراء والمعراج‘ سے استفادہ کیا گیا ہے نیز مسائل و فوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف فتح الباری شرح صحیح بخاری سے زیادہ تر فائدہ اٹھایا گیا ہے۔(ع۔م) پاسورڈ
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 18 19 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 48629
  • اس ہفتے کے قارئین 345607
  • اس ماہ کے قارئین 1399107
  • کل قارئین110720545
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست