#3030

مصنف : عبد الغفور اثری

مشاہدات : 5800

اصلی اھلسنت ( عبد الغفور اثری)

  • صفحات: 146
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3650 (PKR)
(جمعرات 05 نومبر 2015ء) ناشر : اہلحدیث یوتھ فورس، سیالکوٹ

اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں، تمام اہل علم اس کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت ہے اس وقت سے یہ جماعت ہے، اس لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ اصحاب اہل حدیث، اہل حدیث، اہل سنت یہ سب مترادف لفظ ہیں، اہل یا اصحاب کے معنی " والے" اب اس کے نسبت حدیث کی طرف کردیں تو معنی ہونگے، " حدیث والے" اور قرآن کو بھی اللہ نے حدیث کہا ہے جیسا کہ اوپر گذر چکا ہے- اب یہ بات اچھی طرح واضح ہوگئی کہ اسلام سے مراد" قرآن و حدیث" ہے اور قرآن و حدیث سے مراد اسلام ہے- اور مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے ،بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔اور اصلی اہل سنت یہی ہیں۔لیکن بعض متعصب دیو بندی اور بریلوی صاحبان بزعم خود اپنے آپ کو اہل سنت قرار دے کر اہل حدیثوں کو اہل سنت سے خارج کر دیتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب " اصلی اھلسنت "جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین محترم  مولانا عبد الغفور اثری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے دلائل وشواہد سے یہ ثابت کیا ہے کہ اہل حدیث ہی اصلی اہل سنت ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

8

مومنوں پر احسان عظیم

13

بعثت نبوی ﷺ کے بنیادی مقاصد

14

کتاب و حکمت سے مراد کیا ہے

14

سنت منزل من اللہ ہے

15

کتاب و سنت کو مضبوط پکڑنے کا حکم نبوی ﷺ

17

حضرت علی ؓکا مذہب

18

حاصل کلام

19

فہرست نا مکمل

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39241
  • اس ہفتے کے قارئین 464731
  • اس ماہ کے قارئین 1665216
  • کل قارئین113272544
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست