#1718

مصنف : عبد الغفور اثری

مشاہدات : 14410

تحفہ رمضان

  • صفحات: 138
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3450 (PKR)
(جمعرات 26 جون 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور

رمضان المبارک اسلامی سال کا  نواں مہینہ ہے  یہ مہینہ اپنی عظمتوں اور برکتوں کے  لحاظ سے  دیگر مہینوں سے  ممتاز  ہے  ۔رمضان المبارک وہی وہ مہینہ  ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی  کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں  اللہ تعالی  جنت  کے دروازے کھول  دیتا ہے  او رجہنم  کے دروازے  بند کردیتا ہے  اور شیطان  کوجکڑ دیتا ہے تاکہ  وہ  اللہ کے بندے کو اس طر ح  گمراہ  نہ کرسکے  جس  طرح عام دنوں میں کرتا  ہے اور یہ ایک ایسا  مہینہ ہے  جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے  بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور  سب  سے زیاد ہ  اپنے بندوں کو  جہنم  سے آزادی کا انعام  عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی  ہے ۔  کتب احادیث میں ائمہ محدثین نے  کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے  رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ’’تحفۂ رمضان ‘‘مولانا عبد الغفور اثری ﷫ کے سیالکوٹ کی  ایک مسجد میں رمضان المبارک میں  دیئے  گئے  دروس کا مجموعہ ہے  جس میں  انہو ں  ماہ رمضان کے فضائل وبرکات ،صوم رمضان کی فرضیت، قیام رمضان ، شب قدرآخری عشرہ  میں  عبادت اور نفلی روزوں  کی فضیلت کو  بڑے احسن انداز میں  دلائل کےساتھ  بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی  مساعی جمیلہ کوقبول فرمائےاور تمام اہل اسلام کو  رمضان المبارک کی  تعظیم اور قدر کی  توفیق عطافرمائے (آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض حال

 

10

استقبال رمضان

 

12

فضائل و برکات رمضان المبارک

 

13

رمضان کی وجہ تسمیہ

 

14

گناہوں کو جلا کر ختم کر دینے والا مہینہ

 

16

گناہوں کو دھو ڈالنے والا مہینہ

 

17

حاصل کلام

 

18

فضائل رمضان پر رسول اللہ ﷺ کا خطبہ مبارک

 

19

اللہ تعالیٰ کے منادی کی پکار

 

22

رمضان میں ذکر اللہ کی فضیلت

 

24

رمضان کے روزے کی فرضیت

 

31

رمضان کے روزے کی فرضیت

 

38

رمضان کے روزے پہلے گناہوں کا کفارہ ہیں

 

38

روزہ میں نیت ضروری ہے

 

45

روزہ رکھنے کی مرزائی اور رضاخانی نیت

 

48

چاند دیکھنے کی دعا

 

50

مریض اور مسافر

 

52

حیض و نفاس والی عورت

 

53

حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت

 

53

میت پر رمضان کے روزے کا حکم

 

55

سحری کھانا سنت ہے

 

59

قیام رمضان کی فضیلت

 

64

اعتکاف

 

73

شب قدر کی فضیلت

 

96

صدقۃ الفطر کے ضروری مسائل

 

102

رمضان المبارک کی آخری اور عید الفطر کی رات کی فضیلت

 

108

عید الفطر

 

111

عید اور جمعہ کا اجتماع ہو جائے تو کیا جمعہ معاف ہے

 

120

نفلی روزے کی فضیلت

 

123

ماخذ کتاب

 

133

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27128
  • اس ہفتے کے قارئین 214204
  • اس ماہ کے قارئین 788251
  • کل قارئین110109689
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست