#2322

مصنف : عبید اللہ محدث مبارکپوری

مشاہدات : 11039

رمضان المبارک کے فضائل و احکام

  • صفحات: 72
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1440 (PKR)
(پیر 23 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

روزہ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے اور رمضان المبارک اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے یہ مہینہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں،برکتوں، کامیابیوں اور کامرانیوں کا مہینہ ہے ۔اپنی عظمتوں اور برکتوں کے لحاظ سے دیگر مہینوں سے   ممتاز ہے ۔رمضان المبارک وہی مہینہ ہےکہ جس میں اللہ تعالیٰ کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کا نزول لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر ہوا۔ ماہ رمضان میں اللہ تعالی جنت کے دروازے کھول دیتا ہے او رجہنم   کے دروازے بند کردیتا ہے اور شیطان کوجکڑ دیتا ہے تاکہ وہ اللہ کے بندے کو اس طر ح گمراہ نہ کرسکے جس طرح عام دنوں میں کرتا ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں اللہ تعالی خصوصی طور پر اپنے بندوں کی مغفرت کرتا ہے اور سب سے زیاد ہ اپنے بندوں کو جہنم سے آزادی کا انعام عطا کرتا ہے۔رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے   ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے   رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ رمضان المبارک کے فضائل واحکام‘‘شارح مشکاۃ مولانا عبید اللہ محدث مبارکپوری﷫ کی   تالیف لطیف ہے ۔اس میں ماہِ رمضان کے احکام ومسائل بڑے آسان فہم انداز میں مختصر مگر جامع بیان کیے گئے ہیں۔ 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

5

رمضان المبارک کے فضائل و احکام

 

15

مہینے کی ابتدا اور انتہا میں رؤیت ہلال کا اعتبار

 

18

رؤیت ہلال کی شہادت

 

18

دوسرے مقام کی رؤیت کی خبر کا حکم

 

20

مشکوک دن میں روزے کا حکم

 

23

روزے کی نیت کا حکم

 

24

سحری کھانے کی فضیلت

 

25

سحری دیر سے کر کے کھانے کی مسنونیت اور فضیلت

 

26

وقت ہوتے ہی فورا روزہ افطار کر دینا چاہیے

 

29

روزے میں کو ن سے امور جائز ہیں

 

31

روزہ جن امور سے ٹوٹ جاتا ہے

 

32

میت کے چھونے ہوئے روزوں کی قضا

 

34

بوڑھے مرد اور عورت کے لیے شرعی رخصت

 

36

روزے کا ثمرہ اور مقصد

 

37

ماہ رمضان میں نیک کاموں کا ثواب زیادہ ہو جاتا ہے

 

39

تراویح یا تہجد یا قیام رمضان

 

40

تعداد رکعات تراویح

 

41

دلائل گیارہ رکعت تراویح مع وتر

 

42

لیلۃ القدر

 

44

اعتکاف

 

45

کن امور سے اعتکاف فاسد نہیں ہو گا اور وہ جائز ہیں

 

48

ممنوعات اعتکاف

 

48

صدقہ فطر

 

49

عید الفطر

 

55

عید الفطر کے بعد عید کا چاند دیکھنے کی شہادت

 

55

عید الفطر کے دن یہ امور مسنون ہیں

 

56

عورتوں کا عیدین کی نماز کے لیے عید گاہ جانا

 

58

عید کی نماز

 

59

عید کی نماز کا طریقہ

 

60

عید کا خطبہ

 

60

شش عیدی روزے

 

61

صحیح الاقوال فی استحباب صیام ستتہ من شوال

 

63

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6381
  • اس ہفتے کے قارئین 6381
  • اس ماہ کے قارئین 1195864
  • کل قارئین98261168

موضوعاتی فہرست