کل کتب 6855

دکھائیں
کتب
  • 6426 #412

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 40055

    سلسلہ احادیث صحیحہ (اردو) جلد 1

    dsa (ہفتہ 05 مارچ 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #412 Book صفحات: 606

    اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم میں سے بہت سے ایسے صاحب عقل و دانش پیدا کیے ہیں جن کا ذکر خیر مشک و عنبر سے زیادہ قیمتی ہے ۔ انہی باہمت ہستیوں میں سے ایک نام علامہ ناصر الدین البانی کا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی شجر حدیث کی آبیاری کے لیے وقف کیے رکھی۔ شیخ موصوف کے علمی کارناموں کی طویل فہرست میں سب سے نمایاں کارنامہ احادیث رسول ﷺ کے ذخیرہ میں غوطہ زن ہو کر ان کو صحت و ضعف کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔ شیخ موصوف نے حدیث رسول ﷺ پر نہایت وقیع کام کرتے ہوئے کھوٹے اور کھرے کو الگ الگ کیا۔ اس وقت آپ کے سامنے ’سلسلہ احادیث صحیحہ‘ کے نام سے احادیث کا ایسا مجموعہ ہے جس کو شیخ البانی نے صحیح قرار دیا ہے۔ کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے اور فوائد کا تذکرہ کرنے کا فریضہ استاذ الحدیث عبدالمنان راسخ اور ابو میمون محفوظ احمد اعوان نے انجام دیا ہے۔ اس اردو ترجمہ کی خاصیت یہ بھی ہے کہ تمام احادیث کو متعدد ابواب کے تحت یکجا کیا گیا ہے۔ کتاب کے حوالے سے یہ بات ذہن نشین رہے کہ شیخ البانی معصوم عن الخطاء نہیں تھے آپ کے بعض تفردات پر اہل علم نے نقد کیا ہے۔

     

  • 6427 #410

    مصنف : امتیاز احمد

    مشاہدات : 26704

    مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات

    (جمعہ 04 مارچ 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #410 Book صفحات: 73

    یہ ایک امر واقع ہے کہ سالہا سال سے ایک ایسے کتابچے کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جو اختصار کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ کے تمام اہم تاریخی مقامات و حالات کو بیان کرے اور قرآن پاک کی روشنی میں ان پر تبصرہ بھی پیش کرے۔ زیر نظر کتابچے نے اس کمی کو یقینی حد تک پورا کر دیا ہے۔ زیر نظرکتاب کے مطالعے سے نہ صرف آباؤ و اجداد کی قربانیوں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے بلکہ عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ اسلام نے کفار اور منافقین کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود کیسے ترقی کی۔ کتابچے میں تمام تاریخی حالات و واقعات مستند اور مدلل انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔ اور ان سے اخذ شدہ نتائج کو اختصار کے ساتھ درج کیا گیا ہے۔

     

  • 6428 #409

    مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

    مشاہدات : 15742

    خاتون اسلام

    (جمعرات 03 مارچ 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #409 Book صفحات: 227

    رسول اکرم ﷺ کے فرمان کے مطابق جہنم کے اندر سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہوگی۔ آپ ﷺ نے اس کی چند ایک مخصوص وجوہات بھی بیان فرمائیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک ناقابل تردید حقیقت یہ بھی ہے کہ اگر ایک مسلمان بندی اپنی چند ایک خامیوں پر قابو پالے تو اس کےلیے جنت کا حصول نہایت سہل  اور آسان ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ’خاتون اسلام‘ میں ان تمام تعلیمات کا احاطہ کیا گیا ہے جن کا ایک مسلمان خاتون کو اپنے دینی امور خواہ وہ عقیدہ و عبادات یا وہ معاملات، آداب و اخلاقیات سے متعلق ہوں، جاننا ضروری ہے۔کتاب میں خواتین سے متعلقہ تمام تر مسائل کو آسان اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ایک مسلمان خاتون وہ سب کچھ حاصل کر لے جو اسے دوسری چیزوں سے مستغنی کر دے۔
     

  • 6429 #401

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 24127

    کلمہ گو مشرک

    (بدھ 02 مارچ 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #401 Book صفحات: 175

    ہمارے ہاں مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کا اپنی مشکلات و مصائب اور دکھ درد میں غیر اللہ کو پکارنا معمول بن چکا ہے ۔ ان کے عقائد اس قدر ناتواں ہیں کہ اللہ کو بالکل فراموش کر چکے ہیں۔ مسلمانوں کی اس زبوں حالی کو سامنے رکھتے ہوئے اصلاح عقیدہ کے لیے یہ کتاب مرتب کی گئی ہے، جس میں شرگ کی مذمت اور دعوت و توحید کو قرآن وسنت کے محکم دلائل سے واضح کیا ہے۔ اسی طرح کتاب میں قبر پرستی اور پختہ قبور کے متعلق احادیث صحیحہ اور ائمہ محدثین کی معتبر کتب سے با دلائل ثابت کیا ہے کہ پختہ قبریں بنانے کا اسلام میں کوئی تصور موجود نہیں یہ تمام مذاہب کا متفقہ مؤقف ہے کہ پختہ قبریں بنانا حرام ہے علاوہ ازیں کتاب کے آغاز میں مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی کا ایک مضمون ’’مسلمان مشرک‘‘ بھی افادہ عام کے لیے ملحق کر دیا گیا ہے۔
     

  • 6430 #408

    مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین

    مشاہدات : 22518

    نفسیاتی وجسمانی صحت کا طریقہ(راستہ)

    (منگل 01 مارچ 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #408 Book صفحات: 90

    اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کا علاج ناممکن ہو۔ انسان کو اگر کوئی بھی بیماری لاحق ہو تو وہ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کو بھی معمول بنائے یقیناً اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گےاور اللہ تعالیٰ بیماری سے شفاء عطا فرمائیں گے۔ ہمارے ہاں بہت سے لوگ نفسیاتی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں اور اکثر اوقات نظر بد اور جادو وغیرہ کا بھی سامنا رہتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں وظائف، دعاؤوں اور دم کی صورت میں ان تمام تر بیماریوں کا آسان اورسستا علاج تجویزکیا گیا ہے۔

     

  • 6431 #407

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 23671

    قبروں کی زیارت اور صاحب قبر سے فریاد

    (پیر 28 فروری 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #407 Book صفحات: 114

    آخرت کی یاد سے دنیوی زندگی کی بے ثباتی اور ناپائیداری کا احساس ہوتا ہے اور آخرت کی حقیقی زندگی کے لئے حسنِ عمل کا جذبہ اور رغبت پیدا ہوتی ہے۔ یادِ آخرت کا اہم ذریعہ زیارتِ قبور ہے۔ شہرِ خاموشاں میں جاکر ہی بدرجۂ اتم یہ احساس ہوتا ہے کہ موت کتنی بڑی حقیقت ہے جس کا مزہ ہر شخص چکھے گا۔ ابتدائے آفرینش سے آج تک یہ سلسلہ جاری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ جلیل القدر انبیاء ؑ مبعوث ہوئے اور باری باری موت کا مزہ چکھتے رہے۔ اسی طرح بزعمِ خویش خدائی کا دعویٰ کرنے والے بھی آئے، دارا و سکندر جیسے بادشاہ بھی گزرے لیکن موت کی آہنی گرفت سے کوئی بھی بچ نہ سکا۔ اگر اتنے نامور لوگوں کو بھی موت نے نہ چھوڑا تو ہم اور تم اس کے تصرف سے کیسے چھوٹ سکتے ہیں۔موت کی یاد تازہ کرنے کے لئے قبروں کی زیارت کرنا تو درست ہے لیکن قبر والوں سے جا کرمدد مانگنا ،قبروں پر چڑھاوے چڑھانا اور وہاں نذر ونیاز تقسیم کرنا وغیرہ ایسے اعمال جو شرک کے درجے کو پہنچ جاتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ قبروں کی زیارت اور صاحب قبر سے فریاد ‘‘ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی تالیف کا ثمر صادق احمد حسین نے اردو ترجمہ کیا ہے۔یہ کتاب درحقیقت رد قبر پرستی کے موضوع پر لکھے گئے ان کے متعدد مضامین کا مجموعہ ہے۔ اور ان دلائل کا مختصراً جائزہ لیا گیا ہے جو قبرپرستی جیسے شرکِ صریح کے جواز میں بالعموم بریلوی علماء یا ان کے ہمنوا اہل قلم کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں ۔ اور اس کے متعلق شیطان اور اس کے نمائندوں کی طرف سے پھیلائے گئے شکوک وشبہات اور تاویلات فاسدہ کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کر کے ان کا خوب بطلان کرتے ہوئے احقاق حق کا فریضہ سرانجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی مولف کی فروغ دین کی ان تمام خدمات کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(رفیق الرحمن)
     

  • 6432 #406

    مصنف : عبد اللہ بن عبد العزیز المقبل

    مشاہدات : 16555

    نصیحتوں کے پچاس پھول

    (اتوار 27 فروری 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #406 Book صفحات: 63

    یہ دنیا دار الامتحان ہے اس میں سانس لینے والے ہر شخص کو اس کے بِتائے گئے روز و شب کا جواب دہ ہونا ہے۔ کامیاب شخص وہ ہے جو دنیوی نعمتوں کے حصول کو اپنا مقصد اولین نہ بنائے بلکہ اپنے اللہ کو راضی کرنے کی تگ و دو میں رہے اور اپنے آپ کو جہنم سے بچاتے ہوئے جنت کا وارث بن جائے۔ پیش نظر مختصر سی کتاب میں فاضل مؤلف عبدالعزیز بن عبداللہ المقبل نے خواتین کو 50 ایسی نصیحتیں کی ہیں جو نہ صرف ان کی دنیوی زندگی کوحد درجہ پرسکون بنا دیں گی بلکہ ان پر عمل سے اخروی زندگی میں بھی انشاء اللہ کامرانیاں ایک مسلم عورت کی منتظر ہوں گی۔ دوسرے الفاظ میں یہ کتاب ایسے اقوال زریں پر مشتمل ہے جو خواتین کی انفرادی و اجتماعی زندگی میں نہایت خوش کن اثرات مرتب کریں گے۔


     

  • 6433 #405

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 16333

    تربیت ذات

    (ہفتہ 26 فروری 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #405 Book صفحات: 88

    ہمارے ہاں عموماً یہ رویہ پروان چڑھ چکا ہے کہ دوسروں پر تو بہت انگلیاں اٹھتی ہیں لیکن خود اپنی غلطیوں کو درخور اعتناء ہی نہیں جانا جاتا۔ جبکہ ایک بندہ مسلم کو دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنی اصلاح کی فکر دامن گیر رہنی چاہئے۔ زیر نظر کتاب میں اسی مضمون کو عبداللہ بن عبدالعزیز نے قدرے جامع انداز میں بیان کیا ہے۔ مولانا نے تربیت ذات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تربیت سے لاپروائی کے اسباب تفصیل کے ساتھ بیان کئے ہیں۔ علاوہ  ازیں تربیت ذات کےمتعدد طریقوں کی وضاحت کے ساتھ ساتھ تربیت ذات کے آثار و نتائج کو عام فہم انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ کتاب یقیناً اہالی اسلام کو اپنی ایمانی حالت بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ کتاب کا مناسب اردو ترجمہ شمس الحق بن اشفاق اللہ نے کیا ہے۔

     

  • 6434 #402

    مصنف : ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس

    مشاہدات : 13892

    اسلام ہی انسانیت کا حل

    (جمعرات 24 فروری 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #402 Book صفحات: 104

    اسلام ایک دین فطرت ہے اور اس کے تمام تر احکامات فطرت کے عین مطابق ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر ایک بچے کو فطرت ، یعنی دین توحید پر پیدا کرتے ہیں لیکن بسا اوقات بد قسمتی سے اس کے والدین اسے دین فطرت سے ہٹا کر شرک و کفر کی تاریک راہوں میں دھکیل دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’اسلام ہی انسانیت کا حل ہے ‘ میں محترم ڈاکٹر وصی اللہ محمد عباس نے دین اسلام کو ایک فطری اور کامل مذہب کی صورت میں پیش کرتے ہوئے ان تمام خصوصیات کا تذکرہ کیا ہے جو اسلام کو دوسرے مذاہب سے ممتاز کرتی ہیں۔ اسلام کی آفاقیت اور ابدیت کی یہ ایک ناقابل تردید دلیل ہے کہ دین اسلام میں انسانی جان کی حفاظت، دین کی حفاظت، عزت کی حفاظت، عقول کی حفاظت اور مال کی حفاظت کے لیے باقاعدہ قانون سازی کی گئی ہے۔

     

  • 6435 #397

    مصنف : ڈاکٹر صہیب حسن

    مشاہدات : 13872

    انگلستان میں اسلام

    (ہفتہ 19 فروری 2011ء) ناشر : مدرسہ التوحیدٹرسٹ
    #397 Book صفحات: 37

    اسلام ایک دین فطرت ہے اور ایک سلیم الفطرت انسان کی جائے قرار صرف اور صرف اسلام کی آغوش میں ہے۔ یہ مختصر سا رسالہ برطانیہ میں اسلام کی آمد اور پھیلاؤ کی داستان پر مشتمل ہے۔ محترم ڈاکٹر صہیب حسن جو عرصہ دارز سے برطانیہ میں اسلام کی آبیاری میں مصروف ہیں، نے بھرپور محنت اور لگن سے ’انگلسان میں اسلام‘ کے نام سے مفید معلومات مہیا کی ہیں۔ برطانیہ کی آبادی اس وقت چھ کروڑ کے قریب ہے جبکہ ان میں اہلیان اسلام کی تعداد بیس لاکھ سے تجاوز کر رہی ہے۔ برطانیہ کے ہر بڑے شہر میں ایک بڑی مسجد یا اسلامک سنٹر پایا جاتا ہے اور دینی تعلیم کے متعدد مدارس قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند کر رہے ہیں۔ لیکن یہ سب کیسے ہوا؟ اس کی مجموعی تصویر آپ کو زیر نظر رسالہ میں نظر آئے گی۔

     

  • 6436 #395

    مصنف : نومسلم عبد اللہ

    مشاہدات : 14263

    اور صلیب ٹوٹ گئی

    (جمعرات 17 فروری 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #395 Book صفحات: 94

    ’اور صلیب ٹوٹ گئی‘ریاس پٹیر سے عبداللہ بن کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے مرد مجاہد کی داستان حیات ہے۔ جس میں انہوں نے بڑے خوبصورت انداز میں اپنے اسلام قبول کرنے کا پس منظر بیان کیا ہے اور اپنے تین سالہ تحقیقی دور کے حالات بھی بیان کیے ہیں۔ خاص طور پر اسلام کو  سمجھنے کے لیے انہوں نے مختلف اسکالرز سے ملاقاتوں اورمختلف اسلامی ریسرچ سینٹرز کے دوروں پر مبنی جو  رپورٹ تحریر کی ہے وہ بڑی سبق آموز بھی ہے اور دل آزار بھی جسے پڑھ کر ایک مسلمان کی گردن شرم سے جھک جاتی ہے کہ مسلمان کس طرح طرح مختلف گروہوں میں بٹ چکے ہیں ہر ایک کا اپنا اسلام ہے جو دوسرے کے اسلام سے برعکس ہے۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں بڑے اچھے اور مدلل انداز میں عیسائیت اور عیسائی مشینری کا پردہ بھی چاک کیا ہے کہ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے خود کس طرح مذہب کے نام پر عورت کا استحصال کر رہے ہیں۔

     

  • 6437 #400

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 20147

    اسلامی مہینے اور بدعات مروجہ

    (بدھ 16 فروری 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #400 Book صفحات: 140

    ہمارے ہاں جس قدر مسلکوں اور فرقوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اس سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ بدعات و غیر شرعی رسومات ہمارے معاشرے کا جزو لاینفک بنتی جا رہی ہیں۔ ماہ محرم میں شادیوں پر پابندی ہے تو صفر نحوست کا مہینہ، ربیع الاول میں عید ایجاد کی جا رہی ہے تو رجب میں کونڈوں کے مزے لوٹے جا رہے ہیں۔ پیش نظر کتاب اسی موضوع سے متعلق علمی ذوق رکھنے والے بزرگ محترم شیخ حافظ عبدالسلام بن محمد کی قابل قدر کاوش ہے، جس میں خاص طور پر برصغیر پاک و ہند میں مروج بدعات سے متعلق ان تمام حقائق کو سپرد قلم کیا گیا ہے جن کو تعصب کی عینک نے دھندلا دیا ہے۔ شیخ موصوف نے با حوالہ تمام تحقیقی مواد کو پیش کرتے ہوئے لوگوں کو دعوت فکر دی ہے کہ ان چیزوں سے مکمل احتراز کریں جن کا دین سے دو ر کا بھی تعلق نہیں ہے۔

     

  • 6438 #396

    مصنف : ابوخلیفہ علی بن محمدالقضیبی

    مشاہدات : 16735

    اہل بیت اور اصحاب رسول کا انتخاب

    (منگل 15 فروری 2011ء) ناشر : عقیدہ لائبریری (عقیدہ ڈاٹ کام)
    #396 Book صفحات: 89

    شیعہ مذہب میں اہل بیت کی مصنوعی محبت کی آڑ میں نہ صرف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی مقدس شخصیات پر دشنام طرازی کی جاتی ہے بلکہ یہ مذہب عجیب و غریب عقائد کا بھی حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کے مصنف ابو خلیفہ علی بن محمد القضیبی کو تلاش و بسیار کے بعد اہل سنت والجماعت ہی کے گوشہ عافیت میں پناہ ملی۔ فاضل مصنف شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے تھے لیکن جب خدا تعالیٰ نے ان کے ذہنی دریچے کھولے تو وہ ہدایت سے فیض یاب ہوئے زیر نظر کتاب میں انہوں نے شیعی مسلک ترک کرنے کی کہانی بڑے خوبصورت اور اچھوتے انداز میں بیان کی ہے اور ایسے ایسے شیعی عقائد سے پردہ اٹھایا ہے جن سے عمومی طور پر عوام نا آشنا ہیں۔

     

  • 6439 #399

    مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

    مشاہدات : 15638

    محبت کا تہوار ’’ویلنٹائن ڈے ‘‘کتاب وسنت کی روشنی میں

    (پیر 14 فروری 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #399 Book صفحات: 15

    ویلنٹائن ڈے کی حقیقت اور اس کا شرعی حکم : ہر سال 14فروری کو ویلنٹائن ڈے (یوم اظہار محبت) کے نام سے پوری دنیا میں بڑی دھوم دھام سے منایا جاتاہے,لیکن اس تہوار کی کیا حقیقت ہے؟ اور ایک مسلمان کے لیے اسے منانا اور اس میں شرکت کرنا جائز ہے یا نھیں؟ اور اس کا شرعی حکم کیاہے؟ زيرنظر مقالہ میں انہی امور پر باختصار روشنی ڈالی گئی ہے



     

  • 6440 #398

    مصنف : عبد الوکیل ناصر

    مشاہدات : 25280

    طاہر القادری کی کتاب میلادالنبی کا تحقیقی جائزہ۔ یونیکوڈ

    (اتوار 13 فروری 2011ء) ناشر : ادارہ فروغ قرآن وسنت
    #398 Book صفحات: 81

    عصر حاضر کی بے شمار بدعات میں سےایک بدعت یہ بھی ہے کہ ہر سال 12 ربیع الاول کے روز حضرت محمدﷺ کی پیدائش کا جشن منایا جاتا ہے اور اسے عید میلاد النبیﷺ کا نام دیا جاتا ہے۔ حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ نبی مکرم ﷺ پر دین کی تکمیل ہو چکی اور آپ ﷺ کی وفات کے بعد دین میں کسی بھی قسم کا اضافہ بدعت کے زمرے میں آئے گا۔ ’میلاد النبیﷺ‘ کے موضوع پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب نے ایک ضخیم کتاب لکھی اور دور از کار تاویلات کا سہار لیتے ہوئے  میلاد النبی کا اثبات کیا۔ زیر نظر کتاب میں فاضل مؤلف عبدالوکیل عبدالناصر نے ڈاکٹر موصوف کی کتاب کا تحقیقی تجزیہ پیش کرتے ہوئے کتاب میں بیان کردہ علمی خیانتوں اور ناقابل یقین تضادات کا پردہ چاک کیا ہے۔


     

  • 6441 #394

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 24072

    ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے

    (ہفتہ 12 فروری 2011ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #394 Book صفحات: 265

    ارکان اسلام سے مراد ایسے ستون ہیں جن پر اسلام کی عمارت قائم ہے۔ اس عمارت کی بخوبی حفاظت اسی صورت ہو سکتی ہے جب اس کے ستون مضبوطی کے ساتھ استوار ہوں۔ اس عمارت کے ستون عقیدہ، نماز، زکوۃ، روزہ اور حج پرمشتمل ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے ان اراکین کو حکم خداوندی کے مطابق بجا لانا از بس ضروری ہے۔ اسی امر کو سامنے رکھتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبداللہ بن باز نے ارکان اسلام سے متعلق تمام اہم فتاوی جات زیر مطالعہ کتاب میں جمع کر کے افادہ عام کے لیے پیش کیے ہیں۔ کتاب کا عام فہم اردو ترجمہ ابو المکرم بن عبدالجلیل اور عتیق الرحمن اثری نے کیاہے۔

     

  • 6442 #393

    مصنف : آفتاب عالم محمدانس مدنی

    مشاہدات : 16374

    انمول تحفہ

    (جمعہ 11 فروری 2011ء) ناشر : مکتبہ دعوت توعیۃ الجالیات،ربوہ،ریاض
    #393 Book صفحات: 200

    دین اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے اور وہ یہ ہیں: گواہی دینا کہ اللہ کے علاوہ کوئی الہٰ نہیں اورمحمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا اور روزہ رکھنا۔ ایک مسلمان کی کامیابی کا دارومدار اس پر ہے کہ وہ کم ازکم ارکان اسلامی کی پابندی ضرور کرے اور ان میں کسی قسم کی کوتاہی نہ بجا لائے۔ پیش نظر کتاب ' ان مول تحفہ' میں تمام ارکان اسلام پر قرآن وحدیث اور اقوال سلف صالحین کی مدد سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب یقیناً اس اعتبار سے قیمتی تحفہ ہے کہ نہایت آسان فہم انداز میں ارکان اسلام کا مکمل تعارف پیش کی گیا ہے۔ 'انمول تحفہ' یقینی طور پر ہر گھر اور ہر فرد کی ضرورت ہے۔

     

  • 6443 #390

    مصنف : حافظ عماد الدین ابن کثیر

    مشاہدات : 85458

    تاریخ ابن کثیر ترجمہ البدایہ والنہایہ ۔ جلد1

    dsa (بدھ 26 جنوری 2011ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی
    #390 Book صفحات: 237

    اس وقت آپ کے سامنے حافظ عماد الدین ابن کثیر کی شہرہ آفاق کتاب ’البدایۃ والنہایۃ‘ کا اردو قالب ’تاریخ ابن کثیر‘ کی صورت میں موجود ہے۔ اگر آپ عربی تاریخوں کامطالعہ کریں تو آپ کو صاف طور پر یہ بات معلوم ہو گی کہ عرب مؤرخوں نے اپنی تاریخوں میں تسلسل زمانی کا برابر خیال رکھا ہے ان کی ہر تاریخ آدم ؑ کی کے ذکر سے شروع ہوتی ہے اور پھر واقعات اور بیانات کا سلسلہ ان واقعات تک پہنچتا ہے جن میں ان کا لکھنے والا سانس لے رہا ہے ۔ ابن کثیر کی یہ تاریخ بھی دوسری تاریخوں کی طرح ابتدائے آفرینش سے شروع ہوتی ہے اور اس کے بعد انبیاء اور مرسلین کے حالات سامنے آتے ہیں، یہ کئی لحاظ سے اہم ہیں۔ اس سے پہلے جو تاریخیں لکھی گئی ہیں یا اس کے بعد جن تاریخوں کو دریافت کیا گیا ہے ان میں یہ تمام واقعات اساطیری ادب سے لیے گئے ہیں یا ان کو اسرائیلی روایتوں پر اکتفاء کرتے ہوئے آگے بڑھایا گیا ہے اس کے برعکس ابن کثیر نے اپنا تمام مواد قرآن ہی سے لیا ہے اور یہ اس کے ایمان اور یقین کے مضبوطی کی علامت ہے ۔ تاریخ ابن کثیر حضرت آدم سے لے کر عراق و بغداد میں تاتاریوں کے حملوں تک وسیع اور عریض زمانے کا احاطہ کرتی ہے اور غالباً سب سے پہلی تاریخ ہے جس میں ہزاروں لاکھوں سال کی روز و شب کی گردشوں، کروٹوں، انقلابوں اور حکومتوں کومحفوظ کیا گیا ہے۔ پھر ابن کثیر نے جن حالات و واقعات کا حاطہ کیا ہے وہ اس قدر صحیح اور مستند ہیں کہ ان کا مقابلہ کوئی دوسری کتاب نہیں کر سکتی۔

     

  • 6444 #388

    مصنف : ڈاکٹر حافظ انس نضر مدنی

    مشاہدات : 28054

    حمیدالدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر تحقیقی وتقابلی مطالعہ(پی ایچ ڈی مقالہ)

    (منگل 18 جنوری 2011ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #388 Book صفحات: 593

    قرآنِ مجید وہ عظیم کتاب ہے ،جسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی رُشد و ہدایت کیلئے نازل فرمایا ہے۔ نبی کریم ﷺ  ، صحابہ کرام ؓ ، تابعین عظام اور تبع تابعین سے لے کر آج تک ہر دور میں اہل علم مفسّرین اس کی مشکلات کو حل کرتے اور اس کی گتھیوں کوسلجھاتے چلے  آئے ہیں۔ہر دَور میں مفسرین کرام نے خصوصی ذوق اور ماحول کے مطابق اس کی خدمت کی اور تفسیر کے مخصوص مناہج اور اصول اپنے سامنے رکھے۔ پیش نظر"حمید الدین فراہی اور جمہور کے اصول تفسیر" حافظ انس نضر مدنی کا پی ایچ ڈی کے لیے لکھا جانے والا مقالہ ہے۔ محترم حافظ صاحب امتیازی حیثیت میں فاضل مدینہ یونیورسٹی ہونے کے ساتھ ساتھ ’مجلس التحقیق الاسلامی‘اور ’کتاب ونت ڈاٹ کام‘ کے انچارج ہیں۔ موصوف جہاں طلباء جامعہ لاہور الاسلامیہ کو علم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہیں متنوع علمی و تحقیقی کاموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ آپ کی خداد صلاحیتوں کا ایک اظہار زیر نظر مقالہ ہے۔ مولانا حمید الدین فراہی ؒ کے  منہجِ تفسیر اور مولانا امین احسن اصلاحی ؒ کی تفسیر ’تدبر قرآن ‘ پر تو کسی نہ کسی حوالے  سے تحقیقی کام موجود ہے  لیکن مولانا فراہی ؒ کے  اُصول تفسیر اور جمہور کے  اُصول تفسیر میں  مناسبت اور تقابل پر مرتب تحقيقی کام پہلی بارسامنے آیا ہے۔محترم حافظ صاحب نے مولانا فراہی ؒ کے  اُصول تفسیر اور تفسیر پر موجود کام کا سلف صالحین کے  مناہجِ تفسیر سے اس انداز میں تقابلی جائزہ پیش کیاہےکہ واضح ہو سکے  کہ کیا یہ ایک شے  کے  دو رُخ ہیں یا ان میں  آپس میں  جوہری اختلاف اور فرق ہے۔

     

  • 6445 #386

    مصنف : علامہ عبد الرحمن ابن خلدون

    مشاہدات : 49085

    تاریخ ابن خلدون جلد 1

    dsa (ہفتہ 08 جنوری 2011ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی
    #386 Book صفحات: 366

    کسی بھی معاشرے کی تعمیر کے لیے یہ عنصر خصوصی اہمیت کا حامل ہے کہ معاشرہ اپنی تاریخی روایات سے سبق سیکھتا رہے۔ تاریخ ہی اس بات سے پردہ اٹھاتی ہے کہ کن اسباب کی بناء پر ایک قوم ترقی کرتی ہے کس قسم کے نقائص کی وجہ سے ایک قوم زبوں حالی کا شکار ہو جاتی ہے۔ ’تاریخ ابن خلدون‘ کی تیسری جلد کا پہلا حصہ آپ کے سامنے ہے جس میں اسلامی تاریخ کے نہایت درخشاں دور کو صفحہ قرطاس پر بکھیرا گیا ہے۔ علامہ عبدالرحمن ابن خلدون نے نہایت خوبصورتی کے ساتھ زمانہ قبل ازاسلام کے واقعات کو مختصراً قلمبند کرنے کے بعد ولادت رسول ﷺ سے لے کر وفات تک کے تمام قابل ذکر واقعات کو بیان کیا ہے۔  اس کے بعد خلفائے راشدین کے زریں عہد خلافت پر روشنی ڈالی گئی ہے اس میں خلفائے راشدین کی زندگیوں، ان کے دور میں ہونے والی فتوحات اور مسلمانوں کے کارناموں کو پوری تفصیل و توضیح کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس حصے کے ترجمے کے لیے حکیم احمد حسین الہ آبادی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور ترتیب و تبویب کے فرائض شبیر حسین قریشی نے بخوبی نبھائے ہیں۔

     

     

  • 6446 #385

    مصنف : علامہ عبد الرحمن ابن خلدون

    مشاہدات : 24088

    تاریخ ابن خلدون( قبل ازاسلام ،تاریخ الانبیاء)

    (جمعہ 07 جنوری 2011ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی
    #385 Book صفحات: 416

    تاریخ ایک انتہائی دلچسپ علم ہے خاص طور پر اسلامی تاریخ، جس میں صداقت کو خصوصاً ملحوظ رکھا گیا ہے دنیا کی تاریخ جھوٹے سچے واقعات سے پُر ہے، جس سےاس کی افادیت کا پہلو دھندلاگیا ہے ۔ تاریخ اسلامی پر مشتمل علامہ عبدالرحمن ابن خلدون کی زیر مطالعہ کتاب کی ورق گردانی سے آپ جان سکیں گے کہ اسلامی تاریخ میں تاریخی واقعات کو حقیقی رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کے رطب و یابس کا کوئی دخل نہیں ہے۔ آپ کےسامنے اس وقت ’تاریخ ابن خلدون‘ کا پہلا اور دوسرا حصہ ہے۔ پہلے حصے میں علامہ موصوف نے حضرت نوح ؑ سے لے کر حضرت عیسی ؑ کے بعد چھٹی صدی عیسوی تک کے حالات و انساب تفصیل کےساتھ درج کیے ہیں۔ ان میں انبیائے بنی اسرائیل و عرب اور بابل و نینوا و موصل و فراغہ کے صحیح اور سچے واقعات شامل ہیں۔ دوسرے حصے میں حضرت عیسیٰ ؑ سے لے کر ولادت رسول ﷺ تک تقریباً چھ سو سال کے مکمل حالات، عقائد و افکار میں تغیرات، مراسم اور توہمات کی پیداوار اور ان کے نتائج کی پوری تفصیل و استناد کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

     

  • 6447 #387

    مصنف : شیخ محمدعیسیٰ

    مشاہدات : 30757

    مختصرصحیح مسلم (مترجم)

    (بدھ 05 جنوری 2011ء) ناشر : مکتبۃ السنہ الدار السلفیہ، کراچی
    #387 Book صفحات: 747

    "صحیح المسلم" امام مسلم کی وہ مہتم بالشان تصنیف ہے جس کے بارے میں وہ خود فرماتے ہیں کہ میں نے ہر صحیح حدیث اپنی کتاب میں بیان نہیں کی بلکہ میں نےاس کتاب میں صرف وہ حدیث بیان کی ہے کہ جس کی صحت پر محدثین کا اجماع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چہار دانگ عالم میں ’صحیح مسلم‘ پوری آب وتاب کے کےساتھ جلوہ گر ہے۔ صحیح مسلم کی اسی اہمیت کو سامنے رکھتے ہوئے حافظ عبدالعظیم زکی الدین نے نہایت عمدگی کے ساتھ صحیح مسلم کااختصا رپیش کیا۔ جس کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔اردو ترجمے فرائض شیخ محمد عیسیٰ نے سرانجام دئیے ہیں۔انہوں نے علامہ وحید الزمان کے ’صحیح مسلم‘ کے ترجمے سے استفادہ کرتے ہوئے سلیس اور رواں ترجمہ پیش کیا ہے۔ محترم شیخ محمد عیسیٰ نے صحیح مسلم کے مختلف نسخہ جات، اس کی شروحات و حواشی اور بہت سی علمی مراجعات کو سامنے رکھتے ہوئے علامہ البانی کے محقق نسخے کو سامنے رکھتے ہوئے کتاب کو ترتیب دیا ہے۔

     

  • 6448 #381

    مصنف : لطف الرحمٰن خان

    مشاہدات : 73753

    آسان عربی گرائمر- حصہ اول

    dsa (بدھ 29 دسمبر 2010ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
    #381 Book صفحات: 109

    ہمارے ہاں مدارس دینیہ میں ابتدائی طالبان علم کو عربی سے شدبد کے لیے علم نحو اور علم صرف کی ایسی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں جو نہ صرف اپنے اسلوب نگارش کے لحاظ سے کافی قدیم ہیں بلکہ ابتدائی طالب علم کے لیےان کو حل کرنا قدرے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ زیر نظر  کتاب ’آسان عربی گرامر‘ میں لطف الرحمن خان نے عربی قواعد کے حوالہ سے تمام تر مشکلات کا نہایت آسان اور قابل قدر حل پیش کیا ہے وہ طالب علم جو عربی زبان سے آشنائی چاہتے ہیں ان کےلیے یہ کتاب ایک نسخہ کیمیا ہے۔ یہ کتاب مولوی عبدالستار مرحوم کی کتاب ’عربی کا معلم‘ میں چند حک و اضافے اور ترتیب میں ردو بدل کے بعد سامنے آئی ہے۔ اس  میں عربی قواعد کو نہایت آسان اور عام فہم انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مثالوں سے ان کی تفصیلی وضاحت کی گئی ہے۔ ہر سبق کے اخیر میں سبق سے متعلقہ مشقوں نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے ان مشقوں کو حل کرنے سے طالب علم کی عربی استعداد میں حیرت انگیز اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔ یقیناً یہ کتاب قابل تحسین بھی ہے اور اس قابل بھی کہ مدارس دینیہ اس کو اپنے نصاب میں جگہ دیں۔

     

     

  • 6449 #380

    مصنف : عثمان بن محمد الناصری آل خمیس

    مشاہدات : 30794

    آئینہ ایام تاریخ

    (منگل 28 دسمبر 2010ء) ناشر : مکتبہ اہل بیت العالمی
    #380 Book صفحات: 326

    ’آئینہ ایام تاریخ‘ ایک ایسی کتاب ہے جس میں حضور نبی کریم ﷺ کی بعثت سے لے کر واقعہ کربلا تک کے تمام چیدہ چیدہ واقعات کو غیر جانبداری اور صحت و سند کے ساتھ بیان کر کے ان تمام لوگوں کا مسکت جواب پیش کیا گیا ہے جو حب اہل بیت کے جام شیریں میں نفرت صحابہ کرام کازہر گھولنے میں مصروف ہیں۔ کتاب کو چار فصلوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی فصل مطالعہ تاریخ کی کیفیت، امام طبری کے منہج اور اسلامی تاریخ میں سند کی اہمیت پر مشتمل ہے۔ دوسری فصل میں نبی اکرم ﷺ کے سانحہ ارتحال 11 ھ سے لے کر 61 ھ تک رونما ہونے والے تمام واقعات پر بے لاگ تحقیق کی گئی ہے اور من گھڑت اور باطل روایات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تیسری فصل میں عدالت صحابہ پر بحث کرتے ہوئے پھیلائے جانے والے تمام شبہات کا پردہ چاک کیا گیا ہے۔ چوتھی اور آخری فصل میں قضیہ خلافت کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اور امامت علی رضی اللہ علیہ  پر شیعی دلائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ یقیناً یہ کتاب اپنے موضوع کےاعتبار سے ایک جامع، منفرد اور علمی تصنیف ہے۔

     

     

  • 6450 #379

    مصنف : ابو عبد الرحمٰن السلفی

    مشاہدات : 13083

    عقیدة الموحدین

    (پیر 27 دسمبر 2010ء) ناشر : بیت الحمد،کراچی
    #379 Book صفحات: 17

    ایک آدمی کا ایمان صرف اسی صورت میں کامل ہو سکتا ہے جب وہ اپنے ہر فیصلے کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرےاگر وہ ایسانہیں کرتا تو وہ طاغوت کا پیروکار ہے۔ زیر نظر مختصر سے رسالہ میں عقائد کی وقیع بحثوں سے ہٹ کر  توحید کا وہ رخ دکھایاگیا ہے جس سے عام طور عوام تو تو عوام خواص بھی نا آشنا ہیں۔ ابو عبداللہ عبدالرحمن سلفی نے طاغوت کی تعریفات کا تذکرہ کرتے ہوئے قرآن، حدیث اور اقوال سلف صالحین کے روشنی میں ثابت کیاہے کہ موجودہ دور کا سب سے بڑا طاغوت انسان کے انسان پر اس کے بنائے ہوئے قوانین کی حکمرانی کی شکل میں تمام عالم پر چھایا ہو اہے۔ مصنف کا کہنا ہے کہ طاغوت کا انکار توحید کا سب سے بڑا رکن ہے جب تک کسی شخص میں یہ نہ ہو وہ موحد نہیں کہلا سکتا۔

     

     

< 1 2 ... 255 256 257 258 259 260 261 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 104276
  • اس ہفتے کے قارئین 138104
  • اس ماہ کے قارئین 1754831
  • کل قارئین111076269
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست