کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 6201 #742

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 22589

    فقہ صیام

    (جمعرات 11 اگست 2011ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #742 Book صفحات: 66

    روزہ ایک عظیم عبادت ہے اور قرب الہیٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔حدیث پاک میں اسے افضل عمل قرار دیا گیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر رمضان المبارک کے روزے فرض کیے ہیں تاکہ تقوی حاصل ہو سکے۔روزہ کی برکات سے صحیح معنوں میں اسی وقت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب اس کے مسائل واحکام کا مکمل علم ہو۔زیر نظر مختصر کتابچہ میں انتہائی دلنشین اور  سہل انداز میں روزہ کے فضائل ومسائل بیان کیے گئے ہیں ۔اس کے مطالعہ سے ایک عامی بھی بہ آسانی روزہ کے فضائل ومسائل سے آگاہی حاصل کر سکتا ہے ۔روزے کی حقیقت،اس کی اقسام اور اس کے جملہ احکام مثلاً روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے ؟کون سی چیز یں روزے میں جائز ہیں وغیرہ کا بیان اس میں موجود ہے ۔ہر مسلمان کو اس کتابچے کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ روزہ کے ضروری مسائل سے واقفیت حاصل کر سکے اور اس کی برکات سے کما حقہ استفادہ کر سکے۔(ط۔ا)
     

  • 6202 #703

    مصنف : ابو الحسن مبشر احمد ربانی

    مشاہدات : 24740

    تفہیم دین

    (منگل 09 اگست 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #703 Book صفحات: 406

    اسلامی احکام میں افہام وتفہیم اور سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہر مسلمان پر لازم ہے ۔حدیث پاک کی رو سے اللہ رب العزت جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ رکھتے ہیں ،اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں ۔(بخاری)یہ امر بھی طے شدہ ہے کہ اسلامی احکام کی اساس اولین قرآن وحدیث یعنی وحی الہیٰ ہے،لہذا اسی سے مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔اسے چھوڑ کر غیر معصوم امتیوں کے اقوال و افکار کی جانب متوجہ نہیں ہونا چاہیے ۔زیر نظر کتاب مفتی جماعت مولانا مبشر احمد ربانی کے فتاوی کا مجموعہ ہے ،جس میں کتاب وسنت کی روشنی میں مسائل زندگی کا حل پیش کیا گیا ہے ۔یہ کتاب عام وخاص کے لیے یکساں مفید ہے ،کہ جہاں عوام کے لیے اس میں راہنمائی موجود ہے،وہاں اہل علم بھی اس کے علمی نکات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔آج کے مادی دور میں جبکہ ہر شخص دنیوی آسائشوں کے حصول میں دین سے بیگانہ ہو چکا ہے ،اسلامی احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے یہ کتاب بہترین ذریعہ ہے۔(ط ۔ا)

  • 6203 #716

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 19951

    فتاوی مکیہ

    (پیر 08 اگست 2011ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #716 Book صفحات: 37

    شیخ محمد بن صالح العثیمین ؒ سعودی عرب کے نامور عالم اور جلیل القدر فقیہ تھے ۔آپ بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں ،جو آپ کے شجر علمی کا ثبوت ہیں۔زیر نظر کتابچہ حج وعمرہ سے متعلق بعض مسائل کی توضیح پر مشتمل ہے۔اس میں 50سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں ،جن سے اسلامی احکام کا علم ہوتا ہے ۔عوام الناس کے لیے اس کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہو گا،واضح رہے کہ بعض آراء سے اختلاف بھی ممکن ہے ،تاہم استدلال کا ماخذ قرآن وحدیث ہے اس لیے مجموعی طور پر یہ کتابچہ انتہائی قابل قدر ہے۔(ط۔ا)
     

  • 6204 #735

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 25057

    دبستان حدیث

    (پیر 08 اگست 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #735 Book صفحات: 677

    حدیث پاک کی نشرواشاعت اور خدمت میں برصغیر کے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے ۔تاریخ کے اوراق میں ان کے کارہائے نمایاں محفوظ ہیں۔اس خطے میں پیدا ہونے والے علمائے حدیث نے کتب حدیث کی بے مثال شروحات لکھیں اور اپنے اپنے انداز میں  یہ عظیم خدمت سرانجام دی۔اس ضمن میں اہل حدیث علما کی مساعی بہ طور خاص لائق تذکر ہ ہیں،کیونکہ یہ کسی خاص شخصیت یا مکتب فکر کے اصولوں کی روشنی میں حدیث کی تشریح نہیں کرتے بلکہ حدیث کو اصل قرار دیتے ہوئے اس سے مسائل اخذ کرتے ہیں ۔جماعت اہل حدیث کے معروف قلمکار جناب مولانا محمد اسحاق بھٹی صاحب نے زیر نظر کتاب میں برصغیر کے ان ساٹھ اہل حدیث علمائے کرام کا تذکرہ کیا ہے ،جنہوں نے نبی اکرم ﷺ کی احادیث مبارکہ کی تدریسی یا تصنیفی صورت میں تبلیغ واشاعت کا اہتمام کیا یا کسی مدرسے میں طلبا کو کتب حدیث پڑھائیں یا حدیث کی کئی کتب کا ترجمہ کیا یا اس کی شرح لکھی یا فتوی نویسی کی۔اس سے علمائے اہل حدیث کی سوانح زندگی اور حدیث شریف سے ان کی محبت وتعلق سے آگاہی حاصل ہوگی۔(ط۔ا)

  • 6205 #711

    مصنف : عبد اللہ بن جوران

    مشاہدات : 19218

    صحابہ کرام کا تعارف قرآن اور اہل بیت کےاقوال کی روشنی میں

    (اتوار 07 اگست 2011ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #711 Book صفحات: 200

    رسول اکرم ﷺ کی وفات کے بعد جس جماعت نے آپ ﷺ کی دعوت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا وہ صحابہ کی جماعت ہے ۔اس جماعت کا امتحان اللہ عزوجل نے لیا اور اپنی خوشنودی سے نواز کر ان کی کامیابی کا اعلان فرما دیا۔صحابہ کرام ؓکے کردار کی عظمت ورفعت کا اقرار دشمنوں نے بھی کیا ۔لیکن اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والا ایک گروہ ایسا بھی ہے جو آج بھی صحابہ کرام ؓ اجمعین پر سب وشتم کرتا ہے اور حب اہل بیت کی آڑ میں ان پر زبان طعن دراز کرتا ہے ۔زیر نظر کتاب میں صحابہ کرام ؓ کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے ۔اس میں صحابہ ؓ کے بارے میں قرآن احد اہل بیعت کی مدح سرائی کا بیان ہے جو فتنہ کے ظہور کا تذکرہ ہے،اس کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہودی سازش کا ذکر ہے جس کے تحت صحابہ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ۔ آخر میں  دشمنان صحابہ کے اعتراضات کا بھی مسکت علمی جواب دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے یہ انتہائی مفید کتا ب ہے جس کے مطالعہ ہر محب صحابہ کو کرنا چاہیے تاکہ وہ امدائے صحابہ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دے سکے۔(ط ۔ا)

  • 6206 #734

    مصنف : عبد الرشید عراقی

    مشاہدات : 24497

    امام ابن تیمیہ اور ان کے تلامذہ

    (اتوار 07 اگست 2011ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #734 Book صفحات: 137

    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ ساتویں صدی ہجری  کی عظیم شخصیت تھے،جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب وتاب سے موجود ہیں۔آپ نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی نشرواشاعت ،کتاب وسنت کی ترویج وترقی اور شرک وبدعت کی تردید وتوضیح میں بسر کردی ۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم وفنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن وحدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر وقیمت کا صحیح تعین کیا۔مختلف گوشوں میں آپ کی تجدیدی واصلاحی خدمات آب زر سے لکھے جانے  کے لائق ہیں ۔امام ابن تیمیہ صرف صاحب قلم عالم ہی نہ تھے ،صاحب سیف مجاہدبھی تھے ،آپ نے میدان جہاد میں بھی جرأت وشجاعت کے جو ہر دکھائے ۔آپ کی طرح آپ کے تلامذہ بھی اپنے عہد کے عظیم عالم تھے ۔جناب عبدالرشید عراقی صاحب نے زیر نظر کتاب میں امام ابن تیمیہ اور ان کے چار جلیل القدر تلامذہ امام  ابن کثیر،حافظ ابن قیم،حافظ عبدالہادی اور امام ذہبی کے حالات زندگی اور ان کے علمی کارناموں کا احوال بیان کیا ہے ،جو لائق مطالعہ ہے ۔(ط۔ا)

  • 6207 #733

    مصنف : محمد بن علی شوکانی

    مشاہدات : 27017

    حقیقت تقلید و اجتہاد

    (ہفتہ 06 اگست 2011ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، ملتان
    #733 Book صفحات: 129

    یہ مسئلہ ایک طویل عرصہ سے استخوان نزاع بنا ہوا ہے کہ آیا اجتہاد کا دروازہ بند ہو چکا ہے یا کھلا ہے ،اور یہ کہ کیا ہر شخص پر ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے یا نہیں؟مقلدین حضرات کا کہنا ہے کہ اجتہاد کا مطلق کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اب ہر شخص کے لیے ضروری ہے  کہ وہ ان ائمہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرے ۔اس کے برعکس اہل حدیث کا کہنا ہے ہ باب اجتہاد تاقیامت واہے اور تقلید شخصی کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں،لہذا یہ درست نہیں۔زیر نظر کتابچہ امام شوکانی ؒ کی تصنیف ہے جو یمن کے ایک جلیل القدر عالم ،فقیہ،مفسر ،مجتہد اور محدث تھے۔امام صاحب ؒ نے اس میں ارباب تقلید کے دلائل کا جائزہ لیا ہے اور ان کے مغالطوں کا تجزیہ کر کے ان کا تارو پود بکھیر دیا ہے ،نیز یہ بھی ثابت کیا ہے کہ خود ائمہ متبوعین نے لوگوں کو اپنی تقلید سے روکا ہے ۔امید ہے کہ مسئلہ تقلید کو سمجھنے کے لیے اس کا مطالعہ مفید ثابت ہو گا۔(ط۔ا)

  • 6208 #671

    مصنف : قاری محمد یعقوب شیخ

    مشاہدات : 17638

    مسلمانوں میں باہمی جنگ کفار کی نئی سازش

    (جمعہ 05 اگست 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #671 Book صفحات: 19

    اہل کفر کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اسلام واہل اسلام کو صفہ ہستی سے مٹا دیا جائے۔اس کے لیے وہ مختلف سازشیں کرتے رہے ہیں ۔ان میں سے ایک سازش یہ ہے کہ مسلمانوں کو آپس ہی میں لڑا دیا جائے تاکہ وہ کمزور ہو جائیں اور دشمنوں کا مقابلہ نہ کرسکیں۔صلیبی جنگوں کی تاریخ میں بھی یہی سازش نظر آتی ہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی کو خانہ جنگی میں الجھا دیا گیا،جس سے امت کی بہت سی توانائیاں ضائع ہو گئیں ،آج بھی اسی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے ۔عالم کفر نے چونکہ حالیہ جنگ کو بھی صلیبی لڑائیاں قراردیا ہے چنانچہ اسی کے پیش نظر کلمہ گو حکومتوں کو ا پنا آلہ کار بناکر کلمہ اسلام کی سربلندی کے لیے لڑنے والے مخلص مسلمانوں سے بھڑادیا ہے ۔نتیجتاً مسلمان ایک دوسرے کا گلا کاٹ رہے ہیں۔زیر نظر کتابچے میں بھی اسی پہلو کی آراء سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے ،خدا کرے کہ مسلمانوں میں اتحاد واتفاق پیدا ہو اور وہ متحد ہو کر عالم کفر کی شورشوں کا مقابلہ کر سکیں۔آمین(ط ا)

  • 6209 #732

    مصنف : محمد بن اسحاق بن یسار

    مشاہدات : 52261

    سیرت ابن ہشام - جلد1

    dsa (جمعہ 05 اگست 2011ء) ناشر : ادارہ اسلامیات انار کلی ،لاہور
    #732 Book صفحات: 472

    سیرت ابن ہشام رسول اکرم صلی اللہ علیہ  وسلم کی سیرت طیبہ  پر لکھی جانے والی ابتدائی کتب میں سے ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اسے جو پذیرائی اور شرف قبولیت بخشا ہے اس کے اندازے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ ہر دور میں سیرت طیبہ کے مصنفین کے لیے یہ کتاب بنیادی اہمیت کی حامل رہی ہے اور اسے تاریخ وسیرت کے ابتدائی ماخذ ومصادر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ابن ہشام نے سیرت نگاری میں اپنے پیش رو امام ابن اسحق ؒ کی ’کتاب المبتدا والمبعث والمغازی‘کو بنیاد بنایا  اور اس میں جا بجا ترمیمات اور اضافوں سے کتاب کی افادیت کو دو چند کر دیا یہ کتاب نئی شکل میں سیرت ابن ہشام سے معروف ہوئی۔یہ سیرت ابن ہشام کا رواں اردو ترجمہ ہے جس سے اردو دان طبقہ کے لیے بھی سیرت کی اس عظیم الشان کتاب سے استفادہ سہل ہوگیا ہے ۔امید ہے شائقین علم اس کے مطالعہ سے مستفید ہوں گے۔(ط۔ا)
     

  • 6210 #731

    مصنف : سید جلال الدین انصر عمری

    مشاہدات : 26504

    عورت اسلامی معاشرہ میں

    (جمعرات 04 اگست 2011ء) ناشر : اسلامی پبلیکشنز،شاہ عالمی مارکیٹ،لاہور
    #731 Book صفحات: 395

    ظہور اسلام سے قبل کتاب ہستی کے ہر صفحے پر عورت کا نام حقارت  اور ذلت سے لکھا گیا ہے ۔اقوام عالم اور ان کے ادیان نے عورت کی خاطر خواہ قدر ومنزلت نہ کی اور عورت کا وجود تمام عالم پر ایک مکروہ دھبہ تصور کیا جاتا تھا ہر جگہ صنف نازک مردوں کے ظلم وستم کا شکار رہیں۔انسانی تمدن کی تاریخ گواہ ہے کہ دنیا کی متمدن ترین اقوام نے بھی عورت کو ایک غیر مفید بلکہ مخل تمدن عنصر سمجھ کر میدان عمل سے ہٹا دیا تھا ۔یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو عزت واحترام دیا اور اس کے حقوق کی نگہداشت پر زور دیا۔زیر نظر کتاب میں قدیم وجدید مذاہب اور تہذیبوں میں عورت کی حیثیت کو بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسلام نے عورت کو کس قدر اعلی مرتبے پر فائز کیا ہے ۔اسلامی معاشرہ میں عورت کے حقیقی دائرہ کار،عورت کی تعلیم وتربیت اور مختلف اقتصادی ومعاشی امور کے حوالے سے عورت کے کردار کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔علاو ہ ازیں عورت سے متعلقہ اسلامی احکام کی وضاحت اور ان کی حکمتوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔اپنے موضوع پر یہ ایک منفرد کتاب ہے ۔(ط۔ا)
     

  • 6211 #737

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 25444

    برصغیر میں علم فقہ

    (جمعرات 04 اگست 2011ء) ناشر : کتاب سرائے لاہور
    #737 Book صفحات: 393

    زیر نظر کتاب معروف مؤرخ وسوانح نگار جناب محمد اسحق بھٹی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں برصغیر پاک وہند میں علم فقہ کی نشرواشاعت اور اس سے متعلقہ اہم کتب کا تعارف کرایا گیاہے۔ابتدا میں علم فقہ کے معنی ومفہوم پر روشنی ڈالی گئی ہے،پھر ماخذ فقہ،اجتہاد اور استنباط مسائل میں اختلاف پر بحث کی ہے۔اصحاب فتوی صحابہ وتابعین اور مختلف علاقوں میں مراکز فقہ کی بھی نشاندہی کی ہے اس کے بعد ائمہ اربعہ کے مناہج فقہ کا تذکرہ ہے بعدازاں بر صغیر میں فقہ کی آمد کا تاریخی پس منظر بیان کیا ہے اور پھر گیارہ فقہی کتابوں کا تعارف کرایا ہے ۔ان میں الفتاوی الغیاثیہ،فتاوی امینیہ ،فتاوی بابری اور فتاوی عالمگیری اہم ہیں۔یہاں اس امر کی نشاندہی ضروری ہے کہ اس سے ان کتابوں کا تعارف ہی مقصود ہے۔ان کے مندرجات کی توثیق یا مباحث کی تائید پیش نظر نہیں،اس لیے کہ اصل حجت کتاب وسنت ہیں ۔تمام مسائل انہی کی روشنی میں قبول کرنے چاہییں،جبکہ ان کتابوں کے مندرجات زیادہ تر مخصوص مکاتب فقہ کی تقلید پر مبنی ہیں۔اس نکتے کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کا کتاب کا مطالعہ مفید رہے گا۔(ط۔ا)
     

  • 6212 #489

    مصنف : علامہ شبلی نعمانی

    مشاہدات : 83426

    مقالات شبلی جلد1

    dsa (پیر 01 اگست 2011ء) ناشر : مسلم اکادمی لاہور
    #489 Book صفحات: 230

    علامہ شبلی نعمانی اردو کے مایہ ناز علمی و ‌ادبی شخصیات میں سے ہیں۔ خصوصاً اردو سوانح نگاروں کی صف میں ان کی شخصیت سب سے قدآور ہے۔ مولانا شبلی نے مستقل تصنیفات کے علاوہ مختلف عنوانات پر سیکڑوں علمی و تاریخی و ادبی و سیاسی مضامین لکھے تھے جو اخبارات و رسائل کے صفحات میں منتشر تھے۔ اگرچہ مولانا مرحوم کے چند مضامین ’رسائل شبلی‘ اور ’مقالات شبلی‘ کے نام سے ان کی زندگی ہی میں شائع ہو چکے تھے، لیکن یہ دونوں مجموعے ناتمام ہیں اور صرف چند تاریخی و علمی مضامین پر مشتمل ہیں،  مولانا کے تمام مضامین کو یکجا صورت میں پیش کرنے کے لیے ہندوستان کے مختلف رسائل و اخبارات مثلاً معارف علی گڑھ، دکن ریویو، انسٹیٹیوٹ گزٹ، تہذیب الاخلاق، الندوہ، مسلم گزٹ وغیرہ سے مولانا کے تحریر کردہ  تمام مضامین استقصاء کے ساتھ نہایت تلاش و محنت سے جمع  کیے گئے اور مختلف موضوع کے لحاظ سے الگ الگ ان کی تقسیم کی گئی اور ’مقالات شبلی‘ کے نام سے اشاعت کا انتظام کیا گیا۔ یہ اس سلسلے کی پہلی جلد ہے جس میں تاریخ ترتیب قرآن، اختلاف مصاحف اور قراءت، یورپ اور قرآن کے عدیم الصحۃ ہونے کا دعویٰ، مسائل فقہیہ پر زمانہ کی ضرورتوں کا اثر، عربوں کی صلح پسندی اور بے تعصبی، مسلمانوں کو غیر مذہب حکومت کا محکوم ہو کر کیوں رہنا چاہیے وغیرہ جیسے علمی و تحقیقی مقالات شامل ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر مضامین کے مندرجات سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن مجموعی طور یہ علمی دستاویزات  ہیں، عوام و خواص کے لیے ان سے مستفید ہونے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔(ع۔م)
     

  • 6213 #725

    مصنف : ابو الکلام آزاد

    مشاہدات : 16509

    مضامین الندوہ لکھنؤ

    (پیر 01 اگست 2011ء) ناشر : یورپ اکادمی اسلام آباد
    #725 Book صفحات: 298

    مولانا ابو الکلام آزاد بر صغیر کے جلیل القدر عالم اور عظیم قائد تھے جنہیں بجا طور پر ’امام الہند‘کے پرشکوہ لقب سے نوازا گیاہے۔زیر نظر کتاب  ندوۃ العلما کے رسالے’الندوۃ‘میں چھپنے والے چند مضامین کا مجموعہ ہے ۔اس میں پانچ مضامین شامل ہیں جو اپنے مندرجات کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور آج بھی لائق مطالعہ ہیں ۔مولانا کا طرز تحریر بھی انتہائی ادبی شان وشوکت کا حامل ہے اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری ہیں جو ابو الکلامیات کے ماہر اور متخصص کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں ۔چنانچہ شروع میں سواصد سے زائد صفحات پر ان کا مقدمہ بھی لائق مطالعہ ہے جس میں مولانا آزاد کا تعارف اور الندوہ وشبلی سے ان کے تعلقات کے مختلف ادوار پر سیر حاصل روشنی ڈالی ہے۔ڈاکٹر تحیس فراقی صاحب کا ’حرف اول‘بھی پڑھنے کے قابل ہے ۔الغرض یہ کتاب علم وادب کا بہتر ین مرقع ہے ،جو شائقین ادب کے لیے یقیناً ’ارمغان علمی‘ہے ۔امید ہے شائقین علم وادب اس کا شایان شان استقبال کریں گے۔(ط۔ا)

  • 6214 #726

    مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

    مشاہدات : 25889

    نقوش اقبال

    (اتوار 31 جولائی 2011ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #726 Book صفحات: 322

    یہ کتاب عظیم مفکر اسلام مولانا ابو الحسن ندوی ؒ کی تصنیف ’روائع اقبال‘کا اردو قالب ہے ۔اس میں مولانا موصوف نے علامہ اقبال کی اہم نظمون اور متفرق اشعار سے اسلام کی بنیادی تعلیمات ،ان کی روح اور ملت اسلامیہ کی تجدید واصلاح،مغربی تہذیب اور اس کے علوم وغیرہ کے متعلق اقبال کے افکار وخیالات کا خلاصہ اور لب لباب پیش کر دیا ہے۔جس سے اس کے اہم رخ سامنے آجاتے ہیں ۔کتاب کے بعض مندرجات سے اختلاف ممکن ہے لیکن بحثیت مجموعی یہ انتہائی مفید کتاب ہے ۔مختصر ہونے کے باوصف یہ کتاب اقبال کے مقصد،پیام اور افکار وتصورات کو سمجھنے کے لیے بالکل کافی ہے ۔اقبال کو خاص طور پر ان کے دینی رجحان اور دعوتی میلان کی روشنی میں دیکھنے کو کوشش اب تک بہت کم ہوئی ہے ۔زیر نظر کتاب میں اقبال کے قلب وروح تک پہنچنے اور اس کی چند جھلکیاں دکھانے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔(ط۔ا)
     

  • 6215 #718

    مصنف : محمد حلیم انصاری

    مشاہدات : 30977

    انجیل برناباس

    (جمعرات 28 جولائی 2011ء) ناشر : ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی
    #718 Book صفحات: 442

    اللہ تعالی نے بنی نوع انسان کی ہدایت وراہنمائی کے لیے جو سلسلہ نبوت ورسالت جاری فرمایا،اس کی آخری کڑی جناب محمد رسول اللہ ﷺ ہیں۔آپ ﷺ کی صداقت کی دلیل اصلی تو قرآن شریف ہے تاہم سابقہ آسمانی کتابوں میں بھی آپ ﷺ کی بعثت کی خبر دی گئی ہے۔تورات اور انجیل میں یہ پشین گوئیاں آج بھی موجود ہیں۔عموماً عیسائیوں کا اعتقاد ہے کہ دنیا میں چار انجیلیں موجود ہیں لیکن سولہویں صدی عیسوی میں ایک اور انجیل برناباس کے نام سے بھی منظر عام پر آنی ہے،جو برناباس حواری کی طرف مشہور ہے۔اس میں پیغمبر آخر الزماں ﷺ کا اسم گرامی واضح طور پر مرقوم ہے۔چنانچہ دنیائے عیسائیت نے ایسے جعلی قراردے کر مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی مسلمان کی تصنیف ہے،جسے انجیل کے نام سے مشہور کر دیا گیاہے۔تاہم علمائے اسلام نے تحقیق و جستجو سے ایسے شواہد پیش کیے ہیں ،جن سے معلوم ہوتا ہے کہ واقعتاً یہ انجیل ہی ہے جو گم ہوگئی تھی۔اس کی تائید اس امر سے بھی ہوتی ہے بعض انجیلوں کی گم شدگی کا اعتراف عیسائیوں کے ہاں بھی ملتا ہے۔بہر حال اس کی تفصیل زیر نظر  کتاب میں موجود ہے علاوہ ازیں انجیل برناباس میں حضرت عیسیٰ ؑ نے اپنے آپ کو خدا کا بیٹا بھی قرار نہیں دیا بلکہ اس کی نفی کی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ہمیں اگرچہ اس کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ ہمارے پاس قرآن وحدیث محفوظ صورت میں موجود ہیں تاہم تائید اور الزام کے طور پر اسے پیش کیا جاسکتا ہے ۔اس پہلو سے ہر مسلمان کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ اسلام کی حقانیت پراس کے ایمان وایقان میں اضافہ ہو اور وہ علمی وجہ البصیرت دنیائے عیسائیت کے سامنے اسلام کی برتری ثابت کرکے اسے اسلام کی جانب راغب کر سکے۔(ط۔ا)

  • 6216 #719

    مصنف : ڈاکٹر مصطفی مراد

    مشاہدات : 27946

    جہنم میں عورتوں کی کثرت کیوں؟

    (جمعرات 28 جولائی 2011ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #719 Book صفحات: 167

    جہنم سے آزادی اور جنت کا حصول شریعت کا مقصود و منشا رہا ہے۔شریعت اسلامی میں دیگر تعلیمات سماویہ کی طرح شریعت اسلامی نے بھی فلاح وکامرانی کے راستوں پر گامزن ہونے کے احکام ومسائل اور ذلت ورسوائی سے بچنے کی تراکیب ومنہاج کما حقہ بیان فرما دیےہیں۔اسلام تمام بنی نوع انسان کو عموما اور اپنے نام لیواؤں کو خصوصا اللہ کے عتاب وعذاب سے بچنے کی تلقین کرتا ہے، اور ان اعمال کی نشاندہی کرتا ہے جو عقائد سے متعلقہ  اور قبیح افعال پر مشتمل ہیں اور جن کی وجہ سے لوگ اللہ کے غیض وغضب کا نشانہ بن جائیں گے۔ جہنم کے عذاب  سےچھٹکارا از بس ضرور ی ہے ۔فرمان باری تعالیٰ ہے
    ’’اے ایمان والو!اپنے آپ کو اور اپنے اہل وعیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ‘‘(التحریم:6)
    زیر نظر کتاب  مصر کے معروف عالم اور جامعہ ازہر کے استاد الشیخ الدکتور مصطفیٰ مراد کی کتاب (نساء أہل النار )کا ترجمہ ہے جسے شیخ سلیم اللہ زماں نے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اردو ترجمہ سہل اور سلیس ہے کتاب میں احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی ہے ۔اگر حدیث کی صحت وضعف کی نشاندہی  کر دی جاتی تو عامۃ الناس کے لیے مزید سہولت میسر ہو جاتی ۔ بہر کیف اس کتاب کو  عورتوں سے متعلقہ ہونے کی وجہ سے ہر گھر کی زینت ہونا چاہیے۔
     

  • 6217 #717

    مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

    مشاہدات : 25767

    ضرب حدیث

    (بدھ 27 جولائی 2011ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #717 Book صفحات: 355

    رسول اکرم ﷺ کی حدیث وسنت شریعت اسلامیہ کی اہم ترین اساس ہے۔حدیث پاک کو نظر انداز کر دیا جائے تو نہ قرآن کریم کو سمجھا جاسکتا ہے اور نہ ہی دین پر مکمل عمل ممکن ہے۔بعض گمراہ لوگ جو دین کا انکار کرنا چاہتے تھے اور شریعت کی پابندیوں سےآزادی کے خواہاں تھے،انہوں نے اس مقصد کے لیے حدیث پاک کو مشکوک ٹھہرانے کی ناپاک سعی کی اور بالآخر اسے ناقابل اعتبار قرار دے کہ مسترد کر دیا۔بر صغیر میں اس حوالے سے مولوی عبداللہ چکڑالوی کا نام خارجی شہرت رکھتا ہے۔بعد ازاں مختلف لوگوں نے اس فتنے کی آبیاری کی اور بالآخر پاکستان میں چودھری غلام احمد پرویز نے اسے خوب رواج دیا۔علما نے اس فتنے کے رد میں بے شمار کتابیں لکھیں اور ساتھ ساتھ مثبت طور پر حدیث رسول ﷺ کی اہمیت وضرورت سے بھی آگاہ کیا۔انہی میں مولانا محمد صادق سیالکوٹی ؒ کی زیر نظر کتاب ’ضرب حدیث‘بھی ہے۔اس میں مولانا مرحوم نے انتہائی شستہ اور علمی انداز میں اطاعت رسول ﷺ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حدیث کی حجیت کا اثبات کیا ہے اور انکار حدیث کے نتائج پر بھی روشنی ڈالی ہے۔(ط۔ا)
     

  • 6218 #727

    مصنف : پروفیسر حافظ احمد یار

    مشاہدات : 23528

    قرآن وسنت چند مباحث - جلد اول

    dsa (منگل 26 جولائی 2011ء) ناشر : شیخ زاید اسلامک سنٹر لاہور
    #727 Book صفحات: 382

    زیر نظر کتاب پروفیسر احمد یار مرحوم،سابق صدر شعبہ اسلامیات ،جامعہ پنجاب،لاہور کے چند علمی وتحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے جس میں علوم القرآن،سیرت نبوی اور دیگر موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔زیادہ تر مضامین کا تعلق قرآنی علوم سے ہے۔چنانچہ اس سے متعلق 9مضامین شامل کتاب ہیں جن میں انتہائی اہم مباحث پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اس ضمن میں قرآن کریم کی ترتیب نزول،کتابت مصاحف اور علم رسم،رسم عثمانی،خط نسخ اور صلیبیوں اور صیہونیوں کی قرآن دشمنی جیسے عنوانات پر تحقیقی بحث کی گئی ہے۔اس کے علاوہ لغات واعراب قرآن اور تفسیر الجامع الازھر پر تبصرہ بھی شامل ہے۔اس کے بعد سیرۃ النبی پر تین تحریریں ہیں ان میں اخلاق نبوت سے اکتساب فیض کی شرط او ر علامت کا تذکرہ ہے،پھر عصر حاضر کے لیے سیرت کا پیغام اجاگر کیا گیا ہے اور تیسرے مضمون میں اسلام کے نظام عدل واحسان اور برائیوں کے انسداد پر روشنی ڈالی ہے۔آخر میں عشرگی اہمیت وافادیت پر بھی سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔اس پہلو سے یہ کتاب بہت علمی نکات وفوائد کی حامل ہے،جس کا مطالعہ یقیناً اضافہ علم کا موجب ہو گا۔(ط۔ا)
     

  • 6219 #707

    مصنف : شیخ عبد الغنی محمد عبد الخالق

    مشاہدات : 21855

    حجیت سنت

    (اتوار 24 جولائی 2011ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #707 Book صفحات: 895

    اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ ان کے لیے علم ومعرفت کے حصول اور رہنمائی کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں:ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا ذریعہ اللہ کے آخری رسول ﷺ کی حدیث وسنت ہے۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ تھا کہ ان میں سے کسی ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا گیا ۔ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول ﷺ کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول ﷺ کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ۔زیر نظر کتاب میں جو کہ ایک عظیم المرتبت مصری عالم کی تصنیف ہے،ان تمام شبہات  کا ازالہ کرتے ہوئے سنت رسول کے صحیح مقام ومرتبے کا تعین کیا گیاہے۔اس موضوع پر ویسے تو بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں لیکن اس کی انفرادی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سنت کی حجیت کو عصمت انبیاء کے تصور سے مربوط کیا گیاہے۔بلامبالغہ یہ بحث جس قدر تفصیل کے ساتھ اس کتاب میں آئی ہے وہ موجودہ دور کی شایدہی کسی اور تصنیف میں نظر آئے۔(ط۔ا)
     

  • 6220 #690

    مصنف : محمد بن سعد کاتب الواقدی

    مشاہدات : 22457

    طبقات کبیر جلد اول

    dsa (ہفتہ 23 جولائی 2011ء) ناشر : جامعہ عثمانیہ سرکار حیدرآباد دکن
    #690 Book صفحات: 280

    زیر نظر کتاب تاریخ اسلامی کا بہت وسیع ذخیرہ اور تاریخی اعتبار سے ایک شاندار تالیف ہے جس میں مصنف نے بہت عرق ریزی سے کام لیا ہے۔واقعات کو بالاسناد ذکر کیا ہے جس سے محققین کے لیے واقعات کی جانچ پڑتال اور تحقیق سہل ہو گئی ہے۔یہ کتاب سیرت رسول ﷺ اور سیر صحابہ وتابعین پر یہ تالیف سند کی حیثیت رکھتی ہے اور سیرت نگاری پر لکھی جانے والی کتب کا یہ اہم ماخذ ہے المختصر سیرت نبوی اور سیرت صحابہ وتابعین پر یہ ایک عمدہ کتا ب ہے ۔جس کا مطالعہ قارئین کو ازمنہ ماضیہ کی یاد دلاتا ہےاور ان عبقری شخصیات کے کارہائے نمایاں قارئین میں دینی ذوق ،اسلامی محبت اور ماضی کی انقلابی شخصیات کے کردار سے الفت و یگانگت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔لہذا فحش لٹریچر ،گندے میگزین اور ایمان کش جنسی ڈائجسٹ کی بجائے ایسی تاریخی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے جو شخصیات میں نکھار ،ذوق میں اعتدال ،روحانیت میں استحکام اور دین سے قلبی لگاؤ کا باعث بنیں ۔
     

  • 6221 #607

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 13776

    راہ فلاح

    (ہفتہ 23 جولائی 2011ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #607 Book صفحات: 24

    دنیا میں ہر انسان کی تمنا ہے کہ وہ کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہو لیکن زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں کامیابی کاتصور محض یہ ہے کہ دنیا کی ساری آسائشیں اور وسائل زیادہ سے زیادہ حاصل ہو جائیں تو انسان کامیاب و کامران کہلانے کا مستحق ہو جاتا ہے لیکن اسلام کی نگاہ میں یہ نظریہ قطعی طور پر غلط ہے۔اسلامی تعلیمات کے مطابق کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زندگی کو خداوند عالم کی مرضی کے مطابق بسر کیا جائے اس لیے کہ وہ انسان کا حالق ہے اور وہی سب سے زیادہ اس بات سے باخبر ہےکہ حقیقی کامیابی کیا ہے۔قرآن وحدیث کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ اصل کامیابی،جسے شریعت نے’فلاح‘کا نام دیا ہے،مجض اسی صورت میں مل سکتی ہے جب اسلامی عقائد ارکان اسلام کی پابندی کی جائے۔زیر نظر کتابچہ میں اسی حقیقت کو انتہائی دلنشیں انداز میں  اجاگر کیا گیا ہے،اہل اسلام کو لازماً اس کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ صحیح معنوں میں شاہراہ کامیابی پر گامزن ہو سکیں۔(ط۔ا)
     

  • 6222 #706

    مصنف : حامد کمال الدین

    مشاہدات : 16791

    امیریکن ایمپائر

    (جمعہ 22 جولائی 2011ء) ناشر : مطبوعات ایقاظ
    #706 Book صفحات: 122

    امریکہ کو اس وقت دنیا کی سپر پاور گردانا جاتا ہے اور اسی زعم میں وہ پوری دنیا پر اپنا فیوورلڈ آرڈر قائم کر کے تمام ملکوں پہ اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکہ کی سیاست ومعیشت پر یہودی وصیہونی لابی چھائی ہوئی ہے جو اسلام کو نیست ونابود کرنا چاہتی ہے ۔اسی کے زیر اثر امریکہ نے 11/9کو بہانہ بناکر افغانستان پر حملہ کیا اور کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کر کے عراق پر آتش وھن کی بارش برسادی ۔اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے اپنے کروسیڈ یعنی صلیبی جنگ سے تعبیر کیا۔لیکن ان دونوں ملکوں میں جنگ چھٍیڑنے سے امریکہ انتہائی مشکل میں پھنس گیا اور جہادی تحریکوں کی بھرپور مزاحمت نے اس کے پاؤں اکھاڑ دیئے۔اس کی معیشت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے نتیجتاً وہ دیوالیہ ہونے کے قریب ہو گیا۔اب تو اس نے افغانستان میں طالبان سے باقاعدہ مذاکرات اور وہاں سے مرحلہ وار انخلا کا بھی اعلان کر دیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب وہ زوال کی طرف گامزن ہے۔معروف مفکر اور قلمکار جناب حامد کمال الدین نے اپنی زیر نظر کتاب میں اسی نکتے کو موضوع بحث بنایا ہے اور اس حوالے سے بڑے ہی فکر انگیز نکات اٹھائے ہیں۔کتاب کا مطالعہ ’امریکن ایمپائر‘کے اصل چہرہ کی نقاب کشائی میں ممدومعاون ثابت ہو گا۔(ط۔ا)
     

  • 6223 #709

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 19956

    والدین کا احتساب

    (بدھ 20 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #709 Book صفحات: 123

    عمومی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ والدین کو اپنی اولاد کا احتساب کرنا چاہیے اور ان کی تربیت کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے لیکن یہ سوال بھی ذہنوں میں پیدا ہوتا ہے کہ اگر کوئی مسلمان اپنے والدین کو کسی شرعی  حکم کی خلاف ورزی کا مرتکب دیکھے تو وہ کیا کرے؟کیا وہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دے کہ وہ شرعی فریضہ ترک کریں اور ناجائز کام میں لگے رہیں یا اپنے ذمے شرعی واجب کوادا کرنے کا حکم دے ارو برائی سے منع کرے ۔یہ سوال اس لیے بھی اہم ہے کہ والدین کے ادب واحترام اور ان سے حسن سلوک پر انتہائی زور دیا گیا ہے لہذا کسی صورت میں بھی ان کی بے ادبی کی اجازت نہیں۔مزید برآں والدین کی ناراضگی کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب میں عالم اسلام کے عظیم اسکالر ڈاکٹر فضل  الہیٰ حفظہ اللہ نے قرآن وحدیث یک روشنی میں اس مسئلے کی وضاحت کی ہے جس کا مطالعہ ہر مسلمان کو لازماً کرنا چاہیے۔(ط۔ا)
     

  • 6224 #699

    مصنف : محمد بشیر ظہیر

    مشاہدات : 21303

    کشف الحقائق حصہ اول

    (منگل 19 جولائی 2011ء) ناشر : چوک سرائے کرشنا ضلع بھکر
    #699 Book صفحات: 176

    ہمارے ہاں عمومی طور پر دیوبندی حضرات کے بارے میں یہ خیال عام ہے کہ وہ تقلید شخصی کے قائل تو ہیں لیکن شرکیہ امور سے دور ہیں اور پکے موحد ہیں،چنانچہ بریلوی حضرات کے مقابلے میں یہ اہل حدیث کے زیادہ قریب ہیں۔سچ  یہ ہے کہ فرقہ پرستی کے اس عہد میں افراد امت کو وحدت کی لڑی میں پرونے کی اشد ضرورت ہے لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اتحاد و اتفاق کا اصل و اساس عقیدہ توحید ہی ہے۔اب اگر بے تعصبی سے دیوبندی لٹریچر کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہو گا کہ ان کے ہاں بھی ایسی بے شمار چیزیں موجود ہیں ،جن کی وجہ سے بریلوی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شرکیہ امور کے مرتکب ہیں۔چنانچہ یہی وجہ ہے کہ ایک بریلوی مصنف ارشد القادری صاحب نے ’زلزلہ‘نامی کتاب لکھ کر یہ ثابت کیا  ہے کہ دیوبندی بھی وہی عقاید رکھتے ہیں جو بریلویوں کے ہیں،لیکن اس کے باوجود وہ ہمیں مشرک کہتے ہیں اور خود کو موحد۔ایک مصنف دیوبندی عالم جناب عامر عثمانی نے بھی’زلزلہ‘کے مندرجات کی تائید کی ہے کہ واقعتاً دیوبندی حضرات بھی انہی خرابیوں کا شکار ہیں ۔زیر نظر کتاب میں بھی اسی نکتے پر بحث کی گئی ہے یہ ایک سابق دیوبندی مولانا محمد بشیر مظہر کی تصنیف ہے جس  میں ا نہوں نے معتبر حوالہ جات سے دکھایا ہے کہ دیوبندی حضرات کے ہاں بھی شرکیہ حکایات موجود ہیں۔انداز کہیں کہیں سخت ہے تاہم  بات درست ہے ،امید ہے دیوبندی دوست کھلے دل سے اس کا مطالعہ کریں گے اور حق بات واضح ہو جانے پر اصلاح احوال کی سعی کریں گے۔(ط۔ا)

  • 6225 #698

    مصنف : ابو الاسجد

    مشاہدات : 28278

    مفتی تقی عثمانی کا رجوع

    (پیر 18 جولائی 2011ء) ناشر : www.KitaboSunnat.com
    #698 Book صفحات: 17

    جناب مفتی تقی عثمانی صاحب دیوبندی مکتب فکر کی معروف شخصیت ہیں۔آپ مولانا مفتی محمد شفیع کے صاحبزادے اور بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں۔موصوف وفاقی شرعی عدالت کے جج بھی رہ چکے ہیں آج کل آپ اسلامی بینکوں کی سرپرستی فرمارہے ہیں اور حیلوک کے ذریعے ’مروجہ اسلامی بینکاری‘کے جواز کا فتوی دے رہے ہیں۔مفتی تقی عثمانی صاحب کی ایک کتاب’فقہی مقالات‘ہے جو ان کے فقہی مضامین کا مجموعہ ہے ۔اس کی چوتھی جلد میں موصوف نے ’حرام اشیاء سے علاج‘کے ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے بعض کبار حنفی علما  کے حوالے سے یہ فتوی دیا کہ علاج کی خاطر سورہ فاتحہ کو پیشاب اور خون سے لکھا جائز ہے ۔اس پر عامۃ المسلمین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تو مفتی صاحب نے ’اسلام‘اقبار میں یہ وضاحت کی وہ نجاست سے سورہ فاتحہ کے لکھنے کو جائز نہیں سمجھتے۔زیر نظر مختصر کتابچہ میں ان کے اس وضاحتی بیان کا جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلہ سے متعلق احناف کے نقطہ نظر پر تنقیدی نگاہ ڈالی گئی ہے امید ہے اس کے مطالعہ سے حق کو سمجھنے میں مدد ملے گی ۔ان شاء اللہ۔(ط۔ا)

< 1 2 ... 246 247 248 249 250 251 252 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30135
  • اس ہفتے کے قارئین 225141
  • اس ماہ کے قارئین 876651
  • کل قارئین102437167
  • کل کتب8732

موضوعاتی فہرست