#802

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 22622

رفع الیدین(مسائل واحکام،دلائل وتحقیق)

  • صفحات: 120
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3600 (PKR)
(ہفتہ 24 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

رفع الیدین نبی کریمﷺکی محبوب سنت ہے ،جس پر آپ نے ہمیشہ عمل کیا اور اپنی حیات مبارکہ میں کبھی کوئی نماز رفع الیدین کے بغیر نہیں پڑھی ۔نیز آپ نے تمام امتیوں کو اس بات کاپابند کیا کہ و ہ طریقہ نبوی کے مطابق نماز ادا کریں ،لیکن تقلید شخصی کے خوگروں نے عوام کا کتاب وسنت سے تعلق توڑ کر اتباع و اطاعت کا رخ ائمہ کی طرف موڑ دیا اور اعمال کی ادائیگی کے لیے قول وفعل امام کو ترجیح دی گئی ،یوں عوام کو سنت سے ناتا ٹوٹا اور شخصیت پرستی کا آغاز ہو ،آل تقلید  کی اس گھناؤنی سازش سے اتباع رسولﷺکا جذبہ معدوم ہوا اور عبادات میں بدعات و محدثات کا لا متناہی سلسلہ شروع ہوا کہ اسلام کا اصل چہرہ ہی مسخ کردیا گیا اور حاملین کتاب وسنت  کو بے دین و بے ایمان قرار دیا گیا ،صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر غیر فقیہ ہونے کے بے ہودہ الزامات عائد کیے گئے اور جہاں مذہب کے خلاف احادیث آئیں انہیں مختلف تاویلات وتحریفات سے رد کر دیا گیا۔انہیں مسائل میں سے ایک مسئلہ نمازوں میں رفع الیدین کا ہےجسے آل تقلید مختلف حیلوں بہانوں سے منسوخ اور معدوم سنت قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس کے برعکس سلفی علما نے آل تقلید کی ان چیرہ دستیوں کو ہمیشہ طشت از بام کیا اور رفع الیدین کے مسنون و مستحب ہونے کو دلائل قویہ سے ثابت کرکے مقلدین کی سازشوں کو بے نقاب کیا ۔رفع الیدین کے ثبوت اورمسنون عمل ہونے کے متعلق یہ ایک معلوماتی کتاب     ہے ،جس کے مطالعہ کے بعدتقلیدی تعصب سے پاک شخص خود بخود رفع الیدین کا قائل و فاعل ہو جائے گا۔(ف۔ر)
 

اس کتاب کی فہرست نہیں ہے

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84842
  • اس ہفتے کے قارئین 297597
  • اس ماہ کے قارئین 84842
  • کل قارئین113976842
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست