علم انسانیت کی معراج ہے ،جس کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کی پہچان حاصل کرتا ،دین کی اساسیات سے واقف ہوتا اور مقصد حیات سے آگاہی حاصل کرتاہے ۔علم عظمت و رفعت کی علامت ہے اور علم ہی کی بدولت اللہ مالک الملک نے انسان کو دیگر مخلوقات سے فوقیت دی ۔کتاب وسنت میں دینی علم حاصل کرنے کی کافی ترغیب اور علما کے مراتب عام امتیوں سے اعلیٖ و افع بیان ہوئے ہیں ۔وحی کے علم کی حفاظت و ذمہ داری اور تبلیغ و اشاعت کا فریضہ علمائے امت پر عائد ہے ، اس مناسبت سے علماء کا فرض ہے کہ دینی علوم میں دلچسپی لیں اور کتاب وسنت کے احکام و فرائض ،فقہی مسائل اور ضروریات دین کے متعلقہ امور سے کما حقہ بہرہ مند ہوکر تبلیغ دین کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوں۔دینی علم سیکھنا اور سکھانا بہت معزز پیشہ ہے اور دینی تعلیم سے وابستہ افراد انتہائی قابل احترام ہیں ۔زیر نظر کتاب حافظ ابن عبد البر کی معروف کتاب جامع بیان العلم و فضلہ کا ترجمہ ہے ، جس میں علم کی فضیلت و اہمیت ،علماء کے فضائل ومناقب ، حصول علم کے لیے مصروف طلباء کی عظمت اورتعلیم سیکھنے اور سکھانے کے آداب کا بیان ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع بہترین تصنیف ہے ، جو قارئین کی علمی ذوق کو ابھارے گی اوران میں حصول علم کا نیا ولولہ پیدا کرے۔(ف۔ر)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
کتاب اور مؤلف کتاب |
|
7 |
مقدمہ مترجم |
|
7 |
اسلام سے پہلے دنیا کے علوم |
|
9 |
مسیحیت کا عروج |
|
11 |
مسیحی تعصب اور ابن رشد |
|
15 |
مسیحی یورپ کی اجتماعی حالت |
|
18 |
مسیحی یورپ کی اخلاقی حالت |
|
19 |
اسلام کا علم سے برتاؤ |
|
21 |
اسلامی کتب خانے |
|
25 |
فرانس میں عربوں کی شکست کا نتیجہ |
|
32 |
انسان کی فرشتوں پر فضیلت |
|
36 |
مقدمہ مؤلف |
|
43 |
نیکی کی تعلیم |
|
60 |
چالیس حدیثوں والی روایت |
|
64 |
کتاب علم کی اجازت |
|
69 |
تحریر پر نظرثانی |
|
71 |
کم عمری میں تحصیل علم |
|
72 |
طلب علم میں سفر |
|
76 |
متعلم پر عالم کا رعب |
|
90 |
آداب عالم ومتعلم |
|
97 |
فاسقوں اوررزیلوں میں علم |
|
119 |
طالب علم اور کسب مال |
|
140 |
لاعلمی کی صورت میں عالم کا فرض |
|
162 |
سنت کا تعلق کتاب اللہ سے |
|
252 |
بدعت اور اہل بدعت |
|
259 |
امام شافعی کا سفر نامہ |
|
265 |
امام مالک سے ملاقات |
|
265 |
عراق کا قافلہ |
|
268 |
ہارون الرشید سے ملاقات |
|
272 |
حجام کی بدسلوکی |
|
274 |
اسماء الرجال |
|
280 |