#815

مصنف : ابو ریحان البیرونی

مشاہدات : 28121

کتاب الہند(البیرونی)

  • صفحات: 547
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16410 (PKR)
(جمعرات 05 جنوری 2012ء) ناشر : بک ٹاک لاہور

ایک ہمہ گیر شخصیت، علم ہیئت کا ماہر، فلسفی اور ایک ہی وقت میں سائنسی اور عمرانی علوم پر دسترس رکھنے والا شخص تاریخ میں ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی کے نام سے مشہور ہے۔ اس عبقری شخصیت نے ہندوستان اور ہندوؤں کے حالات پر مشتمل ’کتاب الہند‘ کے نام سے ایک جاندار کتاب لکھی، جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ 1019ء میں البیرونی ہند کے حالات معلوم کرنے ہندوستان آیا۔ ہندوستان کی معاشرت، تہذیب و ثقافت، جغرافیہ، تمدن، یہاں کے مذاہب اور لوگوں کی اخلاقی حالت کا مطالعہ کرنے کے لیے اس نے سنسکرت زبان سیکھی۔ ہندوستان میں البیرونی نے کم و بیش دس سال گزارےاور اس دوران ہندو مذہب کے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔ یہ تمام معلومات زیر مطالعہ کتاب کا حصہ ہیں۔ ہندوؤں کے ہاں تصور خدا کیا ہے؟ دنیا سے نجات پانے کے کیا راستے ہیں؟ ہندوؤں کے دیگر مذاہب کے بارے میں کیا نظریات ہیں؟ اوربیوی کو خاوند کے ساتھ ستی کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ہندو ازم سے متعلق یہ اور اس طرح کے دیگر بہت سے حقائق کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ اس کتاب میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کو ہندوؤں سے متعلق معلومات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہندوؤں کو دعوت دین دینے کے حوالے سے کہاں کہاں خامیاں موجود ہیں اور کن ذرائع کو ملحوظ رکھ کر ہم ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مائل بہ اسلام کر سکتے ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ہندوں کے اقوال نقل کرنے سے قبل جو ہمارا مقصد ہے

 

17

اللہ پاک کی نسبت ہندوؤں کا اعتقاد

 

27

موجودات عقلی وحسی کی نسبت ہندوؤں کے عقائد

 

33

فصل کا سبب اور نفس کا تعلق مادہ کے ساتھ

 

47

مخلوقات کی جنسیں اور ان کے نام

 

95

برہمانڈ کا بیان

 

149

کھانے پینے کی حلال وحرام چیزیں

 

188

ژوک (جو گ،بواؤ مجہول )کا بیان

 

268

جلد دوم

 

 

ممالک کے درمیان کے فاصلے کا حال

 

227

مہینوں اور سال کے اجزاء

 

324

کلپ اور چترجگ کی توضیح اور ہر ایک کی مقدار

 

337

اوساط کواکب کا دریافت کرنا

 

415

پرب کا بیان

 

489

میراث اور اس میں میت کے حقوق کے بیان میں

 

516

ستاروں کے احکام کے متعلق ہندوؤں کے اصول مدخلیہ کا ذکر اور اصول  کا مختصر بیان

 

519

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 82552
  • اس ہفتے کے قارئین 398941
  • اس ماہ کے قارئین 186186
  • کل قارئین114078186
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست