شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل

  • نام : شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل

نام: محمد بن عبداللہ۔
ولدیت: شیخ عبداللہ بن محمد۔
نسب نامہ: محمدبن عبداللہ بن محمدبن عبدالعزیز السبیل۔
ولادت:
شیخ محمدبن عبداللہ قصیم کے پاس ایک علاقہ البکریہ میں پیدا ہوئے۔
تعلیم وتربیت: بہت چھوٹی عمر میں قرآن مجید حفظ کر لیا اپنے والد اور شیخ عبدالرحمن الکریدیس سے تعلیم حاصل کی شیخ سعدی یاسین سے تجوید پڑھی اور شرعی علوم اپنے بھائی عبدالعزیز بن سبیل اور شیخ محمد المقبل اور شیخ عبداللہ بن حمید سے حاصل کیے۔
اساتذہ:
1 ۔ایک ان کے والد گرامی عبداللہ بن محمد۔
2 ۔شیخ عبدالرحمن الکریدیس۔
3 ۔شیخ سعدی یاسین۔
4 ۔ان کے برادر عبدالعزیز بن سبیل۔
5 ۔شیخ محمدالمقتل ۔
6 ۔شیخ عبداللہ بن حمید۔
درس و تدریس: 1373ھ سے 1385ھ تک مہدالعلمی بریرہ کے مشرف رہے 1385ھ سے 1429ھ میں ہی ان کو مدرسین اور مرقبین کا رئیس مقرر کیا گیا مسجد حرام میں۔
اسی طرح یہ ارئسة العامة الشؤن مسجد حرام کے رئیس بھی رہے 1413ھ سے 1432ھ ہجری تک ھئیۃ الکبار العلماء سعودی عرب کے رکن رہے۔
1397ء سے 1332ہجری تک مجمع الفقہی الاسلامی جو کہ رابطہ العالم الاسلامی کے تابع ہے اس کے تحت بھی رکن رہے۔
اس کے علاوہ شیخ اور بھی بہت سی خدمات میں مصروف کار رہے۔
تصانیف: ان کی مشہور کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔
1 ۔۔دیوان خطب
2 ۔من منبرالمسجد الحرم
3۔ رسالة فی بیان حق الراعی والرعیىة
4 ۔رسالة فی حکم الاستعانة بغیرالمسلمین فی الاجتهاد
5 ۔رسالة فی حدالسرقة والخط المشیر الی الحجرالاسودومدی مشروعية و دعوة المصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
6 ۔اس کے علاوہ مختلف رسائل اور فتاوی بھی ہیں۔
7 ۔هدی المصطفی (اس میں چند احادیث کی شرح ہے)
8 ۔حکم التجنس بجنسية دولة غیر اسلامية
9 ۔دیوان شعر۔ وغیرہ
وفات :
سوموار کے روز 3 صفر 1434ھ بمطابق 17 دسمبر 2012 عیسویں کو فوت ہوئے۔ انا للہ انا الیہ راجعون۔
حوالہ: ویکیپیڈیا

کل کتب 1

  • 1 #814

    مصنف : شیخ محمد بن عبد اللہ السبیل

    مشاہدات : 21578

    خطبات حرم

    (بدھ 04 جنوری 2012ء) ناشر : ادارہ بحوث الاسلامیہ بنارس
    #814 Book صفحات: 394

    دعوت واصلاح دین حنیف کا بنیادی شعبہ ہے ، جس کا احیاء استحکام دین اور اسلامی تعلیمات کی ترویج و تبلیغ کا مؤثر ذریعہ ہے۔دین  اسلام سے وابستہ افراد کی اصلاح اور شرعی مسائل سے آگاہی کے لیے مختلف اوقات اور مواقع پر دروس مشروع ہیں ،لیکن اصلاحی نکتہ نظر سے خطبہ جمعہ خاص اہمیت کا حامل ہے۔جو عوام کی عقائید و افکار اور اخلاق و آداب سنوارنے میں نہایت اہم ہے۔عام خطبا کی  نسبت خطبائے حرم مکی خطبہ جمعہ کی تیاری میں زیادہ محنت کرتے ہیں اور عقائد و نظریا ت اور شرعی احکام کے احیا کے لیے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔زیر نظر خطبات امام الحرم محمد بن عبد اللہ بن السبیل کے خطبات جمعہ  کا مجموعہ ہے ،جو بہترین علمی دستاویز اور خطباء کے لیے بیش قیمت مجموعہ ہے۔(ف۔ر)
     

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60330
  • اس ہفتے کے قارئین 589472
  • اس ماہ کے قارئین 376717
  • کل قارئین114268717
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست