کل کتب 6781

دکھائیں
کتب
  • 2751 #3273

    مصنف : محمد مغیرہ

    مشاہدات : 8508

    (منگل 02 فروری 2016ء) ناشر : تحریک تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان
    #3273 Book صفحات: 68

    سیدنا عیسی  کو زندہ آسمان پر اٹھانے اور پھر قرب قیامت ان کے نزول کا عقیدہ قرآن مجید اور صحیح احادیث سے  ثابت ہے،مگر قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے سیدنا عیسی  کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ "اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا "وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے۔اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فائدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہےاوریہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔سیدنا عیسی  پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے، اب ایک نیا مسیح پیدا ہونا تھا جو کہ ایک محبوط الحواس بھینگے میٹرک فیل دجال و کذاب مرزاقادیانی کی شکل میں پیدا ہوا ہے۔ ہمارے نزدیک مرز ا قادیانی نے تو محض عیسی ؑ کی سیٹ خالی دیکھ کر خود کو مسیح کہلوانے کے لیے قرآن سے عیسی کی وفات کا عقیدہ اور اسکی قبر کے قصے گھڑے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "حیات سیدنا مسیح  " محترم  مولانا محمد مغیرہ صا...

  • 2752 #6562

    مصنف : فیض عالم صدیقی

    مشاہدات : 2719

    (جمعہ 10 دسمبر 2021ء) ناشر : فاروقی کتب خانہ، ملتان
    #6562 Book صفحات: 176

    سیدنا خالد بن ولید﷜ قریش کے ایک معزز فرد اور بنو مخزوم قبیلہ کے چشم و چراغ تھے۔ سیدنا خالد بن ولید﷜ نے تلوار کے سائے میں پرورش پائی اس لیے وہ بہت پھرتیلے اورنڈر تھے۔ کشتی، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے ماہر تھے۔ خالد بن ولید ﷜ کئی جنگوں میں شریک رہے۔ نبی ﷺ نے جنگ موتہ میں ان کی بے مثل بہادری پر انہیں سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کا خطاب دیا۔ سیدنا خالدبن ولید امیر المومنین سیدنا عمر فاروق ﷜ کی خلافت میں 21ھ 642ء میں شام کے شہر حمص میں فوت ہوئے۔ اپنی وفات پر انہوں نے خلیفۂ وقت سیدناعمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےہاتھوں اپنی جائیداد کی تقسیم کی وصیت کی۔ سوانح نگاروں نے سیدنا خالد بن ولید ﷜ کی شجاعت وبہادری، سپہ سالاری، فتوحات کے متعلق کئی کتب تصنیف کی ہیں بعض کتب دلچسپ ناولوں کی صورت میں بھی تحریر کی گئی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ حیات سیف اللہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ‘‘ حکیم فیض عالم صدیقی رحمہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب کو پانچ ادوار میں تقسیم کیا ہےجس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ دورِ اول: اسلام قبول کرنےسے پہل...

  • 2753 #3989

    مصنف : سید سلیمان ندوی

    مشاہدات : 10857

    (بدھ 19 اکتوبر 2016ء) ناشر : دار المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، انڈیا
    #3989 Book صفحات: 679

    علامہ شبلی نعمانی اردو کے مایہ ناز علمی و ‌ادبی شخصیات میں سے ہیں۔ خصوصاً اردو سوانح نگاروں کی صف میں ان کی شخصیت سب سے قدآور ہے۔ مولانا شبلی نے مستقل تصنیفات کے علاوہ مختلف عنوانات پر سیکڑوں علمی و تاریخی و ادبی و سیاسی مضامین لکھے جو اخبارات و رسائل کے صفحات میں منتشر ہیں ۔شبلی نعمانی 1857ء اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے ۔۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد شیخ حبیب اللہ سے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا محمد فاروق چڑیا کوٹی سے ریاضی، فلسفہ اور عربی کا مطالعہ کیا۔ اس طرح انیس برس میں علم متدادلہ میں مہارت پیدا کر لی۔ 25 سال کی عمر میں شاعری، ملازمت، مولویت کے ساتھ ہر طرف کوشش جاری رہی،1876ء میں حج کے لیے تشریف لے گئے۔ وکالت کا امتحان بھی پاس کیا مگر اس پیشہ سے دلچسپی نہ تھی۔ علی گڑھ گئے تو سرسید احمد خان سے ملاقات ہوئی، چنانچہ وہاں فارسی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ یہیں سے شبلی نے علمی و تحقیقی زندگی کا آغاز کیا۔ پروفیسر آرنلڈ سے فرانسیسی سیکھی۔ 1882 میں شبلی نے ’’علی گڑھ کالج‘‘ سے تعلق جوڑ لیا۔ یہاں وہ عربی کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ یہاں سر...

  • 2754 #761

    مصنف : محمد ابو زہرہ مصری

    مشاہدات : 32650

    (پیر 14 نومبر 2011ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #761 Book صفحات: 907

    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ کی ذات مجمع علوم و فنون، منبع حرب و پیکار اور ذخیرہ گفتار و کردار تھی۔ امام صاحب ؒ نے علم منطق میں وہ دسترس حاصل کی کہ ارسطو کی منطق ایک بے حقیقت چیز بن گئی، فلسفہ میں وہ کمال حاصل کیا کہ اس کی تلوار سے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے، تفسیر میں وہ نکات پیدا کیے اور وہ حقائق آشکار کیے کہ ایک نئے مدرسہ فکر کے بانی بن گئے، حدیث و نقد روایت میں ایسی دقت نظر کا نمونہ پیش کیا کہ دنیا انگشت بدنداں رہ گئی، فقہ میں وہ مجتہدانہ کمال پیدا کیا کہ حنبلی نسبت ہونے کے باوجود اپنے اختیارات و اجتہادات میں وہ کسی متعین فقہ کے پابند نہیں تھے، تقابلی فقہ میں ایک انسائیکلو پیڈیا کی حیثیت رکھتے تھے، علم کلام میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے اور نام نہاد فکری تصوف نا قابل بیان علمی تردید فرمائی، فن جدال و مناظرہ میں قدم رکھا تو عیسائیوں، روافض، فلاسفہ اور مناطقہ اور متکلمین کے فکر کی دھجیاں بکھیر دیں، ایک عالم باعمل کی حیثیت سے ملوک و سلاطین کے درباروں میں کلمہ حق بلند کیا، وہ محض صاحب قلم نہ تھے بلکہ صاحب شمشیر بھی تھے، ان کے قلم نے جو نقوش بنائے وہ کتابوں کے اوراق میں محفوظ ہیں لیکن ان...

  • 2755 #4460

    مصنف : خلیق احمد نظامی

    مشاہدات : 10382

    (ہفتہ 25 فروری 2017ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #4460 Book صفحات: 380

    حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ کے آباء واجداد اصل میں بخاراکے رہنے والے تھے ۔جو دہلی میں آکر سکونت پذیر ہوئے۔ آپؒ شہر دہلی میں 958ھ مطابق 1551ء پیداہوئے۔ آپ کا پورا نام شیخ ابو المجد عبدالحق بن سیف الدین دہلوی بخاری ہے، مغلیہ دور میں متحدہ ہندوستان کے مایہ ناز عالم دین اور محدث تھے۔ ہندوستان میں علم حدیث کی ترویج و اشاعت میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔آپ کی تعلیم وتربیت آپ کے والد نے بڑی محبت اور محنت سے کی ۔حضرت شخ ﷫ نے صر ف تین ماہ میں پورا قرآن پاک مکمل قواعدکے ساتھ اپنے والد ماجد سے پڑھ لیا۔ اورایک ماہ میں کتابت کی قدرت اور انشاء کا سلیقہ حاصل ہو گیا اٹھارہ سال کی عمر میں آپ نے تمام علوم عقلیہ اور نقلیہ اپنے والد ماجد سے حاصل کر لیے۔ اس دوران آپ نے جید علماء کرام سے بھی اکتساب علم کیا۔ 996ھ / 1588ء میں حجاز کا رخ کیا اور کئی سال تک حرمین شریفین کے اولیاء کبار اور علماء زمانہ سے استفادہ کیا۔ بالخصوص شیخ عبد الوہاب متقی خلیفہ شیخ علی متقی کی صحبت میں علم حدیث کی تکمیل کی۔ آپ نے ایک درجن سے زائد کتابیں تصنیف کیں۔1642ء میں دہلی میں وفات پائی۔ زیر ت...

  • 2756 #986

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرحمن رافت پاشا

    مشاہدات : 34456

    (بدھ 02 مئی 2012ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #986 Book صفحات: 542

    صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نےآغوش نبوت میں تربیت پائی، ان کے سینوں پر انوار رسالتﷺ براہِ راست پڑے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان سے متعلق ؓ ارشاد فرمایا۔ حضرات صحابہ کرام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں اسی کے پیش نظر ان کی زندگی کے لمحات کو قرطاس میں محفوظ کیا گیااور اس حوالے سے الاصابہ اور اسد الغابہ جیسی ضخیم کتب سامنے آئیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں بھی انھی ہستیوں کی زندگی کے حالات و واقعات نقل کیے گئے ہیں۔ ’حیات صحابہ کے درخشاں پہلو‘ دکتور عبدالرحمان رافت الباشا کی کتاب ’صور میں حیاۃ الصحابہ‘ کا اردو قالب ہے۔  اردو ترجمہ محمود احمد غضنفر نے کیا ہے۔ جو ترجمہ تصنیف میں ایک مقام رکھتے ہیں۔ یہ کتاب بلاشبہ اردو ادب میں ایک گراں مایہ اضافہ ہے اور پڑھنے والوں کے لیے ایسے مواد کی فراہمی ہے جو قلب و ذہن کے تزکیہ کا باعث ہو گی۔ کتاب کی افادیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ متعدد مدارس کے نصاب میں شامل ہے اور اب تک اس کے کئی ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔ (ع۔م)

  • 2757 #4126

    مصنف : ابو انس ماجد البنکانی

    مشاہدات : 11444

    (پیر 19 دسمبر 2016ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #4126 Book صفحات: 307

    اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ حیات صحابیات داستانیں عبرتیں اور نصیحتیں‘‘ ایک عربی عالم دین الاستاذ ابو انس ماجد البنکانی کی عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتا ب کا اردو ترجمہ وطن عزیز کےنامور ادیب جناب مولانامحمود احمد غضنفر ﷫ نے کیا ہے مترجم موصوف صحابہ کرام ، صحابیات کریمات، تابعین عظام اور تابعین عظیمات...

  • 2758 #646

    مصنف : مرزا حیرت دہلوی

    مشاہدات : 9766

    (پیر 13 جنوری 2014ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور
    #646 Book صفحات: 445

    ہندوستان کی  فضا میں  رشد وہدایت کی روشنیاں بکھیرنے کے لیے  اللہ تعالیٰ نے   اپنے  فضل  خاص سے ایک ایسی شخصیت کو پید ا فرمایا۔ جس نے  اپنی  قوت ایمانی اور علم وتقریر کے زور سے کفر وضلالت کے بڑے بڑے بتکدوں میں زلزلہ بپا کردیا اور شرک وبدعات کے  خود تراشیدہ بتوں کو  پاش پاش کر کے  توحید خالص  کی اساس قائم کی۔   یہ شاہ  ولی اللہ محدث  دہلوی  کے پوتے  شاہ اسماعیل  محدث دہلوی تھے۔ شیخ  الاسلام ابن تیمیہ اور امام محمد بن عبدالوہاب کے بعد  دعوت واصلاح میں امت کے لیے  ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہو ں نے نہ صرف قلم سےجہاد کیا بلکہ عملی طور پر حضرت سید احمد شہید کی  امارت میں تحریک مجاہدین میں شامل  ہوکر سکھوں  کے خلاف جہاد کرتے ہوئے  بالاکوٹ کے  مقام پر  شہادت کا درجہ حاصل کیا   اور ہندوستان کے ناتواں اور محکوم مسلمانوں کے لیے  حریت کی ایک  عظیم مثال قائم کی۔ ان کے بارے   شاعر مشرق علامہ  اقبال نے  کہا&nb...

  • 2759 #6281

    مصنف : خالد محمود سابق یوئیل کندن

    مشاہدات : 4800

    (ہفتہ 13 فروری 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6281 Book صفحات: 61

    اسلامی عقائد میں  سے ایک  بنیادی  عقیدہ حیات مسیح ﷤  کا ہے کہ  سیدنا مسیح ﷤ زندہ  آسمانوں پر اٹھا لیے گئے  اور قربِ قیامت دوبارہ نزول فرمائیں گے ۔ یہ عقیدہ قرآن مجید اور صحیح احادیث سے  ثابت ہے اوراس  پر امت  مسلمہ کا اجماع بھی ہے ۔لیکن مرزا  غلام احمد قادیانی  نےاپنی جھوٹی  نبوت کی بنیاد اس عقیدہ پر رکھی کہ مسیح ﷤ انتقال کرچکے ہیں  او ر اب میں ہی وہ مسیح موعود ہوں جس کے آنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ قادیانیت کے یومِ پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے ۔ اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست  و  قانون اور عدالت  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔جناب  خالد محمود صاحب کی زیر نظر کتاب   بعنوان ’’ حیات عیسی﷤ اور قادیانی دجل وفریب ‘‘بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں قادیانی...

  • 2760 #6048

    مصنف : خاور رشید بٹ

    مشاہدات : 4584

    (بدھ 01 اپریل 2020ء) ناشر : ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور
    #6048 Book صفحات: 97

    اسلامی عقائد میں  سے ایک  بنیادی  عقیدہ حیات مسیح ﷤  کا ہے کہ  سیدنا مسیح ﷤ زندہ  آسمانوں پر اٹھا لیے گئے  اور قربِ قیامت دوبارہ نزول فرمائیں گے ۔ یہ عقیدہ قرآن مجید اور صحیح احادیث سے  ثابت ہے اوراس  پر امت  مسلمہ کا اجماع بھی ہے ۔لیکن مرزا  غلام احمد قادیانی  نےاپنی جھوٹی  نبوت کی بنیاد اس عقیدہ پر رکھی کہ مسیح ﷤ انتقال کرچکے ہیں  او ر اب میں ہی وہ مسیح موعود ہوں جس کے آنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔ قادیانیت کے یومِ پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے ۔ اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست  و  قانون اور عدالت  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔مولانا خاور رشید بٹ ﷾ (انچار ج شعبہ  تقابل ادیان وسیرت سیکشن ادارہ حقوق الناس ویلفیئر فاؤنڈیشن ،لاہور )کی زیر نظر کتاب   بعنوان ’’...

  • 2761 #3118

    مصنف : نور محمد قریشی

    مشاہدات : 5170

    (ہفتہ 19 دسمبر 2015ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور
    #3118 Book صفحات: 155

    امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی ہے ۔لیکن مرزا قادیانی کے کچھ نفس پرستوں نے خود ساختہ عقلی دلائل کا سہارا لے کر مسئلہ حیات مسیح ؑ پر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور الحمد اللہ ہمارے بزرگان دین اور علماءکرام نے ایسے فتنوں کا پوری طرح تعاقب کیااور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا  ہے۔قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے عیسی ؑ کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ 'اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا 'وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے ، اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فیدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہے اور یہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے، عیسی پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے۔ یہی عقیدہ تھوڑی سی کمی پیشی کیساتھ  قمر احمد عثمانی  کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "حیات مسیح اور ختم نبوت" محترم نور محمد قریشی ایڈووکیٹ صاحب کی تصنیف ہے...

  • (اتوار 05 فروری 2023ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی، گجرات
    #6917 Book صفحات: 132

    قاری محمد صدیق منشاوی (20 جنوری، 1920ء - 20 جون، 1969ء) ایک مشہور مصری قاری تھے جو کہ اسلامی دنیا میں قرات کے میدان میں ایک ممتاز شخصیت سمجھے جاتے ہیں موصوف  قاری عاصم کوفی کی قرات میں ماہرتھے ۔ قاری محمد صدیق منشاوی نے مصر کے مشہور قاری صدیق منشاوی کے ہاں 20 جنوری، 1920ء کو سوہاج کے قصبہ المنشاہ میں آنکھ کھولی، آپ کے دادا طیب منشاوی بھی قاری تھے یوں آپ کا سارا خاندان قرآن کے قاریوں کا خاندان ہے۔ موصوف اپنے والد اور چچا کے ساتھ مختلف علاقوں میں تلاوت کے لیے جایا کرتے۔ 1952ء میں ایک دن سوہاج کے گورنر کے یہاں اکیلے پڑھنے کا موقع ملا اور یہیں سے ان کا نام ہر طرف گونج اٹھا۔اس کے بعد مصری ریڈیو کی جانب سے آپ کو باقاعدہ دعوت ملی اور وہاں انہوں نے مکمل قرآن پاک ریکارڈ کروایا، یوں آپ ملک سے باہر بھی مشہور ہوگئے اور آپ کو بیرون ملک سے تلاوت کے لیے دعوت نامے آنے لگےاور آپ نے دنیا کی بڑی بڑی مشہور مساجد میں تلاوتیں کرنا شروع کیں جن میں مسجد الحرام، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ اور دیگرمیں تلاوتیں کیں۔ قاری محمد نصیر الدین منشاوی&n...

  • 2763 #6627

    مصنف : محمد عبد الحلیم چشتی

    مشاہدات : 2523

    (منگل 15 فروری 2022ء) ناشر : نور محمد اصح المطابع و کارخانہ تجارت کراچی
    #6627 Book صفحات: 166

    علامہ وحید الزماں رحمہ اللہ  کا نپور میں پیدا ہوئے سال ولادت ۱۸۵۰ءہےموصوف معروف شخصیت ہیں انھو ں نے کئی کتب احادیث کے ترجمے کئے اور حنفی کتب کی شروحات بھی لکھیں۔علامہ وحید الزمان زندگی کے ابتدائی دور میں حنفی المسلک تھے بعض مسائل میں شیعہ کی طرف بھی  رجحان رکھتے ہیں'تیسرا الباری شرح البخاری '' میں  جا بجا اپنےآپ کو حنبلی ظاہر کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ حیات وحید الزماں‘‘ مولانا محمد عبد الحلیم چشتی  کی تصنیف ہے ۔انہون نے اس کتاب میں  مو لانا  وحید الزمان وقار نواز جنگ رحمہ اللہ کے سوانح حیات اور علمی وعملی کارنامے جمع کیے ہیں ۔(م۔ا)

  • 2764 #697

    مصنف : محمد یوسف کاندھلوی

    مشاہدات : 47991

    ()

    dsa (پیر 11 جولائی 2011ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #697 Book صفحات: 649

    حضرات صحابہ کرام ؓ اجمعین دین کی اساس اور اس کے اولین مبلغ ہیں۔انہی لوگوں نے رسول اکرم ﷺ سے دین سیکھا اور ہم تک پہنچایا۔یہ وہ مبارک جماعت ہے جسے خداوند عالم نے اپنے پیغمبر آخر الزماں ﷺ  کی مصاحبت کےلیے چنا اور ان کے ایمان کو ہمارے لیے ایک نمونہ قراردیا ۔حقیقت یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی زندگی حضرت رسول معظم ﷺ کی صداقت کا اعلیٰ ترین ثبوت ہے کہ آپ ﷺ کی تربیت سے ایسے  عظیم الشان لوگ تیار ہوئے جنہوں نے اطراف واکناف عالم میں خدا کے دین کو غالب کر دیا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مقدس ہستیوں کے احوال زندگانی کا مطالعہ کیا جائے تاکہ دلوں میں خدا اور رسول ﷺ کی محبت کے جذبات بیدار ہو ں اور دین خداوندی کی خاطر کٹ مرنے کا داعیہ پیدا ہو۔سچ یہ ہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کے واقعات مسلمانوں کے لیے حیات نو کا پیغام اور تجدید دین کا سامان رکھتے ہیں ۔زیر نظر کتاب صحابہ کرام ؓ اجمعین کے تذکرے پر مشتمل ہے اصل عربی کتاب مولانا یوسف کاندھلوی ؒ کی تصنیف ہے جو بانی تبلیغی جماعت مولانا الیاس کاندھلوی ؒ کے فرزند ہیں۔یہ اس کا اردو ترجمہ ہے،جس سے اردو دان طبقے کے لیے استفادہ کی راہ آسان ہو گئی ہے۔ا...

  • 2765 #6550

    مصنف : محمد اسحاق ملتانی

    مشاہدات : 6628

    (اتوار 28 نومبر 2021ء) ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان
    #6550 Book صفحات: 370

    کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی ومعلوماتی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیاری بھر پور طریقے سے کر سکیں۔ زیر نظر کتاب’’ حیرت انگیز معلومات‘‘ محمد اسحاق ملتانی صاحب کی مرتب شد ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں اسلامی تاریخ کی جشم کشا بصیرت افروز تقریباً 1000؍علمی واصلاحی معلومات باحوالہ جمع کی ہیں۔یہ کتاب ایک دلچسپ معلوماتی کتاب ہے جوعروج وزوال کی آئینہ دار بھی ہے ۔ (م۔ا)

  • 2766 #1313

    مصنف : محمد طاہر نقاش

    مشاہدات : 8904

    (جمعرات 16 مئی 2013ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1313 Book صفحات: 90

    دنیا میں ایسے بہت سے عجوبے رونما ہو چکے ہیں، اور بہت سی ایسی عجیب و غریب حقیقتیں منکشف ہو چکی ہیں کہ جن کو انسانی عقل تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں لیکن آخر کار حضرت انسان کو ان حقائق کو تسلیم کیے بغیر چارہ کار نہیں ہوتا۔ اس لیے کہ ایسا ہو چکا ہوتا ہے اور اب بھی ہو رہا ہوتا ہے اس لیے نہ چاہتے ہوئے بھی ان ناقابل یقین سچائیوں کو ماننا پڑتا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ’حیرت کی انتہا‘ میں ایسے بہت سے محیر العقول واقعات و حقائق بیان کیے گئے ہیں جو انسان کو ورطہ حیرت میں ڈال دیں گے۔ ان معلومات کے مطالعے سے نوجوان ذہنوں کو مہمیز لگتی ہے، فکر کی دنیا پر ایک نئی کھڑکی کھلتی ہے اور اپنے ارد گرد پھیلی ہوئی کائنات میں دلچسپی بڑھتی ہے۔ آپ کو ان صفحات پر دنیا کے دوسرے ملکوں اور معاشروں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھی نظر آئے گا۔ کتاب کے مرتبین طاہر نقاش اور نثار احمد میاں ہیں۔ کتاب میں موجود معلومات اور خبروں کے ماخذ کا کوئی اشارہ نہیں دیا اگر ان کا ماخذ بھی ساتھ ساتھ درج کر دیا جاتا تو کتاب کی افادیت میں اضافہ ہو جاتا۔ ویسے یہ معلومات اس قدر پرتکلف اور حیرت ناک ہیں کہ کتاب کو شروع کرنے کے بعد ختم کیے...

  • 2767 #5935

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 17800

    (بدھ 13 نومبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5935 Book صفحات: 75

    لغت میں کسی چیز کے بہنے اور جاری رہنے کو حیض کہتے ہیں اورشریعت کی اصطلاح میں صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیل احکام موجود ہیں ۔ محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )   نےاس ضرورت کے پیش کے   نظر زیر نظر رسالہ  بعنوان’’ حیض ونفاس کے  احکام ومسائل ‘‘ میں  حیض و نفاس اور استحاضہ  کی  لغوی   وشرعی تعریف اور کتا ب  وسنت کی روشنی میں اس کے   ...

  • 2768 #1934

    مصنف : عبد الماجد دریا بادی

    مشاہدات : 7697

    (پیر 22 ستمبر 2014ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #1934 Book صفحات: 220

    خدمتِ قرآن مجید کے طریقے بے شمار ہیں ۔۔اہل علم نے مختلف انداز میں قرآن مجید کی خدمت کی  ہے ۔ ۔قرآن مجید اصلاً ایک کتاب ہدایت اور دستورالعمل ہے ۔ لیکن ضمناً اس میں  بہت سے  علمی مسائل پربھی  روشنی ڈالی گئی  ہے ۔اور عربی زبان وادب کے علاوہ مختلف علوم وفنون کے بھی  کتنے ہی عنوانات اس سے  منور ہوجاتے ہیں۔یعنی قرآن  مجید میں جہاں  مختلف علوم  وفنون کاذکر  موجود ہے  وہاں  قرآن  مجید میں  حیوانات کےذکر بھی خاصی تعداد  میں آیا ہے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’ حیوانات قرآنی‘‘ مولانا عبدالماجد دریاآبادی ﷫ کی   قرآن  مجید میں بیان گئے  جانوروں کے   متعلق جامع کتاب ہے ۔ جس   میں انہوں نے  قرآن مجید میں مذکور  تمام  جانوروں کے  ناموں کو بہ ترتیب حروف  تہجی  اس  میں یکجا کرنے کےساتھ ساتھ   عہد قدیم اور عہد جدید میں ان جانوروں کے  متعلق جو معلومات مل سکیں انہیں  بھی اس  میں جمع کرد...

  • 2769 #1685

    مصنف : مولانا عبد الجبار محدث کھنڈیلوی

    مشاہدات : 4993

    (جمعرات 12 جون 2014ء) ناشر : ایس عبد الطیف محمد اکبر اینڈ کمپنی کراچی
    #1685 Book صفحات: 116

    وحدت و اتحاد ایک ایسی ضرورت ہے جس کی طرف اسلام باربار دعوت دیتا ہے اور تاکید کرتاہے کہ جس امت کادین ایک، دینی شعائر ایک، شریعت و قانون ایک، منزل ایک اور خدا و رسول ایک ہو، اسے بہرحال خود بھی ایک ہونا چاہئے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن پاک نے جہاں امت کو ایک ہوکر اللہ کی رسی کو پکڑنے کی تاکید کی ہے اور افتراق و انتشار سے روکا ہے، وہاں خطاب واحد کے بجائے جمع کے صیغوں سے کیاہے۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ ہر فرد جزو امت ہے وہ کسی صورت میں امت سے جدا نہیں ہوسکتا ہے۔ وحدت امت کی فرضیت، اہمیت اور ضرورت کی اس سے بڑی دلیل اور کیاہوسکتی ہے کہ شریعتِ اسلام نے امت کو دن میں پانچ بار جمع ہوکر نماز قائم کرنے کاحکم دیا، پھر ہفتہ میں ایک بار اس سے بڑے اجتماع کے لئے جمعہ کو فرض قرار دیا اور پھر نماز عید کی شکل میں سالانہ اجتماع کا اہتمام کیا اور تاکید کی کہ یہ اجتماع آبادی سے نکل کر کھلے میدان میں منعقد ہو اور مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی اس میں شرکت کی ترغیب دی پھر اس سے بڑا اہتمام یہ کیاکہ فرضیت حج کے ذریعہ مشرق و مغرب، جنوب شمال اور دنیا کے اطراف و اکناف میں بسنے والی امت کو ایک م...

  • 2770 #409

    مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

    مشاہدات : 15541

    (جمعرات 03 مارچ 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #409 Book صفحات: 227

    رسول اکرم ﷺ کے فرمان کے مطابق جہنم کے اندر سب سے زیادہ تعداد خواتین کی ہوگی۔ آپ ﷺ نے اس کی چند ایک مخصوص وجوہات بھی بیان فرمائیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک ناقابل تردید حقیقت یہ بھی ہے کہ اگر ایک مسلمان بندی اپنی چند ایک خامیوں پر قابو پالے تو اس کےلیے جنت کا حصول نہایت سہل  اور آسان ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ’خاتون اسلام‘ میں ان تمام تعلیمات کا احاطہ کیا گیا ہے جن کا ایک مسلمان خاتون کو اپنے دینی امور خواہ وہ عقیدہ و عبادات یا وہ معاملات، آداب و اخلاقیات سے متعلق ہوں، جاننا ضروری ہے۔کتاب میں خواتین سے متعلقہ تمام تر مسائل کو آسان اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ایک مسلمان خاتون وہ سب کچھ حاصل کر لے جو اسے دوسری چیزوں سے مستغنی کر دے۔
     

  • 2771 #4118

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 7353

    ( )

    (ہفتہ 10 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4118 Book صفحات: 288

    اللہ تعالی نے عورت کو معظم بنایا لیکن قدیم جاہلیت نے عورت کو جس پستی کے گھڑے میں پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایک طرف قدیم جاہلیت نے اسے زندگی کے حق سے محروم کیا تو جدید جاہلیت نے اسے زندگی کے ہر میدان میں دوش بدوش چلنے کی ترغیب دی اور اسے گھر کی چار دیواری سے نکال کر شمع محفل بنادیا۔ جاہل انسانوں نے اسے لہب و لعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب و مکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی اور عورت اپنی عزت و وقار کھو بیٹھی آزادی کے نام پر غلامی کا شکار ہوگئی۔ لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا تو عورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِ عظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سے ان کے فرائض بتلائے اورانہیں شمع خانہ...

  • 2772 #403

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 22903

    (ہفتہ 12 مارچ 2011ء) ناشر : عقیدہ لائبریری (عقیدہ ڈاٹ کام)
    #403 Book صفحات: 40

    پیش نظر مختصر سے رسالہ میں سعودی عرب کے معتبر مفتیان کے فتاوٰی کی روشنی میں شیعی عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ فتاوی جات میں جہاں شیعہ کے متعدد فرقوں کے بارے میں قیمتی آراء کا اظہار کیا گیا ہے وہیں شیعہ کے سب سے بڑے گمراہ فرقے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ فتاوی جات میں ثابت کیا گیا ہے کہ اہل سنت اور شیعہ میں اختلافات اصولی ہیں اور شیعہ ایک نو ایجاد مذہب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خمینی کے نظریات کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔


     

  • 2773 #2575

    مصنف : عبد المعید مدنی

    مشاہدات : 5830

    (بدھ 06 مئی 2015ء) ناشر : نا معلوم
    #2575 Book صفحات: 40

    متوازن فکر اور معتدل سوچ اور پھر ان کے مطابق رویہ بنانا انسانی زندگی کی بہت بڑی ضرورت ہے۔ معتدل سوچ اور معتدل رویہ انسان کے لیے کامیابی کی دلیل ہوتی ہے اور ضمانت بھی۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انساان بلاوجہ لوگوں کی دل آزاری اور فکری و ذہنی انتشار کا سبب نہیں بنتا ہے اور نئی الجھنیں اور پریشانیاں نہیں لاتا ہے۔ عدم توازان کی ایک نہایت سطحی شکل یہ ہے اور وہ بھی فساد عام کا نتیجہ ہے کہ انسان دین کے نام پر کسی معمولی سی بات کو اساسی اور اصولی مسئلہ بنا دے، یا ایک مباح شے کو عین اسلام یا عین کفر بتانا شروع کردے۔باہمی نزاعات کو عین دین بتانا شروع کردے، کفر سازی اور فتنہ سازی کو مہم جوئی بنا ڈالے۔ علم کی بو بھی سونگھنے کی صلاحیت نہ ہو لیکن علّامہ بننے کی کوشش کرے۔ دعوت و افتاء کا کاروبار کرنے لگے اور اس غیر ذمہ دارانہ عمل پر لوگ اچھلنا شروع کردیں۔بے اعتدالی کی یہ ساری شکلیں اس وقت علمی و دعوتی دائرے میں نظر آتی ہیں اور ان پر اتنا اصرار ہے کہ خارجیت شاداب ہورہی ہے اور اس کے علائم صاف نظر آرہے ہیں۔ عالم اسلام ان دنوں بڑی ناگفتہ بہ صورت حال سے دوچار ہے۔ قدم قدم...

  • 2774 #6709

    مصنف : ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں

    مشاہدات : 2336

    (جمعہ 20 مئی 2022ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
    #6709 Book صفحات: 67

    قانون اسلامی ، اختصاصی مطالعہ کورس ۔چوبیس درسی اکائیوں پر مشتمل اس کورس  کو  مختلف  سکالرز نے مرتب کیا  اور شریعہ اکیڈمی  بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد نے تقریبا بیس سال قبل  اسے کتابی صورت میں شائع کیا ہے۔یہ کورس بنیادی طور پر علم اصول فقہ کے اختصاصی مطالعے کےلیے تیار کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد علم اصول فقہ کے جملہ مباحث کو عام فہم انداز میں طلبہ کے ذہن نشین کرانا ہے۔ پانچوں مکاتبِ فقہ کےبنیادی اصولوں کا تقابلی مطالعہ بھی اس میں شامل ہے۔ اسی طرح مناہج اجتہاد، قواعد فقہیہ اور تقنین (فقہی احکام کی ضابطہ بندی) کے موضوعات بھی کورس کا حصہ ہیں۔ چوبیس درسی اکائیوں پر مشتمل اس کورس میں کوشش کی گئی ہیں کہ اصول فقہ کے مباحث کی ضروری تفصیلات مثالوں کے ساتھ پیش کر دی جائیں۔ رسرچ  سکالرز کے افادہ  اور نیٹ پر  محفوظ کرنے کی غرض سے اسے کتاب وسنت سائٹ پر  پبلش کیا گیا ہے۔اس کورس کے کل 24 اجزاء ہیں۔  جزءاول (علم اصول فقہ: ایک تعارف (حصہ اول ) اور  بیسواں جزء (فقہ حنفی وفقہ مالکی ) دستیاب نہیں ہوسکے ۔(م۔ا)...

  • 2775 #5144

    مصنف : مجلس المدینہ العلمیہ

    مشاہدات : 20258

    (بدھ 17 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ المدینہ کراچی
    #5144 Book صفحات: 143

    شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعت اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔عربی زبان سیکھنے کےلیے نحو وصرف کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔فن صرف علم نحو ہی کی ایک شاخ ہے شروع میں اس کے مسائل نحو کے تحت ہی بیان کیےجاتے تھے معاذ بن مسلم ہرّاء یاابو عثمان بکر بن محمدمزنی نے علم صرف کو علم النحو سے الگ کرکے مستقل فن کی حیثیت مرتب ومدون کیا۔ صرف ونحوصرف کی کتابوں کی تدوین وتصنیف میں علماء عرب کےساتھ ساتھ عجمی علماء بھی پیش پیش رہے ۔مدارس میں پڑھنے والے طلباء صرف گردانیں یاد کرنے کےلیے ابواب الصرف کتاب پڑھتے ہیں بعض کتب میں مصادر کاترجمہ فارسی زبان میں ہے چونکہ اب فارسی زبان کی طرف قوم کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے لہذا طلباء کے لیے معانی میں مشکل ہوتی ہے ۔ بعض کتب میں لازم کے ابواب کی مجہول گرادنوں کی متعدی باب کی مانند لکھ دیاگیا ہے جو کہ صرفی طور غلط ہے ۔  زیر تبصرہ کتاب’’ خاصیات ابواب الصرف ‘‘ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی پیش کش ہے۔ جس می...

< 1 2 ... 108 109 110 111 112 113 114 ... 271 272 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9759
  • اس ہفتے کے قارئین 187642
  • اس ماہ کے قارئین 187642
  • کل قارئین105058763
  • کل کتب8769

موضوعاتی فہرست