سیدنا خالد بن ولید قریش کے ایک معزز فرد اور بنو مخزوم قبیلہ کے چشم و چراغ تھے۔ سیدنا خالد بن ولید نے تلوار کے سائے میں پرورش پائی اس لیے وہ بہت پھرتیلے اورنڈر تھے۔ کشتی، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے ماہر تھے۔ خالد بن ولید کئی جنگوں میں شریک رہے۔ نبی ﷺ نے جنگ موتہ میں ان کی بے مثل بہادری پر انہیں سیف اللہ یعنی اللہ کی تلوار کا خطاب دیا۔ سیدنا خالدبن ولید امیر المومنین سیدنا عمر فاروق کی خلافت میں 21ھ 642ء میں شام کے شہر حمص میں فوت ہوئے۔ اپنی وفات پر انہوں نے خلیفۂ وقت سیدناعمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےہاتھوں اپنی جائیداد کی تقسیم کی وصیت کی۔ سوانح نگاروں نے سیدنا خالد بن ولید کی شجاعت وبہادری، سپہ سالاری، فتوحات کے متعلق کئی کتب تصنیف کی ہیں بعض کتب دلچسپ ناولوں کی صورت میں بھی تحریر کی گئی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ حیات سیف اللہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ‘‘ حکیم فیض عالم صدیقی رحمہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب کو پانچ ادوار میں تقسیم کیا ہےجس کی تفصیل حسب ذیل ہے۔ دورِ اول: اسلام قبول کرنےسے پہلے۔ دور ثانی :نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ میں آپ کے کارنامے۔ تیسرا دور :خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے زمامہ میں آپ کے مجاہدانہ کارنامے۔ چوتھادور: خلیفہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت میں آپ کی مجاہدانہ سرفروشیاں۔ پانچواں دور:مجاہدانہ خدمات سے علیحدگی اور زندگی کا آخری زمانہ اور وفات۔ (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حالات مولف |
1 |
نذرانہ عقیدت |
3 |
حضرت خالد کے معرکوں کے مقامات کی فہرست |
5 |
ابتدائیہ |
6 |
آپ کی زندگی کا پہلا دور ( حالات قبل ازاسلام ) |
9 |
نام و نسب |
9 |
حلیہ |
10 |
بچپن کے دوست |
10 |
اسلام |
10 |
ہجرت اور جنگ بدر |
11 |
جنگ احد |
12 |
مدینۃ النبی ﷺ |
12 |
جنگ خندق میں خالد ؓ کا کردار |
13 |
صلح حدیبیہ |
14 |
دوسرا دور |
15 |
قبول اسلام اور حضور اکرمﷺ کی حیات طیبہ میں آپ کی مجاہدانہ خدمات |
15 |
جنگ موتہ |
16 |
سیف اللہ کا لقب |
16 |
فتح مکہ |
17 |
تہامہ |
20 |
جنگ حنین |
20 |
فتح نجران |
23 |
تیسرا دور |
24 |
خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے دور خلافت میں آپ کے مجاہدانہ کارنامے |
122 |
طلحہ سے جنگ |
28 |
دو لطیفے |
30 |
جنگ یمامہ |
39 |
جنگ سلاسل |
55 |
دلجہ کی جنگ |
60 |
حیرا کی فتح |
65 |
امبار کی فتح |
72 |
ملک شام |
86 |
سیدنا یزید کی پیش قدمی |
88 |
ارک کی فتح |
97 |
بصریٰ کی فتح |
99 |
دمشق |
110 |
تسخیر دمشق |
115 |
جنگ مرج الدیباج |
118 |
چوتھا دور خلیفہ ثانی ؓ کا دور |
123 |
جنگ ابو القدس |
123 |
جنگ فحل |
125 |
جنگ بیسان اور فتح طبریہ |
126 |
مرج الروم کی فتح |
127 |
فتح حمص |
128 |
اہل قنسرین سے معاہدہ |
128 |
جنگ یرموک |
131 |
جنگ کا دوسرا دن |
137 |
تیسرا دن |
138 |
چوتھا دن |
139 |
نبی اکرم ﷺ سے محبت کا ایک مظاہرہ |
141 |
پانچواں دن |
143 |
چھٹا دن |
143 |
جنگ یرموک پر ایک نظر |
146 |
فتح کی تکمیل |
148 |
بیت المقدس کی فتح |
149 |
دنیا کے عظیم حکمران کا بے مثال سفر |
150 |
بیت المقدس کی فتح کے بعد |
151 |
حلب کا معرکہ |
152 |
انطاکیہ کی فتح |
152 |
دوبارہ حمص |
153 |
طرطوس اور مرعش |
154 |
پانچواں دور ریٹائرمنٹ سے وفات تک |
155 |
تاریخ اسلام کا المناک اور حیرت ناک باب |
155 |
وفات |
164 |
مرقد |
164 |